Tag: موبائل فونز کی درآمدات

  • پاکستانیوں نے 9 ماہ میں کتنے ارب کے موبائل فونز درآمد کئے؟

    پاکستانیوں نے 9 ماہ میں کتنے ارب کے موبائل فونز درآمد کئے؟

    اسلام آباد: رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں موبائل فونز کی درآمدات ریکارڈ اضافہ کے بعد 369 ارب روپے رہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے موبائل فونز کی درآمدات کی تفصیلات جاری کردیں ، جس میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ موبائل کی درآمدات میں 248 فیصد کا اضافہ ہوا۔

    جولائی تا مارچ 369 ارب روپے سے زیادہ کے فونز درآمد کیے گئے جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں فونز کی درآمدات کا حجم 106 ارب تھا۔

    ادارہ شماریات کا کہنا تھا کہ مارچ 2024 میں42 ارب 65 کروڑ کے موبائل اور فروری 2024 میں 44 ارب 91 کروڑ کے فونز درآمد کیے گئے۔

    موبائل فون کی درآمدات میں مارچ 2024 میں سالانہ کی بنیاد پر 930.92 فیصد اضافہ ہوا جو کہ مارچ 2023 میں 14.846 ملین ڈالر تھی۔

  • موبائل فونز کی درآمد میں  بڑا اضافہ ریکارڈ

    موبائل فونز کی درآمد میں بڑا اضافہ ریکارڈ

    اسلام آباد : رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ موبائل فونز کی درآمد میں بڑااضافہ  ریکارڈ کیا گیا اور درآمدات کا حجم 47کروڑڈالرز رہا۔

    تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نےجولائی تا اکتوبر تک موبائل فونز کی درآمدات کے اعداد و شمارجاری کردئیے۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ جولائی تا اکتوبر موبائل فونز کی امپورٹس میں 107.91فیصد کا بڑااضافہ ریکارڈ کیا گیا ، رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں موبائل درآمدات کا حجم 47کروڑڈالرز رہا۔

    گزشتہ سال اس عرصے میں 22 کروڑ60 لاکھ 51 ہزار ڈالر کے موبائل منگوائے گئے تھے، ادارہ شماریات نےجولائی تا اکتوبردرآمدات کے اعدادوشمارجاری کردئیے۔

    ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ مالی سال کے4ماہ میں ٹیلی کام سیکٹر کی درآمدات میں 75.60فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد ٹیلی کام سیکٹر کی درآمدات کا حجم 60کروڑ 68لاکھ 65 ہزار ڈالرز رہا، گزشتہ سال اس عرصے میں درآمدات 34 کروڑ 56لاکھ ڈالرز رہا تھیں۔

    جولائِی تااکتوبر موبائل سازوسامان کی درآمدات میں 14.50 فیصد اضافہ ہوا اور اس عرصے میں 13 کروڑ 68 لاکھ73 ہزارڈالرزکا موبائل کا سازوسامان منگوایاگیا۔

  • موبائل فونز کی درآمدات میں نمایاں کمی

    موبائل فونز کی درآمدات میں نمایاں کمی

    اسلام آباد : موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    اسٹیٹ بینک اور پی بی ایس کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں موبائل فونز کی درآمدات پر15.36 ملین ڈالرکا زرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 364 فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں موبائل فونز کی درآمدات پر71.21 ملین ڈالرکا زرمبادلہ صرف ہوا تھا۔

    ستمبر2023 میں موبائل فونز کی درآمدات کاحجم 7.048 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو اگست میں 4.97ملین ڈالر اور گزشتہ سال ستمبرمیں 85.81 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2023 میں موبائل فونز کی درآمدات پر90.88 ملین ڈالرکا زرمبادلہ صرف ہوا تھا ۔

    واضح رہے کہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ٹیلی کام گروپ کی مجموعی درآمدات کاحجم 366.31ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 209.52ملین ڈالر تھا۔