Tag: منیر اکرم

  • پاکستان کا اقوام متحدہ سے دہشت گردوں کے پاس جدید ہتھیاروں کی موجودگی کی تحقیقات کا مطالبہ

    پاکستان کا اقوام متحدہ سے دہشت گردوں کے پاس جدید ہتھیاروں کی موجودگی کی تحقیقات کا مطالبہ

    نیویارک : پاکستان نے اقوام متحدہ سے دہشت گردوں کے پاس جدید ہتھیاروں کی موجودگی کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کے مطابق اقوام متحدہ پروگرام کے ایکشن ایس اے ایل ڈبلیوکی چوتھی کانفرنس میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے ٹی ٹی پی جیسے دہشت گرد گروہوں سے برآمد ہتھیاروں پر روشنی ڈالی۔

    جائزہ کانفرنس سے پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے خطاب میں اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹی پی سمیت دہشت گردوں کے پاس جدید ہتھیار ہیں، دہشت گرد گروپوں کے پاس جدید ترین ہتھیار کہاں سے آئے؟

    پاکستانی مستقل مندوب نے مطالبہ کیا کہ تحقیقات کی جائیں کیسے دہشت گردوں کے پاس جدید ہتھیار پہنچتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ یواین اورتمام ریاستوں کی ذمہ داری ہےغیرقانونی ہتھیاروں کی تجارت روکے، دہشت گرد اور مجرم خود یہ ہتھیار نہیں بناتے کیسے حاصل کرتے ہیں۔

    پاکستانی مندوب نے بتایا کہ دہشت گردہتھیارغیرقانونی اسلحہ منڈیوں سےحاصل کرتےہیں، ہتھیارایسےاداروں سے حاصل کیے جاتے ہیں ، جوکسی ملک یاخطےمیں استحکام نہیں چاہتے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلحے کا غیر قانونی پھیلاؤ، ضرورت سے زیادہ جمع تنازعات کو بڑھا رہاہے، اسلحے کا پھیلاؤ دہشت گردی کو ہوا اور امن وسلامتی کوخطرہ بنا رہا ہے۔

    پاکستانی مستقل مندوب نے نئی ٹیکنالوجیز جیسے یو اے ویز اور ڈرونز کی آمد کی بھی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ تیزی سےمہلک چھوٹے ہتھیاروں کے پھیلاؤ کا مقابلہ کرنے میں چیلنجز درپیش ہیں۔

    منیراکرم نے پروگرام آف ایکشن اور انٹرنیشنل ٹریسنگ انسٹرومنٹ کوعالمی اتفاق رائے قرار دیا اور پی اواے اور آئی ٹی آئی کیساتھ پاکستان کی مستحکم وابستگی کااعادہ کیا۔

    انھوں نے بتایا کہ ہم نےقانون سازی کےفریم ورک کومضبوط اور منتقلی کے کنٹرول کوبڑھایاہے، پروگرام آف ایکشن کےدائرہ کارپراتفاق رائےپیداکرناضروری ہے۔

    پاکستانی مندوب نے زور دیا کہ غیر قانونی تجارت کا مقابلہ کرنے کیلئے نئی ٹیکنالوجیز کا استعمال اہم ہے اور اسلحے پرپابندی کے اقدامات کوسلامتی کونسل کی جانب سے محدود کرنا ضروری ہے۔

  • فلسطین اور جموں و کشمیر میں لوگوں کے حق خود ارادیت کو بے دردی سے دبایا جا رہا ہے، منیر اکرم

    فلسطین اور جموں و کشمیر میں لوگوں کے حق خود ارادیت کو بے دردی سے دبایا جا رہا ہے، منیر اکرم

    نیویارک: پاکستانی مستقل مندوب منیر اکرم کا کہنا ہے کہ فلسطین اور جموں و کشمیر میں لوگوں کے حق خود ارادیت کو بے دردی سے دبایا جا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی مستقل مندوب منیر اکرم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین اور جموں و کشمیر میں لوگوں کے حق خود ارادیت کو بے دردی سے دبایا جا رہا ہے، بھارت میں سرکاری طورپر اسلاموفوبیا کے مظاہرےپردنیا تشویش کا اظہار نہیں کرتی۔

    پاکستانی مستقل مندوب کا کہنا تھا کہ بھارت میں ہندوتوا کا نظریہ منظم طریقے سے نافذ کیا جارہا ہے، مسلمانوں ، عیسائیوں اور دلتوں سےناروا سلوک کیاجارہا ہے اور متیازی قوانین کے خلاف احتجاج کو بیدردی سے دبایا جارہا ہے۔

    انھوں نے کہا انتہ پسند ہندو گروپوں نے واضح طور پرمسلمانوں کی نسل کشی کا مطالبہ کیا ہے، مودی نے مسلمانوں کو درانداز کہہ کر نفرت اور تشددکو ہوا دی ہے اور مسلمانوں کو بھارت کے ہندوؤں کی دولت لوٹنے والا قرار دیا ہے۔

    پاکستانی مندوب کا کہنا تھا کہ بھارت میں اسلامی ورثے کو ختم کرنے کیلئے سرکاری مہم چلائی جارہی ہے، مسلم حوالہ جات کو ختم کرنے کیلئے تاریخ کی کتابیں دوبارہ لکھی جارہی ہیں، مسلمانوں کی مساجد کو ہندو مندروں میں تبدیل کیا جارہا ہے، بھارت میں ہزاروں مساجد اور مسلمانوں کے مذہبی مقامات خطرے میں ہیں۔

  • پاکستان کا  فلسطین کی اقوام متحدہ کی رکنیت کی درخوست پرنظرثانی کا مطالبہ

    پاکستان کا فلسطین کی اقوام متحدہ کی رکنیت کی درخوست پرنظرثانی کا مطالبہ

    نیویارک : پاکستان نے فلسطین کی اقوام متحدہ کی رکنیت کی درخوست پرنظرثانی کامطالبہ کردیا اور کہا اس سے فلسطینی عوام کیخلاف تاریخی ناانصافی کاازالہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے اپنے خطاب میں کہا کہ سلامتی کونسل فلسطین کی یواین ممبرشپ کی درخواست پرنظرثانی کرے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی رکنیت سےفلسطینی عوام کیخلاف تاریخی ناانصافی کاازالہ ہوگا، دو ریاستی حل کےقیام کی راہ بھی ہموارہوگی۔

    یاد رہے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب نے مطالبہ کیا ہے کہ فلسطین کو اقوام متحدہ کے مکمل رکن کے طور پر شامل کیا جائے تاکہ دو ریاستی حل کو یقینی بنایا جاسکے۔

    ان کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کے تمام ارکان اسرائیل کاامن کو مسلسل مسترد کرنے پر احتساب کریں۔

    اس سے قبل اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب  نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیل کےظالمانہ حملوں پرآوازنہ اٹھاناشرم کی بات ہے، فلسطین کی عوام کو حق رائےدہی کاحق دیناہوگا۔

  • پاکستان نے بابری مسجد کی جگہ رام مندر کا مسئلہ او آئی سی میں اٹھا دیا

    پاکستان نے بابری مسجد کی جگہ رام مندر کا مسئلہ او آئی سی میں اٹھا دیا

    پاکستان نے بابری مسجد کی جگہ رام مندر کا مسئلہ سلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) میں اٹھا دیا اور کہا صدیوں پرانی بابری مسجد کو انیس سو بانوے میں المناک طور پر منہدم کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے اسلامی تعاون تنظیم کے سفیروں کے اجلاس میں شرکت کی۔

    اجلاس میں منیر اکرم نے بھارتی شہر ایودھیا میں بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر کی مذمت کرتے ہوئے کہا صدیوں پرانی بابری مسجد کو انیس سو بانوے میں المناک طور پر منہدم کیا گیا۔

    پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ قابلِ مذمت فعل کے باوجود ذمے داروں کو بری کردیا گیا اور بابری مسجد کی جگہ پر مندر بنانے کی بھی اجازت دی گئی۔

    منیر اکرم نے مسئلے پر یو این الائنس فار سویلائزیشن کو لکھے خط کے مندراجات بھی پیش کیے۔

    او آئی سی نے بابری مسجد کے مقام پر رام مندر کی تعمیر اور افتتاح پر شدید تشویش کا اظہار کیا تھا۔۔

  • فلسطین کو اقوام متحدہ میں مکمل رکن کے طور پر شامل کیا جائے، منیر اکرم  کا مطالبہ

    فلسطین کو اقوام متحدہ میں مکمل رکن کے طور پر شامل کیا جائے، منیر اکرم کا مطالبہ

    نیویارک : اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے مطالبہ کیا ہے کہ فلسطین کو اقوام متحدہ کے مکمل رکن کے طور پر شامل کیا جائے تاکہ دو ریاستی حل کو یقینی بنایا جاسکے۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے سلامتی کونسل کی وزارتی سطح کی بحث کے دوران ’’مشرق وسطیٰ کی صورت حال بشمول فلسطین کے سوال‘‘ پر بیان میں کہا وقت آگیا ہے کہ سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کے تمام ارکان اسرائیل کاامن کو مسلسل مسترد کرنے پر احتساب کریں۔

    منیر اکرم نے مطالبہ کیا کہ فلسطین کو اقوام متحدہ کے مکمل رکن کے طور پر شامل کیا جائے تاکہ دو ریاستی حل کو یقینی بنایا جاسکے۔

    یاد رہے اقوام متحدہ میں پاکستان کےمستقل مندوب منیراکرم نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیل کےظالمانہ حملوں پرآوازنہ اٹھاناشرم کی بات ہے، فلسطین کی عوام کو حق رائےدہی کاحق دیناہوگا۔

    منیر اکرم کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کو اپنی ریاست بنانےکا حق ملنا چاہیے، اسرائیل فلسطینی عوام کو فلسطین سے نکالناچاہتاہے اور ناجائز قبضے کے ذریعےگریٹراسرائیل کامنصوبہ بنا رہا ہے۔

  • ‘غزہ میں 18 ہزار سے زائد معصوموں کو قتل کر دیا گیا، کیا یہ اسرائیل کا ‘جائز سیلف ڈیفنس’ ہے؟’

    ‘غزہ میں 18 ہزار سے زائد معصوموں کو قتل کر دیا گیا، کیا یہ اسرائیل کا ‘جائز سیلف ڈیفنس’ ہے؟’

    نیویارک : اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کا کہنا ہے کہ غزہ میں 18 ہزار سے زائد معصوم فلسطینیوں کو قتل کردیا گیا، کیا یہ اسرائیل کا جائز ’سیلف ڈیفنس‘ ہے؟

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جنگ بندی کی قراردادکی حمایت کرتا ہے۔

    منیر اکرم کا کہنا تھا کہ اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کررہا ہے، 18ہزارسےزائدمعصوم فلسطینیوں کوقتل کردیاگیا، کیایہ اسرائیل کاجائز’سیلف ڈیفنس‘ہے۔۔ اسرائیل اپنےخلاف سلامتی کونسل کارروائی سےتحفظ انجوائےکررہا ہے۔

    پاکستان کے مستقل مندوب نے کہا کہ کسی کو آزاد زندگی گزارنے سے روکا جائے گا تو وہ ردعمل دے گا، کھلے آسمان والی جیل میں قید کرکے قتل عام ہو تو ردعمل آئے گا اور پھر اس کا ردعمل بھی ویسا ہی ہوگا، جیسا اُس کیساتھ سلوک کیا گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ غزہ پر 25 ٹن سے زائد بارود برسایا جا چکا ہے، یہ ان ایٹم بم کے برابر ہے، جو ناگا ساکی اور ہیروشیما پر گرائے گئے تھے۔

  • اسرائیل ناجائز فلسطین پر ناجائز قبضے کے ذریعے گریٹر اسرائیل کا منصوبہ بنا رہا ہے، منیر اکرم

    اسرائیل ناجائز فلسطین پر ناجائز قبضے کے ذریعے گریٹر اسرائیل کا منصوبہ بنا رہا ہے، منیر اکرم

    نیویارک : اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر منیر اکرم کا کہنا ہے کہ اسرائیل فلسطین پر ناجائز قبضے کے ذریعے گریٹر اسرائیل کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کےمستقل مندوب منیراکرم نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کےظالمانہ حملوں پرآوازنہ اٹھاناشرم کی بات ہے، فلسطین کی عوام کو حق رائےدہی کاحق دیناہوگا۔

    منیر اکرم کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کو اپنی ریاست بنانےکا حق ملنا چاہیے، اسرائیل فلسطینی عوام کو فلسطین سے نکالناچاہتاہے اور ناجائز قبضے کے ذریعےگریٹراسرائیل کامنصوبہ بنا رہا ہے۔

    پاکستانی سفیر نے کہا کہ اسرائیل کی حمایت کرنےپرامریکاکا دنیا بھرمیں تشخص بگڑگیا ہے، سلامتی کونسل میں بھی امریکاودیگرملک اسرائیل کی حمایت کررہےہیں، اسرائیل کی حمایت پرصدربائیڈن کوسیاسی نقصان ہورہاہے

    ان کا کہنا تھا کہ بچوں، خواتین اور بزرگوں کونشانہ بناناکونساسیلف ڈیفنس ہے ، اسرائیل کےجنگی جرائم کااحتساب ہوناضروری ہے۔

    منیر اکرم نے مزید کہا کہ سلامتی کونسل میں حماس دہشتگردوں کی فہرست میں شامل نہیں اور خبردار کیا کہ اسرائیل، غزہ کا معاملہ پورےخطےکواپنی لپیٹ میں لےسکتا ہے۔

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے بیانات کے حوالے سے پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بہادری کیساتھ حق کی بات کر رہے ہیں، جن ملکوں نے یوکرین پرسیکریٹری جنرل کو شاباش دی اب ان کی مخالفت کر رہےہیں۔

  • بھارت کے حوالے سے جو ہم دنیا سے کہتے تھے اس کا ثبوت آگیا ہے، منیر اکرم

    بھارت کے حوالے سے جو ہم دنیا سے کہتے تھے اس کا ثبوت آگیا ہے، منیر اکرم

    نیویارک : اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب منیراکرم کا کہنا ہے کہ بھارت کے حوالے سے جوہم دنیا سےکہتےتھے اسکا ثبوت آگیا ہے، دنیا کو اندازا ہوتا جارہا ہے کہ بھارت میں کس قسم کی حکومت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب منیر اکرم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی پالیسی انٹرنیشنل ایشوز پر بہت واضح‌ ہے، ہمارے وزیراعظم، وزیر خارجہ اور سیکریٹری خارجہ یہاں موجود ہیں، ہماری پالیسیز واضح طور پر بیان کی جارہی ہیں۔

    منیر اکرم کا کہنا تھا کہ ہمارا جو مکمل ترجیحی مسئلہ ہے وہ کشمیر ہے اس کو ہر وقت آگے رکھنا ہے، دنیاکوبتاناہےکشمیرکامسئلہ ابھی تک حل نہیں ہوااوراس کوحل کرنےکی ضرورت ہے، سمٹ میٹنگز میں ہماری توجہ مالیاتی کمٹمنٹس پر ہے، منٹ میں جو مالیاتی کمٹمنٹس ہوئی ہیں ان کو لاگو کرنےکی ضرورت ہے۔

    بھارت کے حوالے سے پاکستانی مندوب نے کہا کہ ہمیں بھارت کےحوالے سے کچھ کہنےکی ضرورت نہیں جو ہم دنیا سے کہتے تھے اس کا ثبوت آگیاہے، دنیا کو نظر آئے گا ہندوستان اوراس کی حکومت کس قسم کی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارت نےکس طرح سےانٹرنیشنل قوانین کی خلاف ورزیاں کی ہیں، دنیا میں بھارت کا برتاؤ جس طرح کا ہے کہ ہمیں کوئی کچھ نہیں کہہ سکتا۔

    منیر اکرم نے مزید بتایا کہ ترک صدر کے ساتھ شیڈول کے مسئلہ کی وجہ سے اب تک ملاقات نہیں ہوسکی ہے، ترکی سے ہمارے قریبی تعلقات ہیں وہ ہمیں جانتے ہیں ہم انہیں جاتے ہیں۔

  • وزیر اعظم نے سیلاب کی تباہ کاریوں کو مفصل انداز میں بیان کیا: منیر اکرم

    وزیر اعظم نے سیلاب کی تباہ کاریوں کو مفصل انداز میں بیان کیا: منیر اکرم

    نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں سیلاب کی تباہ کاریوں کو مفصل انداز میں بیان کیا، کوشش ہے کہ سیلاب کے حوالے سے ڈونرز کانفرنس اچھے طریقے سے ہو۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے سیلاب کی تباہ کاریوں کو مفصل انداز میں بیان کیا۔

    منیر اکرم کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے مسئلہ کشمیر اور افغانستان سے متعلق پاکستان کا مؤقف بیان کیا، انہوں نے خطاب میں کشمیر اور افغانستان کے زمینی حقائق بیان کیے۔

    انہوں نے کہا کہ سیلاب کے حوالے سے ڈونرز کانفرنس اچھے طریقے سے ہوگی، کوشش ہوگی پوری دنیا کانفرنس میں شریک ہو تاکہ کثیر الجہتی مدد مل سکے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کا بڑا حصہ سیلابی پانی میں ڈوبا ہوا ہے، خواتین اور بچوں سمیت 3 کروڑ 30 لاکھ افراد بے گھر ہوئے ہیں۔

    وزیر اعظم نے کہا تھا کہ 1500 سے زائد افراد سیلاب کے باعث جاں بحق ہوئے، سیلاب کی وجہ سے لوگوں کو جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔

    انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان میں ایسی قدرتی آفت کو نہیں دیکھا جس نے لوگوں کی زندگی بدل دی ہو، ماحولیاتی مسائل کی وجہ سے پاکستان شدید متاثرہو رہا ہے۔

    وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ دنیا میں جو کاربن فضا میں بھیجی جا رہی ہے، پاکستان کا اس میں ایک فیصد بھی حصہ نہیں، ہمیں جن مسائل کا سامنا ہے ہم اس کا سبب نہیں ہیں۔

  • بھارت کا ہمسایوں کیخلاف طاقت کے استعمال کا خطرہ تنازعات کوہوا دے رہا ہے، منیر اکرم

    بھارت کا ہمسایوں کیخلاف طاقت کے استعمال کا خطرہ تنازعات کوہوا دے رہا ہے، منیر اکرم

    نیویارک : اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم کا کہنا ہے کہ بھارت کاہمسایوں کیخلاف طاقت کےاستعمال کا خطرہ تنازعات کو ہوا دے رہا ہے، اگرریاستیں یواین چارٹر پامال کرتی رہیں تو ایسا ہوا تو انسانیت کا وجود خطرے میں پڑجائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے مستقل مندوب منیراکرم نے خطاب کرتے ہوئے کہا 75سال پہلےعلاقائی سالمیت کےتحفظ کےعزم اور ریاستوں کی آزادی کیخلاف طاقت کے استعمال سے گریز کا اعادہ کیا گیا ، اقوام متحدہ کے چارٹر کا مقصد جنگ کے راستے کو کالعدم قراردیناتھا، بدقسمتی سے آج چارٹر پر عملدرآمد ہوتا نظر نہیں آرہا۔

    منیراکرم کا کہنا تھا کہ جابجا طاقت کا غیر مجازاور یکطرفہ استعمال، مداخلت نظرآتی ہے، کمزور ریاستوں کے حق خودارادیت کا انکار سب سے زیادہ نظر آتا ہے، پاکستان نے ہمیشہ ریاستی خودمختاری کی حمایت کی ہے، پاکستان کو ہمسایہ ریاست کی سرزمین سےدہشت گردحملےکا سامنا ہے اور ہمیشہ اپنے ہمسائے کی علاقائی خودمختاری کااحترام کیا،لیکن دہشت گرد حملوں کی سرپرستی کرنیوالوں کیخلاف دفاع کاحق ہے۔

    پاکستانی مندوب نے کہا نائن الیون کے بعد طاقت اور غیر ملکی مداخلت کا یکطرفہ استعمال استعمال کیاگیا ، دفاع میں طاقت کا استعمال مسلح حملے کو پسپا کرنے تک محدود ہے، اس میں مستقبل یا متوقع حملے کا احاطہ نہیں کیا گیا، طاقت کے لامحدود استعمال کا تصور یو این چارٹر کے خلاف ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ حق خودارادیت کی جدوجہد کو دہشت گردی کے مترادف نہیں کیاجاسکتا، جن لوگوں کے حق خودارادیت کوتسلیم کیا گیا ہےانہیں حق حاصل ہے، انہیں حق حاصل ہے کہ وہ مسلح جدوجہد سمیت تمام ممکنہ وسائل کاسہارالیں۔

    منیراکرم نے کہا کہ ہمارے خطے میں یواین چارٹر کی خلاف ورزیوں پرمظاہروں کونشانہ بنایاگیا ، اگرریاستیں چارٹرپامال کرتی رہیں تو دنیا تنازعات میں گھر سکتی ہے،ایسا ہوا تو انسانیت کا وجود خطرے میں پڑجائے گا، اسکی ایک واضح مثال کشمیرمیں بھارت کاغیرقانونی فوجی قبضہ ہے، بھارت کاہمسایوں کیخلاف طاقت کےاستعمال کا خطرہ تنازعات کوہوادےرہا ہے۔