Tag: موبائل ایپلیکیشن

  • اکاؤنٹس ہیکنگ پر پاکستان کا واٹس ایپ سے رابطہ

    اکاؤنٹس ہیکنگ پر پاکستان کا واٹس ایپ سے رابطہ

    اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ہیکنگ کے معاملے پر واٹس ایپ انتظامیہ سے رابطہ کرلیا۔

    پی ٹی اے کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ایسی خبریں سامنے آئیں کہ ہیکنگ سافٹ ویئر کی مدد سے صرف پاکستانی صارفین کے اکاؤنٹس ہیک کیے گئے۔

    پی ٹی اے نے واٹس ایپ انتظامیہ سے اُن پاکستانی صارفین کی تفصیلات مانگی جن کے اکاؤنٹس کو ہیکرز نے ہدف بنایا جبکہ انتظامیہ سے پوچھا گیا ہے کہ اُس نے ہیکرز سے حفاظت کے لیے کیا اقدامات کیے۔

    مزید پڑھیں: سائبر حملوں سے بچنے کے لیے واٹس ایپ کا صارفین کو مشورہ

    پی ٹی اے کی جانب سے واٹس ایپ صارفین کو ہیکنگ سے بچنے کے لیے تاکید کی گئی ہے کہ وہ اپنی ایپلیکیشن کو اپ ڈیٹ کریں اور اگر اُن کا اکاؤنٹ ہیک ہوجاتا ہے تو فوری طور پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن سے رابطہ کریں۔

    یادرہے کہ تین روز قبل پوری دنیا میں ایک بار پھر واٹس ایپ صارفین کے اکاؤنٹس ہیک ہوئے تھے، ٹیکنالوجی کے ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ اسرائیلی کمپنی کے ہیکرز مختلف اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ فروری 2019 میں بھی پاکستانی صارفین کے اکاؤنٹس ہیک ہوئے تھے جس پر پی ٹی اے نے ایک پیغام جاری کیا تھا اور موبائل اپیلیکیشن استعمال کرنے والوں کو تاکید کی تھی کہ وہ سیکیورٹی فیچر استعمال کریں۔

  • لمس یونیورسٹی کے طلباء نے معذور افراد کے لیے مخصوص وہیل چیئر تیار کرلی

    لمس یونیورسٹی کے طلباء نے معذور افراد کے لیے مخصوص وہیل چیئر تیار کرلی

    لاہور : لمس یونیورسٹی کے طلباء نے معذور افراد کیلئے موبائل ایپ سے چلنے والی خصوصی وہیل چیئر تیار کی ہے جس کو موبائل کلک کی آواز سے باآسانی چلایا جا سکتا ہے۔

    ویسے تو دنیا بھر میں چلنے سے معذور افراد کی مدد کے لیے الیکٹرک وہیل چیئرز بھی دستیاب ہیں، جن کی مدد سے ان افراد کو نقل و حرکت کرنے میں مدد ملتی ہے، تاہم اب معذور افراد کی آسانی کے لیے لمس یونیورسٹی کے طلباء نے ایک ایسی وہیل چیر متعارف کرائی ہے کہ جس کو موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے آپریٹ کیا جا سکے گا۔

    مذکورہ وہیل چیئر کو صرف ایک موبائل کلک کے ذریعے چلایا جاسکتا ہے، لمس یونیورسٹی لاہور کے طلبہ کی جانب سے تیار کی جانے والی اس اینڈرائیڈ وہیل چیئر کا نام گو بی ون پوائینٹ زیرو رکھا گیا ہے۔

    مذکورہ وہیل چیئر بنانے والے طالب علم کا اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسے سو فٹ کے فاصلے سے کنٹرول کیا جاسکتا ہے اور استعمال کرنے والا اسے اپنے پاس بلا سکتا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ ایک سائگنی نامی وہیل چیئر بھی بنا رہے ہیں جو رینج اور سہولت میں گو بی 1.0سے بھی بہتر ہوگی، اس حوالے سے ایک معذور ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ میرے ہاتھ کام نہیں کرتے ، اس ایپ میں ایک وائس کمانڈ دی گئی ہے جس کے ذریعے مجھے بہت فائدہ ہوگا اور میں کسی کی مدد لیے بغیر خود اپنے آفس میں گھوم سکتا ہوں کلاس روم بھی جاسکتا ہوں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔