Tag: منی لانڈرنگ

  • منی لانڈرنگ کیس کیوں ختم کیا؟ حکومت کا برطانیہ کو خط

    منی لانڈرنگ کیس کیوں ختم کیا؟ حکومت کا برطانیہ کو خط

    اسلام آباد : حکومت پاکستان نے بانی متحدہ قومی موومنٹ کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ ختم کرنے کے حوالے سے برطانوی حکومت کو خط لکھ دیا.

    تفصیلات کے مطابق حکومتِ پاکستان نے مذکورہ خط برطانوی حکومت سے بانی ایم کیو ایم کے خلاف منی لانڈرنگ کیس ختم کرنے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے لکھا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے رپورٹر ذوالقرنین حیدر کے مطابق مراسلے میں بانی ایم کیو ایم کے خلاف منی لانڈرنگ کیس ختم کرنے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اس فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل کی گئی ہے۔


    *بانی ایم کیو ایم پر منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات نہیں ہونگی، وکلاء کو خط موصول


    وزارتِ داخلہ پاکستان کی جانب سے لکھے گئے مراسلے میں برطانوی حکومت سے بانی ایم کیو ایم پاکستان کے خلاف ختم کیے گئے منی لانڈرنگ کیس کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔


    ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین لندن میں گرفتار*


    ذرائع کے مطابق مراسلے میں منی لانڈرنگ کے مقدمات ختم کرنے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے حکومت پاکستان نے برطانوی حکومت سے اس کیس سے جڑے شواہد کی تفصیلات مانگ لی ہیں۔

    مراسلے میں سوال پوچھا گیا ہے کہ بانی ایم کیو ایم کے خلاف ختم کیے گئے کیس کس بنیاد پر ختم کیے گئے؟ جب کہ اس حوالے سے ہونے والی تحقیقات اور شواہد کی تفصیلات کیا ہیں؟ جنہیں حکومتِ پاکستان کے ساتھ بھی شیئر کیا جائے۔

  • میاں منشا کی سینٹ جمیز ہوٹل کی خریداری پر ایف بی آر کی تحقیقات شروع

    میاں منشا کی سینٹ جمیز ہوٹل کی خریداری پر ایف بی آر کی تحقیقات شروع

    لاہو : ایف بی آر نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے رو برو سینٹ جیمز ہوٹل کی خریداری پہ رپورٹ پیش کردی، ہوٹل سینٹ جمیزممتاز صنعت کار اور حکومت کی اہم ترین شخصیت کے دوست میاں منشاء کی ملکیت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ممتاز صنعت کارمیاں منشاء نے سنگاپور میں ایک پرتعیش ہو ٹل خریدا تھا جس کی بازگشت ایوانوں میں بھی سنی گئی۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ایف بی آر کوحکم دیا کہ خریداری سے متعلق تمام تفصیلات فراہم کی جائیں اور یہ بھی پتہ چلایاجائے کہ خریداری کے لیے رقوم کس طرح منتقل ہوئیں؟

    ایف بی آر نے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے کرتحقیقات کا آغازکردیا۔ آج سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں ایف بی آرحکام نے پیش ہوکر بتایا کہ سینٹ جمیز ہوٹل کی خریداری کے حوالے سے  سنگاپور کی حکومت سے رجوع کرلیا ہےجنہوں نےمعلومات فراہم کرنے کے لیے90 دن کا وقت مانگا ہے جو ابھی پورا نہیں ہوا۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ ہوٹل سینٹ جمیز کی خریداری کے معاملے پرکچھ شواہد برطانیہ سے اکھٹے کیے گئے ہیں جو ابھی ناکافی ہیں اس لیے ان کو کمیٹی کے سامنے پیش کرنا قبل از وقت ہوگا۔

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے چیرمین سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ آپ نے تحقیقات ہماری ہدایت پرشروع کی تھی لیکن ہم سے پیش رفت کو کیوں چھپا رہے ہیں۔؟آخر اتنی بڑی رقم کیسے بیرون ملک منتقل ہوئی۔

    ایف بی آر حکام نے کمیٹی چیئرمین کی جانب سے اٹھائے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ چند شواہد برطانیہ سے حاصل کیے گئےہیں اورپاکستان و برطانیہ کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے مطابق وہ پابند ہیں کہ تحقیقات مکمل ہونے تک تمام معلومات کو خفیہ رکھا جائے۔

  • ڈالر گرل ایان علی کی درخواست ضمانت لاہور ہائیکورٹ کو موصول

    ڈالر گرل ایان علی کی درخواست ضمانت لاہور ہائیکورٹ کو موصول

    لاہور : منی لانڈرنگ میں ملوث ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت لاہور ہائیکورٹ صدر نشست پر موصول ہو گئی۔ درخواست کی سماعت جسٹس محمود مقبول باجوہ کریں گے۔

    تفصیلات  کے مطابق لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں کسٹم بنچ موجود نہ ہونے کی بناءپر ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت لاہور ہائیکورٹ پرنسپل نشست پر بھجوائی گئی جو لاہور ہائیکورٹ پرنسپل نشست پر موصول ہو چکی ہے۔

    لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی منظوری سے درخواست سماعت کے لئے جسٹس محمود مقبول باجوہ کی عدالت کو بھجوا دی گئی ہے ۔

    ایان علی کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ اس پر منی لانڈرنگ کے بے بنیاد الزامات عائد ہیں اس نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا لہذا درخواست ضمانت منظور کی جائے۔

  • وزیراعظم اثاثہ کیس : پانچ رکنی لارجر بینچ تشکیل

    وزیراعظم اثاثہ کیس : پانچ رکنی لارجر بینچ تشکیل

    لاہور: وزیراعظم نواز شریف کےخلاف دائر اثاثہ جات کیس میں لاہورہائیکورٹ نے پانچ رکنی لارجر بینچ تشکیل دےدیا ہے،پانچ رکنی بینچ  8 مئی سےسماعت کریگا۔

    تفصیلات کے مطابق چوبیس سال بعد لاہورہائیکورٹ میں کیس کی سنوائی ہو ہی گئی۔ وزیر اعظم نواز شریف کےاثاثوں سےمتلعق انیس سو اکیانوےمیں پیرعلی عمران نےرٹ دائرکی تھی۔

    لاہور ہائیکورٹ نےچوبیس سال بعد اثاثہ جات کیس میں پیش رفت کرتے ہوئےپانچ رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیاہے۔ جسٹس فرخ عرفان خان کی سربراہی میں پانچ رکنی بنیچ آٹھ مئی سے کیس کی سماعت کریگا۔

    پیرعلی عمران کےوکیل جاویداقبال نے آے آر وائی نیوز سے گفتگو میں کہانوازشریف الیکشن لڑنے کے اہل نہیں , پیر علی عمران کےوکیل جاویداقبال کا کہنا تھا کہ وہ شریف فیملی کی منی لانڈرنگ کےخلاف عدالت میں ثبوت پیش کریں گے۔

  • محمد انور نے اسکاٹ لینڈ یارڈ کے سامنے خاموش رہنے کاحق استعمال کیا

    محمد انور نے اسکاٹ لینڈ یارڈ کے سامنے خاموش رہنے کاحق استعمال کیا

    لندن: منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت پررہا ایم کیو ایم کے رہنما محمد انورنے اسکاٹ لینڈ یارڈ کے سامنے خاموش رہنے کاحق استعمال کیا۔

    ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم رہنما پولیس کے آگے بالکل خاموش رہے، محمد انور کو اب لندن پولیس کے جج کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

     اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نےمنی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ایم کیوایم کےمحمدانور سے دس گھنٹے تفتیش کی تھی جس کے بعد انہیں ضمانت پررہاکردیا گیا تھا۔

     محمد انورکوجولائی کے وسط تک ضمانت پرچھوڑاگیا ہےاس دوران ایم کیوایم رہنما پربرطانیہ سےباہرجانے پرپابندی ہوگی اور کسی بھی وقت پوچھ گچھ کیلئے انھیں طلب کیاجاسکتا ہے۔

  • الطاف حسین کے قریبی ساتھی محمد انور 7 گھنٹے بعد رہا

    الطاف حسین کے قریبی ساتھی محمد انور 7 گھنٹے بعد رہا

    لندن: ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن محمد انور کو سات گھنٹے کی تفتیش کے بعد ضمانت پر رہا کر دیا۔

    اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے محمد انور کوجولائی کے وسط تک ضمانت پر رہا کر دیا۔ لیکن انہیں کسی بھی وقت تفتیش کیلئے طلب کیا جا سکتا ہے ۔

    اسکاٹ لینڈ یارڈ کے مطابق محمد انور کے برطانیہ سے باہر جانے پر پابندی ہے، اسکاٹ لینڈ یار ڈ پولیس نے گزشتہ روز محمد انور کے گھر کی تیرہ گھنٹے تک تلاشی لی تھی،اسے وہاں سے کیا ثبوت ملے ابھی اس کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا ۔

    پولیس نے زیر حراست محمد انور سے سات گھنٹے تک پوچھ گچھ بھی کی ۔ اور محمد انور کو وکیل فراہم کرنے کے ایک گھنٹے بعد ہی انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا ۔

    محمد انور کے گھر کی تلاشی کے دوران برطانوی پولیس نے فرانزک ماہرین سے مدد بھی لی تھی ۔

  • ایم کیوایم نےمنی لانڈرنگ میں ملوث ہونےکی سختی سےتردید کردی

    ایم کیوایم نےمنی لانڈرنگ میں ملوث ہونےکی سختی سےتردید کردی

    کراچی : ایم کیو ایم ترجمان نےکہاہے کہ ایم کیوایم کی کی رابطہ کمیٹی کے رکن محمد انور کو شمالی لندن میں ان کے گھر سے آج صبح گرفتار کیا گیا ۔

    انہیں اس وقت لندن کے ایک مرکزی پولیس اسٹیشن میں انٹر ویو کیا جارہا ہے ۔ یہ منی لانڈرنگ کے الزامات میں میٹروپولیٹن پولیس کی جاری تفتیش کا حصہ ہے ۔

    تر جمان نے کہا کہ ایم کیو ایم سختی سے منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کے امکان کی تردید کرتی ہے ۔ ایم کیوایم لندن پولیس کے ساتھ تعاون کرتی رہےگی اور اس معاملے کی بر وقت اختتام پذیر ہونے کی امید جاری رکھیں گے ۔

  • منی لانڈرنگ پیسہ ملک سے باہر لیجانے کا سادہ عمل ہے، اسحاق ڈار

    منی لانڈرنگ پیسہ ملک سے باہر لیجانے کا سادہ عمل ہے، اسحاق ڈار

    اسلام آباد: وزیرخزانہ اسحاق ڈارنےمنی لانڈرنگ کو پیسہ باہرلیجانےکاسادہ عمل قرار دے دیا ہے جبکہ بین الاقوامی اصطلاح میں منی لانڈرنگ غیرقانونی دولت کی نقل وحمل کانام ہے۔

    منی لانڈرنگ کیا ہے، اس بارے میں دنیا بھر میں رائج اصطلاح کامطلب ہے پیسے کی غرقانونی نقل وحمل تاہم لغوی مطلب بھی دیکھ لیا جائے تو منی کا مطلب پیسہ، لانڈرنگ کا سنتہائی سادہ سا مطلب دھونا یعنی پیسہ دھونا ہے۔ لفظوں کے کھلاڑی کہتے ہیں کہ دھویا ایسی چیز کو جاتا ہے جومیلی ہو یعنی میلی دولت کو دھونا منی لانڈرنگ کہلاتا ہے۔

    دوسری جانب وزیرخزانہ اسحاق ڈار انتہائی سادگی سے اسے محض ملک سے پیسہ باہر لیجانے کا عمل قرار دیتے ہیں۔  پاکستان کے وزیرخزانہ ہوں یا حکومت کے بگ برادرز سب پرمنی لانڈرنگ کے الزام لگتے رہے ہیں۔

    سابقہ دور میں توایٹمی دھماکوں سے پہلے ہی لاکھوں ڈالرزکی بیرون ملک منتقلی بھی موجودہ حکمران خاندان کےکھاتے میں شامل ہے اور اسی لیے منی لانڈرنگ کی اصطلاح ان کی چڑ بنتی جارہی ہے۔ اسلئے اسحاق ڈار بھی اس حوالےسے ایک سوال پر مشکل میں نظرآئے۔ اسحاق ڈار وزیرخزانہ منی لانڈرنگ کی مجرمانہ اصطلاح کوجانےکیوں ہلکا کردکھانے کی کوشش کررہے ہیں۔ اس کاجواب توماہرین معاشیات دے سکتے ہیں یا پھر اپوزیشن۔