Tag: موبائل چھیننے

  • پشاور میں بھی موبائل چھیننے کی وارداتوں کے دوران شہری قتل ہونے لگے، دل دہلا دینے والی فوٹیج

    پشاور میں بھی موبائل چھیننے کی وارداتوں کے دوران شہری قتل ہونے لگے، دل دہلا دینے والی فوٹیج

    پشاور: خیبر پختونخوا کے دارالحکومت میں بھی موبائل فون چھیننے کی وارداتوں کے دوران شہری قتل ہونے لگے، اس سلسلے میں ایک دل دہلا دینے والی فوٹیج سامنے آئی ہے۔

    پشاور میں موبائل فون چھیننے کی وارداتوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، شہر کے علاقے گلبہار میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک شہری کی جان لے لی گئی۔

    سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 2 موٹر سائیکل سوار بے رحم لٹیروں نے راہ چلتے ایک شہری سے موبائل فون مانگا، تاہم شہری بھاگنے لگا تو ایک مسلح لٹیرے نے اسے گولی مار دی۔

    گولی لگنے سے شہری سڑک پر گر گیا تو لٹیروں نے اسے اسی حالت میں لوٹا، اور موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہو گئے، پشاور پولیس نے بھی ایک روایتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ واردات کے سلسلے میں تفتیش جاری ہے، ملزمان کو جلد گرفتار کر لیں گے۔

  • ویڈیو: خاتون کا موبائل چھیننے والے ڈاکو کی عوام نے درگت بنادی

    ویڈیو: خاتون کا موبائل چھیننے والے ڈاکو کی عوام نے درگت بنادی

    ڈاکو کو خاتون کا موبائل چھیننا مہنگا پڑگیا، عوام نے لڑکے کی سڑک پر ہی درگت بنادی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک نوجوان خاتون فٹ پاتھ پر کھڑی اپنا سیل فون استعمال کررہی ہوتی ہے کہ  ایک ڈاکو سائیکل سوار  خاتون کے سامنے سے اسکا فون چھینتے ہوئے بھاگنے کی کوشش کرتا ہے۔

    واقعے کی ویڈیو قریب لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہوگئی۔

    کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی ڈاکو خاتون کے ہاتھ سے فون چھین کر بھاگنے کی کوشش کرتا ہے اسی وقت فٹ پاتھ کے مخالف سمت سے ایک کار آتی ہے اور اسے ہٹ کرکے نیچے گرادیتی ہے۔

    ڈاکو گرتا ہے لیکن بھاگنے میں کامیاب ہو جاتا ہے ایک اور کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسے چوٹ لگتی ہے جس کی وجہ سے اسے نیچے گرتے ہوئے دیکھا گیا۔

    جیسے ہی وہ اٹھ کر بھاگنے لگتا ہے ویسے ہی ایک اور نوجوان اسے  لات مارتا ہے جس سے وہ سڑک پر موٹربائیک سے ٹکرا کر گرتا ہے، لوگ اسے پکڑ کر مارتے پیٹتے ہیں۔

    خیال رہے کہ کسی مجرم کو پکڑنے کی کوشش کرنا ایک عام شہری کے لیے بہت قابل تحسین بات ہے لیکن اسے مارنا ایک جرم ہے کیونکہ ہمارا فرض ہے کہ کسی بھی  ڈاکو، حملہ آور کو پولیس یا کسی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کے حوالے کریں ناں کہ اپنے ہی ہاتھ میں قانون لیں۔