Tag: منی ماؤس

  • مشہور زمانہ مکی اور منی ماؤس کریکٹر عوام کی ملکیت میں آگئے

    مشہور زمانہ مکی اور منی ماؤس کریکٹر عوام کی ملکیت میں آگئے

    دنیا بھر میں مشہور کارٹون کریکٹر مکی اور منی ماؤس اب عوام کی ملکیت میں آگئے۔ امریکا میں کارٹون کی کاپی رائٹ کی مدت اختتام کو پہنچ گئی۔

    کارٹونسٹ یا کوئی بھی تخلیق کار اپنی تخلیقی صلاحیت کے اظہار کے لیے مکی اور منی کے ابتدائی ورژن کواستعمال کرنے کے اہل ہوں گے۔ تاہم کوئی بھی ان ورژنز کو بغیر اجازت یا قیمت کے استعمال نہیں کر سکتا ہے۔

    ڈزنی حکام کی جانب سے یہ بات بھی واضح کی گئی ہے کہ مکی اور منی ماؤس کے مزید جدید ورژن اب بھی کاپی رائٹ کے زمرے میں آتے ہیں۔

    مکی ماؤس کا پہلا کارٹون آج سے 95 برس قبل 1928 میں نشر ہوا تھا، اس وقت منتظمین نے اس کے 56 سالہ کاپی رائٹس حاصل کیے تھے۔ تاہم ڈزنی کی کوششوں سے کاپی رائٹ ایکٹ 1976 منظور ہوا اور کاپی رائٹس کی مدت 75 سال ہوگئی تھی۔

    بعدازاں ڈزنی نے 1998 میں کاپی رائٹس کی مدت کو 95 سال تک بڑھانے میں کامیابی حاصل کی۔ اب یہ مدت 2024 میں 95 سال مکمل ہونے پر اختتام کو پہنچ گئی ہے اور کاپی رائٹس کی مدت ایکسپائر ہوگئی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق ڈزنی انٹرنیشنل کے کاپی رائٹ ختم ہونے کے بعد مکی ماؤس کے کردار کو نئے کاموں اور ری میک میں استعمال کیا جاسکے گا۔

    ماہرین کے مطابق لوگ مکی ماؤس کے کردار کو استعمال تو کرسکیں گے مگر اس احتیاط کے ساتھ کہ وہ ڈزنی کے کردار سے بہت زیادہ ملتا جلتا نہ ہو۔

    خیال رہے کہ ڈزنی اسٹوڈیو نے مکی ماؤس کو 130 سے زائد فلموں میں استعمال کیا ہے۔ مکی ماؤس کی پہلی فلم ‘اسٹیمبوٹ ویلی’ تھی جس کے بعد سے یہ شائقین میں مقبولیت کی انتہا کو پہنچ گیا۔

  • شادی میں کھانے کی جگہ مکی اور منی ماؤس مدعو، مہمان ناراض

    شادی میں کھانے کی جگہ مکی اور منی ماؤس مدعو، مہمان ناراض

    لندن: برطانیہ میں ایک دلہن نے شادی کے کھانے کی رقم سے ڈزنی کریکٹرز مکی اور منی ماؤس کو مدعو کرلیا، مہمان کھانا نہ ملنے پر بے حد ناراض ہوئے۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق برطانیہ میں ایک دلہن نے شادی میں مہمانوں کو کھانا کھلانے کے بجائے مکی اور منی ماؤس پر 4 ہزار پاؤنڈز خرچ کردیے۔

    2 ماہ قبل ہونے والی اس شادی میں دلہن کی خواہش تھی کہ وہ اپنی شادی میں ڈزنی کے مشہور زمانہ کرداروں کو مدعو کریں۔

    28 سالہ دلہن نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے شادی کے کھانے کے لیے مختص 4 ہزار پاؤنڈز کی رقم سے مکی اور منی ماؤس کو مدعو کیا تھا۔

    ڈزنی کریکٹرز نے شادی کے دوران ڈانس کے وقت انٹری دی اور بعد ازاں تصاویر بھی کھنچوائیں۔

    خاتون نے اپنی فیس بک پوسٹ میں کہا کہ دو ماہ قبل میری اپنے منگیتر سے شادی اسی انداز میں ہوئی جیسی ہماری خواہش تھی، میرے والدین اور شوہر کے والدین نے شادی کے اخراجات کے لیے بہت اچھی رقم دی تاکہ ہم کسی کے مقروض نہ ہوجائیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ میں اور میرے منگیتر ڈزنی کے مداح ہیں اور ہمیں سال میں جتنی بار موقع ملتا ہے ڈزنی لینڈ ضرور جاتے ہیں، میری رشتے دار خاتون کو یہ شکایت ہے کہ ہم نے اپنی شادی میں کھانے اور مشروبات کیوں نہیں پیش کیے۔

    دلہن کا کہنا تھا کہ ہم نے شادی کے کھانے کے پیسوں سے مکی اور منی ماؤس کو آدھے گھنٹے کے لیے تقریب میں مدعو کیا تھا۔

  • بچوں کی پسندیدہ منی ماؤس کے لیے ہالی ووڈ واک آف فیم کا اعزاز

    بچوں کی پسندیدہ منی ماؤس کے لیے ہالی ووڈ واک آف فیم کا اعزاز

    ہم سب نے اپنے بچپن میں مکی ماؤس اور منی ماؤس کے بے شمار کارٹونز دیکھیں ہیں اور اب بھی اس کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی۔ اب بچوں کی پسندیدہ منی ماؤس کا نام بھی ہالی ووڈ واک آف فیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔

    بچوں کے پسندیدہ کردار منی ماؤس کو ہالی ووڈ واک آف دی فیم کے اعزاز سے نوازا گیا۔

    لاس اینجلس میں منی ماؤس کے اعزاز میں شاندار تقریب ہوئی۔ واک آف دی فیم کے ستارے پر منی ماؤس اپنا نام دیکھ کر خوشی سے نہال ہوگئی اور اس نے خوشی کے مارے وہاں موجود لوگوں کو گلے لگا لیا۔

    تقریب میں امریکی گلوکارہ کیٹی پیری اور مداح بھی سرخ اور سفید رنگ کے لباس میں نظر آئے۔

    مکی ماؤس بھی اپنی دوست کی خوشی میں شریک ہوا اور دونوں نے خوب تصاویر بنوائیں۔

    یاد رہے کہ سنہ 1978 میں مکی ماؤس کو ہالی ووڈ واک آف دی فیم سے نوازا گیا تھا جس کے 40 سال بعد منی ماؤس کو بھی یہ اعزاز دے دیا گیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔