Tag: منہ توڑ جواب

  • بھارتی جارحیت پر پاکستان کے ذمہ دارانہ جواب کا ایک سال مکمل، مرکزی تقریب آج ہو گی

    بھارتی جارحیت پر پاکستان کے ذمہ دارانہ جواب کا ایک سال مکمل، مرکزی تقریب آج ہو گی

    اسلام آباد : پاکستان کی جانب سےبھارتی جارحیت کےمنہ توڑجواب کاایک سال مکمل ہوگیا ، مرکزی تقریب میں وزیر اعظم عمران خان خصوصی خطاب کریں گے جبکہ بھارتی جارحیت اور پاکستان کے جواب پرمبنی دستاویزی فلم بھی نشر کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سےبھارتی جارحیت کےمنہ توڑجواب کاایک سال مکمل ہوگیا ، 27فروری پاکستان میں سرپرائز ڈے کے طور سے منایا جا رہا ہے، سرکاری سطح پر مرکزی تقریب آج اسلام آباد میں ہو گی۔

    جس کا موضوع "بھارتی جارحیت پر پاکستان کا ذمہ دارانہ جواب” ہوگا، وزیر اعظم عمران خان تقریب سے خصوصی خطاب کریں گے جبکہ مسلح افواج کےسربراہان بھی تقریب میں خصوصی طور پر شریک ہوں گے۔

    وفاقی وزرا، مشیران، معاونین خصوصی، کشمیرکمیٹی کے چیئرمین بھی تقریب شریک ہوں گے ، تقریب میں 26 فروری 2019 کو بھارتی جارحیت کے بعد پاکستان کے ذمہ دارانہ کردار کو اجاگر کیا جائے گا۔

    وفاقی حکومت نے پلوامہ واقعےسےمتعلق خصوصی دستاویزی فلم بھی تیارکر لی ، تقریب میں بھارتی جارحیت اور پاکستان کے جواب پرمبنی دستاویزی فلم نشر کی جائے گی، تقریب میں شرکت کیلئےاہم شخصیات کو دعوت نامے ارسال کردیے گئے ہیں۔

    یاد رہے  27فروری کو آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے نام سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ، یہ وہ دن ہے جب پاکستان نے بھارت کی نام نہاد بالاکوٹ سٹرائیک کے جواب میں اپنی مرضی کی جگہ اور وقت پر بھارت کو جواب دیا تھا۔

    آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کا آغاز لائن آف کنٹرول کے پار 6 بھارتی فوجی ٹارگٹس کا نشانہ بنانے سے شروع ہوا ، جس پر بھارت کی طرف سے مگ 21، ایس یو 30اور میراج 2000 بھجوائے گئے ، جن میں سے 2طیارے پاک فضائیہ کے شاہینوں کا شکار بنے ، بھارتی مگ 21طیارے کا ملبہ پاکستانی علاقے میں گرا اور اس کا پائلٹ ابھی نندن گرفتار ہوا، جبکہ بھارتی ایس یو 30طیارہ مقبوضہ کشمیر میں گر کر تباہ ہوا ، جس میں اس کا پائلٹ بھی مارا گیا۔

    بھارت نے اس شکست کو چھپانے کیلئے پاک فضائیہ کا ایف 16طیارہ مار گرانے کا دعوی کیا ، جو وہ آج بھی ثابت نہیں کرسکا ، جبکہ امریکہ حکام بھی اس دعوے کی نفی کرچکے ہیں۔

    آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے ایک سال مکمل ہونے پر پاکستان نے ابھی نندن کے طیارے کے چاروں میزائل اور ایجکٹ سیٹ دنیا کے سامنے پیش کردیئے ہیں ، طیارے کے میزائل آر73 آرچراورآر77ایڈر کے دو میزائل مکمل اوردرست حالت میں جبکہ 2میزائل طیارہ جلنے کے باعث جزوی حالت میں ملے۔

    میزائل ماہرین بھی ان میزائلز کا تجزیہ کرکے ثابت کرچکے ہیں کہ مگ 21 کے چاروں میزائل میں سے کوئی بھی فائر نہیں ہوسکا ، ماہرین کی اس رپورٹ کی روشنی میں ابھی نندن کا پاکستانی طیارہ گرانے کا دعوی جھوٹ ثابت ہوتا ہے ۔

    پاکستانی عسکری حکام نے سرپرائز ڈے کے حوالے سے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان امن پسند ریاست ہے تاہم جب بھی جارحیت مسلط کی گئی تو دشمن کو جواب میں سرپرائز ہی ملے گا۔

  • ایل او سی پر جارحیت کا جواب بھارت کے لیے سبق آموز ہے: علی امین گنڈاپور

    ایل او سی پر جارحیت کا جواب بھارت کے لیے سبق آموز ہے: علی امین گنڈاپور

    اسلام آباد: وزیرامور کشمیر علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ بھارتی جارحیت کشمیریوں کے عزم کو پست کرنے میں ناکام رہی، انتہاپسند مودی سرکارخود بھارت کا شیرازہ بکھیرنےپر تلی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ایل او سی پر پاک فوج کی جانب سے بھارتی جارحیت کا جواب بھارت کے لیے سبق آموز ہے، بھارت کو اسی طرح منہ توڑ جواب دیا جاتا رہے گا۔

    انہوں نے کہا کہ فوجی اور سفارتی سمیت ہرمحاذ پر بھارت کو پسپائی ہورہی ہے، پلومہ حملے کے بعد بھارتی جارحیت کے نتائج سب کے سامنے ہیں۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے واضح کردیا ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے، جھوٹے پروپیگنڈے سے بھارت دنیا کو گمراہ نہیں کرسکتا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم جذبہ ایمانی سے سرشار ہے، ملک کے دفاع کے لیے آخری سانس تک لڑیں گے، پاک افواج نے لازوال قربانیوں سے ملک کو مضبوط بنایا۔

    اپوزیشن کے دھرنے سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کے منفی عزائم سے پوری قوم آگاہ ہے، ذاتی مفاد کے لیے سازشیں دشمن کے ہاتھوں میں کھیلنے کے مترادف ہے۔

    خیال رہے کہ گذشتہ روز بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کی تھی جس کا پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا اور 9 بھارتی فوجی ہلاک کردیے۔

    منہ کی کھانے کے بعد بھارتی میڈیا بھی بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا، اور پاکستان پر بےبنیاد الزامات عاید کیے جبکہ پاک فوج نے بھارتی ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

  • بھارت نے پاکستان پر حملے کی غلطی کی تو منہ توڑ جواب ملے گا، وزیراعظم آزاد کشمیر

    بھارت نے پاکستان پر حملے کی غلطی کی تو منہ توڑ جواب ملے گا، وزیراعظم آزاد کشمیر

    مظفر آباد : وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان پر حملے کا سوچے بھی نہیں، ایسا منہ توڑ جواب ملے گا کہ جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔

    یہ بات انہوں نے مظفر آباد میں صھافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ فاروق حیدر نے کہا کہ بھارتی فوج وادی پر قابض ہے، کشمیریوں کے دل میں بھارت سے نفرت ہی نفرت ہے، بھارتی وزیراعظم کی ایما پر کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں۔

    جموں و کشمیر میں مسلمانوں پر حملوں کی ماسٹر مائنڈ را ہے، انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے بھارت کو فوری جواب دینے کا ٹھیک اعلان کیا ہے، پوری قوم بھارت کے خلاف ایک ہے، بہادر کشمیری عوام پاک مسلح افواج کے ساتھ فرنٹ لائن پر کھڑے ہوں گے۔

    وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ بھارت کو شکست دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، ہر عالمی فورم پر بھارت کا بھرپور مقابلہ کروں گا، بھارتی فوج کشمیریوں پر مظالم کا سلسلہ بند کرے۔

    مزید پڑھیں: بھارت کی دھمکیوں سےمرعوب نہیں ہوں گے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

    خیال رہے وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں بھارت کو پیشکش کی تھی کہ بھارت کے پاس پلواما حملے کے ثبوت ہے تو پیش کرے کارروائی کریں گے اور واضح کیا تھا اگر بھارت نے پاکستان پر حملہ کیاتوجواب دینے کاسوچیں گے نہیں بلکہ جواب دیں گے۔

  • بھارتی فوج نے جنگ مسلط کی تو اس کا منہ توڑ جواب دیں گے، مولا بخش چانڈیو

    بھارتی فوج نے جنگ مسلط کی تو اس کا منہ توڑ جواب دیں گے، مولا بخش چانڈیو

    کراچی : پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ مودی اور بھارتی فوج کا جنگی جنون خطے کیلئے تباہ کن ثابت ہوگا، جنگ مسلط کی گئی تو منہ توڑ جواب دیں گے۔

    یہ بات انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کے امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھے اور دھمکیاں دینا بند کرے۔

    پاکستان خودمختار، باوقار، پرامن اور ذمہ دار ایٹمی ملک ہے، مودی اور بھارتی فوج کا جنگی جنون خطے کیلئے تباہ کن ثابت ہوگا، بھارتی فوج کسی غلط فہمی میں نہ رہے، جنگ مسلط کی گئی تو منہ توڑ جواب دینگے۔

    پی پی رہنما نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں نہتے عوام سے شکست کھا کر اپنے ہوش و حواس کھوچکے ہیں ،کشمیر میں بد ترین شکست سے دنیا کی توجہ ہٹانے کیلئے بھارت خطے کو جنگ کی طرف دھکیل رہاہے۔

    مولابخش چانڈیو کا مزید کہنا تھا کہ بھارت آئے روز ایل اوسی پر سیزفائر کی خلاف ورزیاں کررہا ہے، بھارتی جنگی جنون کے خلاف پوری قوم متحدہے، پوری قوم بھارتی جنگی جنون کیخلاف سیسہ پلائی دیوارکی طرح سرحدوں کی حفاظت کیلئے کھڑی ہے۔

  • بھارتی فوج کی خنجر سیکٹر پر فائرنگ، شہری شہید

    بھارتی فوج کی خنجر سیکٹر پر فائرنگ، شہری شہید

    راولپنڈی: بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر خنجر سیکٹر میں فائرنگ کی جس سے 51 سالہ شہری گفتار حسین شہید ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے کنٹرول لائن کے خنجر سیکٹر میں شیلنگ اور فائرنگ کی۔

    بھارتی گولہ باری سے 51 سالہ شہری گفتار حسین شہید ہوگیا، گفتار جھمرہ گاؤں کا رہائشی تھا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے بھر پور جوابی کارروائی کی گئی اور بھارتی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھارتی فوج نے کوٹ کوٹیرا سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں عبدالرؤف نامی شہری شہید ہوگیا تھا۔

    مزید پڑھیں: کوٹ کوٹیرا سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ

    عبدالرؤف ایل او سی پر مویشیوں کی دیکھ بھال کررہا تھا، بھارتی فوج نے اس وقت بھی کوٹ کوٹیرا سیکٹر میں شہری آبادی پر فائرنگ کی۔

    خیال رہے کہ رواں برس بھارت 150 سے زائد مرتبہ سیز فائر کی خلاف ورزی کر چکا ہے۔ دفتر خارجہ نے اپنی ایک بریفنگ میں بتایا تھا کہ بھارت کی جانب سے مسلسل بھاری ہتھیار استعمال کیے جارہے ہیں۔

  • لائن آف کنٹرول پربھارتی جارحیت،پاک فوج کا منہ توڑجواب

    لائن آف کنٹرول پربھارتی جارحیت،پاک فوج کا منہ توڑجواب

    راولپنڈی : بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پراشتعال انگیزیاں جاری ہے،بھارتی فوج نے ایل اوسی پر بلااشتعال فائرنگ کی۔پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی کےباعث بھارتی بندوقیں خاموش ہوگئیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے آج صبح ساڑھے چار بجے سے سات بجے تک کنٹرول لائن کے کھوئی رٹہ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔ پاکستانی فورسز نے بھارتی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دشمن کی بندوقوں کو خاموش کرادیا گیا۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بھمبھر، کیل، تتہ پانی اور لیپا سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی گئی تھی،جس کا پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا، اس واقعہ میں پاک فوج کے 2 اہلکار جاں بحق ہوگئے تھے۔

    مزیدپڑھیں:بھارتی فوج کی ایک بارپھرلائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی

    ایل او سی پر فائرنگ بعد ہی بھارتی ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز لیفٹیننٹ جنرل رنبیر سنگھ نے دعویٰ کیا تھا کہ بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول پر سرجیکل اسٹرائیکس کیں۔

    آئی ایس پی آر نے لائن آف کنٹرول پر سرجیکل اسٹرائیکس کا بھارتی دعویٰ مسترد کرتے ہوئے ایسے جھوٹ اور بے بنیاد قرار دیا تھا۔

    مزید پڑھیں:آرمی چیف کا لائن آف کنٹرول کا دورہ،جوانوں سےملاقات

    یاد رہےکہ گزشتہ ہفتے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے لائن آف کنٹرول پر حاجی پیر سیکٹر کا دورہ کیا تھااور اگلے مورچوں پر جوانوں سے ملاقاتیں کیں اس موقع پر آرمی چیف نے جوانوں کے عزم وحوصلے کی تعریف کی تھی۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کے دوران پاک فوج کے جوانوں کا کہناتھا کہ ان کےحوصلے بلند ہیں اور وہ وطن کی خاطر جان بھی دیں گے لیکن وطن کی خودمختاری پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔

    واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہناتھا کہ پوری قوم جوانوں کی طرف دیکھ ری ہے اور ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہرممکن تیاریوں کو یقینی بنائیں تاکہ لائن کنٹرول کے قریب موجود آبادیوں کو نقصان نہ ہو۔

  • بھارت نے جارحیت کی تومنہ توڑ جواب دیا جائے گا، سراج الحق

    بھارت نے جارحیت کی تومنہ توڑ جواب دیا جائے گا، سراج الحق

    لاہور : جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے پاکستان کے ساتھ کوئی مہم جوئی کرنے کی کوشش کی تو وہ ہندوستان میں ایک نئے پاکستان کی بنیاد ہو گی۔

    ان خیالات کا اظہارانہوں نے لاہور میں جماعت اسلامی کے زیراہتمام خواتین یوتھ فیسٹیول میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، سنیٹرسراج الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان 1965 کی نسبت آج ایک ہزار گنا زیادہ مستحکم ہے۔

    بھارت کو مہم جوئی مہنگی پڑے گی۔ بھارت نے اس مرتبہ جارحیت کی تو اس کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ سراج الحق کا کہنا تھا بھارت کو یاد ہوگا جب اس نے 65ء میں حملہ کیا تھا تو پاکستانی خواتین نے ڈنڈے اٹھا کر اس جارحیت کا جواب دیا تھا۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کرپشن کیخلاف 30 ستمبر کو فیصل آباد میں الگ مارچ کر رہے ہیں، بدعنوان حکمرانوں کیخلاف اپوزیشن اتحاد کیلئے اکتوبر میں پیش رفت ہو گی۔

    کرپشن کیخلاف اکتوبر کے پہلے ہفتے میں اپوزیشن جماعتوں کو متحد کرنے کی کوشش کریں گے، سنیٹر سراج الحق کنے کہا کہ وسائل کی غیر مساوی تقسیم پاکستان کا بڑا مسئلہ ہے۔

    ایک جانب اربوں روپے لاگت کی اورنج لائن بنائی جا رہی ہے تو دوسری جانب شہری صحت کی سہولتوں سے محروم ہیں، ایسے نظام کیخلاف بغاوت ہر شخص پر فرض ہے۔