Tag: موبائل چارجنگ

  • موبائل چارجنگ کے دوران شارٹ سرکٹ، 4 بچے جاں بحق

    موبائل چارجنگ کے دوران شارٹ سرکٹ، 4 بچے جاں بحق

    بھارت کے یوپی کے میرٹھ ضلع میں ایک افسوسناک واقعہ رونما ہوا، ایک گھر میں موبائل چارجنگ کے دوران شارٹ سرکٹ سے دھماکہ ہو گیا، جس کے باعث گھر میں آگ بھڑک اُٹھی، آگ کے سبب چار بچے لقمہ اجل بن گئے، جبکہ والدین شدید زخمی ہوئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جنتا کالونی میں جانی نامی شخص کے گھر میں ہفتہ (23 مارچ) کی رات موبائل فون کی چارجنگ کے دوران شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی۔

    آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے باعث جانی نامی شخص کی بیوی ببیتا اور چار بچے ساریکا (10)، نہاریکا (8)، سنسکار عرف گولو (6) اور کالو (4) شدید طور پر جھلس گئے۔

    بہادر ماں نے کس طرح اپنی بیٹی کو اغوا ہونے سے بچایا؟

    پولیس ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد کو میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا جہاں رات دیر گئے نہاریکا اور گولو چل بسے جبکہ ساریکا اور کالو اتوار کے روز زندگی کی بازی ہار گئے، پولیس افسر کے مطابق جانی کی حالت خطرے سے باہر ہے لیکن ببیتا کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے دہلی ایمس ریفر کر دیا گیا ہے۔

  • موبائل چارجنگ کے دوران فون کے استعمال سے لڑکی کی موت، تحقیقات میں نئی کہانی سامنے آ گئی

    موبائل چارجنگ کے دوران فون کے استعمال سے لڑکی کی موت، تحقیقات میں نئی کہانی سامنے آ گئی

    گوجرانوالہ: گوجرانوالہ میں موبائل فون سے آگ لگنے سے لڑکی کی موت کی ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ گھر میں پہلے سے گیس لیکج ہو رہی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر گوجرانوالہ کے علاقے کوہلو والا میں موبائل چارجنگ کے دوران فون کے استعمال سے لڑکی کی موت کے سلسلے میں ابتدائی تحقیقات میں نئی کہانی سامنے آ گئی۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لڑکی کے اہل خانہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ لڑکی ہیڈ فون لگا کر موبائل فون سن رہی تھی، کہ اچانک چارجنگ پر لگے موبائل فون میں آگ لگ گئی۔

    بیان کے مطابق شارٹ سرکٹ سے لگی آگ سے موبائل فون پھٹ گیا، گھر میں گیس لیکج پہلے سے ہو رہی تھی، اس لیے موبائل فون پھٹنے کے بعد آگ لگ گئی، جس نے لڑکی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ کوہلو والا کے علاقے میں گزشتہ رات پیش آیا۔

    خیال رہے کہ ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ 13 سالہ لڑکی نے موبائل کو چارجنگ پر لگایا اور ہینڈ فری استعمال کرنے لگی کہ اچانک موبائل فون، چارجر اور ہینڈ فری میں آگ بھڑک اٹھی، حیرت انگیز طو پر آگ نے شدت اختیار کی اور لڑکی اس کی کی لپیٹ میں آ کر مکمل جھلس گئی۔

    اطلاع دیے جانے پر ایک ایمبولینس جائے وقوعہ پر پہنچی تھی، جس میں متاثرہ لڑکی کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ اسپتال پہنچنے سے قبل ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی۔

  • موبائل فون کو چارج کرنے کے لیے اسمارٹ لباس تیار

    موبائل فون کو چارج کرنے کے لیے اسمارٹ لباس تیار

    بیجنگ: چینی انجینئرز نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک ایسا لباس متعارف کروادیا ہے جو سورج کی شعاعوں کو جذب کر کے ایمرجنسی کی صورت میں موبائل فون چارج کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چینی ماہرین نے ٹیکنالوجی دور میں نیا انقلاب برپا کیا اور عوام کے سب سے زیادہ استعمال والی چیز موبائل فون کی چارجنگ ختم ہونے کا مسئلہ حل کرتے ہوئے ایک ایسا لباس تیار کیا ہے جو شدید ضرورت کے وقت موبائل چارج کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    پڑھیں:  موبائل فون کی بیٹری جلد ختم کرنے والی وجوہات

     ماہرین نے اس ایجاد کی ضرورت اُس وقت محسوس جب عوام کی جانب سے موبائل فون کی چارجنگ ختم ہونے کی شکایات میں اضافہ دکھائی دیا تھا تو اسے دور کرنے کے لیے چینی یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے سرتوڑ کوشش کیں اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک نئی ایجاد ’’چارجنگ لباس‘‘ تیار کیا۔جو سورج کی شعاعوں کو  جذب کر کے موبائل فون چارج کرسکتا ہے۔

    قبل ازیں بھی سائنسی دنیا میں اس طرح کے کپڑے اور لباس منظر عام پر آچکے ہیں تاہم تاریخ میں یہ ایجاد منفرد اس لیے ہے کہ اس کپڑے کو دیگر کپڑوں کی طرح کاٹا اور سیا جاسکتا ہے۔

    charging-cloth

    اس کپڑے کو بنانے والے انجینئر کا کہنا ہےکہ اسے بڑے پیمانے پر کسی کارخانے میں آسانی سے تیار کیا جاسکتا ہے، اس سے اسمارٹ فون کےعلاوہ کھال پر چپکنے والے طبی آلات کو بہت سہولت سے چارج کیا جاسکتا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: اردو ادب کے قارئین کے لیے خوشخبری، نئی موبائل ایپ آگئی

    اس ضمن میں چینی انجینئروں نے 2 طرح کا کپڑا بنایا ہے جن میں ایک میں ٹائٹانیئم یا مینگنیز پالیمر کو زنگ آکسائیڈ اور ایک الیکٹرولائٹ ( برقیرہ) لگایا ہے بعد ازاں پالیمر کو تانبے سے ڈھانپا گیا ہے جو سولر (شمسی) سیل کا کام کرتا ہے جبکہ دوسرے قسم کے کپڑے میں ٹائٹانیئم اور ٹائٹانیئم نائٹریٹ، کاربن کی پتلی تہہ اور ایک الیکٹرو لائٹ شامل کیا گیا ہے۔
  • وزن کم کرنے ا ور موبائل چارجنگ میں گہرا تعلق

    وزن کم کرنے ا ور موبائل چارجنگ میں گہرا تعلق

    لندن:  ایک نئی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ بیڈ روم میں فون چارج کرنا آپ کے وزن میں اضافے کا باعث ہوتا ہے، کیونکہ لیپ ٹاپ، ٹیلی ویژن اسکرین، اسٹریٹ لائٹس اور فون کی اسکرین سے نکلنے والی مصنوعی روشنی آپ کے جسم میں موجود موٹاپے کے خلاف لڑنے والے ہارمونز کی پیداوار کو روکتی ہے۔

    اس مطالعے کے سربراہ پروفیسر احمد ایجل کا کہنا ہے کہ جدید فضاء کو اپنانے میں انسانی ناکامی کی اصل وجہ وبائی امراض، آرام پسند طرز زندگی ، ہائی کیلوری ڈائٹ اور مصنوعی روشنی کا زیادہ استعمال ہے جس سے میلاٹونن کی سطح کم ہوتی ہے۔