Tag: موبائل فونز اسمگلنگ

  • کراچی : کروڑوں روپے مالیت کے موبائل فونز کی اسمگلنگ ناکام

    کراچی : کروڑوں روپے مالیت کے موبائل فونز کی اسمگلنگ ناکام

    کراچی : کیماڑی پولیس نے موچکو چیک پوسٹ پر کامیاب کارروائی کرکے موبائل فونز کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی، دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے کراچی کے علاقے کیماڑی میں کارروائی کرکے کروڑوں روپے مالیت کے موبائل فونز اور ڈیوائسز برآمد کرلیں۔

    ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق پولیس نے موبائل فونز کی اسمگلنگ میں ملوث 2 ملزمان نوراللہ اور محمد ہاشم گرفتار کرلیا، اسمگلنگ میں استعمال گاڑی بھی ضبط کرلی گئی۔

    ایس ایس پی کیماڑی نے بتایا کہ موبائل فونز کی اسمگلنگ میں  ملوث ملزمان نے گاڑی کے خفیہ خانوں سے 618 قیمتی موبائل فون برآمد کیے گئے، 40 نان پی ٹی اے آئی فون چلانے والی ڈیوائسز بھی برآمد کی گئی ہیں۔

    ایس ایس پی کیماڑی نے بتایا کہ اسمگل شدہ فونز میں 109آئی فون اور 509اینڈرائڈ فونز شامل ہیں ،
    ملزمان سے برآمد ہونے والے سامان کی مالیت 5 کروڑ روپے سے زائد ہے۔

    اس حوالے سے پولیس حکام نے مزید بتایا کہ کراچی پہنچائے جانے والے موبائل فون بلوچستان کے راستے اسمگل کیے گئے تھے۔

  • کراچی ایئرپورٹ پر موبائل فونز اسمگلنگ کی کوشش ناکام

    کراچی ایئرپورٹ پر موبائل فونز اسمگلنگ کی کوشش ناکام

    کراچی : جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرموبائل فونز اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی، دو ملزمان رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کسٹمز حکام نے کراچی ایئرپورٹ پر موبائل فونز اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 2مسافروں کو پکڑ لیا۔

     تھائی لینڈ سے کراچی آنے والے 2 مسافروں سے 23موبائل فون برآمد کرلیے گئے ہیں۔ ڈپٹی کلکٹر کسٹم کراچی ایئرپورٹ کشمالہ تحسین نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے برآمد کیے گئے موبائل فونز کی مجموعی مالیت 35 لاکھ روپے تک ہے،۔

     

    مسافر محمد جنید اور فیضان تھائی ایئر کی پرواز "ٹی جی 341 کے ذریعے کراچی ایئرپورٹ پہنچے تھے، کسٹم کے عملے نے مسافروں سے موبائل فون ضبط کرکے انہیں جانے کی اجازت دے دی۔