Tag: مواصلاتی نظام

  • غزہ: ٹیلی فون اور انٹرنیٹ سمیت مواصلاتی نظام مکمل بند

    غزہ: ٹیلی فون اور انٹرنیٹ سمیت مواصلاتی نظام مکمل بند

    اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ پر بربریت کا سلسلہ جاری ہے، وحشیانہ بمباری کے باعث ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی بے گھر ہوچکے ہیں جبکہ شہداء کی تعداد 8500 سے تجاوز کرچکی ہے، ایسے میں ٹیلی فون اور انٹرنیٹ سمیت مواصلاتی نظام مکمل طور پر معطل ہوچکا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی ٹیلی کمیونیکیشنز ایجنسی نے اس حوالے سے خبر دی ہے کہ غزہ کی پٹی میں آج انٹرنیٹ سمیت تمام مواصلاتی نظام منقطع کردیا گیا ہے۔

    فلسطین کی ٹیلی کمیونیکیشنز کمپنی (پالٹل) نے مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ایکس پر کہا کہ میرے وطن کے پیارے لوگوں، آج ہم دکھ کے ساتھ یہ اعلان کرتے ہیں کہ مواصلات سمیت انٹرینٹ سروس غزہ پٹی میں مکمل طور پر معطل کردی گئی ہے۔

    اسرائی فوج کی جانب سے غزہ پر بمباری کا سلسلہ مسلسل 26 ویں روز بھی جاری ہے جبکہ فضائی بمباری کے ساتھ ساتھ زمینی حملوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے محصور شہر غزہ میں وحشیانہ بمباری کرنے والی صیہونی ریاست پر کھل کر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ” حماس سے جنگ میں اسرائیل ذہنی توازن کھو بیٹھا ہے۔“

    ترکیہ کے صدر اردوان نے کہا کہ جو لوگ آج غزہ کے ہزاروں بچوں کی موت کو خاموشی سے دیکھ رہے ہیں ان کے ساتھ کل جو کچھ ہوگا، اس پر کہنے کو کچھ نہیں بچے گا۔

    کابینہ اجلاس کے بعد ایک بیان میں رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ اسرائیل غزہ کی پٹی میں جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے، جتنا جلدی ممکن ہو ہمیں اسرائیل کو روکنا چاہیے، ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ غزہ میں جنگی جرائم کے ذمہ داروں کا احتساب ہو۔

    دی ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق اردوان نے غزہ کی پٹی میں ہونے والے جرائم پر یروشلم کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا عزم کیا اور الزام لگایا کہ امریکا اور یورپ اس میں ملوث ہیں۔

  • ہانگ کانگ میں ’ندا ٹائیفون‘ نے مواصلاتی نظام درہم برہم کردیا

    ہانگ کانگ میں ’ندا ٹائیفون‘ نے مواصلاتی نظام درہم برہم کردیا

    بیجنگ : ہانگ کانگ کے ساحلی کناروں سے سمندری طوفان ٹکرانے کے باعث شہر کا مواصلاتی نظام معطل ہوکر رہ گیا جبکہ اسٹاک ایکسچینج سمیت شہر کو عملی طور پر بند کردیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق منگل کی صبح ہانگ کانگ سے سمندی طوفان جسے ’ندا ٹائیفون‘ کا نام دیا گیا ہے ٹکرایا جس کے نتیجے میں 145 کلومیٹر فی گھنٹہ کی شدت سے چلنے والی ہواؤں نے شہر میں مواصلاتی نظام درہم برہم کردیا.

    news-1470115353-3310

    سمندی طوفان کے باعث ہانگ کانگ کے تمام تعلیمی اداروں سمیت سٹاک ایکسچینج کو بند کردیا گیاجبکہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے.

    HONG KONG POST 3

    طوفان کے باعث ہانگ کانگ ایئر پورٹ پر 180 پروازیں معطل کردی گئیں جبکہ بس،ٹرام اور کشتیوں کی سروس بھی بند کردی گئی.

    HONG KONG POST 4

    ہانگ کانگ آبزرویٹری کے مطابق ساحل سے ٹکرانے سے پہلے ہی ندا ٹائیفون کی شدت کم ہوگئی اور وہ ایک چھوٹے طوفان میں تبدیل ہوگیا تھا جس کی وجہ سے نقصان نہیں ہوا.

    HONG KONG POST 1

    واضح رہے کہ ہانگ کانگ کے ساحل سے ٹکرانے کے بعد ندا ٹائیفون چین کےشہرگوانگ ڈونگ کی طرف بڑھ رہا ہے.