Tag: منیلا

  • برطرف ملازم کی دہشت انگیز کارروائی، منیلا کے مال میں لوگوں کو یرغمال بنا لیا

    برطرف ملازم کی دہشت انگیز کارروائی، منیلا کے مال میں لوگوں کو یرغمال بنا لیا

    منیلا: فلپائن کے دارلحکومت منیلا کے ایک مال میں سیکورٹی گارڈ نے دھاوا بول کر دہشت پھیلا دی، برطرف ملازم نے 30 افراد کو مال کے اندر یرغمال بنا لیا۔

    تفصیلات کے مطابق منیلا کے ایک مال سے ملازمت سے نکالے جانے والے سیکورٹی گارڈ نے غصے میں مال پر دھاوا بول دیا، سیکورٹی گارڈ نے تیس افراد کو یرغمال بنا لیا ہے جب کہ فائرنگ سے ایک سیکورٹی گارڈ زخمی ہو گیا جسے اسپتال منتقل کیا گیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس کی بھاری نفری نے مال کے اندر اور باہر مال کو گھیرے میں لے لیا ہے، پولیس نے مال میں موجود خریداری کے لیے آنے والے لوگوں کو بہ حفاظت نکال لیا تاہم مسلح ملازم تاحال ایک انتظامی آفس کے اندر درجنوں لوگوں کو یرغمال بنایا ہوا ہے، اس کا دعویٰ ہے کہ اس کے پاس گرینیڈ بھی ہے۔

    مقامی میئر نے میڈیا کو بتایا کہ وہ مسلح شخص سے بات چیت کر رہے ہیں، سیکورٹی گارڈ اس بات پر غصے میں ہے کہ اسے مال کے اندر ملازمت سے نکالا گیا ہے۔ اس نے اپنے سابق ملازم ساتھیوں کے ساتھ کانفرنس کال کرنے اور اپنے کام سے متعلق ایک مطالبہ بھی کیا ہے۔

    میئر کے مطابق لوگوں کو یرغمال بنانے والے سابق سیکورٹی گارڈ نے کھانا اور پانی بھی مانگا جس کے بعد وہ کچھ نرم پڑ گیا ہے۔

  • پاکستانی باکسرعثمان نے ورلڈ رینکنگ پروفیشنل فائٹ جیت لی

    پاکستانی باکسرعثمان نے ورلڈ رینکنگ پروفیشنل فائٹ جیت لی

    کراچی: پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے فلپائنی باکسر کو شکست دے کر اپنی دوسری پروفیشنل باکسنگ فائٹ جیت لی۔

    تفصیلات کے مطابق فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں ہونے والے سپر لائٹ کیٹیگری کے مقابلے میں پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے اپنے فلپائنی حریف باکسر کو دوسرے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کرکے فائٹ اپنے نام کرلی۔

    گلگت سے تعلق رکھنے والے باکسر عثمان وزیر نے مقابلے سے قبل روایتی علاقائی لباس پہن کر رنگ میں انٹری دی۔

    فائٹ جیتنے کے بعد عثمان وزیر کا کہنا تھا کہ اس فتح پر اللہ کا شکر گزار ہوں، پوری قوم بالخصوص گلگت وبلتستان کے عوام کا شکریہ ادا کر تا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ میں نے ایک بار پھر ملک کا نام روشن کیا، مستقبل میں بھی فتوحات کا سلسلہ جاری رکھنے کی کوشش کروں گا۔

    عثمان وزیر نے کہا کہ وہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کے شاگرد ہیں اور انہوں نے اسلام آباد کے پاکستان اسپورٹس بورڈ کمپلیکس میں قائم عامرخان اکیڈمی سے ٹریننگ حاصل کی تھی۔

  • امریکی خاتون نومولود بچہ اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار

    امریکی خاتون نومولود بچہ اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار

    منیلا: فلپائن میں امریکی خاتون کو نومولود بچہ اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلپائن میں نومولود بچہ اسمگل کرنے کی کوشش کرنے والی امریکی خاتون کو گرفتار کرلیا گیا، جرم ثابت ہونے پر خاتون کو دس سال کی سزا ہوسکتی ہے۔

    بیالیس سال کی جنیفر ٹالبٹ منیلا ایئرپورٹ سے امریکا جانے والی پرواز پر بچے کو چھپا کر سوار ہونے کی کوشش کررہی تھی۔

    رپورٹ کے مطابق امریکی خاتون کو روانگی گیٹ پر روک لیا گیا، سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ خاتون کے بیگ میں بچہ موجود تھا۔

    ملزمہ کی جانب سے بچے کی ماں بن کر جعلی دستاویز پیش کیے، انسانی اسمگلنگ کا جرم ثابت ہونے پر امریکی خاتون کو دس سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

    نیشنل بیورو انویسٹی گیشن کے ترجمان مارلون ٹولیدو نے کہا کہ امریکی خاتون مورمون گرجا گھر گئی اور وہاں سے بچہ اغوا کرکے ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہوئی تھی۔

    مارلون ٹولیڈو کے مابق خاتون نے منیلا ایئرپورٹ پہنچنے کے بعد بغیر دستخط شدہ دستاویزات دکھائیں۔

    رپورٹ کے مطابق نومولود بچے کی شناخت اینڈریو کے نام سے ہوئی ہے، بچے کے والدین کو بھی شامل تفتیش کرلیا گیا ہے تاہم انہیں گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ بچے کے والدین نے نومولود کو اس بچے کو فروخت کیا ہو تبھی امریکی خاتون اس کو لے کر روانہ ہورہی ہو، کیس کی ہر زاویے سے تحقیقات کی جائیں گی۔

  • فلپائن میں رنگ برنگے غبارے فضا میں بکھر گئے

    فلپائن میں رنگ برنگے غبارے فضا میں بکھر گئے

    منیلا: فلپائن میں اکیسواں بین الاقوامی ہاٹ ایئر بلون فیسٹیول بھر پور انداز میں منعقد کیا گیا۔ فیسٹیول میں دنیا بھر سے سیاحوں نے شرکت کی۔

    فلپائن کی فضا میں تاحد نگاہ خوبصورت دیوہیکل غبارے بکھر گئے۔

    9

    بین الاقوامی ہاٹ ایئر بلون فیسٹول میں 12 ممالک نے حصہ لیا۔

    10

    8

    فیسٹیول میں درجنوں خوبصورت اور دلکش غباروں نے آسمان کو سجا دیا۔

    11

    ہر سال کی طرح اس سال بھی فیسٹیول کے بانی جون ایمری کے جسم کی تھوڑی سی راکھ غباروں کے ساتھ فضا میں بکھیری گئی۔

    balloon-5

    balloon-2

    اس فیسٹیول کا آغاز سنہ 1994 سے مقامی آبادی کی معیشت کو بہتر بنانے کے لیے کیا گیا تھا۔

    balloon-6

    balloon-3

    چار روز تک جاری رہنے والے اس میلے کا شمار فلپائن کے سب سے بڑے اسپورٹس ایونٹس میں کیا جاتا ہے۔

  • برطانیہ اور فرانس منافق ہیں،فلپائنی صدر

    برطانیہ اور فرانس منافق ہیں،فلپائنی صدر

    منیلا :فلپائنی صدر روڈریگو کا کہنا ہے کہ فرانس اور برطانیہ دونوں ممالک منافق ہیں جنہوں نے ہزاروں عرب ممالک سمیت دیگر ممالک کے لوگوں کو قتل کیا۔

    تفصیلات کےمطابق فلپائن کے صدر روڈریگو ڈیوٹرٹی نے منشیات کے خلاف مہم جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے یورپی یونین کے تحفظات کو مسترد کردیا۔

    فلپائنی صدر کی جانب سے منشیات کے خلاف شروع کی گئی مہم پر یورپی یونین نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے منشیات کی روک تھام کے نام پر لوگوں کے ماورائے عدالت قتل کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔

    برطانیہ اور فرانس کے تحفظات کے جواب میں صدر روڈریگو ڈیوٹرٹی کا کہناتھا کہ یورپی یونین کے تحفظات کی کوئی حیثیت نہیں جبکہ یورپ کا کفارہ ادا کرنے کے لیے ملک میں منشیات کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے۔

    مزید پڑھیں: امریکی فوجی جنوبی فلپائن سے نکل جائیں،فلپائنی صدر

    فلپائنی صدر نے فرانس اور برطانیہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک منافق ہیں جنہوں نے ہزاروں عرب ممالک سمیت دیگر ممالک کے لوگوں کو قتل کیا اس لئے انہیں فلپائن کے اقدامات کی مذمت کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

    یاد رہے کہ فلپائنی صدر نے رواں سال مئی میں انتخابات میں کامیابی کے بعد 6 ماہ کے اندر ملک سے منشیات کے کاروبار کے خاتمے کا اعلان کیا تھا اور 30 جون کو حکومت سنبھالنے کے بعد منشیات کے خلاف مہم میں اب تک 3 ہزار افراد کو پولیس مقابلوں میں مارا جاچکا ہے.

    واضح رہے کہ روڈریگو ڈیوٹرٹی کا کہناتھا کہ منشیات کے خاتمے کے لیے مہم کو مزید 6 ماہ کے لیے بڑھانا ہوگا کیوں کہ یہ مسئلہ ہماری سوچ سے بھی بڑا نکلا ہے۔

  • امریکی فوجی جنوبی فلپائن سے نکل جائیں،فلپائنی صدر

    امریکی فوجی جنوبی فلپائن سے نکل جائیں،فلپائنی صدر

    فلپائنی صدر نے کہا ہے کہ امریکی خصوصی فوجی دستوں کو جنوبی فلپائن سے نکلنا ہو گا،تاہم امریکہ کے مطابق اسے فلپائن کی جانب سے سرکاری طور پر ملک سے فوجی نکالنے کا مطالبہ موصول نہیں ہوا۔

    تفصیلات کےمطابق امریکی وزارتِ خارجہ کے ترجمان جان کربی کاپریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ انہوں نے صدر دوتیرتے کے بیان سے متعلق رپورٹیں دیکھی ہیں لیکن انہیں اس سلسلے میں فلپائنی کی حکومت کی جانب سے کسی باضابطہ مطالبے کا علم نہیں ہے۔

    صدر دوتیرے نے یہ واضح نہیں کیا کہ کتنے امریکی کب نکالے جائیں گے،تاہم انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کی جانب سے مسلسل شورش کی وجہ فلپائن کے مغرب کے ساتھ تعلقات ہیں۔

    انہوں نے سرکاری ملازمین کے ایک اجتماع سے کہا’یہ امریکی فوجی، انہیں منداناؤ سے جانا ہو گا۔ (مسلمان ان کی وجہ سے) اور زیادہ مشتعل ہو جاتے ہیں۔ اگر انہیں کوئی امریکی نظر آیا تو وہ اسے قتل کر دیں گے۔‘

    صدر دوتیرتے کے مطابق جزیرہ منداناؤ میں مسلسل امریکی فوجی موجودگی کی وجہ سے حالات بگڑ سکتے ہیں۔وہ اس جزیرے میں مسلمان باغیوں اور کمیونسٹوں کے ساتھ امن مذاکرات شروع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    مزید پڑھیں: امریکی صدر اوباما نے فلپائنی صدر سے ملاقات منسوخ کردی

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے فلپائنی صدر کی جانب سے امریکی صدر اوباما کی والدہ کے بارے میں نازیبا الفاظ کے استعمال کرنے پر اوباما نے فلپائنی صدر سے ملاقات منسوخ کردی تھی.

  • پاکستانی باکسر نے بھارتی مدمقابل کو چت کر کے جیت کشمیر کے نام کردی

    پاکستانی باکسر نے بھارتی مدمقابل کو چت کر کے جیت کشمیر کے نام کردی

    منیلا: پاکستانی باکسرعلومی کریم شاہین نے ورلڈ سیریز آف فائٹنگ گلوبل چیمپئین شپ میں بھارتی باکسر چاروں شانے چِت کر کے اپنی جیت کو کشمیری عوام کے نام کردی۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا کے تیسرے بڑے مکس مارشل آرٹس فائٹنگ ایونٹ ورلڈ سیریز آف فائٹنگ گلوبل چیمپئین شپ کا سالانہ مقابلے  فلپائن میں جاری ہیں،باکسنگ کے معرکےمیں  پاکستان کے باکسرعلومی کریم شاہین نے ہندوستان کی نمائندگی کرنے والے اور مسلسل چار سے ایونٹ میں ناقابلِ شکست یدوندر سنگھ کو دن میں تارے دِکھا دیے اور بھارتی باکسر کو شکست دھول چٹا دی،دوسری جانب علومی کے ساتھ دوسرے پاکستانی فائٹر احمد مجتبیٰ نے بھی فلپائن کے نیل لارانوو کو شکست دے دی ہے۔

    ایونٹ میں بھارتی باکسر کو شکست دینے کے بعد پاکستانی باکسر علاوی کریم شاہین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایونٹ میں کامیابی کو اللہ کی مہربانی اور والدین کی دعاؤں کا نتیجہ قرار دیا انہوں نے کہا کہ  ایونٹ میں شرکت اور پریکٹس کے دوران ان کو مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی بربریت سے متعلق مسلسل خبریں مل رہی تھیں اور ایونٹ میں اُن کے مدمقابل بھارتی باکسر تھے جس کے لیے انہوں نے کافی محنت کرکے چار سال سے ناقابل شکست بھارتی باکسرکو شکست دے کر اپنی کامیابی کشمیری عوام کے نام کی۔

    25 سالہ علومی کریم شاہین کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے اور وہ ملک کے سب سے بہترین مکس مارشل آرٹس فائٹر علوی کریم کا تعلق گلگت بلتستان ہے،ان کے بڑے بھائی احتشام کریم بھی سابق مکس مارشل آرٹس فائٹر ہیں اور اسلام آباد میں اپنا فائٹنگ کلب چلاتے ہیں۔

     

  • فلپائن کی خاتون نائب صدر کی حلف برداری

    فلپائن کی خاتون نائب صدر کی حلف برداری

    منیلا: فلپائن کی نئی خاتون نائب صدر نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔ ان کا عہد ہے کہ اپنے دور حکومت میں وہ بھوک کے خاتمے، صحت، تعلیم اور دیہی ترقی کے لیے کام کریں گی۔

    لینی روبریدو فلپائن کی 14ویں اور دوسری خاتون نائب صدر ہیں۔ انہوں نے اپنے حریف سابق ڈکٹیٹر فرڈیننڈ مارکوس کے بیٹے کو معمولی فرق سے شکست دی۔

    روبریدو کا کہنا ہے کہ وہ اپنے دور حکومت میں بھوک کے خاتمے، صحت اور تعلیم کے لیے کام کریں گی جبکہ دیہی ترقی ان کا خاص ہدف ہے۔ ان کا ارادہ ہے کہ وہ عہدہ صدارت میں اپنے دفتر کو مختلف دیہاتوں میں لے کر جائیں گی۔ کچھہ عرصہ وہ تمام چھوٹے چھوٹے گاؤں میں گزاریں گی تاکہ وہاں ہونے والی ترقیاتی سرگرمیوں کا خود معائنہ کر سکیں۔

    روبریدو کا موجودہ دفتر بھی منیلا کے مضافات میں کوئزن کے علاقہ میں واقع ہے جو ایک شہر کا ایک ترقی پذیر حصہ ہے۔ روبریدو نے اپنے عہدے کا حلف اسی دفتر میں اٹھایا۔