Tag: منیب بٹ

  • یار آپ میں کچھ ہے !! نامعلوم شخص نے منیب بٹ کو چونکا دیا

    یار آپ میں کچھ ہے !! نامعلوم شخص نے منیب بٹ کو چونکا دیا

    کراچی : پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار منیب بٹ نے بتایا ہے کہ ایک بار فٹبال کھیلتے ہوئے ایک شخص نے مجھ سے ایک بات کہی جسے سن کر میں چونک گیا۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام شان سحور میں ٹی وی اداکار منیب بٹ نے شرکت کی اور اپنے کیریئر کے ابتدائی ایام اور جدوجہد کے بارے میں ناظرین کو دلچسپ قصے سنائے۔

    انہوں نے بتایا کہ میں نے اداکار بننے کیلئے جان توڑ کوششیں کیں، لائنوں میں لگ کر آڈیشنز دیا کرتا تھا، میرے پورے خاندان میں کوئی بھی اس فیلڈ میں نہیں لیکن میں نے باقاعدہ ایکٹنگ کی کلاسز لے کر اس شعبے میں قدم رکھا۔

    انہوں نے ایک قصہ سنایا کہ ہمارے محلے میں ایک شخص تھا ایک دن اس نے مجھے فٹبال کھیلتے ہوئے مخصوص انداز میں کہا کہ یار آپ میں کچھ ہے۔ میں نے پوچھا ایسا کیا ہے تو اس نے کہا کہ کچھ دن بعد ایک ٹی وی ایڈ کی شوٹنگ ہے تم آجانا۔

    جب میں صبح سات بجے اس جگہ پہنچا تو دیکھا چار کوسٹرز میں لڑکے بھرے ہوئے ہیں تو سوچا کہ کیا ان سب میں بھی کچھ بات ہے؟ بہر حال میں بھی سوار ہوگیا اور سیٹ پر جاکر معلوم ہوا کہ وہ شخص جونئیر فنکاروں کا کوآرڈینٹر تھا اس کا کام ہی یہی تھا کہ سب کو کہتا رہے کہ آپ میں کچھ ہے۔

  • میری لاڈلی بیٹی کون سی ہے؟ منیب بٹ نے بتادیا

    میری لاڈلی بیٹی کون سی ہے؟ منیب بٹ نے بتادیا

    کراچی : ٹیلی وژن کے دو معروف اداکار منیب بٹ اور ان کی اہلیہ اداکارہ ایمن خان کی دو پیاری پیاری بیٹیاں بھی ہیں، جن کے نام امل اور میرل ہیں۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام شان سحور میں منیب بٹ نے اپنی بیٹیوں اور ان کی شرارتوں سے متعلق باتیں بیان کیں اور بتایا کہ دونوں میں میری لاڈلی بیٹی کون سی ہے۔

    پروگرام کی میزبان ندا یاسر نے سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے پوچھ گئے ایک سوال پر کہ کون سی بیٹی لاڈلی ہے اور ان کے نام کس نے رکھے ؟ سے متعلق ان سے دریافت کیا۔

    جواب میں منیب بٹ نے بتایا کہ چھوٹی والی بیٹی میرل تو اپنی ماں سے بہت زیادہ مانوس ہے کیونکہ وہی اس کا ہر کام کرتی ہیں لیکن بڑی والی امل زیادہ تر میرے ساتھ ہی ہوتی ہے ان کا کہنا تھا کہ وہ ضدی ہے اور بہانے بھی بہت کرتی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ دونوں بیٹیاں ہی ہماری لاڈلی ہیں، بچیوں کے نام ہم نے مل کر رکھے ہیں، میرل نام کا مطلب ہے امید کی کرن جبکہ امل کا مطلب روشنی ہے۔

    واضح رہے کہ ایمن خان اور منیب بٹ کی شادی نومبر 2018 میں ہوئی تھی، جبکہ 30 اگست 2019کو ان کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام امل رکھا گیا تھا۔

    بعد ازاں اگلے سال 7 اگست کو ایمن خان کی بہن اداکارہ منال خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پوسٹ شئیر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ایمن اور منیب بٹ کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام میرل ہے۔

  • منیب بٹ کے گھر پر دھماکے کے بعد ساتھی فنکاروں نے ان کیساتھ کیسا سلوک کیا؟

    منیب بٹ کے گھر پر دھماکے کے بعد ساتھی فنکاروں نے ان کیساتھ کیسا سلوک کیا؟

    منیب بٹ کے گھر پر دھماکے کے بعد شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کا ان کے ساتھ رویہ کیسا تھا، اداکار نے بتادیا۔

    حالیہ انٹرویو میں اس واقعے کے حوالے سے بتاتے ہوئے معروف اداکار منیب بٹ کا کہنا تھا کہ انسان کو کبھی بھی مادی چیزوں کے ساتھ خود کو منسلک نہیں کرنا چاہیے۔ انھوں نے اس مشکل وقت میں شوبز انڈسٹری کی جانب سے دلاسے اور تعاون پر سب کا شکریہ ادا کیا۔

    واضح رہے کہ 20 فروری 2022 کو کراچی کے فیڈرل بی ایریا بلاک 10 میں واقع منیب بٹ اور ایمن خان کے گھر کی سیوریج لائن میں دھماکہ ہوا تھا جس سے دیوار گر گئی تھی اور گھر کو کافی نقصان پہنچا تھا۔ واقعے میں ایک گھریلو ملازم اور دو بچے معمولی زخمی ہوئے۔

    منیب بٹ نے اس وقت کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ انسانوں کو اس دنیا میں کبھی بھی مادی چیزوں سے خود کو منسلک نہیں کرنا چاہیے۔ جب کوئی واقعہ ہوتا ہے اور آپ ان قیمتی چیزوں کو کھو دیتے ہیں تو آپ پر بہت گہرا اثر پڑتا ہے۔

    اداکار نے مزید کہا اس واقعے کے بعد مجھے پتا چلا کہ ہماری انڈسٹری میں میرے بہت سے خیر خواہ اور دوست ہیں، اللہ نے مجھے بہت عزت دی ہے۔

    انھوں نے بتایا دھماکے کے بعد تمام سیاسی جماعتوں کی مقامی قیادت بھی مجھ سے ملنے آئی تھی۔ منیب نے یہ بھی انکشاف کیا کہ جب دھماکہ ہوا تو انھوں نے اور ایمن نے اپنے نئے فرنشڈ گھر میں بمشکل دو مہینے گزارے تھے۔

    منیب نے کہا کہ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے کئی اداکاروں نے انھیں مدد کی پیشکش کی۔ اس دوران عبداللہ قریشی نے میرے فیملی کے لیے ہوٹل بک کروایا تھا۔

  • ایمن خان کی منیب بٹ کے ساتھ تصویر کے چرچے

    ایمن خان کی منیب بٹ کے ساتھ تصویر کے چرچے

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمن خان نے شوہر منیب بٹ کے ساتھ نئی تصویر شیئر کردی۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ایمن خان نے شوہر و اداکار منیب بٹ کے ساتھ تصویر شیئر کی ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

    ایمن خان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے شوہر کو مخاطب کیا اور دل کی ایموجی بنائی۔

    اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصویر شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے اور اس پر تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

    واضح رہے کہ ایمن خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر بیٹی امل منیب اور منیب بٹ کے ساتھ تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

    گزشتہ اداکارہ نے فیملی کے ساتھ عمرے کی سعادت حاصل کرنے کی تصاویر شیئر کی تھیں جس پر مداحوں کی جانب سے انہیں مبارک باد دی گئی تھی۔

    واضح رہے کہ ایمن خان اور منیب بٹ 2018 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ان کی شادی کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

    یاد رہے کہ منیب بٹ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بددعا‘ اور ’یہ نہ تھی ہماری قسمت‘ میں مرکزی کردار ادا کرچکے ہیں جبکہ منال خان ان دنوں انڈسٹری سے دور ہیں۔

  • ایمن خان اور منیب بٹ کی ننھی پری کی تصویر وائرل

    ایمن خان اور منیب بٹ کی ننھی پری کی تصویر وائرل

    کراچی: معروف پاکستانی اداکارہ ایمن خان اور اداکار منیب بٹ کی ننھی پری امل کی تصویر وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار منیب بٹ اور اداکارہ ایمن خان کی بیٹی امل خان کی تصویر شیئر ہوتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ننھی پری اپنی والدہ ایمن کو دیکھ رہی ہیں۔

    تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایمن خان اسپتال میں اپنی بیٹی کو گود میں اٹھائے ہوئی ہیں، ایک اور تصویر میں ننھی امل کے ساتھ والد منیب بٹ بھی خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر تصویر وائرل ہونے کے بعد دونوں فنکاروں کے مداحوں کی جانب سے انہیں مبارکباد دینے اور امل کے لیے دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔

    واضح رہے کہ 30 اگست کو منیبٹ بٹ نے اپنے سوشل میڈیا انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ننھی پری کی آمد کی خوشخبری دی تھی اور کہا تھا کہ انہیں اللہ تعالیٰ نے رحمت سے نوازا ہے اور اس وقت ان کے پاس جذبات کو بیان کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔

    مزید پڑھیں: اداکار منیب بٹ اور ایمن خان کے ہاں ننھی پری کی آمد

    ننھی پری کی آمد کی اطلاع دینے کے ساتھ ساتھ منیب بٹ نے بیٹی کا نامل امل بھی بتایا تھا۔

    بعدازاں منیب نے ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں امل کو گود میں اٹھائے ہوئے تھے لیکن امل کا چہرہ نظر نہیں آرہا تھا تاہم اب منظر عام پر آنے والی تصویر میں ننھی پری کا چہرہ واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔

    یاد رہے کہ ایمن خان اور منیب بٹ گزشتہ برس رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، ان کی شادی کی رسومات طویل ترین ہونے کی وجہ سے ان کو مداحوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

  • اداکار منیب بٹ اور ایمن خان کے ہاں ننھی پری کی آمد

    اداکار منیب بٹ اور ایمن خان کے ہاں ننھی پری کی آمد

    کراچی: پاکستانی معروف اداکار منیب بٹ اور اداکارہ ایمن خان کے ہاں ننھی پری کی آمد ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اداکار منیب بٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر بیٹی کی پیدائش کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ میرے پاس الفاظ نہیں ہیں کہ میں اپنے جذبات کا اظہار کس طرح کروں۔

    منیب بٹ نے لکھا کہ اللہ نے مجھے رحمت خدا میری بیٹی دی ہے، ننھی پری امل منیب میرے ہاتھوں میں ہے۔

    بیٹی کی پیدائش پر ایمن اور منیب کو مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے مبارک باد دی جارہی ہے، تاہم دونوں نے اب تک بیٹی کی تصویر جاری نہیں کی ہے جس کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے۔

    اس سے قبل 6 اگست کو ایمن خان نے ایک نجی تقریب میں اپنی فیملی اور قریبی دوستوں کے ہمراہ بے بی شاور کا اہتمام کیا تھا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

    View this post on Instagram

    ♥️

    A post shared by AIMAN MUNEEB (@aimankhan.official) on


    یاد رہے کہ ایمن اور منیب کی شادی گزشتہ برس نومبر میں ہوئی تھی جو دسمبر تک جاری رہی تھی یہی وجہ تھی کہ مداحوں نے اسے طویل ترین شادی قرار دیا تھا۔

  • اداکارہ منال خان کے ساتھ کبھی کام نہیں کروں‌ گا، منیب بٹ

    اداکارہ منال خان کے ساتھ کبھی کام نہیں کروں‌ گا، منیب بٹ

    کراچی: معروف پاکستانی اداکار منیب بٹ نے کہا ہے کہ اداکارہ منال خان کے ساتھ کبھی کام نہیں کرسکتا کیونکہ لوگوں کو پتا ہی نہیں چلے گا کہ یہ ایمن ہے یا منال خان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکار منیب بٹ نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’ہر لمحہ پرجوش‘ میں میزبان وسیم بادامی کے معصومانہ سوالات کے جوابات دئیے۔

    منیب بٹ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر مجھ پر تین مرتبہ تنقید کی گئی ایک واقعے پر بہت زیادہ حیران تھا، میں یورپ میں تھا اور سوشل میڈیا پر جہیز کے خلاف مہم چلائی جارہی تھی میں نے بھی اس میں حصہ لیا تو لوگوں نے تنقید شروع کردی اور کہا کہ آپ کیسے یہ بول سکتے ہو آپ نے تو اپنی شادی میں اتنا پیسہ خرچ کیا ہے۔

    اداکار کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی شادی میں جہیز نہیں لیا، میں نے خود اس پر عمل کیا پھر بھی مجھ پر لوگ
    تنقید کرنے آگئے کہ آپ نے اپنی شادی میں اتنی فضول خرچی کیوں کی۔

    منیب بٹ کا کہنا تھا کہ اگر کسی کے پاس پیسے نہیں ہیں تو اس باپ کو مجبور نہیں کیا جانا چاہئے کہ فلاں چیز چاہئے تاہم اگر کسی کے پاس وسائل ہیں تو وہ اپنی خوشی سے شادی میں زیادہ پیسے خرچ کرسکتا ہے۔

    منیب بٹ نے کہا کہ شادی اتنی دھوم دھام سے کرنے کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ اہلیہ ایمن کے گھر کی پہلی شادی تھی اورمیرے گھر کی آخری شادی تھی۔

    انہوں نے کہا کہ میرا فلم میں کام کرنے کا تجربہ اس لیے اچھا نہیں رہا کہ اس وقت مجھے پتا نہیں تھا کہ کس طرح کام کرنا ہے، میں انڈسٹری میں نیا نیا آیا تھا۔

    سیاست کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے منیب بٹ نے کہا کہ عمران خان لیڈر ہیں، آصف زرداری اچھا کھیلتے ہیں جبکہ فضل الرحمان کی وہ مثال ہے کہ میں نہیں کھیلوں گا تو کوئی نہیں کھیلے گا۔

    اداکار منیب بٹ نے ابھرتے ہوئے اداکار بلال عباس کو مستقبل کا فواد خان قرار دیا جبکہ میزبان و اداکار فیصل قریشی کو وزن کم کرنے کا مشورہ بھی دے دیا۔

  • معروف اداکار منیب بٹ اور ایمن خان نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

    معروف اداکار منیب بٹ اور ایمن خان نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

    جدہ: پاکستانی معروف اداکار منیب بٹ اور ان کی اہلیہ ایمن خان نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکار منیب بٹ اور ان کی اہلیہ اداکارہ ایمن خان نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی، منیب بٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر حرم شریف کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

    منیب بٹ نے انسٹاگرام پر لکھا کہ ’عمرہ مکمل ہوگیا، عمرے ادا کرنے کے بعد بہت خوش ہوں میرے پاس الفاظ نہیں ہیں کہ کیا کہوں، میں خانہ کعبہ کو پہلی دفعہ دیکھا، اللہ اکبر۔‘

    ایمن منیب خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے عمرے کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ رمضان مبارک، محبت پھیلائیں نفرت نہیں۔

    منیب اور ایمن کو مداحوں کی جانب سے مبارک باد دی گئی ہے جبکہ کچھ مداحوں نے انہیں حرم شریف میں تصاویر لینے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا ہے۔

    منیب بٹ نے سعودی عرب روانگی کے قبل بھی اہلیہ کے ہمراہ تصویر شیئر کی تھی۔

    مزید پڑھیں: فاسٹ بولر محمد عرفان نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

    واضح رہے کہ منیب بٹ کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 1.4 ملین ہے جبکہ ان کی اہلیہ ایمان خان کے مداحوں کی تعداد 3.7 ملین ہے۔

    یاد رہے کہ منیب بٹ اور ایمن خان گزشتہ سال 22 نومبر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، ان کی طویل ترین شادی کی تقریبات کے سبب بھی مداحوں کی جانب سے کڑی تنقید کی گئی تھی۔

  • ایمن خان اور منیب بٹ نے نکاح کرلیا

    ایمن خان اور منیب بٹ نے نکاح کرلیا

    کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ ایمن خان اور ساتھی اداکار منیب بٹ 12 ربیع الاول کو نکاح کے بندھن میں بندھ گئے۔

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کے دونوں ستاروں نے ایک سال قبل منگنی کی تھی، دونوں نے اپنے نکاح کے لیے 12 ربیع الاول کے دن کو منتخب کیا۔

    گزشتہ روز اداکارہ ایمن خان اور اُن کے منگیتر منیب بٹ نکاح کے بندھن میں بندھ گئے، دونوں اداکاروں نے تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیں جنہیں مداحوں نے بہت پسند بھی کیا۔

    View this post on Instagram

    My baby girl got married❤️ MashaAllah

    A post shared by Minal Khan (@minalkhan.official) on

    ایمن خان کی جڑواں بہن منال خان نے سب سے پہلے نکاح کی تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کیں، جبکہ ایک اور ویڈیو سامنے آئی جس میں اداکارہ نکاح کے وقت کافی جذباتی دکھائی دیں اور والدہ سے گلے مل کر آبدیدہ بھی ہوئیں۔

    View this post on Instagram

    #aimankhan ki Shaadi.

    A post shared by The Truth (@thetruth.pk) on

    اداکارہ کا نکاح گھر پر جبکہ منیب بٹ‌ نکاح کے لیے خود مسجد تشریف لے گئے تھے، اس موقع پر اُن کے ہمراہ اہل خانہ، دوست اور دیگر قریبی ساتھی موجود تھے۔

    View this post on Instagram

    #qabool hai #qabool hai #qabool hai #muneebbutt #ki aiman se shadi

    A post shared by The Truth (@thetruth.pk) on

    یاد رہے کہ نکاح سے قبل دونوں اداکاروں کی مہندی کی تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا تھا جس میں شوبز انڈسٹری کی شخصیات نے بھی شرکت کی تھی۔

    دونوں اداکاروں نے نکاح کے بندھن میں بندھنے کے بعد سیلفیاں بھی بنائیں جنہیں سوشل میڈیا صارفین نے بہت زیادہ پسند کیا۔