Tag: من موہن سنگھ

  • انتقال سے قبل سابق بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ کی مودی سے متعلق رائے

    انتقال سے قبل سابق بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ کی مودی سے متعلق رائے

    نئی دہلی: سابق بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ کی موجودہ وزیر اعظم نریندر مودی سے متعلق رائے آخری عمر میں بھی نہیں بدلی۔

    تفصیلات کے مطابق آنجہانی من موہن سنگھ نے مودی سرکار کی عوام دشمن پالیسی پر کڑی تنقید کی، انھوں نے بار ہا مودی سرکار اور بی جے پی کی ہندو انتہا پسندی پر سوالات اٹھائے۔

    سال 2024 میں مودی کی بھارتی انتخابی مہم پر بھی من موہن سنگھ نے کڑی تنقید کی، اور بی جے پی اور نریندر مودی کے خلاف انتقال سے قبل کچھ خطوط بھی لکھے، جن میں من موہن سنگھ نے مودی سرکار پر نفرت انگیز تقاریر کے استعمال کا الزام لگایا۔

    من موہن سنگھ نے کہا مودی پہلے وزیر اعظم ہیں جنھوں نےعوامی نظریے کے وقار کو ٹھیس پہنچائی، مودی سرکار نے انتخابی مہم کے دوران بھارتی عوام سے جھوٹے دعوے کیے، اور مجھ پر بھی الزام لگایا حالاں کہ میں نے کبھی فرقہ واریت کو فروغ نہیں دیا۔

    منموہن سنگھ نے کہا بی جے پی کی اگنی ویر اسکیم بھارت کی سلامتی کے لیے بہت بڑا خطرہ ہے، مودی سرکار نے بھارتی پنجاب اور پنجابیوں کو بدنام کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، حقوق مانگنے پر مودی سرکار نے 750 سے زائد کسانوں کو قتل کیا۔

    بھارت کے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ 92 برس کی عمرمیں چل بسے

    واضح رہے کہ جمعرات کو بھارت کے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ 92 برس کی عمرمیں چل بسے ہیں، من موہن 2 مرتبہ وزارت عظمیٰ کی کرسی پر براجمان ہوئے، اور 2004 سے 2014 کے دوران پڑوسی ملک کے وزیر اعظم رہے۔

    وہ ایک ماہر اقتصادیات تھے جو سیاست دان بنے، وہ مرکزی بینک کے گورنر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں، اور وزیر خزانہ کے طور پر بھی انھوں نے بھارتی معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔

  • سابق بھارتی وزیر اعظم بخار کے باعث اسپتال میں داخل

    سابق بھارتی وزیر اعظم بخار کے باعث اسپتال میں داخل

    نئی دہلی: سابق بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ بخار کے باعث اسپتال میں داخل کر دیے گئے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کو آج شام بخار اور کم زوری کی شکایت پر اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

    منموہن سنگھ کو دارالحکومت دہلی کے آل انڈیا اسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں داخل کیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ رواں سال کے شروع میں، 88 سالہ کانگریس کے تجربہ کار اور راجیہ سبھا رکن کو وبا کی دوسری لہر کے دوران کووِڈ 19 کے مثبت ٹیسٹ کے بعد اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

    آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے سیکریٹری انچارج اطلاعات نے ٹوئٹر پر کہا کہ ڈاکٹر سنگھ کا معمول کے مطابق علاج ہو رہا ہے، اور ان کی حالت مستحکم ہے۔

    انھوں نے سابق وزیر اعظم کی صحت کے حوالے سے بے بنیاد افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایسی تمام افواہیں بے بنیاد ہیں، اور ضرورت پڑی تو تازہ صورت حال کے بارے میں ہم مطلع کر دیں گے۔

    بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق من موہن سنگھ کو ایمس کے کارڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں داخل کیا گیا ہے، سابق وزیر اعظم کی دل سے متعلقہ بیماریوں کی ہسٹری رہی ہے، 2009 میں انھوں نے اسی اسپتال میں کورونری بائی پاس سرجری کرائی تھی۔

    1990 سے، جب سے من موہن سنگھ نے بائی پاس آپریشن کیا ہے، وہ اب تک 5 بائی پاس کروا چکے ہیں، اور 2004 میں اسٹنٹ بھی ڈلوایا ہے۔

  • سابق بھارتی وزیراعظم  پاکستان پہنچ گئے

    سابق بھارتی وزیراعظم پاکستان پہنچ گئے

    نارووال : سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ پاکستان پہنچ گئے اور کہا کہ کرتار پور راہداری کا افتتاح تاریخی لمحہ ہے، راہداری کھولنے سے پاکستان  بھارت کےتعلقات میں بہتری آئے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سکھ یاتریوں کیلئےپاکستان کی سرحدکھول دی گئی ، زیرو پوائنٹ سے بغیر ویزا سکھ یاتریوں کی کرتارپور آمد کا سلسلہ جاری ہے ، بھارت سے بڑی تعداد میں سکھ یاتری پاکستان آرہے ہیں۔

    سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ اور بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ راہداری سے پاکستان پہنچ گئے، اس موقع پر سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے کہا آج سکھ برادری کےلیےبہت بڑادن ہے، کرتار پور راہداری کا افتتاح تاریخی لمحہ ہے، راہداری کھولنےسےپاکستان بھارت کےتعلقات میں بہتری آئے گی۔

    وزیراعلیٰ بھارتی پنجاب کا کہنا تھا کہ سب خوش ہیں،70سال سےہمارایہ مطالبہ بھی رہاہے، یہ شروعات ہوئی ہےاور امید ہے یہ جاری رہے گی۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم عمران خان آج تاریخی منصوبے کرتارپور راہداری کا افتتاح کریں گے

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان سکھ مذہب کے بانی بابا گرونانک کےتاریخی جنم دن پر کرتارپور راہداری کا افتتاح کریں گے، پروقار تقریب کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں ، ڈی سی نارووال نے افتتاح کی خوشی میں ضلع بھر میں چھٹی کا اعلان کیا ہے، تاریخ میں پہلی بار سکھ زائرین نارووال میں اپنی مذہبی عبادت گاہ پر بغیر ویزے آرہے ہیں۔

    و اضح رہے کہ18 اگست 2018ء کو وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں آرمی چیف نے سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو کرتارپور راہداری کھولنے کی نوید سنائی تھی۔

    بعد ازاں جذبہ خیرسگالی کے تحت 28 نومبر 2018ء کو وزیراعظم عمران خان نے کرتارپور راہداری کا سنگ بنیاد رکھا تھا، جس میں نوجوت سنگھ سدھو نے شرکت کی تھی اور پاکستان کی جانب سے سکھ برادری کے لیے شاندار انتظامات کئے تھے۔

  • سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ 9 نومبر کو کرتارپور جائیں گے

    سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ 9 نومبر کو کرتارپور جائیں گے

    نئی دہلی : بھارت کےسابق وزیراعظم من موہن سنگھ بھارتی پنجاب کے وزیراعلی کی دعوت پر نو نومبر کو کرتارپور جائیں گے ، من موہن سنگھ کا دورہ بھارتی حکومت کی منظوری سے مشروط ہے، پاکستان نے کرتارپور راہداری کا افتتاح 9 نومبر کو کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارت کے سابق وزیراعظم من موہن سنگھ کرتارپور جائیں گے اور 9 نومبر کو کرتارپور گوردوارہ کا دورہ کریں گے، من موہن سنگھ بھارتی پنجاب کے وزیراعلی کی دعوت پرکرتارپور کا دورہ کرنے والے وفد میں شامل ہوں گے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق من موہن سنگھ کا دورہ بھارتی حکومت کی منظوری سے مشروط ہے۔

    یاد رہے پاکستان نے کرتارپورراہداری کی تقریب میں سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کو دعوت دینے کا فیصلہ کیا تھا اور کہا تھا کہ من موہن سنگھ کو باضابطہ طور پر دعوت نامہ بھیجا جائے گا۔

    مزید پڑھیں : کرتارپور راہداری کی تقریب، پاکستان کا من موہن سنگھ کو دعوت دینے کا فیصلہ

    شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ من موہن سنگھ کی کرتارپور کے حوالے سے مذہبی عقیدت بھی ہے، کرتارپورراہداری باباگرونانک کے550ویں جنم دن پر کھولی جائے گی اور سکھ یاتریوں کا بھرپور استقبال کیا جائے گا

    خیال رہے کرتارپور راہداری کا افتتاح 9 نومبر کو ہوگا، افتتاح کے بعد یہ پاکستان کا سب سے بڑا گردوارہ بن جائے گا، 9نومبر سے بھارت سے یاتری آنا شروع ہو جائیں گے ، 5 ہزار یاتریوں کے داخلے اور اخراج کے لیے 76 امیگریشن کاؤنٹرز ہوں گے جبکہ دس ہزار یاتریوں کی آمدورفت کے لئے کل 152 کاؤنٹر بنائے جائیں گے۔

    بھارت سے یاتریوں کا کرتارپورراہداری بغیر ویزہ مفت داخلہ ہو گا جبکہ امیگریشن ٹرمینل پرآمد کیساتھ مخصوص شناختی کارڈ کا اجراہو گا، یاتری بذریعہ بس گوردوارہ تک پہنچ کرآزادانہ مذہبی رسومات اداکر سکیں گے۔

  • کرتارپور راہداری کی تقریب، پاکستان کا من موہن سنگھ کو دعوت دینے کا فیصلہ

    کرتارپور راہداری کی تقریب، پاکستان کا من موہن سنگھ کو دعوت دینے کا فیصلہ

    اسلام آباد : پاکستان نے کرتارپور راہداری کی تقریب میں سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کو دعوت دینے کا فیصلہ کیا ہے ، شاہ محمود قریشی نے کہا کرتارپورراہداری باباگرونانک کے550ویں جنم دن پرکھولی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کرتارپورراہداری کی تقریب میں پاکستان نے سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کو دعوت دینے کا فیصلہ کیا ہے ، من موہن سنگھ کو باضابطہ طور پر دعوت نامہ بھیجا جائے گا۔

    شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ من موہن سنگھ کی کرتارپور کے حوالے سے مذہبی عقیدت بھی ہے، کرتارپورراہداری باباگرونانک کے550ویں جنم دن پر کھولی جائے گی اور سکھ یاتریوں کا بھرپور استقبال کیا جائے گا۔

    یاد رہے کرتارپور راہداری کا افتتاح 9 نومبر کو ہوگا، افتتاح کے بعد یہ پاکستان کا سب سے بڑا گردوارہ بن جائے گا، 9نومبر سے بھارت سے یاتری آنا شروع ہو جائیں گے ، 5 ہزار یاتریوں کے داخلے اور اخراج کے لیے 76 امیگریشن کاؤنٹرز ہوں گے جبکہ دس ہزار یاتریوں کی آمدورفت کے لئے کل 152 کاؤنٹر بنائے جائیں گے۔

    مزید پڑھیں : کرتارپور راہداری کا افتتاح 9 نومبر کو کرنے کا فیصلہ

    بھارت سے یاتریوں کا کرتارپورراہداری بغیر ویزہ مفت داخلہ ہو گا جبکہ امیگریشن ٹرمینل پرآمد کیساتھ مخصوص شناختی کارڈ کا اجراہو گا، یاتری بذریعہ بس گوردوارہ تک پہنچ کرآزادانہ مذہبی رسومات اداکر سکیں گے۔

    خیال رہے گوردوارہ کی تعمیر میں سکھ مذہب اور تاریخی اہمیت کا مکمل خیال رکھا گیا ہے ، پاکستان نے منصوبےپر مقامی وسائل خرچ کئے،کوئی بیرونی امداد نہیں لی ۔