Tag: منی لانڈرنگ

  • منی لانڈرنگ کی روک تھام، سیکریٹری داخلہ کی زیرِ صدارت اسلام آباد ایئر پورٹ پر اہم اجلاس

    منی لانڈرنگ کی روک تھام، سیکریٹری داخلہ کی زیرِ صدارت اسلام آباد ایئر پورٹ پر اہم اجلاس

    اسلام آباد: منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے سیکریٹری داخلہ کی زیرِ صدارت اسلام آباد ایئر پورٹ پر اہم اجلاس منعقد ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق سیکریٹری داخلہ کی زیرِ صدارت منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے اسلام آباد ایئر پورٹ پر اہم اجلاس میں تمام ایئر پورٹس پر تعینات اداروں کو بھرپور کردارا دا کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔

    [bs-quote quote=”ادارے بیرون ملک جانے والے مسافروں پر کڑی نگاہ رکھیں گے” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    اجلاس میں ایف آئی اے، سی اے اے، اے این ایف اور کسٹمز حکام نے شرکت کی، ایئر پورٹس سیکورٹی فورس کو بھی منی لانڈرنگ کی روک تھام کا ٹاسک دے دیا گیا۔

    اجلاس میں ایئر پورٹس پر بیرون ملک جانے والے مسافروں پر کڑی نگاہ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا، ادارے بیرون ملک جانے والے مسافروں پر کڑی نگاہ رکھیں گے۔

    مسافروں کے سامان کی چیکنگ کے ساتھ ساتھ انسدادِ منی لانڈرنگ کے لیے اے ایس ایف کو فعال کر دیا گیا، متعلقہ اہل کاروں کو انسدادِ منی لانڈرنگ کورس کے لیے نامزد کرنے کی ہدایت کی گئی۔


     یہ بھی پڑھیں:  منی لانڈرنگ کیس: اومنی گروپ کا چیف فنانشل افسر سعودی عرب میں گرفتار


    نامزد اہل کاروں کو ملکی و غیر ملکی ماہرین انسدادِ منی لانڈرنگ پر تربیت دیں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصلے کا مقصد ملک کو ایف اے ٹی ایف کی پابندیوں سے بچانا ہے۔

    یاد رہے کہ دو دن قبل منی لانڈرنگ کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، اومنی گروپ کے چیف فنانشل افسر اسلم مسعود کو سعودی عرب میں حراست میں لے لیا گیا۔

  • خدمت خلق فاؤنڈیشن کے نام پر اربوں روپے کی منی لانڈرنگ، ایم کیو ایم کے بڑے نام ملوث

    خدمت خلق فاؤنڈیشن کے نام پر اربوں روپے کی منی لانڈرنگ، ایم کیو ایم کے بڑے نام ملوث

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے نام پر اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کرنے کا انکشاف ہوا ہے جس میں ایم کیو ایم کے بڑے نام ملوث ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق خدمت خلق فاؤنڈیشن کے نام پر 700 افراد کے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی تحقیقات میں تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے۔

    ایف آئی اے ذرائع کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے 50 سے زائد رہنما غیر قانونی ٹرانزیکشنز میں ملوث ہیں۔ میگا منی لانڈرنگ خدمت خلق فاؤنڈیشن کے نام پر کی گئی۔ اربوں روپے کی رقوم منی لانڈرنگ کے ذریعے لندن بھجوائی گئیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مجموعی طور 700 افرد نے غیر قانونی ٹرانزیکشنز کیں۔ 500 سے زائد ٹرانزیکشنز فرضی ناموں کے ذریعے کی گئیں۔

    ذرائع کے مطابق لندن رقم بھجوانے والے 200 افراد کے مکمل کوائف حاصل کر لیے گئے ہیں۔ 100 ایسے افراد ہیں جنہوں نے بڑی رقوم کی ٹرانزیکشن کی۔

    ایم کیو ایم کے اہم نام بابر غوری، رؤف صدیقی، ارشد ووہرا، نسرین جلیل اور وسیم اختر کے نام غیر قانونی ٹرانزیکشنز میں شامل ہیں۔

    ایف آئی اے نے ایم کیو ایم کے 4 اہم رہنماؤں کے بیانات بھی قلمبند کر لیے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ میگا منی لانڈرنگ کیس میں ایم کیو ایم کے اہم رہنماؤں کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے۔ تحقیقات مکمل ہوتے ہی ایم کیو ایم کے اہم رہنماوں کی گرفتاری کی جائے گی۔ ایف آئی اے نے فول پروف آپریشن کے لیے پلاننگ مکمل کرلی ہے۔

  • کراچی: بلیک منی کی ترسیل کے لیے بلٹ پروف گاڑیوں کے استعمال کا انکشاف

    کراچی: بلیک منی کی ترسیل کے لیے بلٹ پروف گاڑیوں کے استعمال کا انکشاف

    کراچی: جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کرنے والوں نے طریقۂ واردات بدل لیا، بلیک منی کی ترسیل کے لیے بلٹ پروف گاڑیوں کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق منی لانڈرنگ کے خلاف بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع ہوئی تو بینکوں سے بھاری رقوم نکلوا لی گئیں، کالے دھن کی ترسیل اور لین دین کراچی کی سڑکوں پر بلٹ پروف گاڑیوں میں کی جانے لگی۔

    [bs-quote quote=”مافیا نے طریقۂ واردات بدل لیا، بنگلوں میں نجی بینک بنا لیے گئے: ایف آئی اے ذرائع” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    ایف آئی اے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مافیا نے طریقۂ واردات بدل لیا ہے، بنگلوں میں نجی بینک بنا لیے گئے ہیں، حوالے کے ذریعے رقوم بلٹ پروف گاڑیوں میں ادھر سے ادھر پہنچائی جانے لگی ہیں۔

    ایف آئی اے ذرائع نے مزید بتایا کہ اب تک 100 جعلی بینک اکاؤنٹس کی تصدیق ہو چکی ہے جنھیں بند کر دیا گیا، ایک ہزار مشکوک اکاؤنٹس کے بارے میں تفتیش کے دوران سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کئی پردہ نشینوں کے چہروں سے نقاب اترنے والا ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سرکاری افسران اور بڑے تاجر شکنجے میں آ سکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں سنسنی خیز انکشافات پرمبنی دوسری پیش رفت رپورٹ میں کہا ہے کہ 54 ارب روپے بے نامی کمپنیوں کے اکاؤنٹس سے ادھر ادھر گئے، سندھ حکومت کی جانب سے ریکارڈ نہ دینے کی شکایت پرچیف جسٹس نے کہا میں خود کراچی آؤں گا، دیکھتا ہوں ریکارڈ کیسے نہیں دیتے۔


    یہ بھی پڑھیں:  جعلی اکاؤنٹس کیس، 54 ارب روپے بے نامی کمپنیوں کے اکاؤنٹس سے ادھرادھر گئے، رپورٹ


    جے آئی ٹی سربراہ احسان صادق نے کہا کہ بہت سے افراد اور کمپنیاں فراڈ میں شامل ہیں، مجموعی طور پر 96 بے نامی کمپنیاں ہیں، جس میں 26 بے نامی کمپنیاں صرف اومنی گروپ کی ہیں، کمپنیاں اور انفرادی لوگ 600 کے قریب ہیں۔

  • ایف اے ٹی ایف کے وفد نے کئی اقدامات کا مطالبہ کردیا

    ایف اے ٹی ایف کے وفد نے کئی اقدامات کا مطالبہ کردیا

    اسلام آباد: فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے وفد نے پاکستان سے کئی اقدامات کا مطالبہ کردیا جن میں منی لانڈرنگ روکنے کا مطالبہ بھی شامل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے درمیان مذاکرات کے بعد ایف اے ٹی ایف نے پاکستان سے کئی اقدامات کا مطالبہ کردیا۔

    ذرائع کے مطابق ایف اے ٹی ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ منی لانڈرنگ اور دہشت گردی فنڈنگ روکنے کے اقدامات کیے جائیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف نے 3 سے 15 ہزار ڈالراور یورو کی ترسیلات کا ریکارڈ رکھنے کا مطالبہ کیا ہے جس میں جائیداد، سونے، دھاتوں کا کاروبار، نوٹری پبلک اور وکلا کے شعبے شامل ہیں۔

    مندرجہ بالا مطالبے میں اکاؤنٹنٹ، ٹرسٹ اور خدمات مہیا کرنے والی کمپنیاں بھی شامل ہوں گی۔

    ایف اے ٹی ایف نے خدمات دینے والی کمپنیوں کا ڈیٹا مہیا کرنے کے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

    خیال رہے کہ ایف اے ٹی ایف کا وفد 7 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچا تھا اور 19 اکتوبر تک پاکستان میں ہی قیام کرے گا۔ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی آمد کا مقصد حتمی مذاکرات کرنا ہے۔

    ایف اے ٹی ایف کا وفد وزیر خزانہ، وزارت داخلہ سمیت اسٹیٹ بینک آف پاکستان، سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)، فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) اور دیگر اداروں کے حکام سے ملاقات کرے گا۔

    دورے کے دوران پاکستان کی جانب سے انسداد منی لانڈرنگ، دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے سمیت انتظامی و قانونی اقدامات پر وفد کو آگاہ کیا جائے گا جس کی رپورٹ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے سربراہی اجلاس میں غور کے لیے پیش کی جائے گی تاکہ پاکستان کا نام گرے لسٹ میں سے نکالے جانے کا فیصلہ کیا جائے۔

    خیال رہے کہ رواں برس جون میں ایف اے ٹی ایف کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ پاکستان نے انسداد دہشت گردی پلان پر پوری طریقے سے عملدر آمد نہیں کیا اور اس کے نظام میں دس خامیاں موجود ہیں جس کی وجہ سے اسے گرے لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔

  • ایف بی آرکومبینہ منی لانڈرنگ میں ملوث41افراد کے خلاف کارروائی کیلئے خط

    ایف بی آرکومبینہ منی لانڈرنگ میں ملوث41افراد کے خلاف کارروائی کیلئے خط

    کراچی: فنانشل مانٹیرنگ یونٹ نے مبینہ منی لانڈرنگ میں ملوث41افراد کے نام ایف بی آر کو بھجوا دئیے، ایف بی آر انٹیلی جنس، انویسٹی گیشن یونٹ کو مذکورہ فراد کیخلاف کارروائی کیلئے خط لکھ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق فنانشل مانٹیرنگ یونٹ نے مبینہ منی لانڈرنگ میں ملوث41افراد کے نام ایف بی آر کو بھجوا دئیے، ایف ایم یو نے ایف بی آر انٹیلی جنس، انویسٹی گیشن یونٹ کو41فراد کیخلاف کارروائی کیلئے خط بھی لکھ دیا ہے۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ منی لانڈرنگ فہرست میں41 افراد نان فائلر اور ٹیکس رجسٹرڈ بھی نہیں، ایف بی آر نے ریجنل ٹیکس یونٹ کو41افراد کی جائیداد اور دیگرتفصیلات دینے کا حکم دے دیا۔

    مذکورہ41افراد میں سے ایک شخص کا تعلق حیدرآباد اورایک کا کوئٹہ سے ہے، مبینہ منی لانڈرنگ فہرست میں شامل دونوں افراد کا کاروبار کراچی میں ہے، کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے شخص کے پاس این ٹی این بھی ہے۔

    ایف بی آر کو جن افراد کے نام بھیجے گئے ہیں ان میں تانیہ رضا صدیقی، فرزانہ محمد اشرف، عبداللہ ہالاری، جنید احمد، محمد رمضان، محمد خان ،کاشف حسین، شہلا کاشف، علی کاشان، سلیم خان شافی، امیرحمزہ، محمدعلی شعیب، احمد فراز ملک، راجہ فیصل داؤد جنجوعہ، ڈاکٹرمحمود مہدی کاظمی، سعدیہ ضیا کے نام شامل ہیں۔

    اس کے علاوہ میسرز ڈائیزاینڈ کیمیکل پراپرائٹر کے عزیراحمد، شجاع ٹریڈرز کے پروپرائیٹر روحِ زہرا، گوشی مسناتہ، معین الرحمان، فریدہ قاسم علی ،رخسانہ گووانی، علی نادراحسان مرشد، سارا علی، انعم علی ، جبران علی، محمد احسن، محمد عاطف پردیسی، محمد علی، نعیم اختر، شیراز رحمان، انعم رحمان، قمرالحسن نقوی، مختارضامنہ ، شعیب انصاف، عبدالناصر، ثروت بشیر، عبداللہ ،زور طلب خان، سادات مقصود اور نوید فضل کے نام شامل ہیں۔

  • برطانیہ بھی منی لانڈرنگ کا شکار، روک تھام کے لیے پاکستان کے ساتھ معاہدہ کر لیا

    برطانیہ بھی منی لانڈرنگ کا شکار، روک تھام کے لیے پاکستان کے ساتھ معاہدہ کر لیا

    لندن: پاکستان کی طرح برطانیہ بھی منی لانڈرنگ کا شکار ہے، منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے پاکستان سمیت 100 سے زائد ممالک کے ساتھ معاہدہ کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ نے منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے بڑا اقدام اٹھا لیا، برطانوی ٹیکس ڈیپارٹمنٹ ایچ ایم آر سی نے نئے قوانین پرعمل درآمد شروع کر دیا۔

    [bs-quote quote=”برطانیہ سالانہ اربوں پاؤنڈز کی منی لانڈرنگ کا شکار ہے: این سی اے” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    برطانیہ نے منی لانڈرنگ روکنے کے لیے 100 سے زائد ممالک کے ساتھ معاہدہ کر لیا، ان ممالک میں پاکستان بھی شامل ہے، نیشنل کرائم ایجنسی کا کہنا ہے کہ برطانیہ سالانہ اربوں پاؤنڈز کی منی لانڈرنگ کا شکار ہے۔

    منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے جن ممالک کے ساتھ معاہدہ کیا گیا ہے، معاہدے کی رو سے ان ممالک کے ٹیکس ڈیپارٹمنٹ اور بینکوں سے معلومات کا تبادلہ ہوگا۔

    دریں اثنا برطانوی ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے شہریوں پر نیا قانون لاگو کر دیا، برطانوی شہریوں کو اپنے بیرونِ ملک اثاثے اور آمدن کی تفصیلات 30 ستمبر تک ظاہر کرنا تھی۔


    یہ بھی پڑھیں:  پاکستان منی لانڈرنگ میں ٹاپ تھری ملکوں میں سے ہے، رپورٹ


    برطانیہ نے اپنے شہریوں پر نیا قانون یکم اکتوبر سے لاگو کیا، اثاثے اور آمدن کی تفصیلات ظاہر نہ کرنے والے شہریوں پر بھاری جرمانے عائد ہوں گے، جب کہ آمدن سے زائد اثاثے رکھنے والوں پر بھی کڑی نظر رکھی جائے گی۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ اسکینڈل میں اومنی گروپ کے 19 اداروں کے بینک اکاؤنٹس منجمد کیے ہیں، ان اکاؤنٹس میں 33 کروڑ روپے سے زائد رقم موجود ہے۔

    برطانیہ میں منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار ہونے والے پاکستانی شہری فرحان جونیجو کی جائیداد اور منی ٹریل بھی سامنے آ گئی ہے، ملزم نے 2012 میں 35 ملین ڈالر دبئی بھیجے۔

  • جعلی بینک اکاؤنٹس: تحقیقاتی کمیٹی کو مزید بے نامی اکاؤنٹس مل گئے

    جعلی بینک اکاؤنٹس: تحقیقاتی کمیٹی کو مزید بے نامی اکاؤنٹس مل گئے

    کراچی: صوبہ سندھ میں جعلی بینک اکاؤنٹس سے منی لانڈرنگ کے سلسلے میں مزید انکشافات ہوئے ہیں، تحقیقاتی کمیٹی کو مزید بے نامی اکاؤنٹس مل گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ میں جعلی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کے سلسلے میں وفاقی تحقیقاتی ادارے کو مزید ایسے اکاؤنٹس مل گئے ہیں جو بے نام ہیں۔

    ایف آئی اے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے ملنے والے بے نامی اکاؤنٹس سے کروڑوں روپے منتقل کیے گئے ہیں، تحقیقات پر معلوم ہوا کہ مذکورہ اکاؤنٹس ہولڈرز کی رقم ان کی رہائش سے مطابقت نہیں رکھتی تھی۔

    ایف آئی اے ذرائع کے مطابق مذکورہ اکاؤنٹس ہولڈرز کے بیانات کو بھی جے آئی ٹی کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔ خیال رہے کہ ایف آئی اے نے ایک رپورٹ میں 3 بینکوں میں 29 جعلی اکاؤنٹس کی نشان دہی کی تھی جن کے ذریعے 35 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی گئی۔

    ذرائع نے مزید کہا ہے کہ گزشتہ سال تحقیقات میں کچھ اکاؤنٹس میں غیر معمولی ٹرانزیکشنز ہوئیں، بینک بیلنس سے مطابقت نہ رکھنے پر ان اکاؤنٹس کی مانٹرینگ کی گئی۔


    مزید تفصیل پڑھیں:  فالودہ فروش بیٹھے بیٹھے ارب پتی بن گئے


    چند ماہ قبل عبد القادر جیسے افراد کو ایف آئی اے نے تحریری طور پر آگاہ کیا کہ ان کے نام سے موجود بینک اکاؤنٹس میں بڑی رقمیں موجود ہیں۔ خیال رہے کہ عبد القادر ایک فالودہ فروش ہے اور ان کی رہائش اورنگی ٹاؤن کے ایک چھوٹے سے گھر میں ہے۔

    ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے بے نامی اکاؤنٹ ہولڈرز کو بیان ریکارڈ کرانے کو کہا، ان کے بیانات ریکارڈ کر کے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کی تحقیقات کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔

    اس سے قبل مزدور اور سبزی فروش کے اکاؤنٹس میں بھی غیر معمولی ٹرانزیکشنز ہوچکیں، اکاؤنٹ ہولڈرز اپنے کسی بھی بینک اکاؤنٹ سے نا واقف نکلے۔

  • بینکنگ کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 16 اکتوبرتک ملتوی کردی

    بینکنگ کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 16 اکتوبرتک ملتوی کردی

    کراچی : منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت پررہا سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور بینکنگ کورٹ میں پیش ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے دوران، آصف علی زرداری، فریال تالپور انورمجید اور ان کے تینوں بیٹے عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

    بینکنگ کورٹ میں کیس کی سماعت کا آغاز ہوا تو ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے درخواست پر کارروائی کی مخالفت کی۔

    پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ عدالت عظمیٰ نے اومنی گروپ کے اکاؤنٹس سے متعلق کسی بھی قسم کا فیصلہ دینے سے روکا ہے۔

    انورمجید کے وکیل نے کہا کہ سپریم کورٹ نے آرڈر جاری کرنے سے منع کیا ہے دلائل دینے سے نہیں کیا۔

    بینکنگ کورٹ کے جج نے کہا کہ پہلے سپریم کورٹ کا حکم نامہ پڑھ لیں اس کےبعد فیصلہ کریں گے۔

    انورمجید کے وکیل نے استدعا کی ایف آئی اے کو حتمی چالان پیش کرنے کا کہا جائے جس پرعدالت نے کہا کہ یہ معاملہ اب سپریم کورٹ کے پاس ہے اس لیے ہم ایف آئی اے کو چالان کے لیے ٹائم فریم کا کہہ سکتے ہیں۔

    بینکنگ کورٹ نے دیگرملزمان کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 16 اکتوبرتک ملتوی کردی۔

  • برطانیہ میں منی لانڈرنگ کے الزام میں پاکستانی سیاسی شخصیت کی گرفتاری و رہائی

    برطانیہ میں منی لانڈرنگ کے الزام میں پاکستانی سیاسی شخصیت کی گرفتاری و رہائی

    لندن: برطانیہ میں نیشنل کرائم ایجنسی نے ایک پاکستانی سیاسی شخصیت کو منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار کرلیا، پوچھ گچھ کے بعد مذکورہ شخصیت کو رہا کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں ایک پاکستانی سیاسی شخصیت کو ان کی اہلیہ سمیت گرفتار کیا گیا، منی لانڈرنگ کے الزام میں جوڑے کو این سی اے کے انٹرنیشنل کرپشن یونٹ نے سرے کاؤنٹی سے گرفتار کیا۔

    برطانوی کرائم ایجنسی نے جس پاکستان سیاسی شخصیت کو حراست میں لیا، شناخت کے لیے ان کی عمر 40 سال بتائی گئی جب کہ ان کی اہلیہ کی عمر 30 سال ہے۔

    سیاسی شخصیت سے 8 ملین پاؤنڈ مالیت کی جائیداد سے متعلق پوچھ گچھ کی گئی، منی لانڈرنگ کی تحقیقات میں پاکستان سے نیب اور ایف آئی اے نے بھی مدد کی۔

    مذکورہ جوڑے پر پاکستان سے کرپشن کی رقم برطانیہ بھجوانے کا الزام ہے، پاکستانی میاں بیوی کے پاس اپنی جائیداد کا کوئی قانونی ذریعہ آمدن نہیں۔


    یہ بھی پڑھیں:  پاکستان اور برطانیہ کے درمیان انصاف اور احتساب کا معاہدہ طے


    واضح رہے کہ این سی اے کا انٹرنیشنل کرپشن یونٹ بڑے کیسز کی تحقیقات کرتا ہے، ملزمان اب بھی زیرِ تفتیش ہیں، فی الحال ضمانت پر چھوڑا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ آج ہی پاکستان اور برطانیہ کے درمیان منی لانڈرنگ کے خلاف ایک اہم معاہدہ ہوا ہے، یہ معاہدہ برطانوی وزیرِ داخلہ ساجد جاوید کی پاکستان آمد کے موقع پر ہوا۔