Tag: موبائل ایپس

  • غیر قانونی معلومات اور دھوکا دہی میں ملوث موبائل ایپس کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز

    غیر قانونی معلومات اور دھوکا دہی میں ملوث موبائل ایپس کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز

    بیجنگ: چین میں انٹرنیٹ ریگولیٹری اتھارٹی نے غیر قانونی معلومات پھیلانے اور دھوکا دہی میں ملوث پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی موبائل ایپس کےخلاف آپریشن کا آغاز کردیا۔

    چینی میڈیا رپورٹس کے مطابق سائبر ایڈمنسٹریشن آف چائنا نے پہلے مرحلے میں 9 سوشل میڈیا ایپس کی سروس ملک بھر میں بند کردیں، جس کے بعد اب وہاں کے شہری ان بیلین، لی ایوؤ لی اوؤ اور می ٹاک شامل ہیں۔

    چینی حکام کے مطابق مذکورہ ایپس کو جنسی مواد پھیلانے، جسم فروشی کا کام کرنے والوں کو سہولیات فراہم کرنے کی وجہ سے بند کیا گیا،  عوام کی کثیر تعداد مذکورہ ایپس استعمال کرتی تھی اور یہ اقدام اٹھانا ناگزیر تھا۔ حکام کے مطابق بند کی گئی ایپس میں سے کچھ ایسی تھیں جو عوام اور انٹرنیٹ صارفین کیلئے خطرہ تھیں۔

    مزید پڑھیں: دنیا بھر میں مفت وائی فائی انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے کا اعلان

    یاد رہے کہ 2018 میں چین انٹرنیٹ نیٹ ورک انفارمیشن سینٹر نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ چین میں57.7فیصد شہریوں کو انٹرنیٹ تک رسائی حاصل ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا تھا اعدادوشمار کے مطابق چین میں788ملین افراد موبائل فون پر انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں جبکہ مجموعی طور پر صارفین کی تعداد 98.3 فیصد ہے۔

    رواں سال 2019 کے پر چین نے مائیکروسافٹ کمپنی کے سرچ انجن ’’بنگ‘‘ پر بھی پابندی عائد کردی جبکہ اس سے قبل چینی حکام نے ملک بھر میں گوگل، ٹویٹر، یوٹیوب، فیس بک اور واٹس ایپ پر بھی پابندیاں عائد کی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: چینی کمپنی نے فیس بک کو پیچھے چھوڑ دیا

    حکومت کی جانب سے 2017 میں انٹرنیٹ کلین اپ نامی مہم کا آغاز کیا گیا تھا جس کے بعد سے ملوث افراد کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا آغاز کیا گیا۔ ممنوع ویب سائٹس تک غیرقانونی طریقے سے رسائی حاصل کرنے والے شہریوں کو چینی قوانین کو جیل کی سزا سنائی جاسکتی ہے۔

  • موبائل فون کی بیٹری جلد ختم کرنے والی وجوہات

    موبائل فون کی بیٹری جلد ختم کرنے والی وجوہات

    آج کل ہر شخص کے ہاتھ میں اسمارٹ فون نظر آتا ہے جو اسے ہر لمحہ اپنے ساتھ مصروف رکھتا ہے۔ اسمارٹ فون کے ذریعہ دنیا جہاں کی خبریں اور معلومات ایک لمحہ میں ہم تک پہنچ جاتی ہیں۔

    لیکن ہم میں سے اکثر افراد اپنے فون کی بیٹری جلد ختم ہونے کے باعث پریشان رہتے ہیں۔ وہ دن میں کئی بار چارجر اور اسمارٹ فون ہاتھ میں لیے برقی ساکٹ کی تلاش میں سرگرداں نظر آتے ہیں تاکہ اپنے موبائل کو چارج کرسکیں۔

    دراصل ہم انجانے میں موبائل کو اس طرح سے استعمال کرتے ہیں کہ وہ زیادہ بیٹری استعمال کرنے لگتا ہے اور ہمیں اس کا علم بھی نہیں ہوپاتا۔ یہاں ہم کو آپ کو وہ وجوہات بتا رہے ہیں جن کی وجہ سے آپ کے موبائل کی بیٹری جلد ختم ہوجاتی ہے۔

    :اسکرین برائٹ نیس

    اپنے موبائل کی اسکرین برائٹ نیس کو ہمیشہ کم رکھیں۔ زیادہ برائٹ نیس زیادہ چارجنگ خرچ کرنے کا باعث بنتی ہے۔ اسی طرح یہ آنکھوں کی صحت کے لیے بھی نقصان دہ ہے اور موبائل کی مستقل تیز روشنی ہمیں نابینا بھی کر سکتی ہے۔

    :وائی فائی کی تلاش

    اپنے موبائل کی سیٹنگز میں جا کر وائی فائی کے ’آٹو کنیکٹ‘ آپشن کو بند کردیں۔ یہ آپشن کھلا رہنے کی صورت میں موبائل مستقل وائی فائی تلاش کرنے کی کوشش کرتا ہے اور جہاں کہیں اوپن وائی فائی ملتا ہے یہ وہاں کنیکٹ ہوجاتا ہے۔

    اس کے بعد موبائل کی ایپس کام کرنے لگتی ہیں یوں بیٹری ختم ہونے لگتی ہے۔

    :نوٹیفیکشن موصول ہونا

    موبائل پر مستقل نوٹیفیکیشنز آنا بھی موبائل کی بیٹری میں کمی کا سبب بنتا ہے۔ سیٹنگز میں جا کر نوٹیفیکیشنز کو ڈس ایبل کردیں اور صرف انہی نوٹیفیکیشنز کو کھلا رکھیں جو ضروری ہیں جیسے میسیجنگ یا واٹس ایپ۔

    :ایپس کا مستقل کام کرنا

    ہر اسمارٹ فون میں ایپس کو بند کرنے کا ایک طریقہ ہوتا ہے۔ اگر آپ اس طریقے پر عمل کیے بغیر ایپس کو بند کریں گے تب وہ اسکرین سے تو غائب ہوجائیں گی لیکن پس منظر میں کام کر رہی ہوں گی اور موبائل کی بیٹری خرچ ہو رہی ہوگی۔

    ان ایپس کو بند کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ ہوم بٹن کو کچھ دیر پریس کر کے رکھیں، کھلی ہوئی ساری ایپس آپ کے سامنے آجائیں گی۔ ان کو سلائیڈ کردیں یا ’کلوز‘ کے نشان پر ٹچ کر کے بند کردیں۔

    :ایپس کا مستقل استعمال

    اگر آپ مستقل موبائل کو استعمال کر رہے ہیں اور مختلف ایپس کو بار بار کھول بند کر رہے ہیں تو یہ بھی آپ کے موبائل کی بیٹری ختم ہونے کی بڑی وجہ ہے۔

    :سافٹ ویئر اپ ڈیٹ

    موبائل سافٹ ویئر کا پرانا ورژن بھی بعض اوقات بیٹری ختم کرنے کا سبب بنتا ہے۔ سافٹ ویئر کو اپ ڈیٹ کرتے رہیں تاکہ یہ جدید طریقہ سے کام کرتا رہے۔

    :ہارڈ ویئر میں مسئلہ

    ان تمام طریقوں کے باوجود بھی اگر آپ بیٹری جلد ختم ہونے کے مسئلہ کا شکار ہیں تو آپ کے موبائل کے ہارڈ ویئر میں کوئی مسئلہ ہے اور اسے کسی اچھے موبائل ٹیکنیشن کو دکھانے کی ضرورت ہے۔