Tag: موبائل فون سروس بند

  • حکومت کا 3 روز کیلئے موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ

    حکومت کا 3 روز کیلئے موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : حکومت نے اوآئی سی وزرائے خارجہ کے اہم اجلاس کے پیش نظر 3روز کیلئے موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ، 19،18،17 دسمبر کو اسلام آباد میں موبائل سروس بند رہے گی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے کل سے 3 روز کیلئے موبائل فون سروس بندکرنے کا فیصلہ کرلیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ اوآئی سی وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس اسلام آباد میں ہونے جارہاہے ، جس کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا۔

    ذرائع وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ 19،18،17 دسمبر کو اسلام آباد میں موبائل سروس بند رہے گی، اس حوالے سے وزارت داخلہ نے پی ٹی اے کو موبائل سروس بند کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ نے 20 دسمبر کو اسلام آباد میں عام تعطیل کی سفارش کردی، چھٹی کا مقصد وی آئی پی مومنٹ کے دوران فل پروف سیکیورٹی ممکن بنانا ہے۔

    خیال رہے پاکستان 19دسمبر کو اوآئی سی کی اسلام آباد میں سیشن کی میزبانی کرے گا، پاکستان نے اجلاس میں امریکہ، روس، چین، فرانس اور برطانیہ، جرمنی ، جاپان، کینیڈا اور آسٹریلیا کے نمائندوں کو دعوت دی ہے جبکہ ہم افغانستان کے اعلی سطح کے نمائندوں کو بھی بلایا ہے۔

    اجلاس سے دنیا کی توجہ افغانستان کی طرف دلوائی جائے گی ، افغانستان کے نمائندے دنیا کو اپنے حالات کے بارے میں بتائیں گے۔

  • شہدائے کربلا کا چہلم، ملک کے مختلف شہروں میں آج موبائل فون سروس بند رہے گی

    شہدائے کربلا کا چہلم، ملک کے مختلف شہروں میں آج موبائل فون سروس بند رہے گی

    کراچی / اسلام آباد : چہلم امام حسینؓ کے موقع پر آج ملک کے مختلف شہروں میں موبائل فون سروس بند رہے گی، جبکہ سندھ میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہے۔

    وزارت داخلہ کے مطابق چہلم امام حسینؓ پر سیکورٹی خدشات کے پیشِ نظر ملک کے مختلف شہروں میں موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ اسلام آباد میں موبائل فون اورانٹرنیٹ سروس بحال رہے گی۔

    وزارت داخلہ کے نوٹی فکیشن کے مطابق پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان، آزاد کشمیر میں موبائل سروس بند ہوگی، جن شہروں میں پابندی کا اطلاق ہوگا ان میں لاہور، ننکانہ صاحب، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات، نارووال، راولپنڈی، اٹک، جہلم، سرگودھا، خوشاب، بھکر، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ملتان، ساہیوال، اوکاڑہ، پاکپتن، رحیم یارخان میں شہریوں کے موبائل فون خاموش رہیں گے۔

     جبکہ کراچی، حیدرآباد، سکھر، خیرپور، جیکب آباد، شکارپور، نوشہرہ، کوہاٹ، بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان، ٹانک، ایبٹ آباد، مظفرآباد، باغ، حویلی، میرپور، کوٹلی، کوئٹہ میں موبائل سروس بند ہوگی۔

    علاوہ ازایں شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر سندھ حکومت نے سیکورٹی کے سخت اقدامات کے تحت صوبے کے مختلف اضلاع میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی ہے۔

    کراچی میں آج رات بارہ سے کل رات دس بجے تک پابندی ہوگی، اس کے علاوہ مٹیاری، سجاول، شہید بےنظیرآباد، لاڑکانہ ، ٹنڈو محمدخان، جامشورو، میرپورخاص، سکھر میں بھی کل موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی ہوگی۔

  • سندھ میں نو اور دس محرم کو موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ

    سندھ میں نو اور دس محرم کو موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ

    کراچی: سندھ میں نو اور دس محرم الحرام کو موبائل فون، انٹرنیٹ ڈیوائسز اور وی وائرلیس فون کی سروسز بند رہیں گی، ڈبل سواری پر تین روزہ پابندی کا پہلے ہی اعلان کیا جاچکا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے ارباب چانڈیو کے مطابق محمکہ داخلہ سندھ نے دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سندھ میں نو اور دس محرم الحرام کو موبائل فون بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    نمائندے کے مطابق یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے تاکہ نو اور دس محرم الحرام کو سندھ بھر میں بڑے پیمانے پر نکلنے والے جلوسوں کی سیکیورٹی مزید سخت ہوسکے اور دہشت گردی کو روکا جائے تاکہ جلوس پرامن طریقے سے اپنے مقامات پر پہنچ سکیں اور دہشت گردوں کو کامیابی نہ مل سکے۔

    اس ضمن میں محکمہ داخلہ سندھ نے کہا ہے کہ سندھ میں 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس بند رہے گی، بندش کا اطلاق کراچی، حیدر آباد، سکھر، خیرپور میں ہوگا۔

    محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق موبائل فون سروس صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک معطل رہے گی اس دوران انٹرنیٹ ڈیوائسز اور وی وائرلیس سروس بھی معطل رہے گی، یہ فیصلہ امن و امان کے پیش نظر کیا گیا ہے۔


    اسی سے متعلق: سندھ بھر میں ڈبل سواری پر پابندی کا فیصلہ


    خیال رہے کہ محرم الحرام میں سیکیورٹی خدشات کے پیش  نظر تین روز کے لیے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کیے جانے کا پہلے ہی فیصلہ ہوچکا ہے۔

  • کراچی سمیت سندھ میں موبائل فون دو روز خاموش رہیں گے

    کراچی سمیت سندھ میں موبائل فون دو روز خاموش رہیں گے

    کراچی: کراچی سمیت اندون سندھ موبائل فون سروس کب اور کہاں بند رہے گی، اے آروائی نیوز کو اوقات موصول ہوگئے ہیں۔

    کراچی میں نو اور دس محرم کو الحرام موبائل فون مختلف اوقات میں خاموش رہیں گے، ااطلاعات کے مطابق جلوس کے اطراف 10کلو میٹر تک صبح چھ سے رات دس بجے تک موبائل فون سروس بند رہے گی، دس محرم کو دوپہر بارہ بجے سے شام پانچ بجے تک موبائل فون کام نہیں کریں گے۔

    کراچی کے ضلع وسطی میں نو اور دس محرم کو چوبیس گھنٹے کے لئے موبائل سروس بند رہے گی، ضلع شرقی میں نو محرم کو صبح گیارہ سے شام چار بجے تک موبائل سروس پر خاموشی چھائی رہے گی جبکہ نو محرم کو کورنگی میں صبح سات سے شام چھ بجے تک سروس کو بند کیا گیا ہے ۔

    ضلع ملیر میں دس محرم الحرام کو صبح سات سے شام پانچ بجے تک موبائل سگنلز سے محروم رہیں گے جبکہ ضلع غربی میں دوپہر بارہ بجے سے رات دو بجے تک سروس پر پابندی کا اطلاق ہوگا۔

    نو اور دس محرم کو مجموعی طور پر صبح چھ سے رات دس بجے تک سروس بند رہے گی ۔

    حیدر آباد میں صرف دس محرم کو صبح چھ سے رات نو بجے تک سروس پر پابندی رہے گی، سیکیٹری داخلہ کے مطابق سکھر میں نو اور دس کو دوپہر بارہ سے رات نو بجے تک موبائل فون سروس معطل رہے گی، نو محرم کو روہڑی میں دوپہر بارہ سے رات گیارہ بجے تک سروس معطل رہے گی ۔

  • بارہ ربیع الاول کے موقع پرسندھ میں موبائل فون سروس، ڈبل سواری بند کرنے کا فیصلہ

    بارہ ربیع الاول کے موقع پرسندھ میں موبائل فون سروس، ڈبل سواری بند کرنے کا فیصلہ

    سندھ حکومت نے 14جنوری کو بارہ ربیع الاول کے موقع پر صوبے میں موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے وزارت داخلہ کو جلد خط لکھا جائے گا محکمہ داخلہ سندھ کے ذرائع کے مطابق صوبے میں بارہ ربیع الاول کی سیکیورٹی کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں اس دوران صوبے بھر میں ڈبل سواری پر پابندی ہوگی اسلحہ کی نمائش پر بھی پابندی ہوگی۔

    جبکہ خصوصی اجازت نامے منسوخ کردیئے جائیں گے محکمہ داخلہ کو پولیس نے سفارشات ارسال کردی ہیں جن کی روشنی میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ صوبے بھر میں موبائل فون سروس علی الصبح بند کردی جائے گی جو کہ رات گئے کھولی جائے گی محکمہ داخلہ سندھ اس بارے میں خط وزارت کو آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ارسال کردے گا۔

  • چہلم امام حسین،کراچی سمیت 22شہروں میں موبائل فون سروس بند

    چہلم امام حسین،کراچی سمیت 22شہروں میں موبائل فون سروس بند

    چہلم امام حسین کے موقع پر آج کراچی سمیت بائیس شہروں میں موبائل فون سروس بند کر دی گئی ہے، جبکہ سندھ سمیت ملک بھر کے کئی شہروں میں موٹرسائیکل پر ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

    پاکستان ٹیلی کمونیکیشن اتھارٹی نے چہلم کے موقع پر کئی شہروں میں موبائل فون سروس بند کر دی ہے، آج صبح سات بجے سے ہی کئی شہروں میں موبائل فونز خاموش ہونا شروع ہوگئے اور نو بجے تک بیس سے زائد شہروں میں موبائل فون سروس بند ہوگئی۔

    سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے رات دس بجے تک موبائل فونز خاموش رہیں گے، صوبائی حکومتوں نے چہلم کے دن خصوصی طور پر موبائل فون سروس بند کرنے کی وزارت داخلہ سے درخواست کی تھی، جس کو مدنظر رکھتے ہوئے پی ٹی اے نے فیصلہ کیا۔

    چہلم پرسندھ سمیت ملک کے کئی شہروں میں چوبیس گھنٹوں کیلئے موٹر سائیکل پر ڈبل سواری کی پابندی عائد کردی گئی، دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر پاک افغان سرحد کو بھی چوبیس گھنٹوں کیلئے بند کر دیا گیا ہے، جبکہ قبائلی علاقوں سے آنے والوں راستوں پر بھی سخت چیکنگ کی جا رہی ہے۔