Tag: موبائل فونز

  • موبائل فونز کی درآمدات میں کمی

    موبائل فونز کی درآمدات میں کمی

    اسلام آباد : موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    اسٹیٹ بینک اور پی بی ایس کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں موبائل فونز کی درآمدات پر15.36 ملین ڈالرکا زرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 364 فیصد کم ہے۔

    گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں موبائل فونز کی درآمدات پر71.21 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا تھا، ستمبر2023 میں موبائل فونز کی درآمدات کاحجم 7.048 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو اگست میں 4.97ملین ڈالر اور گزشتہ سال ستمبر میں 85.81 ملین ڈالر تھا، مالی سال 2023 میں موبائل فونز کی درآمدات پر90.88 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا تھا۔

    واضح رہے کہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ٹیلی کام گروپ کی مجموعی درآمدات کا حجم 366.31ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 209.52ملین ڈالر تھا۔

  • موبائل فونز استعمال کرنے والوں کے لیے اہم خبر

    موبائل فونز استعمال کرنے والوں کے لیے اہم خبر

    پاکستان میں موبائل فونز استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد میں دن بند اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اسی حوالے سے پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس نے اہم اطلاع دی ہے۔

    حالیہ جاری کردہ اعداد و شمار میں پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس (پی بی ایس) نے بتایا ہے کہ اگست 2023 میں موبائل فونز کی درآمدات 71 فیصد زیادہ رہیں۔ پاکستان کی موبائل فون کی درآمدات 32ارب 70 کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہیں۔

    درآمدات میں اضافہ پچھلے مالی سال کے اسی مہینے کی درآمدات کے مقابلے میں بہت زیادہ تھا، جو کہ تقریباً 135 فیصد زیادہ ہے۔

    ڈالر کے لحاظ سے اگست میں درآمدات 111.34 ملین ڈالر رہیں جو جولائی 2023 کے مقابلے میں 63 فیصد اور اگست 2022 کے مقابلے میں 76 فیصد زیادہ ہیں۔

    رواں مالی سال کے پہلے دو مہینوں یعنی جولائی اور اگست کے دوران 10 ارب روپے کی درآمدات ہوئیں۔ یہ 51.85 بلین روپے کی درآمدات کے مقابلے میں 131 فیصد زیادہ ہے۔

    22.44 ارب روپے کے موبائل گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں رجسٹرڈ ہوئے تھے۔ اگست 2023 میں درآمدات 179.47 ملین ڈالر رہی، جو کہ پچھلے مالی سال کی اسی مدت میں رجسٹرڈ 101.86 ملین ڈالر کی درآمدات کے مقابلے میں 76 فیصد زیادہ ہے۔

  • ڈکیتی اور موبائل فونز کی ٹمپرنگ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

    ڈکیتی اور موبائل فونز کی ٹمپرنگ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

    کراچی: ترجمان رینجرز نے ڈکیتی، اسنیچنگ، موبائل فونز کی ٹمپرنگ میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان کا بتانا ہے کہ اورنگی ٹاؤن میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کے دوران ڈکیتی اور موبائل فونز کی ٹمپرنگ میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار  کرلیا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان میں محمد ایاز، عبدا لصبور عرف صبورا، احتشام عرف احسن عرف شہزور شامل ہیں، ملزمان سے چھینے گئے موبائل فونز اور موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئے ہے۔

    ترجمان رینجرز  کا کہنا ہے کہ  25 جولائی 2023 کو ملزم ایاز نے ساتھی کے ہمراہ اورنگی ٹاؤن میں موبائل چھینا تھا، دونوں ملزمان نے ملزم عبدالصبور عرف صبورا کو موبائل فروخت کیا۔

    ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزمان ڈکیتی، اسنیچنگ کی 50 سے زائد وارداتوں کا اعتراف کیا، ملزم عبدالصبور عرف صبورا کا 100 سے زائد موبائل کی ٹمپرنگ کا اعتراف کیا۔

    ترجمان رینجرز نے مزید بتایا کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔

  • ڈاکو شوروم کے مالک سے لاکھوں روپے اور موبائل فونز چھین کر فرار

    ڈاکو شوروم کے مالک سے لاکھوں روپے اور موبائل فونز چھین کر فرار

    لاہور: نواحی علاقے رائیونڈ میں موٹر سائیکل شوروم کے مالک سے ڈکیت لاکھوں روپے اور موبائل فونز چھین کر فرار ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کے نواحی علاقے رائیونڈ میں موٹر سائیکل شوروم میں ڈکیتی کی واردات کا واقعہ پیش آیا ہے جہاں 2 ڈاکو شوروم  کے مالک سے ڈھائی لاکھ روپے، موبائل فونز چھین کر فرار ہوگئے۔

    پولیس کا یہ بھی بتانا ہے کہ  ملزمان نے  شوروم مالک سمیت شوروم پر آئے خریدار کو بھی لوٹ لیا ہے، خریدار  نقدی رقم اور موبائل فونز سے محروم ہوگئے۔

    شوروم میں ڈکیتی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے 2 ڈاکو کیش کاؤنٹر سے لوٹ مار کر رہے ہیں۔

  • کلاس رومز میں موبائل فونز لے جانے پر پابندی عائد

    کلاس رومز میں موبائل فونز لے جانے پر پابندی عائد

    نیدر لینڈز کے تعلیمی اداروں کے کلاس رومز میں موبائل فونز، ٹیبلیٹس اور اسمارٹ واچز کو لے جانے پر پابندی عائد کی جا رہی ہے۔

    ڈچ حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ نیدر لینڈز میں یکم جنوری 2024 سے کلاس رومز میں موبائل فونز، ٹیبلٹس اور سمارٹ واچز پر بڑی حد تک پابندی عائد کر دی جائے گی اور اس پابندی کا مقصد تدریسی سرگرمیوں کے دوران طالبعلموں کی توجہ بھٹکنے سے بچانا ہے۔

    وزیر تعلیم رابرٹ ڈجک گراف نے ایک بیان میں کہا کہ کلاس روم میں موبائل فون یا دیگر ڈیوائسز لے جانے کی اجازت اس وقت ہوگی جب ان کی ضرورت ہوگی جیسے ڈیجیٹل اسکلز کے اسباق کے دوران یا طبی وجوہات وغیرہ۔

    وزیر تعلیم رابرٹ ڈجک گراف کا کہنا تھا کہ اگرچہ موبائل فون ہماری زندگی کا حصہ بن چکے ہیں لیکن وہ کلاس روم سے تعلق نہیں رکھتے۔

    وزیر تعلیم نے کہا کہ طالبعلموں کو اپنی توجہ تعلیم کے حصول پر مرکوز کرنے کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ سائنسی رپورٹس سے ثابت ہوا ہے کہ موبائل فون تعلیم سے توجہ ہٹاتے ہیں۔

    یہ پابندی وزارت تعلیم اسکولوں اور متعلقہ اداروں کے درمیان ہونے والے ایک معاہدے کے تحت لگائی جا رہی ہے۔

    ڈچ وزیر تعلیم نے بتایا کہ تعلیمی ادارے اپنے انداز سے پابندی کا اطلاق کر سکیں گے اور 2024 کے موسم گرما میں اس پابندی سے مرتب اثرات کا جائزہ لیا جائے گا۔

  • ملتان میں پولیس نے 2 کروڑ روپے مالیت کے 500 موبائل فونز برآمد کر لیے

    ملتان میں پولیس نے 2 کروڑ روپے مالیت کے 500 موبائل فونز برآمد کر لیے

    ملتان: پنجاب کے شہر ملتان میں پولیس نے 2 کروڑ روپے مالیت کے 500 موبائل فونز برآمد کر لیے۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان پولیس نے پانچ سو کی تعداد میں چوری شدہ سیل فونز برآمد کر لیے ہیں، جن کی مالیت دو کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے۔

    ایس ایس پی آپریشنز محمد عمران نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے موبائل فونز برآمد کیے گئے، برآمد ہونے والے موبائل فونز مالکان کے حوالے کر دیے گئے ہیں۔

    انھوں نے بتایا کہ پولیس ٹیموں نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے چوری شدہ موبائل فون ٹریس کیے، موبائل فون وصول کرنے والے شہریوں نے خوشی کا اظہار کیا اور پولیس کے اس اقدام کو سراہا۔

  • پہلے سے مہنگے امپورٹڈ موبائل فونز مزید مہنگے ہوں گے؟ اہم خبر آگئی

    پہلے سے مہنگے امپورٹڈ موبائل فونز مزید مہنگے ہوں گے؟ اہم خبر آگئی

    اسلام آباد : آئندہ مالی سال کے بجٹ میں امپورٹڈ لگژری آئٹمز پر ٹیکسز بڑھانے کی تجویز سامنے آگئی، جس کے باعث پہلے سے ہی مہنگے امپورٹڈ موبائل مزید مہنگے ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق آئندہ بجٹ میں لگژری گاڑیوں پر ٹیکس بڑھانے اور مقامی گاڑیوں کی ویلیو کے حساب سے ٹیکس لگانے کی تجویز دے دی گئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آیندہ بجٹ میں امپورٹڈ برانڈڈ میک اپ کا سامان مزید مہنگا جبکہ امپورٹڈ برانڈ میک اپ آلات اور مشینری مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ آئندہ بجٹ میں امپورٹڈ غیر ضروری اور لگژری آئٹمز پر ٹیکسز بڑھانے کی تجویز ہے ، جس سے مہنگے امپورٹڈ موبائل مزید مہنگے ہونے کا امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق آئندہ بجٹ میں 100 ڈالر سے زائد مالیت سے امپورٹڈ موبائل پر ڈیوٹی بڑھائے جانے کا امکان ہے۔

    ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ امپورٹڈ انرجی سیور بلب، فانوس اور ایل ای ڈی ، مپورٹڈ ٹائلز اور سرامکس ، امپورٹڈ برانڈڈ باتھ فٹنگز اور سینٹری مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

  • موبائل فونز کی میک ان پاکستان پالیسی پھلنے پھولنے لگی

    موبائل فونز کی میک ان پاکستان پالیسی پھلنے پھولنے لگی

    اسلام آباد : مشیر تجارت رزاق داؤد کا کہنا ہے کہ موبائل فونزکی میک ان پاکستان پالیسی پھلنے پھولنے لگی ہے، صرف 7ماہ میں 10 ہزار نوکریاں پیدا کیں اور 12.48ملین مقامی موبائل آلات تیار کئے۔

    تفصلات کے مطابق مشیر تجارت رزاق داؤد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ موبائل فونزکی میک ان پاکستان پالیسی پھل پھول رہی ہے، مقامی موبائل مینوفیکچررزنے صرف 7ماہ میں 10 ہزار نوکریاں پیدا کیں۔

    رزاق داؤد کا کہنا تھا کہ 12.48ملین مقامی موبائل آلات تیارکئے گئے ہیں، جن میں 5 ملین سے زائد 4G اسمارٹ فون شامل ہیں، میں موبائل کارخانہ دارکوقابل ذکرکامیابی پر مبارکباد دینا چاہتا ہوں۔

  • ملکی سطح پر اسمارٹ فونز کی تیاری کے سلسلے میں بڑی پیش رفت

    ملکی سطح پر اسمارٹ فونز کی تیاری کے سلسلے میں بڑی پیش رفت

    اسلام آباد: ملکی سطح پر اسمارٹ فونز کی تیاری کے سلسلے میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، موبائل ڈیوائس کی مینوفیکچرنگ سے متعلق ریگولیشنز اور تصدیق کا ڈرافٹ تیار کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے پاکستان میں مقامی سطح پر موبائل فونز کی تیاری سے متعلق قواعد و ضوابط اور موبائل فونز کی تصدیق کے سلسلے میں ایک ڈرافٹ تیار کر لیا ہے، اس ڈرافٹ کا مقصد موبائل فونز کی مقامی سطح پر تیاری کو فروغ دینا ہے۔

    پی ٹی اے کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ اس ڈرافٹ سے موبائل فونز کی اسمگلنگ کی حوصلہ شکنی ہوگی، یہ ڈرافٹ موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ پالیسی کی روشنی میں تیار کیا گیا ہے، موبائل فونز کی تیاری میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

    پی ٹی اے کے مطابق ڈرافٹ کی تیاری میں ٹیلی کام صارفین اور اسٹیک ہولڈرز سے تاثرات بھی لیے گئے ہیں، عوام بھی اپنے تاثرات 5 اکتوبر 2020 تک جمع کرا سکتے ہیں۔ پی ٹی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ادارہ اسمارٹ فونز کی ملکی سطح پر تیاری کے لیے کوشاں ہے۔

    بیرون ملک سے موبائل فون لانے والوں کے لیے خوش خبری، آرڈیننس جاری

    یاد رہے چند دن قبل سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کے اجلاس میں اراکین کمیٹی نے مطالبہ کیا تھا کہ پی ٹی اے موبائل کمپنیوں کو عوام کو قسطوں پر فون دینے کا پابند کرے، جس پر پی ٹی اے جواب دیا تھا کہ ہم لائسنس دے دیں گے، کمپنیاں خود فور جی سپورٹ فون تیار کریں گی۔ کمیٹی کا مؤقف تھا کہ ڈیجیٹل پاکستان کے لیے اسمارٹ فونز تک آسان رسائی ضروری ہے۔ پی ٹی اے نے کہا تھا کہ مقامی سطح پر موبائل تیاری کے لائسنس کا جلد اجرا کیا جائے گا۔

  • بیرون ملک سے موبائل فونز لانے والوں کی مشکل آسان

    بیرون ملک سے موبائل فونز لانے والوں کی مشکل آسان

    اسلام آباد : فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) کا کہنا ہے کہ 15ہزار یا اس سے کم مالیت کے اسمارٹ فونز کی درآمد پر سیلز اور انکم ٹیکس کی شرح پر کمی کردی گئی ، حکومت اسمارٹ فونز کی مقامی پیداوار کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا کہنا ہے کہ اسمارٹ فونزکی درآمد پر عائد ٹیکسز میں خاطرخواہ کمی ہوئی ، 15 ہزار یا اس سے کم مالیت کے اسمارٹ فونزکی درآمد پر سیلز ،انکم ٹیکس کی شرح پر کمی کی گئی۔

    ایف بی آر کا کہنا تھا کہ لوکل صنعتکارکیلئے بھی مارکیٹ میں حالات سازگار،موافق ہونے چاہئیں، حکومت اسمارٹ فونزکی مقامی پیداوارکی حوصلہ افزائی کرتی ہے، مشیرتجارت،ٹیکسٹائل،انڈسٹریز،سرمایہ کاروں کی کمیٹی کام کررہی ہے۔

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق تجاویزاسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد ای سی سی میں لائی جائیں گی، تجاویز سےمتعلق حتمی فیصلہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کرے گی۔

    مزید پڑھیں : بیرون ملک سے موبائل فون لانے والوں کے لیے خوش خبری، آرڈیننس جاری

    یاد رہے چند روز قبل وفاقی حکومت نے صدارتی آرڈیننس جاری کر کے درآمد ہونے والے موبائل فونز کا ٹیکس کم کردیا، ایف بی آر کی جانب سے جاری انکم ٹیکس آرڈیننس کی خصوصیات کے حوالے سے فہرست جاری کی گئی ، جس میں بتایا گیا تھا کہ ٹیکس قوانین 2001 کے تحت انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور کسٹم ڈیوٹی کو کم کیا گیا۔

    ٹیکس قوانین کی (دوسری شق ) میں تبدیلی کے آرڈیننس میں بتایا گیا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے بیرون ملک سے امپورٹ کیے جانے والے مخصوص یعنی کم قیمت موبائل فونز پر عائد ہونے والے ٹیکسز پر چھوٹ دے دی، اب 30 ڈالر سے 100 ڈالر تک کی مالیت کے موبائلز پر 730 روپے کی جگہ 100 روپے ود ہولڈنگ ٹیکس نافذ ہوگا۔

    اسی طرح تیس ڈالر تک کی مالیت کے اسمارٹ فون پر 100 جبکہ 100 ڈالر کی قیمت والے موبائل فون پر 200 روپے ٹیکس کم وصول کیا جائے گا۔