Tag: موبائل شاپ

  • موبائل شاپ میں داخل ہونے والے 2 ڈاکوؤں کو پولیس نے پکڑلیا

    موبائل شاپ میں داخل ہونے والے 2 ڈاکوؤں کو پولیس نے پکڑلیا

    پولیس نے ڈکیتی کی واردات ناکام بناتے ہوئے موبائل شاپ میں داخل ہونے والے 2 ڈاکوؤں کو پکڑلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے لاہور کے علاقے گلبرگ میں واقع ماڈل کالونی بازارمیں ڈکیتی کی واردات ناکام بنادی، موبائل شاپ میں داخل ہونے والے 2 ڈاکوؤں کو موقع سے گرفتار کرلیا۔

    ڈولفن پولیس ترجمان نے بتایا کہ موٹرسائیکل سوار 2 ڈاکو موبائل شاپ میں داخل ہوئے۔ دکان کےعملے نے ایک ڈاکو سے رائفل چھین کر اس کے بازو پرگولی ماری۔

    ترجمان نے مزید تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ دوسرا ڈاکو بھی موبائل شاپ کے اندر ہاتھاپائی کے دوران سر پر چوٹ لگنے سے زخمی ہوگیا۔

    ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ ان سے پستول، گولیوں سے بھرا بیگ اور موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی ہے۔

    ڈولفن پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ زخمی ہونے والے ڈاکوؤں کو پولیس حراست میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

  • لاہور : موبائل شاپ میں ڈکیتی کی واردات، پولیس نے ایک ڈاکو کو گرفتار کرلیا

    لاہور : موبائل شاپ میں ڈکیتی کی واردات، پولیس نے ایک ڈاکو کو گرفتار کرلیا

    لاہور : پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ اور مسروقہ مال برآمد کرلیا، جبکہ پرانی انارکلی میں موبائل شاپ پر ڈکیتی میں مسلح افراد قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق چکوال پولیس نے لاہور میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا، پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم عمیر نواز ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ہے۔

    گرفتار ملزم سے اسلحہ، زیورات اور بڑی تعداد میں نقدی برآمد ہوئی ہے، ملزم عمیر نواز پنجاب کانسٹیبلری کا ملازم ہے پولیس کے مطابق ملزم ڈی پی او چکوال کے گھر واردات میں بھی ملوث تھا، چکوال پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد گرفتار ملزم کو سی آئی اے لاہور کے حوالے کردیا ہے۔

    دوسری جانب لاہور کے علاقے پرانی انارکلی میں موبائل شاپ پر ڈکیتی کی واردات میں مسلح افراد دکان سے موبائل فونز اوردیگر قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے، اے آر وائی نیوز نے دکان میں ڈکیتی کی فوٹیج حاصل کرلی ہے۔

    اپنے بیان میں دکان مالک نے الزام عائد کیا ہے کہ متعدد افراد نے دکان سے سامان لوٹا اور مجھ پر تشدد بھی کیا جبکہ پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج ہونے کے باوجود مقدمہ درج کرنے میں ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے۔ اس حوالے سے پولیس کا مؤقف ہے کہ واقعے کی مکمل تفتیش کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔