Tag: موبائل مینوفیکچررز

  • حکومت کا موبائل مینوفیکچررز کو 3 فیصد آر اینڈ ڈی الاونس دینے کا فیصلہ

    حکومت کا موبائل مینوفیکچررز کو 3 فیصد آر اینڈ ڈی الاونس دینے کا فیصلہ

    اسلام آباد : حکومت نے مقامی موبائل انڈسٹری کے فروغ کے لیے موبائل مینوفیکچررز کو تین فیصد آر اینڈ ڈی الاونس دینے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان موبائل سمٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں آئی ٹی و موبائل انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ 35 برانڈز پاکستان میں موبائل فونز بنا رہے ہیں، حکومت نے موبائل مینوفیکچررز کو 3 فیصد آر اینڈ ڈی الاونس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    جولائی اگست میں فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کی جائے گی، فائیوسپیکٹرم کی نیلامی آسان شرائط پر رکھیں گے ایسی پالیسی لائیں گے کہ کمپنیاں انفراسٹرکچرپر سرمایہ کاری کریں گی۔

    وزیر آئی ٹی کا مزید کہنا تھا کہ وزارت آئی ٹی کے اقدامات سے آئی ٹی برآمدات میں 32 فیصد اضافہ ہوا ہے، آنے والے دنوں میں موبائل فونز کی برآمدات پر فوکس کیا جائے گا۔

    اس موقع پر ٹیلی کام سیکٹر سے متعلقہ شراکت داروں کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آئی ٹی کی صنعت بڑی تیزی سے ترقی کررہی ہے، مزید بہتری کے لیے رکاوٹیں دورکرنے کی ضرورت ہے۔

    موبائل سمٹ میں شریک کمپنیوں اور آئی ٹی سے وابستہ حکام نے اس امید کا اظہار کیا کہ وزارت آئی ٹی کی جانب سے جاری کاوشوں سے ٹیلی کام سیکٹر میں بہتری آنے کا امکان ہے۔