Tag: مواچھ گوٹھ

  • کراچی: مواچھ گوٹھ میں کمسن بچے کی مین ہول میں گرنے کی فوٹیج سامنے آگئی

    کراچی: مواچھ گوٹھ میں کمسن بچے کی مین ہول میں گرنے کی فوٹیج سامنے آگئی

    کراچی کے علاقے بلدیہ مواچھ گوٹھ میں 3 سال کا بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا جس کی فوٹیج سامنے آگئی۔

    پولیس کے مطابق گزشتہ روز مواچھ گوٹھ کے نورشاہ محلے میں کھلے گٹر میں گرنے سے ایک معصوم بچہ جاں بحق ہوگیا، اطلاع ملنے پر مقامی افراد نے لاش گٹر سے نکالی، تاہم بدقسمتی سے بچہ پہلے ہی دم توڑ چکا تھا۔

    اب اس افسوسناک واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اےآروائی نیوز نے حاصل کرلی ہے، فوٹیج میں مواچھ گوٹھ کے رہائشی 3 سالہ عبدالرحمان کو جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچہ مین ہول کی طرف پہنچتے وقت کسی اور جانب دیکھ رہا تھا، بے دھیانی کی وجہ سے بچہ مین ہول میں گر گیا۔

    خیال رہے کہ اس واقعے کے بعد بچے کے اہل خانہ نے الزام عائد کیا تھا کہ مین ہول پر ڈھکن نہ ہونے کی وجہ سے بچہ کھیلتا ہوا گٹر میں گرا۔

  • کراچی : 10 سالہ طالبہ سے اسکول ہیڈ ماسٹر کی زیادتی کا انکشاف

    کراچی : 10 سالہ طالبہ سے اسکول ہیڈ ماسٹر کی زیادتی کا انکشاف

    کراچی : مواچھ گوٹھ میں 10سالہ طالبہ سے اسکول ہیڈ ماسٹر کی زیادتی کا انکشاف ہوا، والد کا کہنا تھا کہ بیٹی نے بتایا سر نے الگ کمرے میں لے جا کر زیادتی کی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے مواچھ گوٹھ میں 10سالہ طالبہ کو اسکول ہیڈ ماسٹر نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ موچکو تھانے میں درج کرلیا گیا ، جس میں کہا ہے کہ 3 بیٹیاں اسکول ہیڈ ماسٹر حنیف کے پاس ٹیوشن پڑھنے جاتی ہیں، 10سالہ بیٹی نے بتایا سر نے الگ کمرے میں لے جا کر زیادتی کی۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 0 سالہ بچی سے زیادتی میں ملوث ہیڈماسٹر حنیف روپوش ہے،پ ملزم کو کافی تلاش کیالیکن تاحال گرفتار نہیں ہوسکا ہے۔

    حکام نے مزید کہا کہ معلوم ہوا ہے ملزم نے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرلی ہے۔

  • ویڈیو: کراچی میں دھماکے سے ہوٹل کی زمین پھٹ گئی

    ویڈیو: کراچی میں دھماکے سے ہوٹل کی زمین پھٹ گئی

    کراچی: شہر قائد میں دھماکے سے ایک ہوٹل کی زمین پھٹ گئی، واقعے میں بچے سمیت 2 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے مواچھ گوٹھ میں واقع ایک ہوٹل میں دھماکا ہوا ہے، بتایا جا رہا ہے کہ دھماکا زیر زمین ٹینک میں گیس بھر جانے سے ہوا۔

    ریسکیوذرائع کے مطابق حادثے میں ہوٹل میں بیٹھے بچے سمیت 2 افراد معمولی طور پر زخمی ہو گئے ہیں، دھماکے سے ہوٹل کی زمین پھٹ گئی اور ایک دیوار بھی گر گئی۔

    واقعے کے بعد محکمہ پولیس کے اہل کار بھی موقع بھی پہنچ گئے ہیں اور دھماکے کی اصل نوعیت معلوم کی جا رہی ہے۔

  • کراچی کے ہنستے بستے گھر میں موت کے سائے

    کراچی کے ہنستے بستے گھر میں موت کے سائے

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں سوات کے خاندان پر ہونے والے دستی بم حملے کی تحقیقات جاری ہیں، واقعے میں بچوں اور خواتین سمیت 13 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق 14 اگست کے روز شادی سے واپس آنے والے خاندان پر دستی بم سے حملہ کیا گیا جس میں 13 افراد جاں بحق ہوگئے، واقعے کا مقدمہ دو دن تک درج نہ ہوسکا تھا۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز نذیر شاہ کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں 7 خواتین اور ایک 1 سال کا بچہ بھی شامل تھا، 13 جنازے اٹھانے والا خاندان اس قابل نہیں تھا کہ مقدمہ درج کروا سکتا تاہم پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

    نذیر شاہ نے بتایا کہ انچارج محکمہ انسداد دہشت گردی عمر خطاب کے مطابق بم 65 گرام کا تھا، زیادہ نقصان اس کے ہوا میں پھٹنے کی وجہ سے ہوا۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل مواچھ گوٹھ میں منی ٹرک پر کریکر حملے میں 2 بچوں سمیت 13 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ گاڑی میں 20 سے 25 افراد سوار تھے جن میں خواتین اور بچوں کی تعداد زیادہ تھی۔

    پولیس کے مطابق متاثرہ خاندان لانڈھی شیر پاؤ کالونی کا رہائشی ہے جو شادی کی تقریب سے واپس آرہا تھا جب بلدیہ مواچھ موڑ پر موٹر سائیکل سوار نے کریکر پھینکا۔

  • کراچی: بلدیہ ٹاون میں سیکیورٹی اہلکاروں پر بم حملے کا مقدمہ درج

    کراچی: بلدیہ ٹاون میں سیکیورٹی اہلکاروں پر بم حملے کا مقدمہ درج

    کراچی: کراچی کے علا قے بلدیہ ٹاون میں گزشتہ روز سیکیورٹی اداروں کی گاڑی پر ہو نے والے بم حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز علی صبح بلدیہ ٹاون میں حساس ادارے کے ٹرک پر حملہ ہوا تھا جس میں متعدد شہری زخمی ہو گئے تھے تاہم سیکیورٹی اہلکار محفوظ رہے۔ پولیس کی جانب سے واقع کا مقدمہ دہشتگردی ایکٹ کے تحت درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں بلوچستان لبریشن آرمی کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔ جس کے بعد مواچھ گوٹھ اور اطراف کے علاقوں سے متعدد مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیکر اس حوالے سے پوچھ گچھ کی گئی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مواچھ گوٹھ، لیاری اور ملیر میں بی ایل اے کا نیٹ ورک موجود ہے اور فورسز پر حالیہ حملوں کی تحقیقات میں بی ایل اے کے حوالے سے بھی تفتیش کی جارہی ہے۔