Tag: موبائل سروس معطل

  • الیکشن 2024 پاکستان :  موبائل سروس اور  انٹرنیٹ سروس  معطل کرنے کی تجویز

    الیکشن 2024 پاکستان : موبائل سروس اور انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کی تجویز

    اسلام آباد : الیکشن کے دن 8 فروری کو حساس علاقوں میں موبائل سروس اور انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کی تجویز سامنے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان اور کےپی میں امن و امان کی صورتحال پر الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ہوا۔

    ذرائع الیکشن کمیشن نے بتایا کہ 8 فروری کو حساس علاقوں میں موبائل سروس معطل کرنے کی تجویز دے گئی ، حساس علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کرنے کی تجویز پیش کی گئی۔

    اجلاس میں الیکشن کمیشن کی امیدواروں کی سیکیورٹی کی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جن امیدواروں کو تھریٹس ہیں ان کو پہلےپولیس کو پیشگی اطلاع دیں۔

    اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر نے کےپی اور بلوچستان میں بگڑتی امن کی صورتحال، الیکشن کمیشن کے دفاتر اور سیاسی جلسوں پر حملوں کے واقعات پر تشویش کااظہار کیا تھا۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ انتخابات اپنے وقت پر 8 فروری کو ہی ہوں گے اور انتخابات میں رخنہ ڈالنے، امن خراب کرنے والوں سےسختی سےنمٹا جائے گا ج ب کہ کسی سےکوئی نرمی نہیں برتی جائےگی۔

  • 10 ،9 محرم کو موبائل سروس معطل رکھی جائے، سندھ حکومت کی سفارش

    10 ،9 محرم کو موبائل سروس معطل رکھی جائے، سندھ حکومت کی سفارش

    کراچی : سندھ حکومت نے نو اور دس محرم کو موبائل سروس بندرکھنےکی سفارش کردی ، سیکریٹری داخلہ سندھ نے وزارت داخلہ، پی ٹی اے کو سفارش سے آگاہ کردیا اور کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز کو سروس معطلی کیلئے علاقوں کی نشاندہی کی ہدایت کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر وزارت داخلہ سے نو اور دس محرم کوموبائل سروس بند رکھنے کی سفارش کرتے ہوئے کہا جلوسوں کی گزرگاہوں پر موبائل سروس معطل رکھی جائے۔

    سندھ حکومت نے چند مخصوص علاقوں میں موبائل فون سروس معطل رکھنے کی سفارش ہے اور سیکریٹری داخلہ سندھ نے وزارت داخلہ، پی ٹی اے کو سفارش سے آگاہ کرتے ہوئے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز کو سروس معطلی کیلئے علاقوں کی نشاندہی کی ہدایت کردی ہے۔

    محرم الحرام کی سیکورٹی کے سلسلے میں شہرِ قائد میں تین دن کے لیے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کی جائے گی۔

    دوسری جانب قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 8 ،9 اور 10 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے سیکیورٹی اقدامات کو فوول پروف بنانے کی تیاری مکمل کر لی ہے، جلوس کی گزر گاہوں کو کنٹینر لگا کر سیل کیا جائے گا جبکہ سی سی ٹی وی اور فضائی نگرانی کے ذریعے بھی جلوس کی مانٹرینگ کی جائے گی۔

    شہر بھر میں پولیس کے 10 ہزار اہلکار جبکہ رینجرز کے 8 ہزار اہلکار تعینات کیئے جائیں گے، ایس ایس یو،آر آر ایف اور اسپیشل برانچ کی خدمات حاصل کی جائیں گی جبکہ مرکزی جلوس کے اطراف بلند عمارتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات ہوں گے۔

    بم ڈسپوزل اسکواڈ سے نشتر پارک اور جلوس کے گزرگاہ کی معائنہ کرایا جائیگا جبکہ فضائی نگرانی اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے جلوس کی مانیٹرینگ بھی ہوگی۔