Tag: موبائل ایپ متعارف

  • بیوی کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کیلئے موبائل ایپ متعارف

    بیوی کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کیلئے موبائل ایپ متعارف

    ریاض : سعودی عرب میں اہلیہ کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کیلئے موبائل ایپ متعارف کرادی گئی، انسانی حقوق کے رضاکاروں نے مذکورہ اقدام کو بنیادی حقوق کے منافی قرار دے دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں اہلیہ اور ملازمین کی نقل و حرکت کی نگرانی کے لیے موبائل ایپلیکیشن متعارف کرادی گئی جبکہ انسانی حقوق کے رضاکاروں نے مذکورہ اقدام کو بنیادی حقوق کے منافی قرار دے دیا۔

    ایک رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کے زیر انتظام متعارف کرائی جانے والی موبائل ایپ ’Absher‘ یعنی ’جی سر‘ کو تقریباً 10 لاکھ مرتبہ ڈاؤن لوڈ کیا جا چکا ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا مذکورہ موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے شوہروں کو اپنی اہلیہ کی جانب سے پاسپورٹ استعمال کرنے پر بذریعہ ایس ایم ایس اطلاع مل جائے گی۔

    انسانی حقوق کی تنظیموں نے سعودی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ ایپلیکیشن کے ذریعے مرد کی بالادستی پر مشتمل نظام کو ختم کرے۔

    خواتین کے حقوق کی محقق روتھنا بیگم نے کہا کہ سعودی حکام نے موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے مردوں کو خواتین اور مالکان کو ملازمین کی نقل و حرکت کو انتہائی محدود کرنے کا موقع فراہم کر دیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایسی پابندیاں لوگوں کی ذاتی زندگی میں مداخلت کے مترادف ہے جس کے نتیجے میں گھریلو تنازعات جنم لیں گے اور ملازمین کے حقوق متاثر ہوں گے۔

    خیال رہے کہ مذکورہ ایپلیکیشن کی مدد سے خواتین کے بیرون ملک دوروں سے متعلق تمام معلومات بھی واضح ہو جائیں گی۔

  • ریلوے میں ای ٹکٹنگ کے لیے موبائل ایپ متعارف

    ریلوے میں ای ٹکٹنگ کے لیے موبائل ایپ متعارف

    لاہور : پاکستان ریلوے نے ای ٹکٹنگ کے لیے موبائل ایپ متعارف کروا دی، اب ریلوے کے مسافر اسمارٹ فون کے ذریعے بھی ٹکٹ بک کرا سکیں گے، خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ٹرینوں میں ایڈوانس بکنگ کو فروغ دینے کے لیے باقاعدہ حکمتِ عملی مرتب کی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ اکیسویں صدی میں ریل کے نظام کو انیسویں اور بیسویں صدی کے مطابق نہیں چلایا جاسکتا، یہ صدی انٹرنیٹ اور موبائل ٹیکنالوجی کی صدی ہے، ہمیں اپنے مسافروں کو جدید دورکے تقاضوں کے مطابق سہولتیں فراہم کرنا ہوں گی۔

    وہ ریلوے ہیڈکوارٹرزمیں پاکستان ریلویز میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال میں فروغ کے حوالے ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پاکستان ریلوے کی آفیشل کی ایپ گوگل اسٹور پر دستیاب ہے، اوقات کار، ٹریول، ٹکٹس، ہیلپ لائن، فریٹ اور فیڈ بیک کی آپشنز موجود ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ آئن لائن سروس سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ 48 ٹرینیں جن کی ریزویشن ای ٹکٹنگ پرآ چکی ان کے موبائل فون پر ٹکٹ بک کروائے جا سکتے ہیں۔ کسی بھی جگہ پر ٹکٹ بک کروا ئی جائے اس کے کوئی چارجز نہیں ہے۔

    یو بی ایل اکاﺅنٹ سے بھی بکنگ ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن کے پاس اسمارٹ فون نہیں ہوگا ان کے لئے کال سنٹرز کا اجرا ء کیا جائے گا، موبائل ایپ کو نئی ٹیکسی سروس سے جوڑا جائے گا تاکہ ٹرین تک آنے میں مشکلات نہ ہوں۔

    وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے ٹکٹ گم ہونے کی صورت میں متبادل طریقہ کار وضع کرنے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ اس سلسلے میں فول پروف طریقہ کار اپنانے میں عوام کی مشکلات کے ازالے کو پہلی ترجیح کے طور پر رکھا جائے۔