Tag: منی لانڈرنگ

  • وزیر اعظم کا منی لانڈرنگ کے خلاف پوری طاقت سے کارروائی کا اعلان

    وزیر اعظم کا منی لانڈرنگ کے خلاف پوری طاقت سے کارروائی کا اعلان

    اسلام آباد: وزیراعظم خان نے کہا ہے کہ ہمیں دوسروں پرانحصار ترک کر کے ایک خود مختار ملک بننا ہوگا.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے پاکستان اکنامک فورم سے خطاب کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ میراوژن پاکستان کو خود مختارملک بنانا ہے.

    انھوں نے مزید کہا کہ سیاست میں آیا، تو خواہش تھی کہ پاکستان سے غربت ختم ہو،ہمیں دوسروں کے حصار سے نکلنا ہوگا، سرمایہ کاروں کو مجرموں کی طرح پیش کرنے والے ملک ترقی نہیں کرتے، ہاتھ پھیلانے والا ملک کبھی آگے نہیں بڑھ سکتا.

    [bs-quote quote=”ناجائز طریقے سے پیسہ بنانا اور ٹیکس چوری کرنا گناہ ہے” style=”style-7″ align=”left” author_name=”وزیر اعظم عمران خان”][/bs-quote]

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ناجائز طریقے سے پیسہ بنانا اور ٹیکس چوری کرنا گناہ ہے، بیوروکریسی میں اس مائنڈ سیٹ کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے.

    انھوں نے کہا کہ ڈالرز کی اسمگلنگ روکنے کے لئے ہر طریقہ اختیار کریں گے، اس ضمن میں‌ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ پرنظر ہے.

    ان کا کہنا تھا کہ ایکسپورٹ میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے، چین نے 30 سال میں 70 لاکھ لوگوں کو غربت سے نکالا، ہماری آدھی آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہی ہے.


    مزید پڑھیں: وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات، ملکی سلامتی کی صورت حال پر تبادلہ خیال


    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم ملک میں غربت مٹاؤ پروگرام لیے کر آر ہے ہیں، سرمایہ کاروں کے لئے وزیراعظم سیکریٹریٹ میں خصوصی دفتربنا رہے ہیں، منی لانڈرنگ کے خلاف پوری طاقت سے کارروائی ہوگی۔ 

    انھوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بےپناہ مواقع ہیں، پاکستان کی جیواسٹریٹجک پوزیشن سرمایہ کاری کے لئے موزوں ہے.

  • پشاور ایئر پورٹ : منی لانڈرنگ میں ملوث ملزم گرفتار، دو لاکھ یورو برآمد

    پشاور ایئر پورٹ : منی لانڈرنگ میں ملوث ملزم گرفتار، دو لاکھ یورو برآمد

    پشاور : کسٹم اہلکاروں نے پشاور ایئرپورٹ پر منی لانڈرنگ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے مسافر کو جہاز  سے حراست میں لے کر اس کے قبضے سے دو لاکھ یورو برآمد کرلیے۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور ایئرپورٹ پر کسٹم نے کامیاب کارروائی کی، دبئی جانے والے مسافر کے قبضے سے دو لاکھ یورو برآمد کر کے حراست میں لے لیا۔

    ایئرپورٹ چیف آفیسر نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے سوال کیا ہے کہ  مذکورہ مسافر سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جوائنٹ اینٹی منی لانڈرنگ سرچ کاؤنٹر کراس کرکے جہاز تک کیسے پہنچا؟ انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ کسٹم کے عملے نے مسافر محمد داؤد کے بیگ سے دو لاکھ یورو برآمد کرلیے جس کے بعد مسافر کو طیارے سے حراست میں لے کر آف لوڈ کردیا گیا۔ مسافر پی آئی اے کی پرواز پی کے283سے دبئی جارہا تھا۔

    کسٹم کے ڈپٹی کلکٹر کے مطابق اطلاع ملنے پر طیارے میں کارروائی کی گئی، مسافر نے اپنے ہینڈ کیری بیگ میں رقم چھپا رکھی تھی۔ دوسری جانب باچا خان ایئرپورٹ کے چیف آفیسر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

    تحقیقات میں اس بات کا تعین کیا جائے گا کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جوائنٹ اینٹی منی لانڈرنگ سرچ کاؤنٹر کراس کرکے مسافر کس طرح طیارے تک پہنچ گیا تھا۔

  • منی لانڈرنگ کے خلاف برطانیہ کا بڑا اقدام

    منی لانڈرنگ کے خلاف برطانیہ کا بڑا اقدام

    لندن : برطانوی حکومت نے کاروباری و دولت مند افراد کےلیے متعارف کروائی گئی گولڈن پلیٹڈ ویزا اسکیم معطل کردی۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں منی لانڈرنگ ، انسانی اسمگلنگ اور دیگر جرائم میں اضافے کے باعث برطانوی حکومت نے گولڈن پلیٹڈویزا اسکیم بند کرنے کافیصلہ کیا تھا۔

    برطانوی امیگریشن منسٹر کا کہنا ہے کہ کالے دھن والوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا، گولڈن ویزا لینے والوں کو پہلے دولت کی قانونی حیثیت ثابت کرنا ہوگی۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ برطانوی حکومت نے گولڈن ویز اسکیم سے فائدہ اٹھانے والے پاکستانیوں کی فہرست جاری کی ہے۔

    گولڈن ویزہ اسکیم حاصل کرنے والے ممالک کی فہرست کے مطابق پاکستان کا چوتھا نمبر ہے، جس کے 62 ارب پتی شہریوں نے 1 ارب 20 کروڑ ڈالر برطانیہ لے جاکر گولڈن ویزہ حاصل کیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ برطانیہ کی جانب سے اٹھایا گیا اقدام منی لانڈرنگ ، انسانی اسمگلنگ و دیگر جرائم کے خلاف آپریشن کا حصّہ ہے۔

    برطانوی وزارت امیگریشن کی جانب سے جاری فہرست میں بتایا گیا ہے کہ پڑوسی ملک بھارت سے 76، ایران سے 69، آسٹریلیا54، کینیڈا سے 50 جبکہ صرف گذشتہ برس 1 ہزار چینی و روسی ارب پتیوں نے گولڈن ویزہ اسکیم سے فائدہ اٹھایا تھا۔

    مزید پڑھیں : منی لانڈرنگ کی روک تھام کےلیے برطانیہ نے گولڈن ویزہ اسکیم ختم کردی

    خیال رہے کہ برطانیہ کی جانب سے گولڈن ویزا اسکیم کو سنہ 2008 میں مالی طور پر مستحکم اور کاروباری شخصیات کےلیے متعارف کروایا گیا تھا۔

    گولڈن ویزہ اسکیم کے ذریعے برطانوی شہریت، رہائش اور کاروباری سہولت باآسانی مسیر آتی تھی، عام ویزے کے مقابلے میں گولڈز ویزہ حاصل کرنا نسبتاً آسان تھا۔

  • منی لانڈرنگ کی روک تھام کےلیے برطانیہ نے گولڈن ویزہ اسکیم ختم کردی

    منی لانڈرنگ کی روک تھام کےلیے برطانیہ نے گولڈن ویزہ اسکیم ختم کردی

    لندن : برطانوی حکومت نے کاروباری و دولت مند افراد کےلیے متعارف کروائی گئی گولڈن ویزا اسکیم روس، بھارت اور چین کےلیے بند کردی۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں منی لانڈرنگ ، انسانی اسمگلنگ اور دیگر جرائم میں اضافے کے باعث برطانوی حکومت نے گولڈن ویزا اسکیم بند کرنے کا اعلان کردیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ برطانیہ کی جانب سے اٹھایا گیا اقدام منی لانڈرنگ ، انسانی اسمگلنگ و دیگر جرائم کے خلاف آپریشن کا حصّہ ہے۔

    خیال رہے کہ برطانیہ کی جانب سے گولڈن ویزا اسکیم کو سنہ 2008 میں مالی طور پر مستحکم اور کاروباری شخصیات کےلیے متعارف کروایا گیا تھا۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ گولڈن ویزا اسکیم سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے برطانوی شہریت حاصل کی تھی، جس سے برطانیہ سے 4 ارب 98 کروڑ پاؤنڈ ریونیو کمایا ہے۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ گولڈن ویزا اسکیم کی عوامی سطح پر پذیرائی اور اربوں پاؤنڈ کا ریونیو ملنے کے باوجود برطانوی حکومت نے منی لانڈرنگ اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے اسکیم معطل کردی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ برطانیہ نےیہ فیصلہ ویزے کے حامل افراد کا منی لانڈرنگ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کے باعث کیا ہے۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ مذکورہ اسکیم کا غلط استعمال کرنے والے افراد میں زیادہ اکثریت بھارتی ارب پتیوں کی ہے، جنہوں نے گولڈن ویزہ حاصل کیا ہوا ہے۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق سنہ 2009 سے اب تک 76 بھارتی ارب پتی گولڈن ویزہ اسکیم کے ذریعے برطانیہ کے مستقل شہری بن چکے ہیں جبکہ 2013 میں سب سے زیادہ 16 بھارتی ارب پتیوں نے اس سے استفادہ کیا۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ گذشتہ برس 1 ہزار چینی و روسی ارب پتیوں نے گولڈن ویزہ اسکیم سے فائدہ اٹھایا تھا۔

    برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ حکومت منی لانڈرنگ کے خلاف عدم برداشت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ برطانوی حکومت کو گولڈن ویزہ اسکیم کو غلط استعمال کیے جانے کے شواہد ملے تھے جس کے بعد حکومت نے اسکیم ختم کردی۔

    گولڈن ویزہ اسکیم کے ذریعے برطانوی شہریت، رہائش اور کاروباری سہولت باآسانی مسیر آتی تھی۔

    عام ویزے کے مقابلے میں گولڈز ویزہ حاصل کرنا نسبتاً آسان تھا۔

  • باچا خان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی

    باچا خان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی

    پشاور: خیبر پختونخوا میں باچا خان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی، مسافر کو حراست میں لے لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کی سرچنگ ٹیم نے پشاور میں باچا خان بین الاقوامی ہوائی اڈے پر منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

    [bs-quote quote=”مسافر ابرار کے سامان کی چیکنگ کی گئی تو بیگ سے 9500 یورو بر آمد ہوئے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”ایئر پورٹ ذرائع”][/bs-quote]

    سِول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے قائم کردہ جوائنٹ سرچنگ بیگجز کی ٹیم نے مسافر ابرار کے سامان کی چیکنگ کی تو بیگ سے 9500 یورو بر آمد ہوئے۔

    ایئر پورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر ابرار قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 283 سے دبئی جا رہا تھا۔

    مسافر کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دی گئی ہے، سی اے اے کی سرچنگ ٹیم نے قانونی کارروائی کے لیے مسافر کو کسٹم کے حوالے کر دیا۔

    خیال رہے کہ منی لانڈرنگ کا رواں ہفتے باچا خان ایئر پورٹ پر یہ دوسرا واقعہ ہے۔


    یہ بھی پڑھیں:  وزیراعظم نے منی لانڈرنگ کے خلاف سخت قانون سازی کا عندیہ دے دیا


    22 نومبر کو کراچی میں پی آئی اے انتظامیہ نے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث کیبن کریو کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا، پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے منی لانڈرنگ، اسمگلنگ اور ممنوعہ سامان لے جانے والوں میں ملوث کیبن کریو کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

    خیال رہے کہ یکم دسمبر کو وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سالانہ منی لانڈرنگ ہوتی ہے، منی لانڈرنگ کے خلاف قانون لایا جا رہا ہے، پھر زبردست کریک ڈاون کیے جائیں گے۔

  • منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لئے ایک ہفتے میں قانون سازی کی جائے: وزیراعظم

    منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لئے ایک ہفتے میں قانون سازی کی جائے: وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لئے ایک ہفتےمیں قانون سازی مکمل کرنے کی ہدایت کر دی.

    تفصیلات کے مطابق ملک میں منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لئے حکومت کی جانب سے اہم فیصلہ کرتے ہوئے قانون سازی کا کام شروع کر دیا گیا. وزیراعظم نے کہا کہ قانون سازی اس قدر مؤثر ہو کہ حوالہ ہنڈی کے کاروبارکو پکڑ سکیں.

     وزیراعظم نے ترسیلات زر بڑھانے کے لئے مراعاتی پیکج کی بھی منظوری دے دی، یہ فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا.

    اجلاس میں وزیر خزانہ اسدعمر، اٹارنی جنرل انورمنصور، معاون خصوصی، ایف آئی اے، نادرا اور ایف بی آر کے حکام نے شرکت کی.

    اجلاس میں‌ بینکوں میں جعلی اکاؤنٹس کھلوانے اور ٹرانزیکشنز میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کا حکم جاری کیا گیا، ساتھ ہی اسٹیٹ بینک کو جعلی اکاؤنٹس کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت کی گئی.


    مزید پڑھیں: دنیا میں کچھ ناممکن نہیں، مسئلہ کشمیر بھی حل ہوسکتا ہے، وزیراعظم عمران خان


    وزیراعظم نے پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈمعاہدے کے غلط استعمال کو فوری رکوانے کا فیصلہ کرتے ہوئے سیکریٹری خزانہ کو فوری سفارشات مرتب کرنے کی ہدایت کر دی.

    اجلاس میں‌ منی لانڈرنگ ایکٹ کومزید مضبوط اورمؤثر بنانے کیلئےترامیم کا فیصلہ کیا گیا، وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ قانونی طریقے سے آنے والی ترسیلات زر کے لئے سہولیات دی جائیں.

  • اومنی گروپ کے فرنٹ مین اسلم مسعود کو وطن واپس لانے میں پیش رفت نہ ہو سکی

    اومنی گروپ کے فرنٹ مین اسلم مسعود کو وطن واپس لانے میں پیش رفت نہ ہو سکی

    اسلام آباد: اومنی گروپ کے فرنٹ مین اسلم مسعود کو وطن واپس لانے کے معاملے میں جے آئی ٹی کو سعودی عرب جانے میں بدستور مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اومنی گروپ کے فرنٹ مین اسلم مسعود کو وطن واپس لانے میں پیش رفت نہ ہو سکی، 3 ہفتے گزرنے کے با وجود جے آئی ٹی ممبران کو سعودی عرب کا ویزہ جاری نہیں کیا جا سکا۔

    [bs-quote quote=”سعودی عرب کا ویزہ ایک دن میں جاری کیے جانے کا وعدہ کیا گیا تھا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_job=”ذرائع”][/bs-quote]

    ذرائع کا کہنا ہے کہ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے ارکان کو سعودی عرب کا ویزہ ایک دن میں جاری کیے جانے کا وعدہ کیا گیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی کی جانب سے 4 رکنی ٹیم تشکیل دی گئی ہے، جس کی سربراہی قومی احتساب بیورو (نیب) کے ڈائریکٹر کر رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ ایک ماہ قبل اومنی گروپ کے چیف فنانشل افسر اسلم مسعود کو سعودی عرب میں انٹر پول کی مدد سے حراست میں لیا گیا تھا، جو مقدمہ درج ہونے پر ملک سے فرار ہو گیا تھا۔


    یہ بھی پڑھیں:  منی لانڈرنگ کیس: اومنی گروپ کا چیف فنانشل افسر سعودی عرب میں گرفتار


    اومنی گروپ کا چیف فنانشل افسر اسلم مسعود جعلی بینک اکاؤنٹس اور منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کو مطلوب ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ اسلم مسعود کی گرفتاری منی لانڈرنگ کیس میں اہم پیش رفت ہے، پاکستان واپسی پر ملزم سے تفتیش میں اہم معلومات حاصل ہونے کا امکان ہے۔

  • وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس، منی لانڈرنگ کا پیسہ واپس لانے کے اقدامات پر غور

    وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس، منی لانڈرنگ کا پیسہ واپس لانے کے اقدامات پر غور

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں منی لانڈرنگ کا پیسہ واپس وطن لانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم اور خصوصی معاون شہزاد ارباب شریک تھے۔ اجلاس میں قانونی اصلاحات کمیٹی نے وزیر اعظم کو قانونی اصلاحات پر بریفنگ دی۔

    اجلاس میں وزیر اعظم کو برطانیہ، دبئی اور دیگر ممالک میں غیر قانونی جائیداد کی تفصیلات پیش کی گئیں، منی لانڈرنگ کا پیسہ واپس وطن لانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ مختلف ممالک سے قانونی معاہدوں پر بریفنگ دی گئی۔

    وزیر اعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ اصلاحات کا مقصد موجودہ قوانین میں ترامیم اور نئے قوانین کا نفاذ ہے، جلد انصاف کے لیے ٹیکنالوجی کو متعارف کروایا جا رہا ہے۔ ریاست کی جانب سے قانونی معاونت پر قوانین متعارف کروائے جا رہے ہیں۔

    بریفنگ میں کہا گیا کہ وراثت سمیت خواتین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے پر قوانین متعارف کروا رہے ہیں، وسل بلوئر پروٹیکشن اینڈ ویجیلنس کمیشن تشکیل دیا جا رہا ہے۔ سرکاری ملازمین کے لیے بھی انصاف کے حصول کو آسان بنایا جا رہا ہے۔

    وزیر قانون نے بریفنگ میں کہا کہ میوچل لیگل اسسٹنٹس بل جلد متعارف کروایا جائے گا، بل بیرون ممالک سے دو طرفہ قانونی معاونت کے معاہدوں پر ہے۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ شہریوں کے حقوق، آسان اور سہل انصاف کی فراہمی بنیادی ذمے داری ہے۔ انصاف کی فراہمی وسائل نہیں ریاست کے احساس ذمے داری سے وابستہ ہے، آسان، سہل اور جلد انصاف تحریک انصاف کے منشور کا بنیادی جزو ہے۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ کمزور طبقوں کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ خواتین، بچوں اور گھریلو ملازمین کے حقوق کے تحفظ پر خصوصی توجہ دی جائے۔

    خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان برسر اقتدار آنے کے بعد کرپشن اور منی لانڈرنگ کے خلاف خاصے متحرک ہیں۔

    چند روز قبل وزیر اعظم نے متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا تھا جہاں دونوں ممالک نے وائٹ کالر کرائم کے خلاف اقدامات اور منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے ہنگامی اقدامات پر اتفاق کیا تھا۔

    ایک ماہ قبل پاکستان اور برطانیہ کے درمیان انصاف اور احتساب کا معاہدہ بھی طے پاچکا ہے۔ معاہدے کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان قیدیوں کے تبادلے سے متعلق پروگرام شروع کیا جائے گا۔

    برطانوی وزیر داخلہ ساجد جاوید کے دورہ پاکستان کے دوران دونوں ممالک نے منی لانڈرنگ کے تدارک کے لیے مل کر کام کرنے پراتفاق کیا تھا۔ معاہدے میں پاکستانی ملزمان کی حوالگی اور پاکستانی اثاثوں کی ریکوری کے لیے دوبارہ کام کرنا بھی شامل تھا۔

  • خدمت خلق فاؤنڈیشن کے نام پر منی لانڈرنگ: میئر سمیت 726 افراد کی فہرست جاری

    خدمت خلق فاؤنڈیشن کے نام پر منی لانڈرنگ: میئر سمیت 726 افراد کی فہرست جاری

    کراچی: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے متحدہ قومی موومنٹ کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن میں منی لانڈرنگ میں ملوث میئر کراچی وسیم اختر سمیت 726 افراد کے ناموں کی فہرست جاری کردی۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن پر منی لانڈرنگ کیس کے حوالے سے ایف آئی اے کے انسداد دہشت گردی ونگ نے 726 افراد کی فہرست جاری کی ہے۔

    منی لانڈرنگ میں ملوث ان افراد میں میئر کراچی وسیم اختر کا نام بھی شامل ہے۔ وسیم اختر کے علاوہ دیگر افراد میں قمر منصور، اشفاق منگی اور تنویر الحق تھانوی سمیت اہم نام شامل ہیں۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ مذکورہ 726 ناموں سے مجموعی طور پر ایک ارب روپے جمع ہونے ہیں۔

    خیال رہے کہ خدمت خلق فاؤنڈیشن کے نام پر اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کا انکشاف گزشتہ ماہ ہوا تھا۔

    ایف آئی اے کی تحقیقات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے 50 سے زائد رہنما غیر قانونی ٹرانزیکشنز میں ملوث تھے۔ ادارے کے نام پر اربوں روپے کی رقوم منی لانڈرنگ کے ذریعے لندن بھجوائی گئیں۔

    ایف آئی اے کے مطابق منی لانڈرنگ کی تحقیقات مکمل ہوتے ہی ایم کیو ایم کے اہم رہنماؤں کی گرفتاری کی جائے گی۔

    کے کے ایف پر منی لانڈرنگ کا مقدمہ ضابطہ فوجداری کے تحت درج ہے۔

  • غیرقانونی ڈی ٹی ایچ : بھارت کو اربوں روپے منی لانڈرنگ کے ذریعے بھیجے جانے کا انکشاف

    غیرقانونی ڈی ٹی ایچ : بھارت کو اربوں روپے منی لانڈرنگ کے ذریعے بھیجے جانے کا انکشاف

    اسلام آباد : پاکستانی اداروں نے بھارتی سیٹلائٹ ڈش سسٹم کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے اربوں روپے بھارت منی لانڈرنگ کو بےنقاب کردیا، کراچی سمیت پانچ بڑے شہروں میں قائم نیٹ ورک پکڑا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق جیف جسٹس ثاقب نثار کے حکم پر ملک بھر میں غیرقانونی ڈی ٹی ایچ بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اس سلسلے میں ایف آئی اے، اسٹیٹ بینک اور ایف بی آر کی ٹیموں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی سمیت ملک کے پانچ بڑے شہروں میں قائم نیٹ ورک پکڑلیا۔

    ٹیموں نے گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، راولپنڈی، کوئٹہ اور پشاور میں کریک ڈاؤن کیا۔ تفریح کے نام پر قانون سے کھلواڑ کرنے والے دشمن ملک بھارت کے لیے اربوں کی منی لانڈرنگ کی گئی ہے، سپریم کورٹ کے حکم پر غیرقانونی سیٹلائٹ سسٹم کے خلاف کارروائی کے دوران سنسنی خیز انکشافات ہوئے ہیں۔ بھارتی سیٹلائٹ ڈش سسٹم کے نام پر پانچ بڑے شہروں میں گورکھ دھندا پکڑا گیا۔

    کراچی، لاہور، راولپنڈی، کوئٹہ اور پشاورمیں بھارتی سامان سرعام بکتا ہے، شہری کو بھارتی سسٹم 8ہزار میں فروخت کرکے ماہانہ اٹھارہ سو روپے فیس لی جاتی ہے، لاکھوں صارفین سے حاصل ہونے والے اربوں روپے ہنڈی اور حوالہ کے ذریعہ بھارت بھیجے جاتے ہیں۔ ٹیم نے فیصل آباد اور سرگودھا میں کریک ڈاؤن کیا۔

    چھاپوں کے دوران تین سو چوراسی ریسیور اور دو سو چورانوے ڈش انٹیناز ضبط کرکے تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ گوجرانوالہ میں چار سو دس ریسیور، چھ سو پچیس ایل این بیز، تین سو پچیس ڈی ٹی ایچ اور پندرہ ڈش انٹینا ضبط کیے گئے جبکہ سیالکوٹ اور نارووال، راولپنڈی کے راجہ بازار اور باڑہ مارکیٹ میں بھی کامیاب چھاپے مارے گئے۔

    مزید پڑھیں: کراچی ،کسٹم کے چھاپے، غیر قانونی سیٹلائٹ سسٹم ڈی ٹی ایچ اور ایل این بی ضبط

    واضح رہے کہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے گرے ٹریفکنگ از خود کیس میں متعلقہ اداروں کو غیر قانونی ڈی ٹی ایچ فروخت کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کا حکم جاری کیا تھا۔