Tag: منیجر

  • پاکستان ٹیم کے منیجر کا اعلان ہوگیا

    پاکستان ٹیم کے منیجر کا اعلان ہوگیا

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کپتان اور کوچنگ اسٹاف کے ساتھ ٹیم کے نئے منیجر کی تقرری کے حوالے سے فیصلہ کرلیا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ ذرائع کے مطابق ریحان الحق کی جگہ خاص طور پر آئندہ دورہ آسٹریلیا کے لیے نوید اکرم چیمہ پاکستان ٹیم کے منیجر کے فرائض انجام دینگے۔

    پی سی بی کے سربراہ نجم سیٹھی کے دور میں جب مکی آرتھر کو ٹیم ڈائریکٹر مقرر کیا گیا تو اس وقت ٹیم منیجر کی ذمہ داریاں ریحان الحق کو سونپی گئی تھیں، اس کے علاوہ منصور رانا پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ منیجر ہونگے۔

    قومی ٹیم کے کھلاڑی آج راولپنڈی میں رپورٹ کریں گے جبکہ دورہ آسٹریلیا کے لئے قومی کرکٹرز کا تربیتی کیمپ کل سے شروع ہوگا۔

    6 روزہ تربیتی کیمپ میں دو روزہ پریکٹس میچ بھی کھیلا جائے گا، 18 رکنی پاکستان کرکٹ ٹیم 30 نومبر کو لاہور سے آسٹریلیا کیلئے روانہ ہوگی۔

  • ڈیوڈ وارنر کے ریٹائر ہونے سے متعلق منیجر کا اہم بیان

    ڈیوڈ وارنر کے ریٹائر ہونے سے متعلق منیجر کا اہم بیان

    آسٹریلیا کے بلے باز ڈیوڈ وارنر کے ریٹائر ہونے سے متعلق ان کے منیجر نے اہم  بیان دیا ہے۔

    ٹیسٹ کرکٹر کے منیجر جیمز ارسکائین نے بتایا کہ ڈیوڈ وارنر کے ریٹائر ہونے کا ابھی کوئی ارادہ نہیں ہے ،آسٹریلوی سلیکٹرز کو ڈیوڈ وارنر کے حوالے سے فیصلہ کرنے سے قبل ان کے اعدادوشمار دیکھنا ہوں گے۔

    کے منیجر جیمز  کا کہنا تھا کہ آئندہ برس بھارت اور انگلینڈ کے ہیوی ڈیوٹی ٹورز ڈیوڈ وارنر کے ایجنڈے میں شامل ہیں،اگلا ٹیسٹ ڈیوڈ وارنر کا آخری ٹیسٹ نہیں ہے۔

    جیمز ارسکائین نے کہا کہ اگر وارنر واقعی ریٹائرمنٹ لے رہے ہیں تو  یہ میرے لیے بھی خبر ہے،کرکٹر کی ایک فیملی ہے، کئی اور سرگرمیاں بھی ہیں لیکن اس وقت ریٹائرمنٹ زیر غور نہیں ہے، اس وقت ڈیوڈ وارنر کا پلان یہی ہے کہ انہوں نے انڈیا اور انگلینڈ میں کھیلنا ہے۔

    واضح رہے کہ ڈیوڈ وارنر کی حالیہ پرفامنس کی وجہ سے انہیں تنقید کا سامنا ہے، ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ میچز میں ڈیوڈ وارنر ناکام رہے جس کے بعد یہ موضوع زیر بحث ہے کہ آیا اب ڈیوڈ وارنر کو آئندہ منتخب کیا جائے گا یا نہیں۔

  • لاہورمیں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے بیکری منیجر قتل

    لاہورمیں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے بیکری منیجر قتل

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ڈکیتی کےدوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکےبیکری منیجرکوقتل کردیا۔

    تفصیلات کےمطابق لاہور کے علاقےگرین ٹاؤن میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پرگارڈزاورمینجر نےمزاحمت کی۔اس دوران ڈاکوؤں نے منیجر عابد پر گولی چلادی،جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

    پولیس کےمطابق ڈاکو فائرنگ کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے،پولیس نے موقع پر پہنچ کرلاش کو مردہ خانے منتقل کرکے تحقیقات شروع کردیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہواہے،جس پرشہریوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

    مزید پڑھیں:لاہور: خواتین کا تین رکنی ڈکیت گینگ گرفتار، اسلحہ برآمد

    یاد رہےکہ گزشتہ ماہ پولیس نےلاہورمیں جرائم کی وارداتوں میں ملوث 3 خواتین کو گرفتار کیاتھا، گرفتار شدگان سے اسلحہ،موبائل فون،نقدی اور دیگر اشیاءبرآمد ہوئی تھیں۔

    مزید پڑھیں:لاہور میں فائرنگ،سائنس کالج کے پروفیسر جاں بحق

    واضح رہےکہ گزشتہ سال نومبر میں لاہور میں سائنس کالج کے پروفیسر راؤ الطاف کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیاتھا۔