Tag: منی لانڈرنگ ریفرنس

  • منی لانڈرنگ ریفرنس :  وزیراعظم شہباز شریف اوراہلخانہ بے گناہ قرار

    منی لانڈرنگ ریفرنس : وزیراعظم شہباز شریف اوراہلخانہ بے گناہ قرار

    لاہور : قومی احتساب بیورو نیب نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے اہلخانہ کو بے گناہ قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت ہوئی، نیب نے منی لانڈرنگ ریفرنس کی سپلیمنٹری رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔

    رپورٹ میں نیب نےوزیراعظم شہباز شریف اوراہلخانہ کو بے گناہ قرار دےدیا، جس کے بعد احتساب عدالت کے جج قمر الزمان نے سماعت 24مئی تک ملتوی کردی۔

    یاد رہے نیب نے شہبازشریف اورخاندان سمیت دیگر کیخلاف منی لانڈرنگ کا ریفرنس دائر کر رکھا ہے۔

  • حمزہ شہباز نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں حاضری سے مستقل استثنیٰ مانگ لیا

    حمزہ شہباز نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں حاضری سے مستقل استثنیٰ مانگ لیا

    لاہور : مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں مستقل حاضری معافی کے لیے درخواست دائرکر دی۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں حاضری سے مستقل استثنیٰ مانگ لیا۔

    احتساب عدالت میں مستقل حاضری معافی کے لیے درخواست دائرکر دی گئی ، جس میں کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کاممبراوراپوزیشن لیڈرہوں، آئینی و قانونی ذمہ داریاں پوری کرنی ہیں،ہر پیشی پر پیش ہونا ممکن نہیں۔

    حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ عدم پیشی کی وجہ سےٹرائل متاثرنہیں ہوگا، اپنی جگہ مدثر عبدالمجید ایڈووکیٹ کو پلیڈر مقررکرنے کے لیے تیار ہوں، عدالت ٹرائل کے فیصلے تک حاضری سے مستقل استثنیٰ دے۔

    لاہور کی احتساب عدالت نمبر نو نے وزیر اعظم شہباز شریف حمزہ شہباز اور دیگر اہل خانہ کے خلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کی

    حمزہ شہباز کی جانب سے مستقل حاضری معافی کی درخواست پر عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

    عدالت میں نیب کے گواہ تجمل اسلام نے اپنی شہادت قلمبند کروائی، جس پر شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز نے جرح کی،عدالت نے نیب کے مزید گواہان کو طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 15 دسمبر تک ملتوی کردی۔

    عدالت میں حمزہ شہباز کی حاضری معافی درخواست کے ساتھ میڈیکل سرٹیفکیٹ جمع کروایا گیا، عدالت کو بتایا گیا کہ کمر کی تکلیف کے باعث ڈاکٹر نے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے،حمزہ شہباز تمام سیاسی اور دیگر تقریبات میں بھی شرکت نہیں کر رہے،عدالت حاضری معافی درخواست منظور کرئے،جسے عدالت نے منظور کر لیا۔

  • عدالت کا شہباز شریف کی اہلیہ اور بچوں کا ٹرائل علیحدہ کرنے کا حکم

    عدالت کا شہباز شریف کی اہلیہ اور بچوں کا ٹرائل علیحدہ کرنے کا حکم

    لاہور : احتساب عدالت نے شہبازشریف کی اہلیہ،بچوں کاٹرائل علیحدہ کرنےکاحکم دے دیا اور شہباز شریف کی بیٹی اور بیٹے کی جائیدادوں کو قرق کرنے کا بھی حکم دیا۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس پرتحریری حکم نامہ جاری کردیا ، جج جواد الحسن نے بارہ صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا ، جس میں رابعہ عمران ،سلیمان شہباز ،یوسف ہارون وغیرہ کو اشتہاری قرار دیا ہے۔

    عدالت نے نصرت شہباز ، سلیمان شہباز ، رابعہ عمران اور ہارون یوسف کا کیس دیگر ملزمان سے الگ کر دیا ۔

    عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اشتہاری ملزمان کا کیس پیش ہونے والوں سے الگ کر کے علیحدہ سے ٹرائل کیا جاٸے گا جبکہ شہباز شریف کی بیٹی اور بیٹے کی جائیدادوں کو قرق کرنے کا بھی حکم دیا۔

    عدالت نے ڈی جی نیب لاہور کو پانچوں اشتہاری ملزمان کی جائیدادیں قرق کرنے کے لیے کاررواٸی کا حکم دیا۔

    تحریری فیصلے میں عدالت نے کہا کہ سلیمان شہباز اور رابعہ عمران سمیت دیگر ملزمان جان بوجھ کر ٹرائل جوائن نہیں کررہے متعدد بار نوٹسز جاری کرنے کے باوجود متعلقہ ملزمان پیش نہیں ہوئے۔

    عدالت نے شہباز شریف کی درخواست پر جیل سپرنٹینڈنٹ کو ہدایت کرتے ہوئے لکھ کہ شہباز شریف کو جیل میں فیزیوتھراپی ڈاکٹر فراہم کی جائے، فیزیو تھراپی ڈاکٹر کا خرچہ شہباز شریف خود برداشت کریں گے۔

    عدالت نےسپرٹنڈنٹ کو ایم آر آئی دیگر رپورٹس کے لیے درخواست پر قانون کے مطابق کاروائی کرنے کا حکم دیا ۔

  • شہباز شریف کی اہلیہ  کو اشتہاری قرار دینے کے اشتہار آویزاں

    شہباز شریف کی اہلیہ کو اشتہاری قرار دینے کے اشتہار آویزاں

    لاہور : منی لانڈرنگ ریفرنس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کو اشتہاری قرار دینے کے اشتہار احتساب عدالت کے باہر آویزاں کر دیئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق شہباز شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس میں بڑی پیش رفت ہوئی ، اپوزیشن لیڈر کی اہلیہ نصرت شہباز کو اشتہاری قرار دینے کے اشتہار آویزاں کر دیئے گئے۔

    نیب کے تفتیشی افسر نے احتساب عدالت کے باہر نصرت شہباز کو اشتہاری قرار دینے کا اشتہار آویزاں کیا۔

    احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے عدم پیشی پر نصرت شہباز کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا، نوٹس میں کہا گیا تھا کہ نصرت شہباز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے،اس کے باوجود وہ گرفتار نہیں ہوئیں۔

    مزید پڑھیں : عدالت قانون کے مطابق شہباز شریف کی اہلیہ کی درخواست مسترد کرتی ہے، تحریری حکم

    عدالت نے نصرت شہباز کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد کی تفصیلات طلب کرلیں جبکہ نصرت شہباز کی حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست بھی مسترد کرچکی ہے۔

    گذشتہ روز احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کی حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست پر تحریری حکم جاری کیا تھا ، جس میں کہا گیا تھا کہ عدالت قانون کےمطابق نصرت شہبازکی درخواست مستردکرتی ہے۔

  • منی لانڈرنگ ریفرنس : سلمان شہباز کو مفرور قرار دینے کیلئے اشتہارات چسپاں

    منی لانڈرنگ ریفرنس : سلمان شہباز کو مفرور قرار دینے کیلئے اشتہارات چسپاں

    لاہور : شریف خاندان منی لانڈرنگ ریفرنس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کو مفرور قرار دینے کیلئے اشتہارات چسپاں کر دیئے گئے، جس میں کہا گیا کہ ملزم سلمان شہباز کو 13 اکتوبر کو عدالت میں پیش ہو کر اپنے دفاع کا ایک اور موقع دیا جا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شریف خاندان منی لانڈرنگ ریفرنس میں احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے سلمان شہباز کو مفرور قرار دینے کیلئے اشتہار جاری کردیا۔

    عدالتی اشتہار میں کہا گیا کہ ملزم سلمان شہباز ٹرائل کا سامنا کرنے کیلئے جان بوجھ کر روپوش ہے، ضابطہ فوجداری کی دفعہ 87 کے تحت ملزم سلمان شہباز کے اشتہار جاری کئے گئے ہیں۔

    اشتہارمیں کہا گیا ہے کہ ملزم سلمان شہباز کو 13 اکتوبر کو عدالت میں پیش ہو کر اپنے دفاع کا ایک اور موقع دیا جا رہا ہے، ملزم سلمان شہباز کی پاکستان اور بیرون ملک رہائش گاہ پر اشتہارات چسپاں کئے جائیں۔

    عدالتی اشتہار میں ہدایت کی گئی ہے کہ ڈی جی نیب آئندہ سماعت پر ملزم سلمان شہباز کو مفرور قرار دینے کیلئے اشتہارات کی عملدرآمد رپورٹ جمع کروائیں۔

    جس کے بعد سلمان شہباز کو مفرور قرار دینے کے اشتہارات عدالتی احاطے اور ملزم کی پاکستان و بیرون ملک رہائشگاہوں پر چسپاں کئے گئے۔

    خیال رہے نیب نے سلمان شہباز سمیت دیگر ملزموں کیخلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کا ریفرنس احتساب عدالت میں پیش کر رکھا ہے۔

  • منی لانڈرنگ ریفرنس : سلمان شہباز اور ہارون یوسف کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    منی لانڈرنگ ریفرنس : سلمان شہباز اور ہارون یوسف کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    لاہور : احتساب عدالت نے شہباز شریف خاندان کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس میں سلمان شہباز اور ہارون یوسف کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے شہباز شریف خاندان کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کا گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا، احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کیا۔

    عدالت نے سلمان شہباز اور ہارون یوسف کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے وزارت خارجہ سے دونوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پر رپورٹ طلب کر لی۔

    تحریری حکم کے مطابق نصرت شہباز اور رابعہ عمران کو طلبی کے نوٹس بھجوائے گئے، تعمیل کنندہ کی رپورٹ کے مطابق دونوں خواتین بیرون ملک فرار ہو گئی ہیں، عدالت نصرت شہباز اور رابعہ عمران کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتی ہے۔

    حکم نامے میں کہا گیا کہ جویریہ علی کے مطابق حمزہ شہباز سے کورونا کے دوران جیل میں ملاقات کی، جس کے بعد انہوں نے کورونا ٹیسٹ کے لیے سمپل لیبارٹری بھیج دیا ہے۔ حاضری معافی کی ایک دن کی درخواست منظور کی جاتی ہے۔

    تحریری حکمنامے میں کہا گیا کہ جیل ڈاکٹر امجد علی کے مطابق حمزہ شہباز کو کرونا وائرس ہوچکا ہے۔ کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ آئندہ سماعت پر پیش کی جائے۔

  • منی لانڈرنگ ریفرنس: شہباز فیملی کے خلاف حکم نامہ جاری

    منی لانڈرنگ ریفرنس: شہباز فیملی کے خلاف حکم نامہ جاری

    لاہور: منی لانڈرنگ ریفرنس میں میاں شہباز شریف کی فیملی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف عدالت نے حکم نامہ جاری کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہباز شریف فیملی اور دیگر ملزمان کے خلاف گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا جو 4 صفحات پر مشتمل ہے۔

    حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سلمان شہباز کے ناقابل ضمانت وارنٹ بذریعہ وزارتِ خارجہ جاری کیے جاتے ہیں، نیب وزارت خارجہ سے سلمان شہباز کی بیرون ملک میں رہنے کی وجہ معلوم کرے۔

    عدالت نصرت شہباز اور رابعہ عمران کو دوبارہ پیش ہونے کا حکم دیتی ہے، نصرت شہباز، رابعہ عمران کے گھروں کے باہر سمن آویزاں کیے جائیں، اور آئندہ سماعت پر حمزہ شہباز پیش ہو کر ریفرنس کی کاپیاں وصول کریں۔

    شہبازشریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس، نیب کی خصوصی پراسیکیوشن ٹیم تشکیل

    حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عدالت علی احمد خان، محمد طاہر اور ہارون نقوی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رہی ہے۔

    نیب لاہور نے شہباز شریف فیملی کے خلاف 7 ارب سے زائد کا ریفرنس دائر کر رکھا ہے، ریفرنس میں شہباز شریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز، نصرت شہباز سمیت سولہ افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ 28 اگست کو قومی احتساب بیورو نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس میں نیب کی خصوصی پراسیکیوشن ٹیم تشکیل دی تھی۔

  • شہبازشریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس،  نیب کی خصوصی پراسیکیوشن ٹیم تشکیل

    شہبازشریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس، نیب کی خصوصی پراسیکیوشن ٹیم تشکیل

    لاہور : قومی احتساب بیورو نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف فیملی منی لانڈرنگ ریفرنس میں نیب کی خصوصی پراسیکیوشن ٹیم تشکیل دے دی، ٹیم منی لانڈرنگ ریفرنس میں پیش ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہبازشریف فیملی منی لانڈرنگ ریفرنس میں نیب کی خصوصی پراسیکیوشن ٹیم تشکیل دے دی گئی، نیب لاہورنے منی لانڈرنگ ریفرنس کے لیے 2رکنی خصوصی ٹیم تشکیل دی۔

    ٹیم اسپیشل پراسیکیوٹر نیب بیرسٹرعثمان جی راشد کی سربراہی میں تشکیل دی گئی جبکہ نیب پراسیکیوٹرعاصم ممتازپراسیکیوشن ٹیم کاحصہ ہوں گے۔

    پراسیکیوشن ٹیم شہبازشریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس میں پیش ہوگی۔

    خیال رہے نیب لاہورنےشہباز شریف فیملی کےخلاف 7ارب سےزائدکاریفرنس دائر کر رکھا ہے، ریفرنس میں شہباز شریف ، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز ، نصرت شہباز سمیت سولہ افراد کو نامزد کیا گیا۔

    شہباز شریف سمیت 16 ملزمان کے خلاف ریفرنس 55 جلدوں پر مشتمل ہے، کیس میں چار ملزمان وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں ، جن میں شاہد رفیق ،یاسر مشتاق ،محمد مشتاق اور آفتاب محمود شامل ہیں ۔

    ریفرنس میں کہا گیا تھا کہ شہباز شریف فیملی نے ملازمین اور قریبی دوستوں کی مدد سے اربوں کی منی لانڈرنگ کی اور کالا دھن سفید کیا اور اسی پیسے سے پاکستان میں جائیدادیں بنائی گئیں۔