Tag: منیراکرم

  • اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں نئے مستقل ارکان کی تعداد میں اضافہ، پاکستان  کی ایک بار پھر مخالفت

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں نئے مستقل ارکان کی تعداد میں اضافہ، پاکستان کی ایک بار پھر مخالفت

    نیویارک : پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں نئے مستقل ارکان کی تعداد میں اضافے کی ایک بارپھر مخالفت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی مستقل مندوب منیراکرم نے چوتھے آئی جی این اجلاس سے خطاب میں کہا کہ مستقل ارکان کی تشکیل سلامتی کونسل کی اصلاحات کے بنیادی اصولوں اور مقاصد کے خلاف ہو گی۔

    انہوں نےکہا اقوام متحدہ کی نمائندگی اسی صورت میں ہوسکتی ہے، جب چھوٹی اوردرمیانی ریاستوں کومساوی طورپروسیع پیمانے پرنمائندگی دی جائے۔

    پورے نظام میں صرف پانچ ممالک وسیع اختیارات کے حامل ہیں جوویٹوپاورکی صلاحیت رکھتےہیں، جومایوس کن ہے،اور اس مایوسی کا تبھی ازالہ ممکن ہے، جب سلامتی کونسل میں چھوٹی اور درمیانی ریاستوں کی زیادہ نمائندگی ہو۔

    یاد رہے فروری میں بھی پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں نئے مستقل ارکان کی تعداد میں اضافے کی مخالفت کا اعادہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا تھا کہ مستقل نشستوں میں کوئی بھی اضافہ 15 رکنی ادارے کو مفلوج کر دے گا اور چھوٹے اور درمیانے درجے کے ارکان کی اکثریت کو ادارے میں خدمات کی فراہمی سے روک سکے گا۔

  • پاکستان کا اقوام متحدہ سے کالعدم ٹی ٹی پی کے حملے رکوانے کے لئے افغان حکومت پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ

    پاکستان کا اقوام متحدہ سے کالعدم ٹی ٹی پی کے حملے رکوانے کے لئے افغان حکومت پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ

    نیویارک : پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گرد حملے روکنے کیلئے افغان حکومت پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی مستقل مندوب منیراکرم نے اقوام متحدہ میں افغانستان کے بارے میں سلامتی کونسل کی بریفنگ میں خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ افغان عبوری حکومت کالعدم ٹی ٹی پی سےتعلقات ختم کرے اور اور کالعدم ٹی ٹی پی کو جدید فوجی سازوسامان ملنے کی تحقیقات کرائی جائیں۔

    منیر اکرم نے زور دیا کہ ’اقوام متحدہ سرحد پارسےپاکستان پر حملےروکنےکیلئے دباؤ ڈالے اور کالعدم ٹی ٹی پی کی مالی اعانت کے ذرائع کی نشاندہی کی جائے، جس کی وجہ سے اس کے 50 ہزار جنگجوؤں اور ان کی دہشت گردی کی کارروائیوں میں مدد مل رہی ہے۔‘

    پاکستانی مستقل مندوب کا مزید کہنا تھا کہ تحقیق کی جائے کالعدم ٹی ٹی پی نے جدید فوجی سامان کیسے حاصل کیا۔

    منیر اکرم نے متنبہ کیا کہ ’اگر عالمی ادارے نے ٹی ٹی پی کی دہشت گردی کو نہ روکا تو ٹی ٹی پی، جسے القاعدہ اور کچھ ریاستی سرپرستوں کی حمایت حاصل ہے، عالمی دہشت گردی کا خطرہ بننے کی صلاحیت رکھتی ہے۔‘

  • اقوام متحدہ میں پاکستان کی  فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت، فوری جنگ بندی  کا مطالبہ

    اقوام متحدہ میں پاکستان کی فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت، فوری جنگ بندی کا مطالبہ

    نیویارک : اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ چاہتے ہیں کہ غزہ میں فوری جنگ بندی ہو۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے پاکستانی مندوب منیراکرم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فورسز فلسطینی معصوم شہریوں پر حملےکررہی ہے اور نہ صرف رہائشی عمارتوں بلکہ اسپتالوں پر بھی بم برسارہی ہے۔

    منیراکرم کا کہنا تھا کہ پاکستان فلسطین پر اسرائیلی جارحیت مذمت کرتا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ غزہ میں فوری جنگ بندی ہو اورجلد سے جلد فلسطینیوں کیلئے امداد کی ترسیل شروع کی جائے۔

    پاکستانی مندوب نےکہا اسرائیلی فورسزکےنہتےاورمعصوم فلسطینیوں پرحملےجنگی جرائم ہیں ، اسرائیل فلسطینیوں کےحقوق بری طرح پامال کررہا ہے، جو عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارےمیں اسرائیلی بمباری بندہونی چاہیے ، فلسطینی شہریوں کاتحفظ یقین بناناہوگا، عرب لیگ اوراوآئی سی کا مطالبہ ہے کہ فوری جنگ بندی کی جائے۔

    خیال رہے اسرائیل کی بحری اور فضائی فوج نے رات بھر غزہ پربم برسائے ، جس میں کثیر منزلہ عمارتیں، گھر نشانہ بنے، شمالی اور وسطی غزہ میں ہر طرف تباہی کے مناظر ہیں۔

    پانی، ایندھن اور بجلی کے بعد فون اور انٹر نیٹ سروسز بھی بند کردی گئی ہے، جس کے باعث زمینی صورتحال اور اموات کی تعداد سامنے نہ آسکی، ایک رات میں ہزاروں افراد کے شہید ہونے کا خدشہ ہے۔

  • بھارتی فوج نے معصوم کشمیریوں کو سزا اور ذلت کے طور پر جنسی اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا، منیراکرم

    بھارتی فوج نے معصوم کشمیریوں کو سزا اور ذلت کے طور پر جنسی اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا، منیراکرم

    نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ بھارتی فوج نے معصوم کشمیریوں کو سزا اور ذلت کے طور پر جنسی اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا۔

    اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب  منیر اکرم نے سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی افواج نے مقبوضہ کشمیر میں جنسی تشدد کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا۔

     منیر اکرم نے کہا کہ ہزاروں کشمیری خواتین، لڑکیوں کی عصمت دری اور اجتماعی عصمت دری کی گئی، کشمیری خواتین اور لڑکیوں کو جبری قید، تشدد اور اغوا کا نشانہ بنایاگیا۔

    پاکستانی مستقل مندوب نے کہا کہ کنن پوش پورہ کا بدنام زمانہ واقعہ تمام کشمیریوں کی یادوں میں خام ہے، ہزاروں عورتوں، لڑکیوں، لڑکوں اور مردوں کو حراست میں لیا گیا، معصوم کشمیریوں کو سزا اور ذلت کے طور پر جنسی اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنایاگیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں تمام کمیونٹیز، خواتین، لڑکیاں اور لڑکوں کو حقوق سے روکا جاتا ہے، کشمیریوں کو آزادی اظہار اور مذہب، تعلیم اور روزگار کے حقوق حاصل نہیں یہ بات ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کی جاری 2018 اور 2019  کی رپورٹس  سے تصدیق ہوتی ہے۔

     منیر اکرم نے کہا کہ عالمی میڈیا اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھی بھارتی مظالم کی تصدیق کی ہے، 5 اگست 2019 کے بھارتی اقدام کے بعد کشمیریوں پر مظالم میں اضافہ ہوا، سیکریٹری جنرل پر زور دیتا ہوں کہ رپورٹ کی کوتاہیوں کو درست کریں۔

    اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب  منیر اکرم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر، فلسطین میں جنسی تشدد کے واقعات سے متعلق معلومات شامل کریں، مستقبل میں بھارت اور اسرائیل کو جنسی تشدد کا ارتکاب کرنیوالوں میں شامل کریں۔