Tag: موبائل سمز بند

  • آج سے روزانہ پانچ ہزار موبائل سمز بند کرنے کا فیصلہ

    آج سے روزانہ پانچ ہزار موبائل سمز بند کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : ایف بی آر اور ٹیلی کام آپریٹرز کا نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے، جس کے بعد یومیہ بنیادوں پر 5 ہزار موبائل فون سمز بند بند کی جائیں گی۔

    اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے نمائندے انجم وہاب کے مطابق ایف بی آر کا کہنا ہے کہ آج5ہزار نان فائلرز کی سمز بلاک کی تفصیلات ٹیلی کام آپریٹرز کو دی گئی ہیں۔

    ایف بی آر کے مطابق ٹیلی کام آپریٹرز کو روزانہ کی بنیاد پر مزید بیچز بھیجے جائیں گے، آپریٹرز نے نان فائلرز کو سمز بلاک سے خبردار کرنے کے کے پیغامات بھیجنا شروع کردیئے گئے ہیں۔

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا کہنا ہے کہ نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے سے ٹیکس وصولی میں اضافہ ہوگا،انکم ٹیکس جنرل نے حکم کے نفاذ کیلئے ایف بی آر کی پی ٹی اے، ٹیلی کام آپریٹرز سے ملاقاتیں کی ہیں۔

    جنرل آرڈر انکم ٹیکس آرڈیننس2001 کے سیکشن114بی کے تحت جاری کیا گیا تھا، ملاقاتوں کا مقصد ٹیکس سال2023کے نان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کرانا تھا۔

    ترجمان ایف بی آر کا مزید کہنا ہے کہ ٹیلی کام آپریٹرز نے چھوٹے بیچز میں مینول طریقے سے سمز بلاک کرنے پر اتفاق کیا، ایف بی آر اور ٹیلی کام آپریٹرز کی شراکت داری ٹیکس قوانین کی بالادستی ہے۔

     

  • موبائل اور ڈیٹا لوڈ پر اضافی ٹیکس : عوام کے لئے بڑی خبر

    موبائل اور ڈیٹا لوڈ پر اضافی ٹیکس : عوام کے لئے بڑی خبر

    اسلام آباد : موبائل اور ڈیٹا لوڈ پر اضافی ٹیکس وصولی کی تیاری کرلی گئی اور ڈیٹا پی ٹی اے حوالے کردیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق نان فائلرز کی موبائل سمز بند کرنے کا معاملہ تنازعات کا شکار ہے تاہم اب نان فائلزز کیخلاف 15 مئی کے بعد متبادل کارروائیوں پرغور کیا جارہا ہے۔

    نان فائلرز کی سم پر 2.5 فیصد اضافی ٹیکس اور سم بندنہ ہونے پراضافی ودہولڈنگ ٹیکس پر غور ہورہا ہے۔

    ہر بار لوڈ کرانے پر اضافی ٹیکس وصول کرنے اور موبائل اور ڈیٹا لوڈپر اضافی ٹیکس لانے پر بھی غور کیا جارہا ہے، اس سلسلے میں نان فائلرز کاڈیٹا پی ٹی اے حوالے کردیا گیا تھا۔

    یاد رہے ایف بی آر نے 15مئی تک نان فائلرز کی سمزبند نہ کرنے پر قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا ہے۔

    5لاکھ سےزائد سمز نہ بندکرنےکیخلاف ٹیلی کام کمپنیوں کیخلاف عدالت جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ٹی اے، ٹیلی کام کمپنیوں کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائرکی جائےگی، ایف بی آر نےدرخواست دائر کرنے کیلئے قانونی ٹیم سے مشاورت شروع کردی ہے۔

    ایف بی آر ، وزارت خزانہ حکام پی ٹی اے اورٹیلی کام کمپنیوں کیخلاف درخواست دائر کرنے پر متفق ہیں۔

    یاد رہے سمز بلاک کرنے پر ایف بی آر اور موبائل کمپنیوں میں مذاکرات ناکام ہو گئے تھے، ذرائع کا کہنا تھا کہ موبائل کمپنیوں کی جانب سے سمز بلاک کرنے سے انکار کیا گیا۔

  • موبائل سمز بند کرنے کے حوالے سے پی ٹی اے کا اہم بیان   آگیا

    موبائل سمز بند کرنے کے حوالے سے پی ٹی اے کا اہم بیان آگیا

    اسلام آباد : پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) کا موبائل سمز بند کرنے کے حوالے سے اہم بیان سامنے آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) کی جانب سے موبائل سم بند کرنے کے ایف بی آر کے فیصلے کے حوالے سے مؤقف آگیا۔

    ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ نان فائلرزکی موبائل سم بند کرنے کا ایف بی آرکا فیصلہ زیر غور ہے ، اس سلسلے میں موبائل فون آپریٹرزاور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے رابطے میں ہیں۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ رابطے کامقصدریگولیٹری فریم ورک ،متعلقہ دفعات کےتحت اقدام اٹھانا ہے۔

    یاد رہے ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6 ہزار سے زائد افراد کی سمز بند کرنے کیلئے انکم ٹیکس جنرل آرڈر جاری کیا تھا۔

    ایف بی آر کا کہنا تھا کہ 5 لاکھ 6 ہزار سے زائد افراد کی موبائل فون سمز بند کرنے کیلئے نشاندہی کرلی، ان افراد کی آمدن اتنی ہے کہ وہ انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کے قابل ہیں۔

    ایسے افراد انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کے قابل ہونے کے باجود ریٹرن فائل نہیں کررہے، ایف بی آرانکم ٹیکس جنرل آڈر کے مطابق یہ افراد ایف بی آر ایکٹیو ٹیکس پیئر لسٹ میں شامل نہیں ہیں۔

    ذرائع نے بتایا تھا کہ انکم ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کے موبائل فون کنکشنز کسی بھی وقت بند کیے جا سکتے۔

    ایف بی آر کی جانب سے بند کنکشنز کی پی ٹی اے سے 15 مئی تک رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔