Tag: منی بجٹ

  • منی بجٹ 23 جنوری کو پیش کیا جائے گا‘ اسد عمر

    منی بجٹ 23 جنوری کو پیش کیا جائے گا‘ اسد عمر

    کراچی: وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ ٹیکس پرکوئی بھی مسئلہ ہوگا توپارلیمنٹ لے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ اسد عمر نے کراچی چیمبرآف کامرس میں تاجروں سے ملاقات کی جس میں انہوں نے بتایا کہ 21 جنوری کومنی بجٹ پیش کرنے کا پلان تھا لیکن وزیراعظم نے بیرون ملک جانا ہے جس کے باعث اب منی بجٹ 23 جنوری کو پیش کیا جائے گا۔

    وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ ٹیکس پرکوئی بھی مسئلہ ہوگا توپارلیمنٹ لے جائیں گے۔

    دوسری جانب سراج قاسم تیلی نے کہا کہ ہمارافوکس آنے والا منی بجٹ ہے، کچھ ایسے مسائل ہیں جنہیں ترجیحی بنیادوں پرحل کرنا چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی میں گیس بحران کے معاملےکومکمل حل کیا جائے، صنعتوں کواتوارکوبھی گیس سپلائی بند نہیں ہونی چاہیے۔

    تاجروں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ 21ویں صدی میں میں معیشت کا شعبہ نجی سیکٹرچلاتا ہے، نجی شعبےکی سہولت کے لیے ماحول بنایا جاتا ہے تاکہ معیشت بہترہو۔

    اسد عمر نے کہا کہ ماضی میں نجی شعبے کے لیے مسائل پیدا کیے گئے، کاروبارمشکل بنایا گیا، کاروبار کے لیے سازگارماحول ہمارے منشورکا حصہ ہے۔

    وفاقی وزیرخزانہ نے کہا کہ کاروبار کے لیے سازگارماحول سے متعلق وزیراعظم کی زیرصدارت ماہانہ میٹنگ ہوتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کاروبارکے لیے آسانیاں پیدا کرنے کے لیے کچھ فیصلے 23 جنوری کوپتہ چلیں گے، 23جنوری کوفنانس بل پیش کرنے جا رہے ہیں۔

    اسد عمر نے بتایا کہ فنانس بل سمیت دیگراقدامات بھی کیے جا رہے ہیں، سرمایہ کاری ہوگی تو معیشت بہترہوگی اوربرآمدات بڑھیں گی۔

    انہوں نے کہا کہ فنانس بل میں سرمایہ کاری کے لیے بھی اہم مراعات شامل ہیں، غریب طبقے کی مدد کرناحکومت کی بنیادی ذمہ داریوں میں سے ہے۔

    وزیر خزانہ نے کہا کہ بجلی وگیس کی قیمت، ٹیکس وصولی میں غریب طبقے کو سامنے رکھ کر فیصلے کیے، غریب طبقے پرکم سے کم بوجھ ڈالنے کی کوشش کی گئی۔

    اسدعمر نے کہا کہ پاکستان میں بچت اورسرمایہ کاری کارحجان دنیا کے مقابلے بہت کم ہے، ایسے اقدامات کوماضی میں نہیں دیکھا گیا اس وجہ سے معیشت کونقصان پہنچا۔

    انہوں نے کہا کہ ایسی وجوہات سے ہی گزشتہ سال پاکستان کا تجارتی خسارہ خطرناک حد تک پہنچا۔

    حکومت نے قومی مالیاتی کمیشن کی دوبارہ تشکیل کردی

    صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے قومی مالیاتی کمیشن کی دوبارہ تشکیل کی ہے اور اس حوالے سے خزانہ ڈویژن کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

    وزیرخزانہ اسد عمر قومی مالیاتی کمیشن کے چیئرمین ہوں گے اور چاروں صوبوں کے وزرائے خزانہ بھی اس کا حصہ ہوں گے۔ قومی مالیاتی کمیشن 10 ارکان پرمشتمل ہوگا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال 5 ستمبر کو وفاقی وزیرخزانہ نے چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو خط لکھا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ نویں نیشنل مالیاتی کمیشن میں قانونی سازی کی ضرورت ہے اور آئین کے آرٹیکل 160 کے تحت 5 سال کی معیاد میں این ایف سی ایوارڈ کا انعقاد ضروری ہے۔

  • ضمنی مالیاتی ترمیمی بل قومی اسمبلی سے منظور

    ضمنی مالیاتی ترمیمی بل قومی اسمبلی سے منظور

    اسلام آباد: قومی اسمبلی نے ضمنی مالیاتی ترمیمی بل منظور کرلیا۔ حکومت نے نان فائلرز پر جائیداد اور گاڑی خریدنے پر پابندی دوبارہ عائد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی نے ضمنی مالیاتی ترمیمی بل منظور کرلیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے شق وار منظوری لی۔

    وزیر خزانہ اسد عمر نے بجٹ ترامیم میں تبدیلی کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ حکومت نے نان فائلرز پر جائیداد اور گاڑی خریدنے پر پابندی دوبارہ عائد کردی تاہم تین طرح کی چھوٹ دی گئی ہے۔

    چھوٹ میں وراثت، بیرون ملک مقیم پاکستانی اور دو سو سی سی کی سواریاں شامل ہیں۔

    اسد عمر نے بتایا کہ ایل پی جی پر ڈیوٹیز ایک تہائی کر دی ہیں۔ ٹیکس چوروں اور نان فائلرز کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

    وزیر خزانہ نے کہا کہ گزشتہ سال صرف 61 ارب روپے ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کیے گئے، اس سال گزشتہ سال کی نسبت زیادہ رقم ترقیاتی منصوبوں پر خرچ ہوگی۔

    ان کا کہنا تھا کہ زرداری حکومت کے اختتام تک 480 ارب روپے کے گردشی قرضے تھے، گزشتہ ایک سال میں گردشی قرضوں میں 453 ارب روپے کا اضافہ ہوا اور اب گردشی قرضے مجموعی طور پر 1200 ارب روپے سے تجاوز کر چکے ہیں۔

    اسد عمر نے مزید کہا کہ اسٹیل مل گزشتہ 3 سال سے بند ہے، کہتے ہیں معیشت درست ہے، پاکستان اسٹیل کی تنخواہیں اور پنشن روکنے پر 2 اموات ہوئیں، اسٹیل مل میں تنخواہیں نہ ملنے پر 2 لوگ خود کشیاں کرچکے ہیں۔

    وزیر خزانہ کے مطابق بڑے نان فائلرز کے خلاف مہم کا آغاز کل سے ہوچکا ہے، 169 بڑے نان فائلرز کو نوٹسز جاری ہوچکے ہیں، ابھی بھی وقت ہے ٹیکس نیٹ کے اندر آجائیں، قوم کا پیسہ قوم پرخرچ ہوگا، جائیداد لندن میں بنے گی نہ ہی دبئی میں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ود ہولڈنگ ٹیکس کی معلومات ایجنٹس کی ذمہ داری ہے ہمیں پہنچائیں، بینکوں میں بڑی بڑی رقوم رکھنے والوں کی معلومات لیں گے، ٹیکس نہ دینے والوں کی تلاش کی جائے گی، ڈیم فنڈ کے لئے دیا گیا استثنیٰ واپس نہیں لیا جائے گا، کسانوں کے لیے 6 سے 7 ارب کی سبسڈی پہلے ہی منظور کر چکے ہیں۔

  • منی بجٹ : وزیراعظم کی تمام اراکین کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی ہدایت

    منی بجٹ : وزیراعظم کی تمام اراکین کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی ہدایت

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے اراکین اسمبلی کو کل ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھرپور شرکت کی ہدایت کی ہے، اجلاس میں منی بجٹ بل کی منظوری کے معاملہ پر بحث کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق منی بجٹ بل کی منظوری کے معاملہ پر ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کیلئے وزیر اعظم عمران خان نے حکومتی اراکین اور اتحادی جماعتوں کو کل بروز بدھ قومی اسمبلی اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

    اس موقع پر وزیراعظم خود بھی ایوان میں موجود ہوں گے، اس کے علاوہ عمران خان کل پارلیمنٹ چیمبر میں وزراء اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔

    واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے پیش کیے گئے منی بجٹ پر اپوزیشن اراکین کی کڑی تنقید کی جارہی ہے، اس حوالے سے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام کو سبزباغ دکھائے، منی بجٹ کی صورت میں مہنگائی کابم گرایا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ منی بجٹ میں عوام پر ان ڈائریکٹ ٹیکس لگائے گئے، حالاں کہ وزیرخزانہ اسد عمر ان ڈائریکٹ ٹیکس کی بھرپور مخالفت کرتے تھے، اب انہوں نےعوام پر وہی ٹیکسز لگا دیے۔

    جبکہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ منی بجٹ میں غریبوں کےساتھ صرف ظلم ہوا ہے، اگر فائدہ ہوا ہے تو خان صاحب کے اے ٹی ایم کو فائدہ ہوا ہے، بھینسیں اور گاڑیاں بیچ کر پاکستان کا مذاق اڑایا جارہا ہے۔

    ہم نے پہلے ہی کہا تھا کہ حکومت اچھا کام کرے گی تو تعریف کریں گے، بجٹ میں کوئی نئی چیز نہیں لائی گئی، کوئی انقلابی کام نظر نہیں آیا، صرف انقلابی باتیں کی گئیں، اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔

  • وزیرِ خزانہ نے عوام سے وعدے کیے مگر منی بجٹ کچھ اور کہہ رہا ہے، شیری رحمان

    وزیرِ خزانہ نے عوام سے وعدے کیے مگر منی بجٹ کچھ اور کہہ رہا ہے، شیری رحمان

    اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شیری رحمان نے حکومت کے منی بجٹ کو بد تر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرِ خزانہ نے عوام سے وعدے کیے مگر منی بجٹ کچھ اور کہہ رہا ہے۔

    سینیٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف شیری رحمان نے منی بجٹ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت روایتی بجٹ ہی پیش کر دیتی مگر یہ تو اس سے بھی بد تر ہے۔

    سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ موجودہ بجٹ پر بہت سے سوالیہ نشان ہیں، ہم سمجھ رہے تھے کہ ذہین وزیرِ خزانہ معیشت کو بہتر بنائیں گے، زرِ مبادلہ کے ذخائر خطرے میں ہیں۔

    پی پی کی رہنما کا کہنا تھا کہ کہیں پھر یو ٹرن نہ لینا پڑے جیسے آج ریڈیو پاکستان بلڈنگ پر لیا۔ خیال رہے کہ حکومت پنجاب نے ریڈیو پاکستان کی عمارت منتقلی اور لیز پر دینے کا فیصلہ ملازمین کے شدید احتجاج کے بعد واپس لے لیا ہے۔

    شیری رحمان نے کہا کہ تبدیلی آ چکی ہے اور وہ آپ کے خساروں میں نظر آ رہی ہے، حکومت ہر چیز پر ٹیکس لگا رہی ہے، کاش روایتی بجٹ ہی دے دیتی۔


    یہ بھی پڑھیں:  فی الحال ہمارا آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا پروگرام نہیں: اسد عمر


    پیپلز پارٹی کی سینیٹر نے مزید کہا کہ حکومت نان ٹیکس فائلر کو مزید سہولتیں دے رہی ہے، زرِ مبادلہ کے ذخائر خطرے میں ہیں، نہیں بتایا گیا کہ خسارہ کیسے پورا ہوگا۔

    سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اب آئی ایم ایف کے پاس کشکول لے کر جائے گی۔ خیال رہے کہ حکومت بین الاقوامی مالیاتی ادارے کے پاس نہ جانے کا فیصلہ کر چکی ہے۔

  • منی بجٹ نہیں منی ڈرامہ پیش کیا گیا‘ آصف علی زرداری

    منی بجٹ نہیں منی ڈرامہ پیش کیا گیا‘ آصف علی زرداری

    کراچی : سابق صدر آصف علی زرداری نے پاک بھارت تعلقات سے متعلق کہا کہ اس طرح کے ماحول میں یا اس طرح کی حکومتوں میں تو یہی ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں بینکنگ کورٹ میں پیشی کے موقع پرصحافی نے سابق صدر آصف علی زرداری سے سوال کیا کہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات خراب ہوگئے ہیں۔

    آصف علی زرداری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے ماحول میں یا اس طرح کی حکومتوں میں تو یہی ہوگا۔

    صحافی نے سابق صدر سے سوال کیا کہ حکومت نے منی بجٹ پیش کیا، آپ کیا کہیں گے جس پرانہوں نے جواب دیا کہ منی بجٹ نہیں منی ڈرامہ پیش کیا گیا۔

    جعلی اکاؤنٹس کیس میں ضمانت پررہا سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور بینکنگ کورٹ میں پیش ہوئے۔

    آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور حاضری لگا کر بینکنگ کورٹ سے روانہ ہوگئے۔

    واضح رہے کہ جعلی اکاؤنٹس ازخود نوٹس کیس سپریم کورٹ میں بھی زیرسماعت ہے اور گزشتہ روز عدالت عظمیٰ نے ماتحت عدالتوں کو حکم دیا تھا کہ کسی بھی قسم کا فیصلہ کرنے سے قبل سپریم کورٹ کو آگاہ کیا جائے۔

  • ن لیگ نے منی بجٹ اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا

    ن لیگ نے منی بجٹ اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا

    لاہور: آج شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن )کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا.

    تفصیلات کے مطابق صدر مسلم ن شہباز شریف کی قیادت میں ہونے والے اس اجلاس میں ن لیگ نےمنی بجٹ اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ مستردکردیا.

    مسلم لیگ ن نے قیمتوں میں اضافے کو رد کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں منی بجٹ کے خلاف بھرپور احتجاج کا عندیہ دے دیا.

    شہباز شریف نے پارلیمانی پارٹی اجلاس سے خطاب کیا اور مستقبل کے لائحہ عمل پر اظہار خیال کیا. اجلاس میں مسلم لیگ کی اعلیٰ قیادت موجود تھی.

    دھاندلیوں کی تحقیقات کے لیے ن لیگ کی کمیٹی

    ن لیگ نےالیکشن میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لئےکمیٹی تشکیل دے دی ہے،  کمیٹی چار  اراکین پرمشتمل ہوگی۔

    ترجمان مسلم لیگ ن  کے مطابق کمیٹی میںاحسن اقبال، مرتضی ٰجاوید، راناثنااللہ، راناتنویر شامل ہوں، کمیٹی ان اراکین کا بھی پتا چلائےگی، جنھوں نے پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ ڈالے۔


    عوام کو اب پاکستان پیپلزپارٹی کا دور یاد آئے گا، خورشید شاہ


    اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت سےوابستہ امیدیں دم توڑگئی ہیں، حکومت نےعوام پرمہنگائی کابم گرادیا.

    واضح رہے کہ آج پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشیدشاہ نے بھی منی بجٹ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا.

    خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ منی بجٹ دیکھ کر لگتا ہےعمران خان غریبوں پرٹیکس لگانےآئےہیں، گیس، پٹرول پرٹیکس غریب کی جیب سے نکالاجارہا ہے، ابھی چالیس دن ہوئے ہیں آگےدیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے.

  • عمران خان کی ایک ماہ کی حکومت نے عوام چیخیں نکلوا دی ہیں،  مولابخش چانڈیو

    عمران خان کی ایک ماہ کی حکومت نے عوام چیخیں نکلوا دی ہیں، مولابخش چانڈیو

    کراچی : پیپلز پارٹی کے ترجمان سنیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ عمران خان کی ایک ماہ کی حکومت نے عوام چیخیں نکلوا دی ہیں، لوگوں کو سبز باغ دکھانے والوں نے آتے ہی ہاتھ کھڑے کر دیئے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پیپلز پارٹی سینیٹر مولابخش چاںڈیو نے منی بجٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف مہنگائی کی جا رہی ہے تو دوسری طرف ترقیاتی بجٹ کم کر دیا گیا ہے، نواز شریف حکومت نے معیشت تباہ کی، عمران سرکار معیشت کا بیڑا غرق کر دے گی۔

    مولابخش چاںڈیو کا کہنا تھا کہ سیلیکٹ سرکار کی کوئی معاشی پالیسی ہے نہ خارجی اور داخلہ پالیسی، ایک ماہ میں حکومت نے پورا زور سویلین مناصب کو بے توقیر کرنے پر لگایا۔

    نواز شریف حکومت نے معیشت تباہ کی، عمران سرکار معیشت کا بیڑا غرق کر دے گی

    انھوں نے کہا کہ بھینسوں اور گاڑیوں کی نیلامی کا ڈرامہ اور سادگی کی شوبازی سے ملک نہیں چلا کرتے، غریب عوام پر بوجھ ڈال کر کہتے ہیں کہ عوام پر بوجھ نہیں ڈالا جا رہا، بتایا جائے گھریلو ہو کہ صنعتی گیس کی قیمت بڑھنے کا بوجھ عوام پر کیسے نہیں پڑے گا۔

    پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت کی عوام دشمنی پہلے ماہ میں ہی کھل کر سامنے آچکی ہے، ایک طرف عوام دشمن اقدامات تو دوسری طرف وفاق کو کمزور کرنے کے اعلانات ہو رہے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا وزیراعظم عمران خان کے اعلانات براہ راست وفاق پر وار ہیں، حکومت ہوش کے ناخن لے، عوام اور وفاق دشمن اقدامات پر مزاحمت کریں گے۔

    مزید پڑھیں : فنانس بل: وزیراعظم، گورنرزاوروزراء کا ٹیکس استثنیٰ ختم کردیا گیا

    یاد رہے وزیر خزانہ اسد عمر نے قومی اسمبلی میں منی بجٹ پیش کیا، غریب پر بوجھ کم، امراء پر ٹیکس زیادہ نیٹ نان فائلرز کیلئے بینک ٹرانزیکشنز پر ٹیکس میں اضافہ کردیا گیا جبکہ حکومت نے نان فائلرز کو پراپرٹی اور گاڑی خریدنے کی اجازت دے دی ہے جبکہ بڑی گاڑی مہنگی کردی گئی اور مہنگے فونز پر ٹیکس بڑھا دیا گیا۔

    حکومت نے برآمدات میں اضافے کیلئے بھی مثبت اقدام اٹھایا، برآمدی سیکٹر کے فروغ کیلئے حکومت نےخام مال پر ریگیولیٹری ڈیوٹی ختم کردی، گیس کی مد میں چالیس ارب روپے کی سبسسڈی دی گئی ہے۔

    وزیرخزانہ کاکہنا تھا کہ ٹیکسوں میں اضافہ نئی ٹیکنالوجی کے استعمال سے کیا جائےگا جبکہ سیگریٹ بھی مہنگے کئے گئے ہیں۔