Tag: منیشا کوئرالا

  • منیشا نے ’ہیرا منڈی‘ کی ساتھی اداکارہ سوناکشی کو شادی پر کیا تحفہ دیا؟

    منیشا نے ’ہیرا منڈی‘ کی ساتھی اداکارہ سوناکشی کو شادی پر کیا تحفہ دیا؟

    بالی ووڈ کی نامور اداکارہ منیشا کوئرالا نے اپنے ساتھ ویب سیریز ہیرامنڈی میں جلوہ گر ہونے والی سوناکشی سنہا کو شادی پر خاص تحفہ دیا ہے۔

    دبنگ گرل سوناکشی سنہا آج 23 جون کو ممبئی میں اپنے قریبی دوست ظہیر اقبال کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گی۔ اسی ہفتے سے شادی کی تقریبات کا آغاز ہوا تھا، تاہم سوناکشی اور ظہیر نے شادی کی تیاریوں سمیت دیگر تمام معاملات سے اب تک میڈیا کو پرے رکھا ہے۔

    سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ہیرامندی کی ساتھی اداکارہ ملکہ جان نے شادی سے ایک رات پہلے سوناکشی پر تحائف اور پھولوں کی بارش کردی۔

    منیشا نے ویب سیریز میں اپنے مخالف کا کردار ادا کرنے والے ’فریدن‘ کیلئے خاص تحائف بھیجے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سوناکشی سنہا کی ممبئی کی رہائش گاہ سے ایک ویڈیو زیرگردش ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص اپنے ہاتھ میں تحائف اور پھولوں کا ایک خوبصورت گلدستہ لیے سوناکشی کی رہائش گاہ کی جانب بڑھ رہا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by F I L M Y G Y A N (@filmygyan)

    یہ تحائف منیشا کوئرالا کی جانب سے بھیجے گئے ہیں، ظہیر اقبال اور ان کی ہونے والی اہلیہ سوناکشی کو بھیجے گئے سنہرے ریپر میں لپٹے ہوئے تحائف پُرتعیش اور قیمتی معلوم ہوتے ہیں۔

    اس ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں شائقین کافی تجسس کا شکار نظر آرہے ہیں کہ ‘ہیرا منڈی کی ملکہ جان‘ نے فریدن کو تحفے میں ایسا کیا بھیجا ہے۔

    خیال رہے کہ دبنگ گرل اور ظہیر کی شادی کے حوالے سے پرستار کافی متجسس تھے کہ جوڑا اسلامی طریقے سے شادی کرے گا یا ہندو رسم و رواج کے مطابق تاہم دولہے کے والد اقبال رتنسی نے بتایا کہ یہ شادی سول میرج ہو گی۔

  • بالی ووڈ اداکارہ منیشا کوئرالا نے زندگی کی 46 بہاریں دیکھ لیں

    بالی ووڈ اداکارہ منیشا کوئرالا نے زندگی کی 46 بہاریں دیکھ لیں

    ممبئی : بالی ووڈ کی دلکش اور نوے کی دہائی کی معروف اداکارہ منیشا کوئرالا نے زندگی 46 بہاریں دیکھ لیں۔

    نوے کی دہائی میں شہرت پانے والی بالی ووڈ ادکارہ منیشا کوئرالا 16 اگست 1970 کو نیپال میں پیدا ہوئیں ،وہ بیشتر ہندی فلموں کے ساتھ ساتھ کئی نیپالی ، تامل تیلگو اور مالیالم فلموں میں جلوہ گر ہوئیں۔

    منیشا کوئرالا نے 1989 میں نیپالی فلم سے فلمی سفر کا آغاز کیا، جبکہ بالی ووڈ میں ان کی پہلی فلم سوداگر سن 1991 میں ریلیز ہوئی ، بعد ازاں انہوں نے اپنی اداکاری کے باعث نوئے کی دہائی میں انہیں معروف و دلکش اداکارہ کے طور پر پہچانا جانے لگا ۔

    13aamir-heroines1

    Mann

    ان کی کامیاب ترین فلموں میں لو اسٹوری ، اگنی ساکشی ، گپت ، اور من فلم شامل ہے، تاہم منیشا کے اداکاری کی صلاحیتیں فلم بومبے ، اکیلے ہم اکیلے تم ، خاموشی ، دل سے ، لجا اور کمپنی میں بھی نظر آئی ۔

    maxresdefault

    منیشا نے نیپال کے ایک کاروباری شخص سے شادی کی تھی ، لیکن ان کا یہ رشتہ زیادہ دن تک نہیں چل پایا اور دونوں الگ ہو گئے، بالی ووڈ کو کئی سپر ہٹ فلمیں دینے والی ادکارہ منیشا کوئرالا 2012 میں کینسر کے مرض میں مبتلا ہوگئیں تھیں ۔

    dilse

    اس خطرناک بیماری میں مبتلا ہونے کے بعد انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور ڈیڑھ برس تک امریکا میں کینسرکا علاج کرایا، بالی ووڈ ادکارہ نے کینسرکے خلاف انتہائی مشکل جنگ لڑتے ہوئے اپنی بیماری کو شکست دی۔

    1354265329_manisha-koirala-1