Tag: موبائل فون برآمد

  • اسمگلر سینکڑوں غیر قانونی موبائل فون کے ساتھ گرفتار

    اسمگلر سینکڑوں غیر قانونی موبائل فون کے ساتھ گرفتار

    جیک آباد میں سٹی پولیس نے اسمگلر کو کار سمیت گرفتار کرلیا جس کی گاڑی سے نان کسٹمز پیڈ مختلف قسم کے آٹھ سو موبائل فون برآمد ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں خفیہ اطلاع پر سٹی پولیس نے ایک اسمگلر کو کار سمیت گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم سے نان کسٹمز پیڈ مختلف قسم کے 800 موبائل فون برآمد ہوئے ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی قائد اعظم روڈ پر کی گئی، بلوچستان سے آنے والی کار کو روک کر تلاشی لی تو مختلف قسم کے لاکھوں روپے کے نان کسٹمز پیڈ 800 موبائل فون برآمد ہوئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کی شناخت سبی بلوچستان کے رہائشی جاوید اقبال ابڑو کے نام سے ہوئی ہے، قانونی کارروائی کے بعد گرفتار ملزم کو کار اور برآمد ہونے والے موبائل فونز سمیت کسٹمز حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

  • نور مقدم  کے قاتل کا موبائل فون برآمد، مزید چونکا دینے والے انکشافات سامنے آگئے

    نور مقدم کے قاتل کا موبائل فون برآمد، مزید چونکا دینے والے انکشافات سامنے آگئے

    اسلام آباد: نور مقدم کے قاتل ظاہر جعفر کے موبائل فون سے خواتین پر تشدد کے متعدد ویڈیوز برآمد کرلی گئیں ، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ماضی میں بھی خواتین پر تشدد میں ملوث رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں نور مقدم قتل میں مزید چونکا دینے والے انکشاف سامنے آیا ، پولیس نے ملزم ظاہر جعفر کے موبائل فون سے خواتین پر تشدد کے متعدد ویڈیوز برآمد کرلیں۔

    پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ ملزم کے موبائل فون کا ڈیٹا برآمد کرلیا ، جس سے اہم شواہد ہاتھ آئے ہیں ڈیٹا سے پتہ چلا ہے کہ ملزم ماضی میں بھی خواتین پر تشدد میں ملوث رہا ہے۔

    اسلام آباد کی پولیس نے موبائل فون فرانزک یونٹ کو بھیج دیا ہے۔

    گذشتہ روز سفارتکار کی بیٹی نورمقدم کو قتل کرنے کی محرکات بتاتے ہوئے ملزم نے کہا تھا نور میرےساتھ بےوفائی کررہی تھی جس کا مجھےپتہ چل گیاتھا اور ‏بےوفائی پر نورمقدم کوقتل کیا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ ملزم کی والدہ اور سیکیورٹی گارڈز نے3گھنٹےتک واقعہ چھپایا اگر ملزم کی والدہ یاگارڈز وقت پر ‏اطلاع دیتے تو نور کی جان بچائی جاسکتی تھی، نورمقدم ساڑھے 4بجے بالکنی سے بھاگ کر گارڈ کے پاس آئی اور خود کو سیکیورٹی ‏گارڈ کے کیبن میں بند کر لیا، ملزم ظاہرجعفرپیچھےآیا اور کیبن سے نور کو باہر نکالا۔

    گلی میں موجودگارڈیہ سب کچھ دیکھتےرہے لیکن کسی بھی گارڈ نے ظاہرجعفر کو تشدد کرنے ‏سے نہیں روکا، گلی میں اوربھی لوگ موجودتھےجنہوں نے نور کو گھسیٹتےدیکھا، ملزم نے نورمقدم پر ‏‏3گھنٹے تک تشدد کیا۔

  • لاہور  ایئر پورٹ پر کسٹم حکام کی بڑی کارروائی،  لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فون برآمد

    لاہور ایئر پورٹ پر کسٹم حکام کی بڑی کارروائی، لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فون برآمد

    لاہور : علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر کسٹم  حکام نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فون برآمد کرلئے ، ڈی سی کسٹم نے کہا مسافر نے جسم کے ساتھ آئی فون لگا رکھے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق کسٹم حکام نے لاہور ایئر پورٹ پر بڑی کاروائی کرتے ہوئے مسافر سے لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فون برآمد کرلئے ، ڈی سی کسٹم ثاقب وڑائچ نے بتایا کہ مسافر برطانیہ سے قطر سے وایا لاہور پرواز 620سے لاہور پہنچا ، کسٹم کے سپاہی وحید نے شک پڑنے مسافر کو روکا تو مسافر نے جسم کے ساتھ آئی فون لگا رکھے تھے۔

    ثاقب وڑائچ کا کہنا تھا کہ جہلم کے رہائشی مرزا عرفان بیگ کے پاس برطانیہ اور پاکستان کا پاسپورٹ تھا ، جو وہ اسمگلنگ میں استعمال کررہا تھا، مسافر نے بڑی چالاکی سے اپنی پنٹ اور کوٹ کے نیچے موبائل فون جسم کے ساتھ ٹیپ کے ساتھ لگا رکھے تھے ۔

    ڈی سی کسٹم کے مطابق 39 قیمتی آئی فون جن کی لاگت 70 لاکھ سے زائد بتائی جارہی ہے جبکہ برآمد ہونے والے موبائل فونز میں 20 قیمتی جدید آئی فون 18 سام۔ سنگ گلیکسی نوٹ 10/11 شامل ہیں۔

    ثاقب وڑائچ نے بتایا کہ ایک قیمتی موٹو رولا فون بیس ہینڈ فری پلس چارجر ، بیس خالی بوکس موبائل فون بھی برآمد ہوئے ، مسافر کے خلاف سمگلنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ بھی درج کیا جائے گا۔