Tag: موبائل ایپلی کیشن

  • قیمتوں کو کنٹرول رکھنے کے لیے موبائل ایپ لانچ کرنے کا فیصلہ

    قیمتوں کو کنٹرول رکھنے کے لیے موبائل ایپ لانچ کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ نے روز مرہ کی اشیا کی غیرضروری قیمتیں بڑھنے سے متعلق روک تھام کے لیے مانیٹرنگ ایپ متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق روز مرہ کے استعمال کی اشیاکی قیمتوں کی مانیٹرنگ کے لیے موبائل ایپلی کیشن سے شہری روزانہ کی بنیاد پرخود قیمتیں چیک کرسکیں گے۔

    نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حکومت ناجائز منافق خوری روکنے کے لیے این آئی ٹی بی ’’ درست دام ‘‘ کے نام سے ایپلی کیشن متعارف کرائے گی۔ شہری اس ایپ کے ذریعے روزمرہ کی اشیائےضروریہ کی قیمیتں خودمانیٹرکریں گے۔

    درست دام ایپلی کیشن پر پھلوں سبزیوں گوشت اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتیں روزانہ کی بنیاد پر اپڈیٹ کی جائیں گی۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ موبائل ایپ شہریوں کو اشیاء کے روزانہ کے نرخوں سے آگاہ رکھنے کے لیے ڈویلپ کی گئی ہے۔

    ضلعی انتظامیہ نے مزید کہا کہ بہت سے دوکاندار انتظامیہ کی جانب سے دی گئی ریٹ لسٹ پر عملدرآمد نہیں کرتے۔درست دام ایپلیکیشن کی لانچ سے شہری اشیاء کے حکومتی نرخوں سے آگاہ رہ سکیں گے۔

    نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اپیلی کیشن تیارکرکےضلعی انتظامیہ کودےگا ۔اس ایپلی کیشن پرقیمتیں روزانہ کی بنیادپرڈالناضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہوگی۔

    یہ ایپ ابتدائی طور پر اسلام آباد میں متعارف کرائی جا رہی ہے اور اسلام آباد کے تجربے میں کامیابی کو دیکھتے ہوئے بعد ازاں اس کا دائرہ کار پورے ملک تک پھیلایا جائے گا۔

  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے صفائی مہم کے لیے موبائل ایپلی کیشن کا افتتاح کردیا

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے صفائی مہم کے لیے موبائل ایپلی کیشن کا افتتاح کردیا

    پشاور: وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا کہنا ہے کہ قبائلی اضلاع میں بتدریج اصلاحات کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے صفائی مہم کے لیے موبائل ایپلی کیشن کا افتتاح کردیا۔

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عام لوگ بھی موبائل ایپلی کیشن سے مستفید ہوسکتے ہیں۔

    محمود خان نے کہا کہ صفائی ستھرائی کی صورت حال کوبہترطریقے سے مانیٹرکیا جائے گا، قبائلی اضلاع میں بتدریج اصلاحات کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

    صحافی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ سوال کیا کہ نیب میں پیشی کے موقع پرکیا آپ کوکلین چٹ دی گئی جس پر انہوں نے جواب دیا کہ کسی اورموقع پرجواب دوں گا فی الوقت اس پربات نہیں کروں گا۔

    وزیر اعظم عمران خان نے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کا باقاعدہ آ آغاز کردیا


    یاد رہے کہ رواں سال 12 اکتوبرکو وزیراعظم عمران خان نے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کا آغاز کیا تھا، مہم کا آغاز وزیراعظم نے اسلام آباد کے تعلیمی ادارے میں پودا لگا کرکیا تھا۔