Tag: موبائل فون چارج

  • گھر سے باہر موبائل فون چارج کرنا آسان ہوگیا

    گھر سے باہر موبائل فون چارج کرنا آسان ہوگیا

    امریکہ: گھر سے باہر موبائل فون چارج کرنا ایک بڑا مسئلہ ہے لیکن ایک امریکی کمپنی نے اس کا حل نکال لیا ہے، آ پ بس چہل قدمی کریں اور اور آپ کا جوتا موبائل فون چارج کرے گا۔

    امریکی کمپنی نے اِن سول کے نام سے ایک ایسا جوتا تیار کیا ہے، جس کے تلوے میں ننھا سا جنریٹر لگا ہے، جب ایڑی پر دباؤ پڑتا ہے تو جنریٹر چلتا ہے اور اس سے پیدا ہونے والا کرنٹ جوتے کے اوپر کی طرف لگی بیٹری میں اسٹور ہو جاتا ہے۔

    جسے یو ایس بی پورٹ کے ذریعے موبائل فون ، ٹیبلٹ ، کمپیوٹر اور کیمرے وغیرہ کی بیٹری کو چارج کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

    کمپنی کا کہنا ہے کہ ایک گھنٹے کی واک سے اتنا کرنٹ پیدا ہو جائے گا کہ جو موبائل فون کو دو گھنٹے تک چلا سکے گا۔

  • موبائل فون چارج کریں صرف 30سیکنڈز میں

    موبائل فون چارج کریں صرف 30سیکنڈز میں

    گھنٹوں موبائل فون پر باتیں بنانے والوں کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ اب انہیں بیٹری ڈاؤن ہونے کاڈر نہیں ہوگا۔

    ایسا موبائل فون چارجر متعارف کرایا گیا ہے،جو صرف تیس سیکنڈز میں موبائل فون چارج کردیگا، اس چارجر کی تجرباتی لانچنگ اسرائیلی کمپنی نے کی ہے، جو مستقبل میں ہر اسمارٹ فون کے لیے ایسے چارجر متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

    اس چارجر کی قیمت عام موبائل فون چارجر سے دگنی ہوگی لیکن اس چارجر کیلئے آپ کو انتظار کرنا پڑے گا کیونکہ اسے مارکیٹ میں آنے میں تین سال لگیں گے۔

  • اب موبائل آلو اور سیب کی مدد سے چارج ہوگا

    اب موبائل آلو اور سیب کی مدد سے چارج ہوگا

    برطانوی ماہرین نے بغیر کسی آلے کے موبائل فون چارج کرنے کا طریقہ دریافت کرلیا ہے، اب موبائل آلو اور سیب کی مدد سے چارج ہوگا۔

    پاکستان میں بجلی نہیں مگر برطانوی ماہرین نے موبائل چارجنگ کا آسان حل ڈھونڈ نکالا ،اب آپ بجلی کے بغیر بھی اپنا موبائل فون چارج کرسکتے ہیں، برطانوی ماہرین نے آلو اور سیب سے موبائل چارج کرنے کا طریقہ نکال لیا۔

    برطانوی ماہرین نے ایک بورڈ پر آٹھ سو سیب اور آلو قطاروں میں لگائے اور انھیں تانبے کی تاروں کے ذریعے آپس میں منسلک کردیا، تانبے کی تار کا ایک سرا بجلی کے ساکٹ اور دوسرا سرا موبائل فون سے کنیکٹ کیا گیا، جس نے موبائل فون کو چند ہی سیکنڈز میں چارج کرنا شروع کردیا۔

    یہ منفرد سرکٹ اوسطاً بیس ملی ایمپیئر کرنٹ پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔