Tag: منی لانڈرنگ

  • ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کی بڑی کارروائی، منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام، 5 ملزمان گرفتار

    ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کی بڑی کارروائی، منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام، 5 ملزمان گرفتار

    کراچی: آصف زرداری کی نیب میں پیشی سے قبل ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے منی لانڈرنگ کی کوشش نا کام بنا کر پانچ ملزمان گرفتار کر لیے۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل نے ایچ اینڈ ایچ کمپنی کے دفاتر پر چھاپے مار کر 2 کروڑ 60 لاکھ روپے کی منی لانڈرنگ کی کوشش نا کام بنا دی۔

    پکڑی گئی رقم میں ایک کروڑ 96 لاکھ روپے پاکستانی کرنسی، جب کہ 64 لاکھ روپے غیر ملکی کرنسی شامل تھی۔ ایچ اینڈ ایچ کمپنی کے خلاف جے آئی ٹی میں منی لانڈرنگ کی تحقیقات بھی چل رہی ہیں۔

    کارروائی کے دوران حوالہ ہنڈی کے منیجر اور ایجنٹ سمیت 5 ملزمان گرفتار کیے گئے، یہ کارروائیاں صدر اور آئی آئی چندریگر روڈ پر کی گئیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  آصف زرداری اور فریال تالپور کی 10دن کی حفاظتی ضمانت منظور

    دریں اثنا، ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی کے خلاف سکھر میں بھی کارروائی کی، جس میں یوسف سینٹر شاہی بازار سے ایک شخص محمد یاسر کو گرفتار کر لیا گیا جب کہ اس کا باپ محمد سلیم فرار ہو گیا۔

    گرفتار ملزم سے 21 لاکھ پاکستانی کرنسی اور ساڑھے 7 لاکھ کے پرائز بانڈز، اور 35 لاکھ روپے سے زائد مختلف ممالک کی کرنسی برآمد کی گئی۔

    ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف ایف آئی اے کرائم سرکل سکھر میں مقدمہ درج کر دیا گیا ہے، ملزمان غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک رقم بھجواتے تھے۔

  • منی لانڈرنگ کیس:معروف صنعت کارمیاں منشا نیب میں پیش

    منی لانڈرنگ کیس:معروف صنعت کارمیاں منشا نیب میں پیش

    لاہور: نشاط گروپ کے چیف ایگزیکٹو میاں منشا منی لانڈرنگ کے الزام میں آج نیب کے سامنے پیش ہوئے۔

    تفصیلات کے معروف صنعت کار میاں منشا منی لانڈرنگ کے الزام میں آج لاہور میں نیب کے دفتر پہنچے جہاں ان سے پوچھ گچھ کی گئی۔

    ذرائع کے مطابق نیب نے میاں منشا کو ان کے بیٹوں سمیت طلب کیا تھا مگر وہ اکیلے پیش ہوئے۔

    لاہورہائی کورٹ کا میاں منشا کو نیب کی تفتیش میں شامل ہونے کا حکم

    عدالت نے گزشتہ ہفتے میاں منشا کی طلبی کے نوٹس فوری معطل کرنے کی استدعا سے عدم اتفاق کرتے ہوئے نیب کو 25 مارچ کے لیے نوٹس جاری کیے تھے۔

    لاہور ہائی کورٹ نے معروف صنعت کار میاں منشا کو نیب کی تفتیش میں شامل ہونے کا حکم بھی دیا تھا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل 28 فروری کو صنعت کار میاں منشا اور اُن کے دو صاحبزادوں نے قومی احتساب بیورو کے احکامات ہوا میں اڑا دیے تھے، طلبی کے باجود نیب کے سامنے پیش نہیں ہوتے تھے۔

    میاں منشا اور اُن کے بیٹوں پرمنی لانڈرنگ کا الزام ہے، میاں منشا نے 2010 میں برطانیہ میں سینٹ جیمز ہوٹل اینڈ کلب خریدا، جس کی خریداری کے لیے انہوں نے کروڑوں پاؤنڈز غیر قانونی طریقے سے برطانیہ بھیجے۔

  • منی لانڈرنگ: معروف صنعت کار میاں منشاء بیٹوں سمیت آج نیب میں پیش ہوں گے

    منی لانڈرنگ: معروف صنعت کار میاں منشاء بیٹوں سمیت آج نیب میں پیش ہوں گے

    لاہور: پاکستان سے برطانیہ منی لانڈرنگ کے الزام میں نیب نے معروف صنعت کارمیاں منشاء کو تفتیش کے لیے بیٹوں سمیت آج طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیب نے باپ بیٹوں کو ہدایت کی ہے کہ لندن میں سینٹ جیمزہوٹل خریدنے کی مکمل منی ٹریل ساتھ لائیں۔

    لندن میں سینٹ جیمزہوٹل کیسے خریدا؟ منی ٹریل کہاں ہے؟ نیب لاہور نے صنعت کارمیاں منشاء اور ان کے بیٹوں میاں حسن منشاء اور میاں عمرمنشاء کو تفتیش کے لیے آج طلب کیا ہے۔

    نیب کے مطابق میاں منشاء نے لاکھوں پاونڈ سے برطانیہ میں سینٹ جیمز ہوٹل اینڈ کلب خریدا، ان پر یہ رقم غیر قانونی طور پر پاکستان سے برطانیہ منقتل کرنے کا الزام ہے۔

    نیب نے باپ بیٹوں کو ہدایت کی ہے کہ سینٹ جیمزہوٹل اینڈ کلب خریدنے کی مکمل منی ٹریل ساتھ لائیں، اور مالکانہ دستاویزات بھی ساتھ لائیں۔

    ذرائع کے مطابق ملزمان کو طلبی کے نوٹس اٹھائیس مین گلبرگ لاہور کے پتہ پر پہنچائے گئے جو میاں منشاء کے ملازمین نے وصول کیے۔

    لاہورہائی کورٹ نے بھی میاں منشا کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے رکھا ہے۔ اس سے پہلے نیب نے میاں منشاء اوران کےبیٹوں کو پہلے بھی دو مرتبہ طلب کیا لیکن وہ ایک بار بھی پیش نہیں ہوئے۔

  • پاکستان نے ایشیا پیسفک گروپ کے بھارتی شریک چیئر کو ہٹانے کا مطالبہ کر دیا

    پاکستان نے ایشیا پیسفک گروپ کے بھارتی شریک چیئر کو ہٹانے کا مطالبہ کر دیا

    اسلام آباد: پاکستان نے ایف اے ٹی ایف ایشیا پیسفک گروپ میں بھارت کی شمولیت پر اعتراض کرتے ہوئے بھارتی شریک چیئر کو ہٹانے کا مطالبہ کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف اے ٹی ایف ایشیا پیسفک گروپ میں بھارت کی شمولیت پر پاکستان نے اعتراض کر دیا ہے، وزیرِ خزانہ اسد عمر نے ایف اے ٹی ایف کے صدر کو خط لکھ دیا۔

    وزیرِ خزانہ نے خط میں لکھا ہے کہ بھارت پاکستان کے اقتصادی مفادات کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے، پاکستان کی فضائی حدود کی حالیہ خلاف ورزی بھارتی رویے کی عکاس ہے۔

    اسد عمر نے صدر ایف اے ٹی ایف کو خط میں لکھا کہ بھارت نے پاکستان کی فضائی حدود کی بھی خلاف ورزی کی ہے۔

    خط کا متن ہے کہ بھارت پاکستان کو دنیا میں تنہا کرنے کے لیے سرگرم ہے، پاکستان ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان پر عمل درآمد کر رہا ہے، ایف اے ٹی ایف ایشیا پیسیفک گروپ میں بھارت کی شمولیت سے پاکستان ہراساں ہوگا۔

    دریں اثنا، وزیر خزانہ نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ انھوں نے ایف اے ٹی ایف کے صدر کو بھارت کو شریک چیئر کی پوزیشن سے ہٹانے کے لیے خط لکھا، بھارت نے پاکستان کے خلاف لابنگ کے ذریعے اپنی پوزیشن کا غلط استعمال کیا۔

    انھوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کو بلیک لسٹ کرانے کے لیے اپنی پوزیشن کا غلط استعمال کیا، دوسری طرف پاکستان نے اپنے مؤقف کا کام یابی سے بھرپور دفاع کیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  ایف اے ٹی ایف اجلاس، پاکستان کا نام گرے لسٹ میں برقرار

    یاد رہے کہ 22 فروری کو وزیرِ خزانہ اسد عمر نے ٹویٹ کر کے کہا تھا کہ فنانشل ایکٹ ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی بلیک لسٹ میں پاکستان کا نام شامل ہونے کا خطرہ ٹل گیا ہے، پاکستان کا نام گرے لسٹ میں برقرار ہے۔

    انھوں نے کہا کہ بھارت کی خواہش تھی کہ پاکستان کا نام اس بار بلیک لسٹ میں شامل کر دیا جائے، تاہم ایف اے ٹی ایف نے منی لانڈرنس دہشت گردوں کی فنڈز کے معاملے کا جائزہ لیا، اور پاکستان کی درجہ بندی کو برقرار رکھا ہے۔

  • نیب نے میاں منشا کو بیٹوں سمیت 14 مارچ کو طلب کرلیا

    نیب نے میاں منشا کو بیٹوں سمیت 14 مارچ کو طلب کرلیا

    لاہور: منی لانڈرنگ سے متعلق تحقیقات کے لیے نیب نے معروف صنعت کار میاں منشا کو بیٹوں سمیت 14 مارچ کو طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق منی لانڈرنگ سے متعلق پوچھ گچھ کے لیے نیب نے معروف صنعت کار میاں منشا اور بیٹوں میاں حسن منشا، میاں عمر منشا کو 14مارچ کو طلب کرلیا۔

    لاہور ہائی کورٹ میں گزشتہ روز صنعت کار میاں منشا کو نیب نوٹس طلبی کے خلاف درخواست پر سماعت کے دوران وکیل میاں منشا نے دلائل دیتے ہوئے کہا تھا کہ منی لانڈرنگ کا معاملہ نیب کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔

    معزز جج نے استفسار کیا تھا کہ بتایا جائے نیب کی کس سیکشن کے تحت یہ جرم بنتا ہے جس پر وکیل نیب نے جواب دیا تھا کہ ابھی تو کیس انکوائری کی سطح پر ہے۔

    وکیل نیب کا کہنا تھا کہ اگر میاں منشا کو گرفتاری کا ڈر ہے تو عبوری ضمانت کرا لیں، جو معلومات مانگی جا رہی ہیں وہ تمام فراہم کر دیں۔

    لاہورہائی کورٹ کا میاں منشا کو نیب کی تفتیش میں شامل ہونے کا حکم

    عدالت نے میاں منشا کی طلبی کے نوٹس فوری معطل کرنے کی استدعا سے عدم اتفاق کرتے ہوئے نیب کو 25 مارچ کے لیے نوٹس جاری کیے تھے۔

    لاہور ہائی کورٹ نے معروف صنعت کار میاں منشا کو نیب کی تفتیش میں شامل ہونے کا حکم بھی دیا تھا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل 28 فروری کو صنعت کار میاں منشا اور اُن کے دو صاحبزادوں نے قومی احتساب بیورو کے احکامات ہوا میں اڑا دیے تھے، طلبی کے باجود نیب کے سامنے پیش نہیں ہوتے تھے۔

    میاں منشا اور اُن کے بیٹوں پرمنی لانڈرنگ کا الزام ہے، میاں منشا نے 2010 میں برطانیہ میں سینٹ جیمز ہوٹل اینڈ کلب خریدا، جس کی خریداری کے لیے انہوں نے کروڑوں پاؤنڈز غیر قانونی طریقے سے برطانیہ بھیجے۔

  • لاہورہائی کورٹ کا میاں منشا کو نیب کی تفتیش میں شامل ہونے کا حکم

    لاہورہائی کورٹ کا میاں منشا کو نیب کی تفتیش میں شامل ہونے کا حکم

    لاہور: ہائی کورٹ میں صنعت کار میاں منشا کو نیب نوٹس طلبی کے خلاف درخواست پر سماعت کے دوران وکیل نیب نے کہا کہ اگرمیاں منشا کو گرفتاری کا ڈر ہے تو عبوری ضمانت کرا لیں۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں صنعت کار میاں منشا کو نیب نوٹس طلبی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

    عدالت میں سماعت کے دوران وکیل میاں منشا نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ منی لانڈرنگ کا معاملہ نیب کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔

    لاہور ہائی کورٹ کے معزز جج نے استفسار کیا کہ بتایا جائے نیب کی کس سیکشن کے تحت یہ جرم بنتا ہے جس پر وکیل نیب نے جواب دیا کہ ابھی تو کیس انکوائری کی سطح پر ہے۔

    وکیل نیب نے کہا کہ اگر میاں منشا کو گرفتاری کا ڈر ہے تو عبوری ضمانت کرا لیں، جو معلومات مانگی جا رہی ہیں وہ تمام فراہم کر دیں۔

    لاہور ہائی کورٹ نے میاں منشا کی طلبی کے نوٹس فوری معطل کرنے کی استدعا سے عدم اتفاق کرتے ہوئے نیب کو 25 مارچ کے لیے نوٹس جاری کر دیے۔

    عدالت نے معروف صنعت کار میاں منشا کو نیب کی تفتیش میں شامل ہونے کا حکم بھی دے دیا۔

    میاں منشابیٹوں سمیت 14مارچ کو طلب


    بعد ازاں  نیب نے نشاط گروپ کےچیف ایگزیکٹومیاں منشا کو بیٹوں سمیت 14 مارچ کو طلب کر لیا،  طلبی کےنوٹس جاری کردیے گئے۔

    میاں منشا اور ان کے بیٹوں پرکروڑوں پاؤنڈغیرقانونی برطانیہ بھیجنےکاالزام ہے، نیب کے مطابق ملزمان نے 2010 میں برطانیہ میں سینٹ جیمزہوٹل خریدا۔ 

    نیب مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ سینٹ جیمزہوٹل اینڈکلب کےملکیتی کاغذات اور ہوٹل خریداری معاہدہ،اصل دستاویزات ساتھ لائی جائیں۔

      نیب طلبی کے باوجود غیر حاضری، میاں منشا نے احکامات ہوا میں اڑا دیے 

    یاد رہے کہ 28 فروری کو معروف صنعت کار میاں منشا اور اُن کے دو صاحبزادے طلبی کے باجود نیب کے سامنے پیش نہیں ہوئے تھے۔

  • منی لانڈرنگ : معروف صنعت کار میاں منشا کو بیٹے سمیت نیب میں طلبی کا نوٹس جاری

    منی لانڈرنگ : معروف صنعت کار میاں منشا کو بیٹے سمیت نیب میں طلبی کا نوٹس جاری

    لاہور : معروف صنعت کار میاں محمد منشا اور ان کے بیٹے کو نیب کی جانب سے ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا ہے، لندن میں سینٹ جیمز ہوٹل اینڈ کلب کی خریداری سے متعلق فنڈز کی منتقلی سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو لاہور نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے سلسلے میں معروف صنعت کار میاں منشا اور ان کے بیٹے حسن منشا کو اٹھائیس فروری کو طلب کرلیا۔

    میاں منشا نے سال دو ہزار دس میں سینٹ جییمز ہوٹل اینڈ کلب کو خطیر رقم کےعوض خریدا تھا۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی احتساب بیورو مذکورہ ہوٹل خرید نے سے متعلق فنڈز انگلینڈ منتقلی کے ذرائع پر تحقیقات کررہا ہے۔

    نیب نوٹس میں میاں منشاء اور ان کے بیٹے حسن منشا کو سینٹ جیمز ہوٹل اینڈ کلب کی خریداری کے تمام دستاویزی ثبوت ساتھ لے کر آنے کا کہا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں: پچانوے ملین ڈالرکی منی لانڈرنگ کی تحقیقات ، میاں منشا 17 اگست کو طلب

    نیب نے میاں منشا اور ان کے بیٹے کو بیان کیلئے ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے۔ نیب سترہ اگست دوہ زار اٹھارہ کو میاں منشاکو طلب کرچکا ہے تاہم کو وہ نیب کے روبرو پیش نہیں ہوئے تھے۔

  • منی لانڈرنگ میں ملوث افراد قوم کے مجرم ہیں، احتساب پر سمجھوتا نہیں ہو گا: وزیر اعظم

    منی لانڈرنگ میں ملوث افراد قوم کے مجرم ہیں، احتساب پر سمجھوتا نہیں ہو گا: وزیر اعظم

    اسلام آباد: وزیر اعطم عمران خان نے کہا ہے کہ احتساب کے عمل پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے پارلیمانی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ احتساب کے راہ میں کسی کو نہیں آنے دیں گے.

    وزیر اعظم نے کہا ہے کہ اپوزیشن کوگرفتاریوں پر جمہوریت یاد آجاتی ہے، حالاں کہ جمہوریت کوکوئی خطرہ نہیں، پاکستان کو جلد ترقی کی راہ پرگامزن کریں گے، حکومت کارکردگی کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے،  پی ٹی آئی حکومت عام آدمی کی زندگی میں انقلاب لائے گی.

    پارلیمانی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان کامیاب رہا ہے، پاکستان معاشی بحران سےکامیابی سے نکل رہا ہے، ملک کا مستقبل روشن ہے.

    یاد رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے گذشتہ دونوں پاکستان کا دو روزہ دورہ کیا تھا، جس میں بیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا پہلا مرحلہ طے ہوا.

    خیال رہے کہ آج آمدن سے زیادہ اثاثوں کے کیس میں قومی احتساب بیورو نے سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی کو گرفتار کر لیا، اس اقدام پر اپوزیشن کی جانب سے سخت ردعمل آیا.

    منی لانڈرنگ ملک کے لئےشدیدخطرہ بن چکی ہے:  وزیر اعظم


    بعد ازاں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لئےحکومتی اقدام کاجائزہ لیاگیا۔

     ڈی جی آئی ایس آئی نے اجلاس میں خصوصی طور پر شرکت کی، اس موقع پر اسد عمر،شہزاداکبر،افتخار درانی بھی موجود تھے۔ سیکریٹری داخلہ نے وزیر اعظم کو منی لانڈرنگ پر اقدامات پربریفنگ دی۔

    اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ منی لانڈرنگ میں ملو ث افرادقوم کےمجرم ہے، ایسےعناصرکسی رعایت کے مستحق نہیں، قوم کا پیسہ چوری کر کے ذاتی خزانے بھرنے سے ملک کا نقصان ہوا، منی لانڈرنگ کےباعث قوم کو قرضےکی دلدل میں دھکیلا گیا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لئےحکومتی ادارے اپنے اقدامات تیز کریں، کیوں کہ منی لانڈرنگ ملک کیلئےشدیدخطرہ بن چکی ہے۔

  • مالدیپ کے سابق صدررشوت دینے کےالزام میں گرفتار

    مالدیپ کے سابق صدررشوت دینے کےالزام میں گرفتار

    مالی: مالدیپ کی حکومت نے سابق صدر عبداللہ یامین کو گواہوں کو رشوت دینے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق مالدیپ کے سابق صدر عبداللہ یامین کو منی لانڈرنگ کے مقدمے کی سماعت کے دوران گواہان کو رشوت دینے کے الزام میں کرلیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سابق صدر عبداللہ یامین کو کشتیوں کے ذریعے مافوشی جیل منتقل کردیا گیا۔

    دوسری جانب عبداللہ یامین نے گواہان کو بیان تبدیل کرنے کے لیے رشوت دینے کے پولیس کے الزامات کو مسترد کردیا ہے۔

    سابق صدر عبداللہ یامین کو گزشتہ سال ستمبر میں صدارتی انتخابات میں ناکامی کے بعد منی لانڈرنگ کے الزام میں ٹرائل کا سامنا ہے۔

    یاد رہے کہ عبداللہ یامین نے 2013 میں حکومت سنبھالی تھی جس کے بعد انہوں نےاپنے کئی مخالفین کو قید یا جلا وطن کردیا تھا۔

    سابق صدر اپنے 5 سالہ دور حکومت میں انسانی حقوق کے حوالے سے عالمی برداری کی جانب سے شدید تنقید کا شکا رہے۔

    واضح رہے کہ انسداد کرپشن کے ادارے نے گزشتہ ہفتے رپورٹ جاری کی تھی جس کے مطابق مالدیپ کے سرکاری میڈیا اینڈ پبلک ریلیشن کارپوریشن میں عبداللہ یامین کے دور میں مبینہ طور پر 7 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی کرپشن ہوئی ہے۔