Tag: موبائل فونز کی درآمد

  • جون میں پاکستانیوں نے بیرون ملک سے کتنے کروڑ روپے کے موبائل فون منگوائے؟

    جون میں پاکستانیوں نے بیرون ملک سے کتنے کروڑ روپے کے موبائل فون منگوائے؟

    اسلام آباد : ایک ماہ میں موبائل فونز کی درآمد میں 40.26 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، صرف جون 2025 میں 39 ارب 46 کروڑ روپے کے موبائل فون منگوائے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں موبائل فونز درآمد کی تفصیلات سامنے آگئی ، جس میں بتایا ایک ماہ میں موبائل فونز کی درآمد میں 40.26 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    دستاویز میں کہا گیا کہ جون 2025 میں 39 ارب 46 کروڑ روپے کے موبائل فون منگوائے گئے جبکہ مئی میں 28 ارب 13 کروڑ 20 لاکھ روپے کے موبائل منگوائے گئے تھے۔

    دستاویز میں کہنا تھا کہ گزشتہ مالی سال 417 ارب 35 کروڑ 10 لاکھ روپے کے موبائل فون منگوائے گئے اور مالی سال 24-2023 میں 535 ارب 69 کروڑ روپے کے موبائل درآمد ہوئے تھے۔

    https://urdu.arynews.tv/dollar-currency-rate-pakistan-today/

    دستاویز کے مطابق مئی کی نسبت جون میں ٹیلی کام مصنوعات کی درآمدات 27.39 فیصد بڑھیں، جون  2025 میں 58  ارب 60 کروڑ 70 لاکھ روپے کی ٹیلی کام مصنوعات منگوائی گئیں۔

    دستاویز میں مزید کہا گیا کہ جولائی تا جون 2024-25 میں 586 ارب 48 کروڑ روپےکی مصنوعات امپورٹ ہوئیں، اس عرصےمیں 169 ارب 12کروڑ 70 لاکھ روپے کا دیگر سامان منگوایا گیا جبکہ رواں سال جون میں 19 ارب 15 کروڑ روپے کی موبائل فون کا ساز و سامان درآمد کیا گیا۔

  • موبائل فونز کی درآمد میں  بڑا اضافہ ریکارڈ

    موبائل فونز کی درآمد میں بڑا اضافہ ریکارڈ

    اسلام آباد : رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ موبائل فونز کی درآمد میں بڑااضافہ  ریکارڈ کیا گیا اور درآمدات کا حجم 47کروڑڈالرز رہا۔

    تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نےجولائی تا اکتوبر تک موبائل فونز کی درآمدات کے اعداد و شمارجاری کردئیے۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ جولائی تا اکتوبر موبائل فونز کی امپورٹس میں 107.91فیصد کا بڑااضافہ ریکارڈ کیا گیا ، رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں موبائل درآمدات کا حجم 47کروڑڈالرز رہا۔

    گزشتہ سال اس عرصے میں 22 کروڑ60 لاکھ 51 ہزار ڈالر کے موبائل منگوائے گئے تھے، ادارہ شماریات نےجولائی تا اکتوبردرآمدات کے اعدادوشمارجاری کردئیے۔

    ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ مالی سال کے4ماہ میں ٹیلی کام سیکٹر کی درآمدات میں 75.60فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد ٹیلی کام سیکٹر کی درآمدات کا حجم 60کروڑ 68لاکھ 65 ہزار ڈالرز رہا، گزشتہ سال اس عرصے میں درآمدات 34 کروڑ 56لاکھ ڈالرز رہا تھیں۔

    جولائِی تااکتوبر موبائل سازوسامان کی درآمدات میں 14.50 فیصد اضافہ ہوا اور اس عرصے میں 13 کروڑ 68 لاکھ73 ہزارڈالرزکا موبائل کا سازوسامان منگوایاگیا۔

  • موبائل فونز کی درآمد پر ٹیکس :فواد چوہدری کا حکومت سے بڑا مطالبہ

    موبائل فونز کی درآمد پر ٹیکس :فواد چوہدری کا حکومت سے بڑا مطالبہ

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ٹیکس کی بھرمار کے باعث موبائل فونز کی درآمد میں اڑسٹھ فیصد کمی انتہائی تشویشناک ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ موبائل فونزکی درآمد میں 68 فیصدکمی ہوئی ہے یہ انتہائی تشویشناک ہے، اس کی بنیادی وجہ موبائل پرٹیکس کی بھرمارہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آج موبائل فون کمیونیکیشن معیشت کےاہم ترین ستونوں میں سےایک ہے، حکومت عقل کرے اور ٹیکس میں کمی کرے، موبائل فونزکی درآمد میں کمی ہمیں شدید متاثر کرے گی۔

    یاد رہے موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے تین ماہ میں سالانہ بنیادوں پر56 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

    اس حوالے سے پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق پہلی سہ ماہی جولائی تا ستمبر 2022تک کی مدت میں موبائل فونز کی درآمدات 35ارب90کروڑ روپے رہیں۔

  • بیرون ملک سے لائے گئے موبائل فونز پر اب کتنا ٹیکس دینا ہوگا ؟

    بیرون ملک سے لائے گئے موبائل فونز پر اب کتنا ٹیکس دینا ہوگا ؟

    اسلام آباد : وفاقی بجٹ میں موبائل فونز کی درآمد پر 100 روپے سے 16 ہزار روپے تک لیوی عائد کردی گئی، جس کے بعد موبائل فونز مزید مہنگے ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں فنانس بل 2022 کی شق وار منظوری ہوئی ، جس کے تحت درآمدی موبائل فونز مزید مہنگے ہوگئے۔

    موبائل فونز کی درآمد پر 100 روپے سے 16 ہزار روپے تک لیوی عائد کردی گئی ، بجٹ میں 30 ڈالر کے موبائل فون پر 100 روپے لیوی ، 30 ڈالر سے 100 ڈالر مالیت کے موبائل فونز پر 200 روپے لیوی عائد کی۔

    فنانس بل کے مطابق بجٹ میں 200 ڈالر کے درآمدی موبائل فون پر 600 روپےلیوی ، 350ڈالرمالیت کےموبائل فونزپر1800 روپےلیوی اور 5 سو ڈالر کے موبائل فون پر 4 ہزار لیوی عائد کی۔

    اسی طرح 700 ڈالر مالیت کےموبائل فون پر8ہزارروپے اور 701ڈالر مالیت کےموبائل فون پر16ہزار روپے لیوی عائد کی گئی۔