Tag: موبائل ایپ تیار

  • نوزائیدہ بچوں میں یرقان کی تشخیص کرنے والی موبائل ایپ تیار

    نوزائیدہ بچوں میں یرقان کی تشخیص کرنے والی موبائل ایپ تیار

    امریکہ : امریکی ماہرین نے نوزائیدہ بچوں میں یرقان کی تشخیص کرنے والی موبائل ایپ تیار کر لی ہے۔

    دنیا بھر میں نوزائیدہ بچوں کی بڑی تعداد یرقان سے متاثر ہوتی ہے، جس کے بروقت پتہ نہ لگنے سے جان بھی جاسکتی ہے، عام طور پر یرقان کی علامات پیلی یا زرد رنگت سے کی جاتی ہے پر اب نہیں کیونکہ امریکی ماہرین نے ایسی ایپ تیار کی۔

    جس کے ذریعے نوازئیدہ بچوں میں اس مرض کی تشخیص کی جاسکے گی۔

    بلِی کیم نامی ایپ ڈاؤن لوڈ کی جاتی ہے، جسمیں فلیش اورکلرکارڈ استعمال کیا جاتا ہے اور ٹیسٹ کے لیے بچے کے پیٹ پر کارڈ رکھ کر اس کی تصویر لی جاتی ہے۔

    یہ جدید ایپ تجزیہ کرکے یرقان کی نہ صرف تشخیص کرتی ہے بلکہ اس کا درجہ بھی بتاتی ہے۔

  • بینائی سے محروم افراد کیلئے موبائل ایپ تیار

    بینائی سے محروم افراد کیلئے موبائل ایپ تیار

    ڈینش: ماہرین نے بینائی سے محروم افراد کی زندگی آسان کردی ہے، ماہرین نے ایسی موبائل ایپس تیار کی ہے، جو انہیں روز مرہ کے کام کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔

    موبائل ایپس نے جہاں موبائل کی دنیا میں تہلکہ مچایا وہیں یہ عام لوگوں کی زندگی میں خوشیاں بھرنے کا کا م بھی کر رہی ہے، ڈینش ماہرین نے بینائی سے محروم افراد کی زندگی آسان بنانے کیلئے ایسی موبائل ایپلیکشن تیار کر لی ہے، جو انہیں روزمرہ کے کام کرنے میں مدد کرے گی۔

    بی مائے ایز نامی یہ موبائل ایپ بینائی سے محروم افراد کو ہر وقت اور ہر چیز کیلئے رہنمائی فراہم کرے گی۔

    موبائل صارف صرف اس ایپ پر کلک کرکے ایک رضاکار سے بات کرسکیں گے، جو ان کے سامنے موجود ہر چیز کو دیکھتے ہوئے ان کو ہدایات جاری کرے گا۔

  • موت کی خبر دینے کی دعویدار حیرت انگیز موبائل ایپ تیار

    موت کی خبر دینے کی دعویدار حیرت انگیز موبائل ایپ تیار

    موت کی خبر دینے کی دعویداروں کیلئے حیرت انگیز موبائل ایپ تیار کی گئی ہے، جو موت کے وقت کا صرف اندازہ نہیں بلکہ دن، گھنٹہ، منٹ اور سیکنڈ تک بتاسکتی ہے۔

    اس ایپ کے فنکشن کیلئے ایپل کمپنی کی ہیلتھ کٹ ٹیکنالوجی کو استعمال کیا گیا ہے، جو جسم کے بلڈ پریشر، درجہ حرارت، شوگر کی سطح، دل کی دھڑکن سمیت صحت کی اہم معلومات کو ریکارڈ کرتی ہے۔

    اسے تیار کرنے والی کمپنی نے اسے بنانے کیلئے ایک جینیاتی پروگرام کا استعمال کیا ہے، جو ایپل ہیلتھ کٹ سے حاصل ہونے والی معلومات کو استعمال کرتے ہوئے باقی عمر کا حساب لگائے گا۔

    کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ انسانی زندگی کو بہتر بنانے کی ایک کوشش ہے۔