Tag: موبائل فون سروس بحال

  • موبائل فون سروس بحال ہونا شروع

    موبائل فون سروس بحال ہونا شروع

    کراچی: محرم الحرام کی سیکیورٹی کے باعث بند کی گئی موبائل فون سروس بحال ہونا شروع ہوگئی، ٹریکر کے سبب بند ہونے والی گاڑیاں بھی چلنے کے قابل ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق آج دس محرم الحرام کو تیسرے روز بھی بند کی گئی موبائل فون سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے جس کے باعث لوگوں کی رابطوں میں دشواری کی مشکل میں کمی آنے لگی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: موبائل فون کی بندش سے اے ٹی ایم سروس متاثر

    خیال رہے کہ کراچی، حیدرآباد، لاہور پشاور سمیت مختلف شہروں میں آج بھی موبائل فون سروس معطل ہے جس کے باعث نہ صرف رابطوں میں دشواری کا سامنا ہے بلکہ مختلف بینکوں کی اے ٹی ایم سروسز بھی متاثر ہوئیں جس سے عوام کو اے ٹی ایم کے ذریعے رقوم کے حصول کے لیے مشکلات کا سامنا رہا۔

    دوسری جانب ملک بھر میں مجالس اور جلوسوں کا سلسلہ جاری ہے ، جس کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں کراچی سمیت مختف شہروں میں 3 دن تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ راولپنڈی اسلام آباد میٹرو اور ملتان کی میٹرو بس سروس بھی معطل رہے گی۔

    جلوس کی گزرگاہیں کو کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا ہے اور رینجرز اور پولیس کا گشت جاری ہے جبکہ جلوس کی گزرگاہوں کی فضائی نگرانی بھی کی جارہی ہے۔

  • ملک بھر میں موبائل فون سروس بحال کردی گئی

    ملک بھر میں موبائل فون سروس بحال کردی گئی

    اسلام آباد: ملک بھر کے بڑے شہروں میں یوم عاشور کی سیکیورٹی کے لیے بند کی گئی موبائل فون سروس بحال ہونا شروع ہوگئی۔

    ملک بھر کے بڑے شہروں سے موصولہ اطلاعات کے مطابق کراچی، لاہور، کوئٹہ، پشاور، فیصل آباد، حیدرآباد، نواب شاہ، گلگت، ہری پور اور جیکب آبادسمیت دیگر شہروں میں موبائل فون سروس کی بحالی شروع ہوگئی ہے تاہم بعض شہروں میں سروس کی جزوی طور پر بحالی کی بھی اطلاعات ہیں۔

    اسی سے متعلق: سندھ کے مختلف شہروں میں موبائل سروس معطل

    واضح رہے کہ مختلف شہروں میں موبائل فون سروس دوپہر ساڑھے بارہ بجے بند کی گئی تھی جو اب بحال ہوگئی ہے۔

    یہ پڑھیں: وفاقی دارالحکومت میں موبائل سروس بند نہ کرنےکافیصلہ

    قبل ازیں ملک بھر میں موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاہم اسلام آباد کو اس فیصلے سے مستثنیٰ قرار دیا گیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: موبائل فون سروس کی بندش،ملک بھر میں‌ اعلان باقی، وفاق خاموش

    صوبائی حکومتوں نے فیصلہ کیا تھا کہ نو اور دس محرم الحرام کو موبائل فون سروس بند رہے گی تاہم آٹھ محرم کو رات گئے تک بھی وفاق اس معاملے پر خاموش رہا اور اس خاموشی کا فائدہ عوام کو یہ پہنچا کہ نو محرم کو موبائل فون سروس بند نہ ہوئی۔