Tag: موبائل اور انٹرنیٹ سروسز

  • موبائل اور انٹرنیٹ سروسز معطل کردی گئی

    موبائل اور انٹرنیٹ سروسز معطل کردی گئی

    کوئٹہ : پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اٹھارٹی ( پی ٹی اے ) کی جانب سے چند علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ اور سروسز عارضی طور پر معطل کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اٹھارٹی ( پی ٹی اے ) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے چند علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروسزعارضی طورپرمعطل کردی گئی ہے۔

    پی ٹی اے نے کہا کہ متعلقہ اداروں کی ہدایت پر چند علاقوں میں سروس معطل کی گئی ہے ،امن وامان کےپیش نظرعوامی تحفظ یقینی بنانے کیلئےاقدام کیا گیا ہے۔

    گوادر، کیچ، آواران، خضدار، قلات، زیارت، ہرنائی، دکی، لورالائی، پشین، قلعہ سیف اللہ، ژوب اور موسیٰ خیل کے مقامی حکام نے تصدیق کی ہے کہ اچانک موبائل انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر بند کردی گئی ہے۔

    جن اضلاع میں انٹرنیٹ سروس بند کی گئی ہے ان میں سے بیشتر اضلاع میں حالیہ دنوں میں دہشت گردی کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

    محکمہ داخلہ بلوچستان کے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ ایک مہینے میں بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں 70 سے زائد افراد کی موت ہوچکی ہے۔

  • کل موبائل اور انٹرنیٹ سروسز معطل رہیں گی

    کل موبائل اور انٹرنیٹ سروسز معطل رہیں گی

    لاہور : ایم ڈی کیٹ کے داخلہ ٹیسٹ کے دوران کل موبائل اور انٹرنیٹ سروسز معطل رہیں گی، اس حوالے سے پی ٹی اے کو ہدایات جاری کر دیں گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق میڈیکل اینڈڈینٹل کالج داخلہ ٹیسٹ ایم ڈی کیٹ میں نقل کی روک تھام کیلئے اقدام کئے جارہے ہیں ، پنجاب میں ٹیسٹ کےدوران موبائل،انٹرنیٹ سروسز معطل رہیں گی۔

    وزارت داخلہ نےحکومت پنجاب کی سفارش پر پی ٹی اے کو ہدایات جاری کر دیں ، محکمہ داخلہ پنجاب نے محکمہ صحت کی سفارش پر وفاقی حکومت کو مراسلہ لکھا تھا۔

    PSX- KSE-100 Index- LIVE Update

    ٹیسٹ کیلئےپنجاب کے12 اضلاع میں 26امتحانی مراکزبنائے گئے ہیں ، تمام امتحانی مراکز کے 500 میٹر کی حدود میں موبائل اور انٹرنیٹ سروسز معطل رہیں گی۔

    پنجاب کے 12 شہروں میں 22 ستمبر کو ایم ڈی کیٹ داخلہ ٹیسٹ کا انعقاد ہوگا، امتحانی مراکز میں 82ہزار500  امیدوار امتحان میں شامل ہوں گے۔

    لاہور، گوجرانولہ، سیالکوٹ، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان، ساہیوال، راولپنڈی، سرگودھا، گجرات اوررحیم یار خان میں بھی ٹیسٹ ہوگا۔