Tag: موبائل سمیں بلاک

  • صارفین ہوشیار !  لاکھوں  موبائل سمیں بلاک کر دی گئیں

    صارفین ہوشیار ! لاکھوں موبائل سمیں بلاک کر دی گئیں

    اسلام آباد: پی ٹی اے نے 1 لاکھ 63 ہزار 200 غیر قانونی موبائل سمز بلاک کر دیں، جس میں کون کونسے صارفین شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق غیرقانونی اور جعلی سمز کیخلاف پی ٹی اے کا کریک ڈاؤن جاری ہے، دستاویز میں بتایا گیا کہ پی ٹی اے نے اب تک 1 لاکھ 63 ہزار 200 غیر قانونی موبائل سمز بلاک کر دیں جبکہ 64 لاکھ 30 ہزار غیر فعال سمز مستقل طور پر بند کر دی گئیں۔

    دستاویز میں کہنا تھا کہ فوت شدگان کے شناختی کارڈ پر چلنے والی 29 لاکھ 89 ہزار 925 سمز، نئے اضلاع میں غیر متعلقہ خواتین کے نام پر رجسٹرڈ 1 لاکھ 71 سمز اور منسوخ ہونیوالے شناختی کارڈز پر 69 ہزار 246 سمز بلاک کی گئیں ہیں۔

    پی ٹی اے دستاویز میں کہا گیا کہ 3 لاکھ 60 ہزار زائد المیعاد شناختی کارڈز پر 7 لاکھ 83 ہزار سمز بلاک ہوئیں۔

    پی ٹی اے نے جعلی سمز کے خلاف سخت نگرانی اور کارروائی تیز کر دی اور ملک بھر میں 62 چھاپوں میں غیرقانونی سم کی فروخت میں ملوث 72 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

    مزید پڑھیں : پی ٹی اے کا لاکھوں موبائل سمز بند کرنیکا فیصلہ، کونسے لوگ زد میں آئیں گے؟

    چھاپوں میں193غیرقانونی بائیومیٹرک ڈیوائسز اور 11 ہزار 470 سمز برآمد ہوئیں جبکہ جعلی بائیومیٹرک ڈیٹا کے 2 لاکھ 96 ہزار سے زائد ڈیجیٹل فنگرپرنٹس ضبط کرلیں۔

    پی ٹی اے نے نیا ملٹی فنگر بائیومیٹرک ویریفکیشن سسٹم متعارف کرا دیا، ملک بھر میں 1 لاکھ 85 ہزار سے زائد لائیو فنگر ڈیوائسز نصب کردی گئیں۔

    غیر مجاز ریٹیلرز پر پابندی، صرف مستند سروس سینٹرز کو سم فروخت کی اجازت ہے تاہم دھوکہ دہی سے بچنے کیلئے نئی سم فروخت میں وقفے کا دورانیہ بڑھا دیا گیاہے۔

  • نان فائلرز ہوشیار !  موبائل سمیں بلاک کرنے کی حتمی تاریخ آگئی

    نان فائلرز ہوشیار ! موبائل سمیں بلاک کرنے کی حتمی تاریخ آگئی

    اسلام آباد : نان فائلرز کے موبائل سم کارڈ بلاک کرنے اور بجلی و گیس کے کنکشن منقطع کرنے کی حتمی تاریخ آگئی، ترجمان ایف بی آر کا کہنا ہے جنوری کے دوسرے یا تیسرے ہفتے تک حکم جاری کردیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ٹیکس اکٹھا کرنے کے مجاز ادارے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ’سخت اقدامات‘کے تحت ٹیکس گوشوارے داخل نہ کرنے والوں (نان فائلرز) کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    ایف بی آر کے ترجمان آفاق قریشی نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا ہے کہ ادارے نے نان فائلرز کے موبائل سم کارڈ بلاک کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں ایف بی آر جنوری کے دوسرے یا تیسرے ہفتے تک انکم ٹیکس جنرل آرڈر جاری کرے گا۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ آرڈر کی تاریخ ابھی تک حتمی نہیں ہوئی اور اس کا انحصار ادارہ کی قانونی کارروائی کے مکمل ہونے اور ڈیفالٹرز کو نوٹس جاری ہونے پر کرتا ہے، جنوری کے دوسرے یا تیسرے ہفتے تک یہ آرڈر جاری کر دیا جائے گا۔‘

    ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کی جانب سے نان فائلرزکو جاری کیے گئے نوٹسز کا جواب دینے کی آخری تاریخ اٹھائیس اور انتیس دسمبر دوہزارتیئس تھی، اب ایف بی آر ایک عام آرڈر جاری کرے گا، جس میں نائن فائلرز کے نام ہوں گے، جن کے بجلی اور گیس کے کنکشن منقطع کردیے جائیں گے، نان فائلرز کو نوٹس جاری ہونے کے بعد نام جاری کرنا قانونی تقاضا ہے۔۔

    ٹیکس نادہندگان کے قومی شناختی کارڈ یا پاسپورٹ بلاک کرنے کی تجویز زیر غور ہونے سے متعلق سوال پر آفاق قریشی نے کہا قانون میں ایسی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

    واضح رہے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 114 بی کے مطابق ’جاری کیے گئے نوٹسز کے جواب میں ٹیکس ریٹرنز فائل نہ کرنے کی صورت میں ایف بی آر کو یوٹیلیٹی کنکشنز بشمول بجلی اور گیس کے کنکشنز منقطع کرنے اور موبائل سمز بلاک کرنے کا اختیار دیتا ہے۔

    گذشتہ برس 31 دسمبر کو جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا تھا کہ ایف بی آر نے دسمبر کے مہینے میں ایک کھرب روپے سے زیادہ محصولات جمع کیے، جب کہ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے اہداف کو بھی حاصل کر لیا گیا ہے۔

    نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے حال ہی میں ایک بیان میں کہا تھا کہ ایف بی آر کا اصلاحاتی ایجنڈا ٹریک پر ہے اور حکومت ادارے کی استعداد کار بڑھانے کے لیے پر عزم ہے۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ مختلف تجاویز پیش کی گئیں ہیں، جن پر انہوں نے اتفاق کیا، جس کے بعد وزیر خزانہ کو اصلاحات لانے کی منظوری دے دی گئی۔

    دو ماہ قبل ایف بی آر نے 145 ڈسٹرکٹ ٹیکس افسران کے قیام کی منظوری دی، جو رواں سال جون تک 15 سے 20 لاکھ کے قریب نئے ٹیکس دہندگان کو ٹیکس نیٹ میں لانے پر توجہ دیں۔