Tag: موبائل

  • ویڈیو: موبائل دھماکے سے پھٹ گیا

    ویڈیو: موبائل دھماکے سے پھٹ گیا

    برازیل میں پیش آنے والے ایک افسوسناک واقعے میں خاتون کی پینٹ کی جیب میں رکھا ہوا موبائل فون پھٹ گیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک خاتون اپنے شوہر کے ساتھ سپر مارکیٹ میں خریداری کر رہی تھی۔ اس دوران، اس کے پینٹ کی پچھلی جیب میں رکھا موبائل فون اچانک پھٹ گیا۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دھماکے کی وجہ سے خاتون کی کمر اور ہاتھ بری طرح زخمی ہو گئے۔ واقعہ اتنا اچانک ہوا کہ خاتون کو سنبھلنے کا موقع بھی نہ ملا۔

    رپورٹس کے مطابق دھماکے کے بعد مارکیٹ میں موجود لوگ فوراً خاتون کی مدد کے لئے پہنچے، واقعہ وہاں لگے سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہو گیا، جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ فون میں دھماکہ ہوتے ہی خاتون خوفزدہ ہو کر اچھل پڑی اور تکلیف سے چیخنے لگی۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھارت کی ریاست بہار کے ضلع بھاگلپور میں ٹراؤزر کے جیب میں رکھا موبائل فون زوردار دھماکے سے پھٹنے کے باعث نوجوان شدید زخمی ہوگیا تھا۔

    متاثرہ نوجوان جے دیو یادو نے حسبِ معمول موبائل فون استعمال کرنے کے بعد اسے ٹراؤزر کے جیب میں رکھا اور کال آنے پر جیسے ہی جیب میں ہاتھ ڈالا تو وہ پھٹ گیا۔

    جے دیو یادو کے بھائی سنجے کمار یادو نے بتایا کہ اہل خانہ اچانک دھماکے کی آواز سن کر چونک گئے تھے، جب جے دیو یادو کے کمرے میں جا کر دیکھا تو وہ شدید زخمی حالت میں پڑا تھا، اس کے موبائل فون میں آگ لگی ہوئی تھی، بھائی کو فوراً اسپتال منتقل کیا جہاں اس کا علاج رہا۔

    سنجے کمار یادو نے کہا کہ شکر ہے بھائی نے موبائل فون کان پر نہیں رکھا تھا ورنہ بڑا نقصان ہو سکتا تھا۔

    ادھر، ناتھ نگر اسپتال کی انچارج ڈاکٹر انوپما سہائے نے کہا کہ ماضی میں بھی موبائل فون پھٹنے کے کئی واقعات پیش آ چکے ہیں۔

  • دسویں جماعت کی طالبہ نے موبائل نہ ملنے پر انتہائی قدم اُٹھالیا

    دسویں جماعت کی طالبہ نے موبائل نہ ملنے پر انتہائی قدم اُٹھالیا

    بھارت میں تلنگانہ کے ضلع آصف آباد کے کورٹلہ منڈل میں ایک دلخراش واقعہ رونما ہوا، دسویں جماعت کی طالبہ نے موبائل فون نہ ملنے پر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کورٹلہ کی رہنے والی 16 سالہ اسپورتی نامی طالبہ نے اپنی ماں سے موبائل فون طلب کیا تا کہ وہ تعلیمی مواد ڈاؤن لوڈ کر سکے۔

    رپورٹس کے مطابق ماں نے فون دینے سے انکار کیا تو طالبہ شدید مایوسی کا شکار ہوگئی، ذہنی دباؤ میں آ کر اس نے انتہائی قدم اٹھایا اور خودکشی کرلی۔

    پولیس کے مطابق معاملے کی مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں تاکہ مزید تفصیلات سامنے آ سکیں۔

    اس سے قبل بھی گزشتہ ماہ بھارت میں مغربی بنگال کے ایک کھیت سے لاپتہ آٹھویں جماعت کی طالبہ کی لاش برآمد ہوئی تھی، بچی کو زیادتی کے بعد قتل کئے جانے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔

    پولیس کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ آٹھویں جماعت کی طالبہ 9 جنوری سے لاپتہ تھی۔ بچی کے اہل خانہ نے تین دن بعد 12 جنوری کو گمشدگی کا مقدمہ درج کرایا۔

    پولیس کے مطابق لڑکی کی لاش برآمد کرلی گئی ہے، متاثرہ کے والدین کی شکایت کی بنیاد پر معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ متاثرہ کے والدین نے جب سے گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی، پولیس نے اس کی تلاش شروع کردی تھی۔ گزشتہ روز شام کو اطلاع ملی کے متاثرہ لڑکی کی برہنہ لاش گھر کے قریب کھیت میں موجود ہے۔

    متاثرہ کے والدین نے دعویٰ کیا کہ ان کی بیٹی 9 جنوری کی دوپہر کو کچھ مقامی نوجوانوں کے بلانے کے بعد گھر سے باہر گئی تھی۔ وہ تب سے لاپتہ تھی۔

    کزن کی شادی میں ڈانس کرتے ہوئے خاتون کی موت

    لڑکی کے گھر کے ایک فرد کا کہنا تھا کہ ہمیں شبہ ہے کہ پہلے اس کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی گئی اور پھر اس کی لاش کو دفن کر دیا گیا۔ ہم مجرموں کا جلد سے جلد سراغ لگانے اور سخت سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

  • کراچی: 3 اسٹریٹ کرمنل گرفتار، 100 سے زائد وارداتوں کا انکشاف

    کراچی: 3 اسٹریٹ کرمنل گرفتار، 100 سے زائد وارداتوں کا انکشاف

    کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی کی پولیس نے 100 سے زائد وارداتیں کرنے والے تین اسٹریٹ کرمنل کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق شاہ فیصل کالونی پولیس نے کارروائی میں تین مسلح ملزمان کو گرفتار کیا، پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 3 پستول اور چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے چھینا ہوا موبائل فون اور نقدی بھی برآمد کی گئی، گزشتہ دنوں ملزمان نے سیلز مین کی گاڑی کو لوٹا تھا جس کی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے 100 سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، ملزمان نے ناظم آباد، گلشن اقبال، فیروز آباد اور ٹیپو سلطان میں وارداتیں کیں۔

    ملزمان نے بیان میں محمود آباد اور الفلاح میں ڈکیتیوں کا انکشاف بھی کیا،  پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان عادی جرائم پیشہ اور متعدد بار گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔

  • بیرون ملک سے موبائل اور دیگر سامان لانے والوں کے لیے بڑی خبر

    بیرون ملک سے موبائل اور دیگر سامان لانے والوں کے لیے بڑی خبر

    اسلام آباد: بیرون ملک سے کمرشل مقدار میں اشیا ساتھ لانے پر مکمل پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا، کوئی بھی شخص ذاتی استعمال کیلئے ایک فون لاسکےگا۔

    بیرون ملک سے بڑی مقدار میں چیزیں بیچنے کے لیے لانے والوں کے لیے گھیرا تنگ کردیا گیا، اب غیرممالک جانے والے خواتین و حضرات کمرشل مقدار میں اشیا نہیں لاسکیں گے، ایف بی آرنے بیگیج اسکیم میں ترمیم سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

    اسمگلر سینکڑوں غیر قانونی موبائل فون کے ساتھ گرفتار

    ایف بی آر کے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ بیرون ملک سے ذاتی استعمال کیلئے ایک موبائل فون لانے کی اجازت ہوگی، اب 1200 ڈالرز سے زائد مالیت کی اشیا کمرشل تجارت تصور ہوگی

    ایک موبائل فون کے سوا تمام موبائل فون ضبط کرلیے جائیں گے، اضافی اشیا ڈیوٹی، ٹیکس، جرمانہ ادا کرنے کے باوجود بھی کلیئر نہیں ہونگی، بیگج رولز 2006 میں مزید ترامیم سے متعلق مسودہ جاری کردیا گیا۔

    ایف بی آر نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ قوانین میں ترامیم سے متعلق 7 روز میں سفارشات دی جاسکتی ہیں، مقررہ معیاد کے بعد موصول تجاویز و آرا قابل قبول نہیں ہونگی۔

    https://urdu.arynews.tv/new-federal-excise-duty-imposed-on-all-flights-departing-from-pakistan/

  • کیا آپ موبائل پر 30 منٹ سے زیادہ بات کرتے ہیں؟ تو یہ ضرورجان لیں ۔۔

    کیا آپ موبائل پر 30 منٹ سے زیادہ بات کرتے ہیں؟ تو یہ ضرورجان لیں ۔۔

    جدید معاشرے میں موبائل فونز ہماری زندگی کا لازمی جز بن چکے ہیں، لوگ موبائل پر گھنٹوں ایک دوسرے سے باتوں میں مصروف رہتے ہیں، ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر آپ اپنے دل کو صحت مند اور بلڈ پریشر کو کم رکھنا چاہتے ہیں تو فون پر کم سے کم بات کریں۔

    ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہفتے میں آدھے گھنٹے تک موبائل فون پر بات کرنے سے ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اور جو لوگ دن میں ایک گھنٹہ فون کالز پر گزارتے ہیں ان میں اس بیماری کے بڑھنے کے امکانات بہت زیادہ ہوتے ہیں۔

    گوانگزو، چین کی میڈیکل یونیورسٹی کی ایک ٹیم نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ آیا کال کرنے اور وصول کرنے اور ہائی بلڈ پریشر کی تشخیص کے درمیان کوئی تعلق ہے یا نہیں۔ تحقیق میں انہوں نے دو لاکھ سے زائد برطانوی شہریوں کے ڈیٹا کا جائزہ لیا اور سوالنامے کے ذریعے ان کے موبائل فون کے استعمال سے متعلق معلومات حاصل کی گئیں۔

    لوگوں سے اس حوالے سے سوالات کئے گئے کہ وہ کتنے عرصے سے موبائل فون کا استعمال کررہے ہیں، وہ ہفتے میں کتنے گھنٹے موبائل فون استعمال کرتے ہیں اور آیا وہ سپیکر فون استعمال کرتے ہیں یا ہینڈز فری ڈیوائس کو استعمال میں لاتے ہیں۔

    12 سالہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ جو لوگ ہر ہفتے 30 منٹ یا اس سے زیادہ فون پر بات کرتے ہیں ان میں ہائی بلڈ پریشر ہونے کا امکان کم ہوتا ہے۔

    جن لوگوں نے فون کال پر ہفتے میں چھ گھنٹے سے زیادہ وقت گزارا ان میں ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ ان لوگوں کے مقابلے میں 25 فیصد زیادہ تھا جنہوں نے پانچ منٹ سے کم وقت گزارا۔

    کولیسٹرول بغیر ٹیسٹ کے کیسے معلوم کیا جائے؟

    تاہم، مطالعہ کے شرکاء جتنا وقت موبائل فون استعمال کر رہے تھے اس دوران وہ ہینڈز فری استعمال کر رہے تھے، جس کی وجہ سے ہائی بلڈ پریشر کے خطرے سے محفوظ رہے۔

  • موبائل انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع

    موبائل انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع

    کوئٹہ میں 3 روز کے بعد موبائل انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔

    9 مئی کو چیئرمین تحریک انصاف  عمران خان کی گرفتاری کے بعد حکومت نے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس محدود کردی تھی جبکہ سوشل میڈیا تک رسائی کو بھی محدود کردیا گیا تھا۔

    تاہم گزشتہ روز ذرائع پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ کی ہدایات کے بعد ہی ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بحال کی جائےگی۔

    تاہم ابھی صرف کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔

  • کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کا موبائل اتنا سست کیوں چلتا ہے؟

    کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کا موبائل اتنا سست کیوں چلتا ہے؟

    یہ بات آپ نے بھی نوٹ کی ہوگی کہ آپ ایک نیا موبائل فون لیتے ہیں تو کچھ دن بعد ہی آپ کے نزدیک اس کی پہلے دن جیسی اہمیت نہیں رہتی پھر آپ یہ سوچتے ہیں کہ اب آپ کو فون تبدیل کرلینا چاہیے۔

    آخر کیا وجہ ہے کہ جو موبائل خریدتے وقت آپ پھولے نہیں سما رہے ہوتے لیکن پھر وقت کے ساتھ اس کو لوگوں کے سامنے جیب سے نکالنے میں بھی خوف محسوس ہوتا ہے۔

    اس کی ایک وجہ نئے ماڈلز، جدید فیچرز وغیرہ تو ہے ہی تاہم زیادہ تر لوگوں کے لیے اس کی وجوہات کچھ اور ہیں کیونکہ چند ماہ یا برسوں کے بعد فون اڑیل پن اور پھر بے وفائی کی طرف بڑھنا شروع کر دیتا ہے قبل اس کے کہ وہ کسی اہم موقع پر مالک کا دل توڑے اور یا پھر اس کے ہاتھ سے خود بھی ٹوٹے، چند باتیں ایسی ہیں جو آپ دونوں کو بچھڑنے سے بچا سکتی ہیں۔

    عربی میگزین سیدتی نے اینڈرائڈ کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ان باتوں کا تفصیل سے ذکر کیا ہے جو فون سے دل اٹھانے کا باعث بنتی ہیں اور ساتھ ہی ان کا حل بھی بتایا گیا ہے۔

    ’’میسی سے بہتر‘‘ روبوٹ فٹبالر تیار، آئندہ سال عالمی مقابلے میں شرکت کرے گا!

    موبائل کی سستی روی اور دوسروں سے رابطوں میں رکاوٹ، بیٹری کا کمزور ہو جانا، وائرس آ جانا، برائٹنیس میں کمی آنا وغیرہ شامل ہے۔

    اہم بات یہ بھی ہے کہ یہ سب کچھ ناں تو خود بخود فون میں آتا ہے اور نہ ہی کوئی باہر سے ڈالتا ہے کہ بلکہ یہ استعمال سے ہی آتا ہے، اگر آپ کے موبائل میں بھی یہی کچھ ہو رہا ہے تو ان باتوں پر عمل کیجیے۔

    فون کو ری اسٹارٹ کریں

    اکثر لوگ فون خرید کر مہینوں تک اسے مسلسل چلاتے رہتے ہیں جس سے فون کی صلاحیت میں کمی واقع ہونا حیرت کا باعث نہیں، اس کا سب سے آسان اور پہلا حل یہ ہے کہ اپنے فون کو ری سٹارٹ کیجیے یا آف کر کے آن کیجیے۔

     اگر انٹرنیٹ کے سگنل میں مشکلات ہیں یا موبائل نیٹ ورک درست طور پر کام نہیں کر رہا تو فون کو ری سٹارٹ کریں۔

    فون ری سٹارٹ کرنے کو ٹربل شوٹ کے پہلے طریقے کے طور پر جانا جاتا ہے۔

    ماہرین بھی یہ کہتے ہیں کہ ہفتے میں کم از کم ایک بار فون کو ری سٹارٹ کرنا چاہیے۔

    میموری

    اسمارٹ فون کی کارکردگی میں کمی آنے کی ایک وجہ اس کی اسٹوریج کا بھر جانا بھی ہے۔ اس لیے میموری میں سے فالتو یا اضافی فائلز کو وقتاً فوقتاً ڈلیٹ کرنا نہ بھولیں۔ اس کے لیے اسٹوریج کی سیٹنگز میں جا کر ایک آسان قدم کے بعد فون کی کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

    فالتو ایپلیکیشنز

    بعض اوقات فون میں خودبخود ہی کچھ ایپلیکیشنز انسٹال ہو جاتی ہیں کیونکہ اکثر انٹرنیٹ پر کسی غلط لنک پر کلک ہو جاتا ہے یا پھر کوئی ایپ ڈاؤن کرتے ہوئے ساتھ کچھ اور ایپس بھی ڈاؤن لوڈ ہو جاتی ہیں۔

     اس لیے تقریباً روز ہی اپنے فون کا جائزہ لیتے رہیں اور دیکھیں کہ وہ ایپلیکیشنز جو خود انسٹال ہوئیں اور وہ جو استعمال میں نہیں ان کو ان انسٹال کر دیں۔ اس سے بھی فون کی رفتار میں بہتری آتی ہے۔

    فیکٹری ری سیٹ

    فیکٹری ری سیٹ فون کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ اگرچہ تمام اہم فائلز اور ڈیٹا کا ڈیلیٹ ہونا آپ کو شاید پسند نہ ہو تاہم اس کا حل یہ ہے کہ اس کو کمپیوٹر، لیپ ٹاپ یا کسی اور فون پر منتقل کر کے فون کو فیکٹری ری سیٹ کر لیا جائے کیونکہ یہ فون کو اس کی اصل حالت میں بحال کر دیتا ہے جس کے بعد فون کی کارکردگی بہتر ہو جاتی ہے۔

    بیٹری لائف کو بچائیں

    بیٹری کا تیزی سے استعمال ہونا بھی موبائل کی کارکردگی کو متاثر کرتا ہے اور عین ممکن ہے کہ کسی اہم کام کے دوران ہی موبائل آف ہو جائے اس لیے ضروری ہے کہ استعمال اس طرح رکھا جائے کہ بیٹری زیادہ تیزی سے استعمال نہ ہو۔

     ماہرین چارجنگ کے دوران موبائل فون استعمال نہ کرنے کا مشورہ بھی دیتے ہیں۔

  • آن لائن خریداری، موبائل فون کے ڈبے سے کیا نکلا؟

    آن لائن خریداری، موبائل فون کے ڈبے سے کیا نکلا؟

    کویت سٹی: کویت میں ایک شہری کو آن لائن خریداری اس وقت بہت مہنگی پڑ گئی جب خریدے ہوئے موبائل کے ڈبے سے صرف ایک پرچی نکل آئی۔

    تفصیلات کے مطابق کویت میں ایک شہری نے آن لائن شاپ سے موبائل خریدا تو پارسل سے موبائل کا خالی ڈبہ برآمد ہو گیا۔

    سبق ویب سائٹ کے مطابق شہری کو موصول ہونے والے ڈبے میں ایک پرچی پڑی ہوئی تھی، شہری نے بتایا کہ جس کسی نے یہ بھیجا تھا اس نے پرچی میں معذرت کی تھی۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کویتی شہری اپنی بیوی کو موبائل فون کا تحفہ دینا چاہتا تھا، اس کے لیے انھوں نے السالمیہ کی اوپن مارکیٹ سے آن لائن گلیکسی فون خریدا۔

    جب چند دن کے بعد انھیں ایک ڈبا موصول ہوا تو کھولنے پر معلوم ہوا کہ وہ خالی ہے اور اندر ایک پرچی موجود ہے، جس پر لکھا تھا ’معذرت چاہتا ہوں، اس رقم کو ادھار سمجھیں، میرے والد بہت بیمار ہیں، چند دن بعد پیسے واپس کردوں گا۔‘

    کویتی شہری کے مطابق انھوں نے آن لائن شاپ کو فون کرنے کی کوشش کی مگر وہاں سے کوئی جواب نہیں ملا۔

  • بلیک بیری فون ختم کردیے گئے

    بلیک بیری فون ختم کردیے گئے

    کینیڈین موبائل فون کمپنی بلیک بیری بالآخر ختم ہوگیا، بین الاقوامی میڈیا کے مطابق نئی کمپنی کو بلیک بیری کی تیاری کے لیے ملنے والا لائسنس منسوخ کردیا گیا ہے۔

    جنوری 2022 میں بلیک بیری نے باضابطہ طور پر فونز کے لیے سپورٹ ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    کینیڈین کمپنی کی جانب سے 4 جنوری 2022 سے بلیک بیری کے سافٹ ویئر بلیک بیری 7.1، بلیک بیری 10 یا دیگر پر کام کرنے والے فونز یا ٹیبلیٹس کے لیے سپورٹ ختم کردی گئی تھی۔

    یعنی بلیک بیری ڈیوائسز پر وائی فائی کا استعمال، فون کالز، ٹیکسٹ میسجز اور دیگر فنکشنز اب کام نہیں کرتے، یعنی یہ فون صارفین کے لیے بیکار ہی ہوگئے ہیں۔

    مگر بلیک بیری فونز پسند کرنے والوں کو توقع تھی کہ کینیڈین کمپنی کے مزید نئے فونز مارکیٹ میں دستیاب ہوں گے اور امریکی کمپنی آن ورڈ موبیلیٹی انہیں متعارف کروائے گی۔

    خیال رہے کہ اگست 2020 میں کینیڈین کمپنی نے آن ورڈ موبیلٹی اور فوکس کون کی ذیلی کمپنی ایف آئی ایچ موبائل لمیٹڈ سے اشتراک کیا تھا تاکہ نئے بلیک بیری فونز متعارف کروائے جاسکیں۔

    اس کے بعد اس بارے میں مزید کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں مگر آن ورڈ موبیلٹی نے بتایا تھا کہ وہ اینڈرائیڈ پر کام کرنے والے بلیک بیری فون کو تیار کرنا چاہتی ہے۔

    مگر 2021 کے اختتام پر آن ورڈ موبیلٹی نے کہا تھا کہ وہ 5 جی بلیک بیری فون کو پیش کرنے کے لیے تیار ہے۔

    مگر اب یقینی طور پر بلیک بیری برانڈ کے عہد کا خاتمہ ہورہا ہے کیونکہ رپورٹس کے مطابق آن ورڈ موبیلٹی کو بلیک بیری کی تیاری کے لیے ملنے والا لائسنس منسوخ کردیا گیا ہے۔

  • فون پر بات کرتی ماں کے ساتھ خوف ناک واقعہ (کمزور دل افراد نہ دیکھیں)

    فون پر بات کرتی ماں کے ساتھ خوف ناک واقعہ (کمزور دل افراد نہ دیکھیں)

    ہریانہ: بھارت کے شہر فرید آباد میں ایک خاتون کے ساتھ خوف ناک واقعہ پیش آیا، وہ موبائل فون میں مگن تھیں، کہ بچے سمیت اچانک ایک کھلے گٹر میں جا گریں۔

    تفصیلات کے مطابق 8 اکتوبر کو بھارتی ریاست ہریانہ میں ایک صدمہ انگیز سی سی ٹی وی فوٹیج نے دیکھنے والوں کے دل دہلا دیے، ایک خاتون بچہ گود میں لیے جا رہی تھیں کہ اچانک مین ہول میں جا گریں۔

    فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ماں ایک سالہ بیٹی کو لے کر جا رہی ہیں، ایک ہاتھ میں بچی ہے اور دوسرے میں فون پر بات کر رہی ہیں، جس کی وجہ سے انھیں معلوم نہ ہو سکا کہ وہ کہاں قدم رکھ رہی ہیں، اور کھلے گٹر کے کنارے ان کا پیر رپٹ گیا۔

    فرید آباد کے ایک علاقے میں موبائل شاپ کے آگے کھلے گٹر کا راستہ بند کرنے کے لیے ایک اشتہاری بورڈ بھی کھڑا کیا گیا تھا، اس کے باوجود خاتون گٹر میں گریں، جس کی وجہ فون میں مگن ہونا تھا۔

    تاہم جیسے ہی وہ گٹر میں گریں، راہ گیر افراد نے انھیں دیکھ لیا اور فوراً انھیں بچانے کے لیے دوڑ پڑے، ایک نوجوان نے گٹر میں چھلانگ لگا دی، اور دونوں کو باہر نکال لیا۔

    خوش قسمتی سے دونوں ماں بیٹی محفوظ رہے، یہ ویڈیو بھارت بھر میں وائرل ہو گئی ہے، لوگ اسے یہ کہہ کر شیئر کر رہے ہیں کہ راہ چلتے موبائل فون پر بات کرنا کتنا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔