Tag: موبائل فون استعمال

  • کترینہ اور وکی کی شادی میں ’نو فون پالیسی‘ کی وجہ سامنے آگئی

    کترینہ اور وکی کی شادی میں ’نو فون پالیسی‘ کی وجہ سامنے آگئی

    بالی ووڈ کے معروف اداکار وکی کوشل کے چھوٹے بھائی اداکار سنی کوشل نے بھائی اور بھابی کترینہ کیف کی شادی پر اپنائی گئی ’نو فون پالیسی‘ کی وجہ بتادی ہے۔

    بالی ووڈ کے ابھرتے ہوئے اداکارہ سنی کوشل نے حالیہ انٹرویو میں وکی کوشل اور اداکارہ کترینہ کیف کی شادی میں ’نو فون پالیسی‘نافذ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ شادی میں پرائیوسی کی وجہ سے فون کے استعمال پر پابندی تھی۔

    سنی کوشل نے بتایا کہ شادی پر جو کچھ کیا وہ سب بہت شاندار اور دلچسپ تھا، ہم نے ’نو فون پالیسی‘ کو اپنایا اور محسوس کیا کہ سب نے اپنے موبائل فون ایک جانب رکھ کر صرف اور صرف شادی پر توجہ دی اور اسے بھرپور انداز میں انجوائے کیا۔

    کترینہ اور وکی کی شادی میں موبائل فون پر پابندی کیوں؟ وجہ جان کر صارفین حیران

    وکی کوشل نے کہا کہ شادی کی تقریب میں موجود تمام مہمان تقریبات سے اتنا لطف اندوز ہوئے کہ کسی کو بھی فون کا ہوش نہیں تھا، پتہ ہی نہیں چلا کہ تین روزہ تقریبات کا اختتام کب ہو گیا۔

    سنی کوشل نے کہا کہ فون کے استعمال سے یہ ڈر ہوتا کہ کوئی تصویر نہ لیک ہوجائے گی اور آپ دباؤ میں رہتے ہوئے شادی سے لطف اندوز نہیں ہوسکتے لیکن ہم پر ’نو فون پالیسی‘ اپنانے کے بعد کوئی دباؤ نہیں تھا، کوئی ڈر نہیں تھا کہ کوئی تصویر یا یادگار لمحہ لیک ہو جائے گا۔

     یاد رہے کہ اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل نے دسمبر 2021 میں راجستھان میں شادی کی تھی، اپنی زندگی کے اس خاص موقع پر انہوں نے اپنے عزیز و اقارب کو بھی اپنی شادی میں مدعو کیا تھا لیکن شادی میں تمام مدعو افراد کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

  • معروف سابق فٹ بالر ڈیوڈ بیکھم اب گاڑی نہیں چلا سکیں گے

    معروف سابق فٹ بالر ڈیوڈ بیکھم اب گاڑی نہیں چلا سکیں گے

    لندن:انگلینڈ کے سابق فٹبالر ڈیوڈ بیکھم پر گاڑی چلاتے ہوئے موبائل فون استعمال کرنے کے جرم مین 6 ماہ تک ڈرائیونگ پر پابندی عائد کردی گئی۔ جرم کا ارتکاب کرتے ہوئے ان کی تصویر ایک شہری نے لی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق 44 سالہ سابق کھلاڑی نے 21 نومبر کو لندن میں عوام کی جانب سے نشاندہی کرنے پر اپنی غلطی کا اعتراف کیا۔جنوبی لندن کے بروم لے مجسٹریٹ کورٹ نے فٹبالر کے لائسنس پر 6ماہ کی پینالٹی پوائنٹس عائد کیے اور 750پانڈ جرمانہ عائد کرتے ہوئے 100پاؤنڈ استغاثہ کی فیس اور 75پاؤنڈ سرچارج فیس ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔

    ضلعی جج کیتھرین مور کا کہنا تھا کہ ڈیوڈ بیکھم کے لائسنس میں اس سے قبل تیز رفتاری کے باعث 6پوائنٹس لگے ہوئے تھے ،جس کے بعد اب لگنے والے پوائنٹس کے بعد وہ 12 پوائنٹ کی حد پار کرچکے ہیں جس سے انہیں پابندی کا سامنا کرنا پڑا۔

    عدالت میں انہوں نے اپنا پورا نام، تاریخ پیدائش اور پتہ بتایا۔استغاثہ کے وکیل میتھیو اسپریٹ کا کہنا تھا کہ عوام میں سے ایک شخص نے ڈیوڈ بیکھم کی ٹریفک میں گاڑی چلاتے ہوئے موبائل فون پر بات کرتے ہوئے تصویر کھینچی تھی۔

    دفاعی وکیل جرارڈ ٹائیرل کا کہنا تھا کہ ڈیوڈ بیکھم گاڑی آہستہ چلارہے تھے اور اس واقعے کے بارے میں انہیں کچھ خاص یاد نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جو ہوا ،اسے چھپایا نہیں جاسکتا لیکن ان کی نظر میں انہیں کچھ یاد نہیں، انہوں نے اعتراف جرم کرنا تھا اور انہوں نے وہی کیا۔