Tag: منیٰ پہنچ گئے

  • حجاج کرام منیٰ پہنچ گئے، رات بھرقیام کریں گے

    حجاج کرام منیٰ پہنچ گئے، رات بھرقیام کریں گے

    مکہ مکرمہ: حجاج کرام منیٰ پہنچ گئے، اللہ کے مہمان یہاں رات بھر قیام کریں گے، کل تمام حجاج میدان عرفات کیلئے روانہ ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کل تمام حجاج میدان عرفات کیلئے روانہ ہونگے جبکہ آج عازمین منیٰ پہنچ چکے ہیں، حجاج کرام کا کہنا ہے کہ خیمہ بستی کی رہائش پر ہی کھانا فراہم کیا جارہا ہے، ہم حکومت پاکستان کے شکر گزار ہیں، شاندار انتظامات کیے گئے ہیں۔

    سعودی عرب میں حج 2025 کے سلسلے میں حاجیوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لئے اقدامات کیے گئے ہیں، اللہ کے مہمانوں کی خاطرداری کے لیے خصوصی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

    حج ایام کے دوران ایک گھنٹے میں 1 لاکھ 7 ہزار حجاج طواف کعبہ کر سکیں گے

    عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حج 2025 کے دوران حاجیوں کی صحت کو مقدم رکھتے ہوئے وزارتِ حج و عمرہ نے متوقع شدید گرمی اور لُو کے پیش نظر خاص انتظامات کیے ہیں۔

    اس حوالے سے ‘حج آگاہی مرکز’ کے تعاون سے ایک مہم شروع کی گئی ہے، جس میں حجاج کرام کو سورج کی تپش اور گرمی سے بچاؤ کے حوالے سے معلومات فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

    رپورٹس کے مطابق وزارت نے ایک حفاظتی کتابچہ بھی شائع کیا ہے جس میں تین اہم حفاظتی اقدامات تجویز کیے گئے ہیں۔

    حجام کرام کو ہدایت کی گئی ہے غیرضروری طور پر دن کے وقت باہر نہ نکلیں، اگر بہت ضروری ہو تو سر کو ڈھانپ کر رکھیں یا چھتری کے سائے میں رہیں، پانی کا استعمال زیادہ رکھیں اور پسینہ بہنے سے روکیں، سایہ دار مقامات پر زیادہ قیام کریں، دھوپ سے جتنا ہوسکے اپنے آپ کو بچائیں۔

    علاوہ ازیں یہ ہدایت بھی کی گئی ہے پُرسکون رہیں اور شدید گرمی میں جلد بازی سے گریز کریں جبکہ سخت جسمانی کام نہ کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/fake-news-about-hajj-arrangements/

  • حج مناسک کا آغاز: عازمین حج منیٰ پہنچ گئے

    حج مناسک کا آغاز: عازمین حج منیٰ پہنچ گئے

    ریاض : سعودی عرب جانے والے لاکھوں عازمین حج مکۃ المکرمہ سے منیٰ پہنچ گئے، جہاں آج (8 ذوالحج) کا دن اور رات گزاریں گے، منیٰ میں دنیا کی سب سے بڑی خیمہ بستی قائم ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حج مناسک کی ادائیگی کے لیے دنیا بھر سے لاکھوں کی تعداد میں سعودی عرب جانے والے فرزندان اسلام منیٰ پہنچ گئے جہاں عازمین حج آج (8 ذوالحج) کا دن اور رات منیٰ میں ہی گزاریں گیں جہاں دنیا کی سب سے بڑی خیمہ بستی قائم کی گئی ہے۔

    حجاج کرام 9 ذوالحج کی صبح منیٰ سے میدان عرفات کی جانب سے روانہ ہوں گےجہاں حج کا اہم فریضہ وقوف عرفہ کی ادائیگی کریں گے اور مسجد نمرہ میں خطبہ حج بھی سنیں گے جو مسجد نبوی کے امام شیخ حسن بن عبدالعزیز آل شیخ دیں گے جس کے بعد نماز ظہر و عصر ایک ساتھ ادا کی جائے گی۔

    عازمین حج سورج غروب ہونے کے بعد میدان عرفات سے مزدلفہ کی جانب روانہ ہوں گے جہاں وہ نماز مغربین (مغرب و عشا) ایک ساتھ قصر ادا کریں اور رات کو مزدلفہ میں قیام کے دوران رمی جمرات کے لیے کنکریاں جمع کریں گے اور نماز فجر بھی مزدلفہ میں ہی ادا کریں گے۔

    حجاج کرام 10 ذوالحج کو طلوع آفتاب کے بعد دوبارہ منیٰ کی جانب روانہ ہوں گے جہاں وہ سب سے بڑے شیطان کو کنکریاں ماریں گے اور رمی جمرات کے بعد حجاج کرام قربانی کریں۔

    حج مناسک کی ادائیگی کے لیے سعودی جانے والے عازمین کرام قربانی کے بعد مکۃالمکرمہ جاکر مسجد الحرام میں طواف زیارت کریں گے اور صفا و مروہ کے درمیان سعی کی سعادت حاصل کریں گے جس کے بعد واپس منیٰ آجائیں گے۔

    واضح رہے کہ رواں برس فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے دنیا بھر سے 20 لاکھ مسلمان سعودی عرب پہنچے ہیں، عازمین کرام میں 1 لاکھ 84 ہزار افراد پاکستانی ہیں۔

    خیال رہے کہ سعودی حکام نے حجاج کرام کی سہولت اور کے لیے ایک ہیلپ لائن 8004304444 متعارف کروائی گئی ہے جس پر کال کرکے شکایت یا معلومات درج کروائی جاسکتی ہے۔

    سعودیہ جانے والے سافٹ ویئرز ماہرین میں دو پاکستانی شہری بھی شامل ہیں جنہوں نے دو ایشیائی طالب علموں کے ساتھ مل کر ایک ایسی ایپلی کیشن بنائی ہے جو دوران حج انسانوں کے سمندر میں لاپتہ ہونے والے عازمین حج کا پتہ لگائے گی۔

    پاکستانی ماہرین سافٹ ویئرز کے مطابق مذکورہ ایپلیکیشن بلوتوتھ رسٹ بینڈ کے ذریعے کام کرے گی جو عازمین حج اپنے ہاتھوں میں گھڑیوں کی طرح پہنیں گے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سعودی خواتین کے ایک گروپ نے ایسا آلہ تیار کیا ہے جس کی مدد نے عجم عازمین حج عربی زبان کو باآسانی سمجھ سکیں گے۔

    سعودی، یمنی اور ایریٹیریا کی 5 خواتین پر مشتمل ایک گروپ نے باہمی طور پر میڈیکل کی سہولت فراہم کرنے کے لیے ایپلی کیشن تیار کی ہے جو جیو ٹریکنگ سسٹم کے ذریعے متاثرہ شخص کو فوری تلاش کرے گا۔