Tag: منی لانڈرنگ کیس

  • پرویزمشرف کی طرح حاضری سے استثنیٰ دیاجائے، ایان علی

    پرویزمشرف کی طرح حاضری سے استثنیٰ دیاجائے، ایان علی

    راولپنڈی: ماڈل ایان علی نے کسٹم عدالت میں حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست کردی ایان علی نے درخواست کی کہ پرویز مشرف کی طرح انھیں بھی استثنیٰ ملنا چاہیئے۔

    کرنسی اسمگلنگ کیس ماڈل ایان علی کے گلے کی ہڈی بن گیا لیکن یہ کیس ایان علی کو میڈیا میں ان کر گیا، آج پھر ماڈل ایان علی راولپنڈی کی کسٹم عدالت میں پیش ہوئیں تو ہر کوئی ان کی ادائیں ، ڈریسنگ اور اسٹائل دیکھنے کو بے قرار رہا۔

    اپنے باڈی گارڈز کی ہمراہ کالا چشمہ لگائے ماڈل ایان علی کی ماڈلنگ جاری رہی ، ایان علی کرنسی اسمگلنگ کیس میں ضمانت پر رہاہیں۔

    راولپنڈی کی کسٹم عدالت میں ماڈل ایان علی کیخلاف منی لانڈرنگ کے مقدمے کے اندراج کی درخواست زیرسماعت ہے۔

  • منی لانڈرنگ کیس: مشاورت کے بعد تعاون کا فیصلہ کروں گا ،سرفرازمرچنٹ

    منی لانڈرنگ کیس: مشاورت کے بعد تعاون کا فیصلہ کروں گا ،سرفرازمرچنٹ

    لندن: برطانیہ میں مقیم سرفراز مرچنٹ منی لانڈرنگ کے بارے میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی کمیٹی سے تعاون کا فیصلہ قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد کریں گے۔

    سرفراز مرچنٹ نے کہا ہے کہ انھیں اس منی لانڈرنگ کے معاملے پر چوہدری نثارکی کمیٹی کا میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا ہے، ابھی تک نہ ہی لندن ہائی کمیشن آفس اور نہ پاکستان ہوم آفس نے کوئی رابطہ کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جب رابطہ ہوگا تو اپنے قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد تعاون کے حوالے سے فیصلہ کریں گے۔

  • ماڈل ایان علی کانام ای سی ایل سےخارج کرنے کا عدالتی حکم

    ماڈل ایان علی کانام ای سی ایل سےخارج کرنے کا عدالتی حکم

    کراچی : کرنسی اسمگلنگ کےالزام میں ضمانت پررہا ماڈل ایان علی کانام ای سی ایل سے خارج کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایان علی کی کوششیں رنگ لے آئیں۔ منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت پر رہا ئی کے بعد سندھ ہائیکورٹ نے ماڈل گرل ایان علی کا نام ای سی ایل سی خارج کرنے اور بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی ہے۔

    ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست کی سماعت ہوئی۔

    ایان علی کا درخواست میں کہنا تھا کہ دبئی میں جانا ضروری ہے ان کی والدہ بیمارہیں اورکاروبار بھی متاثر ہورہاہے۔ لہٰذا ان کا نام ای سی ایل سے خارج کیا جائے۔

    ایان علی کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا تھا کہ ان کے موکل کی ضمانت منظور ہوچکی ہے اس کے باوجود ای سی ایل میں ان کا نام شامل رکھنا بدنیتی پر مبنی ہے۔

  • منی لانڈرنگ کیس، قائد ایم کیوایم پولیس اسٹیشن میں پیشی سے مستثنیٰ

    منی لانڈرنگ کیس، قائد ایم کیوایم پولیس اسٹیشن میں پیشی سے مستثنیٰ

    لندن : ایم کیو ایم کے قائد کو منی لانڈرنگ کیس میں ناکافی ثبوت کی بناء پر لندن پولیس نے پیش ہونے سے مستثنیٰ قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے قائد کو آج منی لانڈرنگ کیس میں لندن کے پولیس اسٹیشن میں پیش ہونا تھا تاہم میٹرو پولیٹن پولیس نے ایم کیو ایم کے وکلاء کو بتایا کہ ناکافی ثبوت کی بناء پر قائد سمیت دیگر پانچ افراد کو پولیس اسٹیشن آنے کی ضرورت نہیں، تاہم منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات جاری رہیں گی۔

    ذرائع کے مطابق پولیس کو ان تمام افراد کی دوبارہ گرفتاری کیلئے نئے ثبوت پیش کرنا ہوں گے، تاہم کیس کی تحقیقات چلتی رہیں گی۔

    ایم کیو ایم کے کنوینر ندیم نصرت کا کہنا ہے کہ لندن میں متحدہ قائد کیخلاف کوئی مقدمہ درج نہیں، پولیس نے بتایا کہ ان کے خلاف ثبوت ناکافی ہیں، ان کے پاسپورٹ بھی واپس کر دیئے جائیں گے.

    ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار،فروغ نسیم اوربیرسٹرسیف بھی لندن میں موجود ہیں، واضح رہے کہ ایم کیوایم کے قائد نے نو رکنی سپریم کونسل قائم کردی ہے۔

    سپریم کونسل کسی بھی قسم کی غیرمعمولی صورتحال بشمول قائدتحریک کی فوری عدم دستیابی کی صورت میں رابطہ کمیٹی اور تحریک کے ذمہ داران وکارکنان اورعوام کی رہنمائی کرے گی۔

  • لندن منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ملتوی

    لندن منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ملتوی

    لندن: منی لانڈنگ کیس کی سماعت ملتوی کر دی گئی ، یہ سماعت اسکاٹ لینڈ یارڈ کی درخواست پر بند کمرے میں کی گئی۔

    لندن منی لانڈرنگ کیس میں اسکاٹ لینڈ یارڈ کی درخواست پر مقدمے کی سماعت بند کمرےمیں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، جس کے ساتھ ہی پبلک گیلری میں موجود افراد کو باہر جانے کی ہدایت کی گئی۔

    مقدمے کی سماعت کے موقع پر سرفراز مرچنٹ اپنے وکلاء کے ساتھ عدالت میں موجود تھے جبکہ الطاف حسین،طارق میر،افتخارقریشی نےمزید وقت مانگتےہوئےپیشی سےمعذرت کی تھی۔

    اسکاٹ لینڈ یارڈ نے جج سے استدعا کئی کہ یہ ایک پیچیدہ کیس ہونے کی وجہ سے سماعت کیلئے مزید وقت درکار ہے، جس پر عدالت نے مقدمے کی سماعت ملتوی کر دی۔

    عدالت نے اسکاٹ لینڈ یارڈ کی درخواست پر کیس کی سماعت بند کمرے میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس موقع پر پبلک گیلری سے میڈیا اور دیگرلوگوں کو باہر بھیج دیا گیا جبکہ کمرہ عدالت میں پولیس ،سرفراز مرچنٹ اور ان کے وکلا موجود ہیں۔

  • جھوٹے الزام لگائے جارہے ہیں، حکمراں اپنی صفوں کاجائزہ لیں، الطاف حسین

    جھوٹے الزام لگائے جارہے ہیں، حکمراں اپنی صفوں کاجائزہ لیں، الطاف حسین

    کراچی: ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ اُنھیں دھمکیاں دینے کے بجائے حکمراں اپنی صفوں میں جائزہ لیں۔

    حیدرآبادزونل کمیٹی کےارکان سے ٹیلی فون پرگفتگومیں الطاف حسین کا کہنا تھا آئی ایس آئی کے سابق سربراہوں کے خلاف خواجہ آصف کے بیان پر چوہدری نثار خاموش رہے، اُن پرجھوٹے الزامات لگائے جارہے ہیں اُنھوں نے ملک کے خلاف بات نہیں کی۔

     الطاف حسین نے کہاکہ اُنھیں جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر جیل بھیجا جاسکتاہے، مافیاز کے ذریعے قتل بھی کرایاجاسکتاہے،اگراُنھیں کچھ ہوجائے تو کارکنان تحریک زندہ رکھیں اورکسی قیمت پرقانون ہاتھ میں نہ لیں۔

  • منی لانڈرنگ کیس : الطاف حسین اور دیگرکی ضمانت میں توسیع

    منی لانڈرنگ کیس : الطاف حسین اور دیگرکی ضمانت میں توسیع

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے ترجمان نے اپنے ایک اعلامیہ میں کہاہے کہ لندن میٹروپولیٹن پولیس نے منی لانڈرنگ کیس میں قائدتحریک الطاف حسین کی پولیس ضمانت میں 5اکتوبر2015ء تک کی توسیع کردی ہے ۔

    ترجمان نے مزیدکہاکہ ایم کیوایم کے سینئرممبرسیدطارق میرکی ضمانت میں 6 اکتوبرجبکہ رابطہ کمیٹی کے رکن محمدانور کی ضمانت میں 7اکتوبر تک توسیع کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل میٹروپولیٹن پولیس نے منی لانڈرنگ کے الزام  میں پہلے سے جاری تفتیش کے سلسلے میں ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی ضمانت میں جولائی تک کیلئے توسیع کی تھی۔

  • منی لانڈرنگ کیس: ماڈل ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 8 مئی تک توسیع

    منی لانڈرنگ کیس: ماڈل ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 8 مئی تک توسیع

    راولپنڈی: عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں ماڈل ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 8 مئی تک توسیع کردیی۔

    ماڈل ا یان علی منی لانڈرنگ کیس میں راولپنڈی کی عدالت پیشی کے لئے پہنچیں تو انکی جھلک دیکھنے کے لئے لوگ گرتے پڑتے نظر آئے، تین افراد تو عدالت کے احاطے میں دیدار کی کوشش میں سیڑھیوں سےگر پڑے۔

    ماڈل ایان علی کو کسٹم عدالت کے جج کی عدم تعیناتی کے باعث بینکنگ کورٹ کے جج کے سامنے پیش کیا گیا، عدالت نے ایان علی کے خلاف مکمل چالان پیش نہ کرنے پر کسٹم حکام پر برہمی کا اظہار کیا۔

    عدالت نے مقدمہ کے نامکمل چالان پیش کئے جانے پر عدالت نے استفسارکرتے ہوئے چالان مکمل کرنے کا حکم دے دیا اور کسٹم حکام کو ضروری دستاویزات پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 8 مئی تک کی توسیع کر دی۔

    ایان علی کا 40 روز سے زائد کا جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہو چکا ہے، اس سے قبل ایان علی کو 4 بار عدالت میں پیش کیا جا چکا ہے۔

  • ایان علی منی لانڈرنگ کیس، سرکاری وکیل کے دلائل آج متوقع

    ایان علی منی لانڈرنگ کیس، سرکاری وکیل کے دلائل آج متوقع

    راولپنڈی : منی لانڈرنگ کیس منطقی انجام کی جانب بڑھنے لگا ہیں،  مقامی عدالت میں ایان علی کے خلاف پیش کیےگئے چالان پر حکومتی وکیل آج دلائل دے گا۔

    منی لانڈرنگ کا کیس ایان علی کیلئے مشکلات کھڑی کرتا جارہا ہے، گزشتہ سماعت میں ماڈل ایان علی کیخلاف کسٹم حکام نے پہلا عبوری چالان عدالت میں پیش کر دیا تھا، جس کے مطابق ماڈل ایان ملزمہ قرار دے دی گئی۔

    عبوری چالان کے مطابق ابتدائی تفتیش میں کوئی شریک جرم ثابت نہیں ہوا، عدالت نے ماڈل ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں ستائیس اپریل تک توسیع کردی تھی، جو آج ختم ہورہی ہے۔

    آج حکومتی وکیل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہادر علی خان کی عدالت میں دلائل دے گا۔

  • منی لانڈرنگ کیس: اسکارٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم کی پاکستان آمد

    منی لانڈرنگ کیس: اسکارٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم کی پاکستان آمد

    اسلام آباد : منی لانڈرنگ کیس میں اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی، تحقیقاتی ٹیم معظم علی اور صولت مرزا کا بیان ریکارڈ کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سمیت چھ ملزمان کیخلاف منی لانڈرنگ کیس مزید پیش رفت ہورہی ہے، اس سلسلے میں اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے، جوعمران فاروق قتل کیس سمیت منی لانڈرنگ کے حوالے سے صولت مرزا اور معظم علی کے بیانات ریکارڈ کریگی۔

    اطلاعات کے مطابق برطانوی ٹیم پاکستانی وزارت داخلہ کے تعاون سے پاکستان میں کارروائی کر رہی ہے، واضح رہے کہ منی لانڈرنگ کیس میں میٹروپولیٹن پولیس نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی ضمانت میں جولائی تک توسیع کردی گئی۔

      اس کے علاوہ لندن میں رقم کے غیر قانونی لین دین کے الزامات کی زد میں آئے پاکستانی نژاد تاجر سرفراز مرچنٹ اور ایم کیو ایم کے رہنما طارق میر کی ضمانت میں بھی وسط جولائی تک توسیع کردی۔

    جبکہ ایم کیو ایم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم کسی بھی قسم کی منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کی تردید کرتی ہے۔