Tag: موبائل سروس

  • 9 اور 10 محرم کو  کن شہروں میں موبائل سروس بند رہے گی؟

    9 اور 10 محرم کو کن شہروں میں موبائل سروس بند رہے گی؟

    لاہور : 9 اور 10 محرم کو مخصوص مقامات پر موبائل سروس معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، کن شہروں میں سروس بند رہے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے 9 اور 10 محرم کو موبائل سروس مخصوص مقامات پر معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا ، اکثر اضلاع میں 10،9محرم کوصبح 8 سے رات 10تک موبائل جزوی بند رہے گی۔

    لاہور،قصور، شیخوپورہ،سرگودھا،خوشاب ، سیالکوٹ،اٹک،جہلم ،چکوال،ملتان میں بھی سروس بند نہیں ہوگی جبکہ خانیوال، لودھراں،وہاڑی،ساہیوال،پاکپتن،اوکاڑہ، چنیوٹ میں سروس بحال رہے گی۔

    گوجرانولہ، نارووال ،ٹوبہ ٹیک سنگھ اوربھکر ، منڈی بہاؤالدین،وزیرآباداورراجن پور میں سروس جزوی معطل رہے گی، اس کے علاوہ فیصل آباد،بہاولنگر اورحافظ آباد میں بھی جزوی سروس معطل ہوگی۔

    راولپنڈی 28 ، رحیم یارخان 15، میانوالی اوربہاولپور میں 11 مقامات پر سروس معطل ہوگی۔

  • کراچی : مختلف علاقوں میں موبائل سروس عاشورہ تک بند رہے گی

    کراچی : مختلف علاقوں میں موبائل سروس عاشورہ تک بند رہے گی

    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ کراچی کے کچھ علاقوں میں موبائل سروس10 محرم (29 جولائی) تک جزوی طور پر معطل رہے گی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروسز مختلف اوقات میں بند یا متاثر ہونے کی شکایات موصول ہورہی ہیں۔

    اس حوالے سے ٹیلی کمیونیکیشن ریگولیٹر نے کہا کہ خدمات معطل کرنے کا فیصلہ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر کیا گیا ہے۔

    جن علاقوں میں موبائل سروس معطل یا متاثر ہوئی ان میں اسٹیل ٹاؤن، گلشن حدید، جعفر طیار سوسائٹی، ملیر 15، فیوچر کالونی، داؤد چورنگی، حاجی زکریا گوٹھ شامل ہیں۔

    اس دوران شاہ لطیف ٹاؤن، بھٹائی آباد، میمن گوٹھ مین مارکیٹ اور بن قاسم ٹاؤن سمیت دیگر علاقوں میں سروس جزوی طور پر معطل ہے۔

    پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کی ہدایت پر10محرم تک موبائل فون سروس جزوی بند کی جارہی ہے۔

    خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے عاشورہ کے موقع پر 9 اور 10 محرم (28 اور 29 جولائی) کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

  • اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی اور گوجرانوالہ میں موبائل فون سروس آج بند رہے گی

    اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی اور گوجرانوالہ میں موبائل فون سروس آج بند رہے گی

    اسلام آباد : مذہبی جماعتوں کے احتجاج اور ہڑتال کی کال دیے جانے کے بعد امن وامان کی صورت حال کے سبب چار شہروں میں موبائل سروس بند رہے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے مسیحی خاتون آسیہ بی بی کو بری کیے جانے کے خلاف مذہبی جماعتوں کی جانب سے احتجاج کے سبب اسلام آباد، راولپنڈی، لاہوراور گوجرانوالہ میں موبائل فون سروس بند رہے گی۔

    وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے ٹویٹر پراپنے پیغام میں کہا کہ اسلام آباد ، لاہور، راولپنڈی اور گوجرانوالہ میں موبائل سروس صبح 8 بجے سے مغرب تک معطل رہے گی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں امن وامان کی صورت حال کنٹرول میں ہے، ریاست کے صبر کو اس کی کمزوری نہ سمجھا جائے، آئین اور قانون کی مکمل عملداری ہی عوام کا مفاد ہے اور ہم یہ فرض پورا کریں گے۔

    آسیہ بی بی کی رہائی ، مکمل عدالتی فیصلہ

    واضح رہے کہ 31 اکتوبر کو سپریم کورٹ نے مسیحی خاتون آسیہ بی بی کی سزائے موت کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں بری کردیا تھا، 57 صفحات پر مشتمل فیصلے میں عدالتِ عظمیٰ کی جانب سے اس مقدمے کے تمام فیصلوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی تھی۔

  • سپریم کورٹ نے پوسٹ پیڈ پر بھی سروس چارجز ٹیکس ختم کر دیے

    سپریم کورٹ نے پوسٹ پیڈ پر بھی سروس چارجز ٹیکس ختم کر دیے

    اسلام آباد: چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے موبائل کمپنیز کی جانب سے زائد ٹیکس وصول کرنے کے کیس میں پوسٹ پیڈ سروس پر بھی سروس چارجز ٹیکس ختم کر دیے۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں موبائل کمپنیز کی جانب سے زائد ٹیکس وصول کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے پوسٹ پیڈ پر بھی سروس چارجز ٹیکس ختم کر دیے۔

    ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ سروس چارجز ختم کرنے سے پنجاب کو ہر ماہ 2 ارب کا نقصان ہے۔

    چیف جسٹس نے سرزنش کی کہ اگر آپ غلط ٹیکس لے رہے تھے تو یہ نقصان نہیں؟ ایک آدمی 100 روپے کا لوڈ لیتا ہے تو صوبے کو رقم کیوں دی جائے۔ اس معاملے میں صوبہ کون سی سروس دے رہا ہے جو چارجز ملے۔

    انہوں نے دریافت کیا کہ تندور سے روٹی لے کر آنے والے کو روٹی کھانے پر بھی ٹیکس دینا ہوگا؟

    معاملے پر وفاق، بلوچستان اور پنجاب نے عدالت سے مزید مہلت مانگے لی۔ سپریم کورٹ نے عبوری ریلیف جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔

    ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ ایک ماہ میں 1 ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے، جس پر چیف جسٹس نے کہا آپ جو کک بیک لیتے ہیں وہ کم کردیں ایک ارب سے فرق نہیں پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ لانچوں سے پیسے باہر بھیجنا بند کردیں۔

    ایڈوکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ میں مقدمے پر مزید دلائل دینا چاہتا ہوں، جس پر چیف جسٹس نے کہا بعد میں سنیں گے۔

    عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل موبائل فون کارڈز پر ٹیکس کٹوتی کے خلاف از خود نوٹس لیتے ہوئے چیف جسٹس نے چیئرمین ایف بی آر کو طلب کیا تھا۔

    بعد ازاں چیف جسٹس نے موبائل فون کارڈز پر وصول کیے جانے والے ٹیکسز معطل کر دیے تھے۔

    چیف جسٹس کے حکم کے بعد موبائل فون صارفین کو 100 روپے کا کارڈ لوڈ کرنے کے بعد 100 روپے ہی موصول ہونے لگے تھے جبکہ اس سے قبل موبائل کمپنیاں 40 روپے ٹیکس حذف کر لیا کرتی تھیں۔

  • سندھ کے مختلف شہروں میں موبائل فون سروس بند ہونا شروع

    سندھ کے مختلف شہروں میں موبائل فون سروس بند ہونا شروع

    کراچی: سندھ کے مختلف شہروں میں موبائل فون سروس بند ہونا شروع ہوگئی ہے۔ موبائل فون سروس رات 9 بجے تک معطل رہے گی۔

    تفصیلات کے مطابق محرم الحرام میں سیکیورٹی کے پیش نظر صوبہ سندھ کے شہروں سکھر، دادو اور خیرپور میں موبائل فون سروس بند کی جاچکی ہے۔

    محکمہ داخلہ سندھ نے عاشورہ کے 3 روز سیکورٹی خدشات کے سلسلے میں موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    سیکریٹری داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ موبائل سروس ماتمی جلوس کے روٹس پر صبح 10 سے رات 9 بجے تک معطل رہے گی۔

    محکمہ داخلہ کے اعلامیہ کے مطابق موبائل فون سروس کراچی کے علاوہ، حیدر آباد، سکھر، نواب شاہ اور دیگر شہروں میں بھی معطل رہے گی۔

    علاوہ ازیں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر کراچی میں آج سے 10 محرم تک رات بارہ بجے تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    محکمہ داخلہ نے اس سلسلے میں کہا ہے کہ محرم الحرام کی سیکورٹی کے سلسلے میں شہر قائد میں تین دن کے لیے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد رہے گی۔

  • آٹھ محرم الحرام کا جلوس: ملک بھرمیں سیکورٹی کےسخت انتظامات

    آٹھ محرم الحرام کا جلوس: ملک بھرمیں سیکورٹی کےسخت انتظامات

    کراچی : ملک بھر میں آٹھ محرم الحرام کی منسابت سے برآمد ہونے والے جلوسوں کی سیکورٹی کے لیے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ کئی شہروں میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں آٹھ محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشترپارک سے برآمد ہوکر کھارادار حسینیہ ایرانیاں پر اختتام پذیر ہوگا جبکہ جلوس کی گزرگاہوں سےملحقہ علاقوں میں موبائل سروس بند ہوگی۔

    ایم اے جناح روڈ اورصدر میں آٹھ محرم الحرام کے جلوس کی گزرگاہوں سے ملحقہ سڑکوں کو کنٹینرلگا کر بند کرگیا ہے۔


    کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی عائد


    کراچی میں آٹھ، نو اور دس محرم الحرام کومحکمہ داخلہ سندھ نے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔ حکام کا کہنا ہے پابندی لگائے جانے کی وجہ یومِ عاشور پر کیے جانے والے سیکورٹی انتظامات کو موثر بناناہے۔


    محرم الحرام جلوس، متبادل ٹریفک پلان جاری


    کراچی ٹریفک پولیس نے رواں سال بھی 8 تا 10 محرم پر نکالنے جانے والے جلوسوں کے پیش نظر متبال ٹریفک پلان جاری کردیا۔

    دوسری جانب لاہور میں آٹھ محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ دربار حسین موری گیٹ سے برآمد ہوگا جو لوہاری، انارکلی، مال روڈ سے گزرتا ہوا پام اسٹریٹ انارکلی پر اختتام پذیرہوگا۔ جلوس کے راستوں پر موبائل فون سروس معطل رہے گی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • سندھ کے مختلف شہروں میں موبائل سروس معطل

    سندھ کے مختلف شہروں میں موبائل سروس معطل

    کراچی : محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ یوم عاشور کے دن سیکورٹی خدشات کے پیش نظرسندھ کے مختلف شہروں میں موبائل سروس بند رہے گی۔

    محمکہ داخلہ سندھ کے مطابق یوم عاشورہ کے دن سندھ کے مختلف شہروں میں موبائل سروس ساڑھے بارہ بجے سے شام ساڑھے سات بجے تک بند رہے گی۔

    سندھ حکومت نے اس سے قبل نو اور دس محرم الحرام کے دن سندھ کے مختلف شہروں میں موبائل سروس بندکرنے کی وفاقی حکومت سےسفارش کی تھی تاہم نو محرم کو موبائل سروس بند نہیں کی گئی لیکن آج سندھ حکومت کی سفارش پر موبائل سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


    Mobile phone service remain off in sindh… by arynews

    وزارت داخلہ پاکستان کی جانب سے محکمہ داخلہ سندھ کو موبائل سروس بندکرنے کے حوالے سے باضابطہ طور پر آگاہ کردیا گیا ہے۔

    محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ ہم نے جو سفارش کی تھی اس بنیاد پر کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں موبائل سروس بندکرنے کا فیصلہ کیا گیا اور جلوس کے اختتام پذیز ہونے تک مختلف شہروں میں موبائل سروس معطل رہے گی۔

    دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بھی موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں جلوس کے روٹ اور اس کے گردونواح میں موبائل سروس جلوس کے اختتام تک بند رہے گی۔

    مزید پڑھیں: وفاقی دارالحکومت میں موبائل سروس بندنہ کرنےکافیصلہ

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزارت داخلہ کی جانب سے وفاقی دارالحکومت میں موبائل سروس بند نہ کرنے کافیصلہ کیا گیا تھااور ساتھ ہی جلوس کے راستوں پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کی ہدایات کی گئی تھیں۔

    واضح رہے کہ چاروں صوبوں، گلگت،فاٹا اور اسلام آباد انتظامیہ نے نو اور دس محرم کو موبائل فون سروس بند کرنے کے لیے وفاقی حکومت کو درخواست دی تھی جبکہ کراچی، لاہور،راولپنڈی ،پشاور اور کوئٹہ سمیت کئی شہروں میں ڈبل سواری پربھی پابندی ہے۔

  • وفاقی دارالحکومت میں موبائل سروس بندنہ کرنےکافیصلہ

    وفاقی دارالحکومت میں موبائل سروس بندنہ کرنےکافیصلہ

    اسلام آباد: وزرات داخلہ کی جانب سے وفاقی دارالحکومت میں موبائل سروس بند نہ کرنے کافیصلہ کیا گیا ہےاور ساتھ ہی جلوس کے راستوں پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق وزارت داخلہ کی جانب سے احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ اسلام آباد میں نو محرم کے جلوس کے دوران موبائل سروس بند نہیں ہوگی۔

    وزارت داخلہ کی جانب سے پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں کو ہدایت جاری کی گئی ہیں کہ وہ جلوس کے دوران سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کرے۔

    ذرائع کا کہنا ہےکہ انتظامیہ نے9محرم کو دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظرموبائل فون سروس بند رکھنےکی درخواست کی تھی۔

    یاد رہے کہ وفاقی حکومت سے صوبہ سندھ،پنجاب،خیبرپختونخواہ سمیت بلوچستان،گلگت اور فاٹا کی انتظامیہ کی جانب سےنو اور دس محرم کو سیکورٹی خدشات کے باعث موبائل سروس بندکرنےکی درخواست کی تھی۔

    واضح رہے کہ کراچی، لاہور، راولپنڈی، پشاوراورکوئٹہ سمیت کئی شہروں میں نو اور دس محرم الحرام کے دن ڈبل سواری پرپہلےہی پابندی عائدہے۔