Tag: موبائل

  • بجٹ دوست نئے آئی فون کی پہلی جھلک

    بجٹ دوست نئے آئی فون کی پہلی جھلک

    ایپل کے نئے آئی فون SE2 کی پہلی تصاویر سامنے آگئیں، مذکورہ فون کا ڈیزائن آئی فون 8 جیسا ہے جبکہ اس کی قیمت بے حد کم ہے۔

    آن لیکس نامی ٹویٹر اکاؤنٹ نے آئی فون ایس ای 2 یا آئی فون 9 کی ایک تصویر ٹویٹ کی ہے، تصویر کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ اس میں 4.7 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے، ٹچ آئی ڈی ہوم بٹن اور سنگل کیمرا دیا گیا ہے۔

    یہ ڈیزائن آئی فون 8 جیسا ہے جو دو سال قبل ریلیز کیا گیا تھا۔ نئے فون میں طاقتور اے 13 بائیونک پراسیسر ہوگا۔

    خیال رہے معروف ٹیکنالوجی تجزیہ کار منگ چی کو نے بتایا تھا کہ سال 2020 میں ایپل 2 نئے ایس ای ٹو ماڈل کے آئی فون لانچ کرنے جارہا ہے، نئے ماڈلز کی اسکرینز 5.5 اور 6.1 انچ کی ہوں گی۔

    منگ چی کو کے مطابق مذکورہ ماڈل کا ایس ای 2 پلس اگلے برس یعنی سنہ 2021 میں لانچ کیا جائے گا۔

    ان کے مطابق ایس ای 2 ماڈلز میں تھری ڈی ٹچ فیچرز نہیں ہوں گے، یہ فیچرز آئی فون 11 سے بھی ختم کیے جا چکے ہیں۔ نئے ماڈلز میں ٹچ آئی ڈی فنگر پرنٹ ریڈر ہوگا جبکہ فیس آئی ڈی نہیں ہوگی۔

    علاوہ ازیں اس میں اے 13 چپ اور تھری جی بی ریم ہوگی۔ ایس ای 2 ماڈل کی قیمت 399 ڈالر ہوگی۔

  • سابقہ بیوی کا مذاق اڑانے پر 20 ہزار درہم جرمانہ

    سابقہ بیوی کا مذاق اڑانے پر 20 ہزار درہم جرمانہ

    دبئی: متحدہ عرب امارات میں سابقہ بیوی کا سوشل میڈیا پر مذاق اڑانے والے شخص کو عدالت نے 20 ہزار درہم جرمانہ کر دیا۔

    اماراتی میڈیا کے مطابق ابوظہنی کی عدالت نے ماتحت عدالت کی جانب سے ملزم کو سنائی گئی سزا کی توثیق کرتے ہوئے فیصلہ برقرار رکھا ہے۔

    عدالتی ریکارڈ کے مطابق ملزم پر اس کی سابقہ بیوی نے الزام عائد کیا تھا کہ طلاق کے بعد سابق شوہر سوشل میڈیا پر پوسٹنگ کر کے مذاق اڑایا اور واٹس ایپ پر میسیجز کر کے پریشان کیا۔

    خاتون نے عدالت میں بیان دیا کہ سابق شوہر نے اسے بندر سے مشابہت دی اور سوشل میڈیا پر بدنام کرنے کی کوشش کی جب کہ واٹس ایپ پر مسلسل توہین آمیز میسیجز، تصاویر اور ویڈیوز بھیج کر پریشان کرتا رہا۔

    ملزم نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے اسے جھوٹ اور بے بنیاد قرار دیا تاہم دوران تفتیش عدالت نے واٹس ایپ پیغامات اور سوشل میڈیا پوسٹنگ کے ثبوتوں کی بنیاد پر فیصلہ سناتے ہوئے 20 ہزار درہم جرمانہ کردیا۔

  • لڑکی کو نازیبا پیغامات بھیجنا اماراتی لڑکے کو مہنگا پڑ گیا

    لڑکی کو نازیبا پیغامات بھیجنا اماراتی لڑکے کو مہنگا پڑ گیا

    دبئی: متحدہ عرب امارات میں ہم وطن لڑکی کو نازیبا پیغامات بھیجنے اور بلیک میلنگ کے الزام نے اماراتی لڑکے کو عدالت پہنچا دیا۔

    اماراتی میڈیا کے مطابق 19 سالہ لڑکے کو 20 سالہ لڑکی کو سوشل میڈیا پر نامناسب میسجز بھیجنا مہنگا پڑ گیا، شکایت کنندہ نے پراسیکیوٹر کو بتایا کہ مذکورہ لڑکے نے اس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر میسجز بھیجے کہ اگر اس نے ’ان بلاک‘ نہ کیا تو وہ ہمارے تعلقات کے بارے میں اس کے بھائی اور والدین کو بتا دے گا۔

    لڑکی نے تفتیشی افسر کو بتایا کہ ایک رات لڑکے نے اسے دھمکی آمیز پیغامات بھیجے اور وائس میسیج بھیج کر پیغام دیا کہ اگر اس کی بات نہ مانی تو وہ تمام راز فاش کر دے گا۔

    لڑکی کے بقول لڑکا اس لیے بھی افسردہ تھا کہ اس کی شادی کی پیشکش کو اس نے مسترد کردیا تھا جب کہ شکایت کنندہ کی والدہ نے بھی تفتیشی افسر کو بتایا کہ میری بیٹی نے لڑکے کی آفر کو یکسر مسترد کردیا تھا اور اس وقت ہم ساتھ تھے اور یہ باتیں اس نے خود سنی تھیں۔

    شکایت کنندہ نے ملزم کی جانب سے بھیجے گئے پیغامات اور وائس میسج بطور ثبوت پیش کردیے ہیں اور اب عدالت 29 دسمبر کو کیس کا فیصلہ سنائے گی۔

  • واٹس ایپ کا وہ فیچر جس کے سب منتظر

    واٹس ایپ کا وہ فیچر جس کے سب منتظر

    سانس فرانسسکو: پیغام رسانی کی مقبول ترین ایپلی کیشن ’واٹس ایپ‘ کا ایک ہی اکاؤنٹ بیک وقت مختلف ڈیوائسز پر قابل استعمال ہوگا۔ واٹس ایپ نے اس فیچر کی تیاری شروع کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ نے صارفین کی دیرینہ مشکل کو حل کرنے کے لیے کوششیں شروع کردی ہیں، میسیجنگ ایپلی کیشن اس وقت ایک ایسے فیچر پر کام کررہی ہے جس کے ذریعے صارفین اپنا اکاؤنٹ بیک وقت کئی ڈیوائسز پر استعمال کر سکیں گے۔

    اس وقت صارفین اپنے رجسٹرڈ فون پر صرف واٹس ایپ کا ایک ہی اکاؤنٹ استعمال کرتے ہیں اور اگر کسی دوسری ڈیوائس پر کوئی اس اکاؤنٹ کو استعمال کرنا چاہےتو اسے پہلے والی ڈیوائس سے اکاؤنٹ کو بند کرنا ہوتا ہے۔

    تاہم اب واٹس ایپ نے صارفین کی مشکل کو آسان بنانے کے لیے نئے فیچر پر ایسے طریقہ کار کی تیاری شروع کردی ہے جس کے ذریعے صارف بیک وقت ایک سے زائد ڈیوائسز پر واٹس ایپ اکاؤنٹ استعمال کرسکے گا۔

    یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی کمپنی پر اہم شخصیات کی جاسوسی کا الزام

    اس ملٹی پل استعمال کے فیچر میں بھی دو طرفہ چیٹ پر پرائیوسی موجود ہوگی۔ میسیجنگ کمپنی نے فور طور پر اس نئے فیچر کے حوالے سے باضابطہ کوئی اعلان نہیں کیا۔

    واضح رہے کہ حال ہی میں واٹس ایپ صارفین کی جاسوسی کے الزام میں موبائل ایپلی کیشن کمپنی نے اسرائیلی فرم کے خلاف امریکی عدالت میں مقدمہ کیا ہے۔

    موبائل ایپلی کیشن کمپنی نے اسرائیلی سائبر سرویلینس فرم این ایس او گروپ کے خلاف مقدمے میں الزام لگایا کہ اس نے اپنے جاسوسی کے پروگرام کے لیے موبائل ایپلی کیشن کا استعمال کیا اور اس کے صارفین کو نشانہ بنایا۔

  • ڈھائی کروڑاینڈرائیڈ موبائل ’مالویئر‘ سے متاثر ہونے کا انکشاف

    ڈھائی کروڑاینڈرائیڈ موبائل ’مالویئر‘ سے متاثر ہونے کا انکشاف

    واشنگٹن: رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ نیا مالویئر صارف کا ڈیٹا چوری نہیں کرتا بلکہ ایپس ہیک کرتا ہے اور زیادہ اشتہارات ڈسپلے کرتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایک نیا اینڈرائیڈ مالویئر دریافت کیا گیا ہے جس نے ڈھائی کروڑ سے زائد ڈیوائسز کو ایپس بدل کر متاثر کیا ہے۔ یہ بات آن لائن سیکیورٹی کمپنی چیک پوائنٹ کی ایک رپورٹ میں سامنے آئی ہے جسے ایجنٹ اسمتھ کا نام دیا گیا ہے جس کی وجہ اس کا کسی ڈیوائس پر حملے کا طریقہ اور پکڑے جانے سے بچنا ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ مالویئر صارف کا ڈیٹا چوری نہیں کرتا بلکہ ایپس ہیک کرتا ہے اور زیادہ اشتہارات ڈسپلے کرتا ہے تاکہ مالویئر کے آپریٹر ان ویوز سے منافع حاصل کرسکیں۔

    چیک پوائنٹ کے مطابق یہ مالویئر کسی ڈیوائس میں مختلف ایپس جیسے واٹس ایپ کے کوڈ میں کچھ حصوں کو بدل دیتا ہے اور انہیں اپ ڈیٹ ہونے سے روکتا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اس مالویئر نے بھارت اور اس کے ارگرد کے ممالک ممکنہ طور پر پاکستان بھی میں صارفین کو زیادہ متاثر کیا ہے، جس کی وجہ اس خطے میں ایک تھرڈ پارٹی ایپ اسٹور 9 ایپس کی مقبولیت ہے۔

    چیک پوائنٹ کے مطابق یہ مالویئر فوٹو یوٹیلیٹی، گیمز اور سیکس پر مبنی ایپس میں چھپا ہوسکتا ہے اور جب کوئی صارف اسے ڈاؤن لوڈ کرلیتا ہے تو یہ خود کو گوگل کی ایپ کی شکل میں ظاہر کرتا ہے اور اپنا نام گوگل اپ ڈیٹر بتاتا ہے، جس کے بعد دیگر ایپس کے کوڈ بدلنے کا عمل شروع ہوجاتا ہے۔

    رپورٹ میں تبایا گیا ہے کہ اس مالویئر کو آپریٹرز نے گوگل پلے اسٹور تک توسیع دینے کی کوشش کی تھی اور 11 ایپس میں اس کے سادہ ورژن کا کوڈ شامل کردیا تھا تاہم گوگل نے اب ان تمام مشتبہ ایپس کو پلے اسٹور سے ڈیلیٹ کردیا ہے۔

    اس مالویئر سے اینڈرائیڈ 5 اور 6 پر کام کرنے والی ڈیوائسز زیادہ متاثر ہوئی ہیں تاہم چیک پوائنٹ کا کہنا تھا کہ اپنی ایپس کو اپ ڈیٹ کردینا اس سے تحفظ دے سکتا ہے۔

  • چینی کمپنی ہواوے کا اینڈرائیڈ پر انحصار ختم کرنے کا فیصلہ

    چینی کمپنی ہواوے کا اینڈرائیڈ پر انحصار ختم کرنے کا فیصلہ

    بیجنگ: اسمارٹ فون بنانے والی دنیا کی دوسری بڑی چینی کمپنی ہواوے نے اینڈرائیڈ پر انحصار ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کمپنی اپنا آپریٹنگ سسٹم ہونگ مینگ متعارف کروائے گی جو اینڈرائیڈ کے مقابلے 60 فیصد تیز اور صرف موبائل فونز کے لیے مخصوص نہیں ہوگا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سمارٹ فون بنانے والی دنیا کی دوسری بڑی کمپنی ہواوے نے موبائل آپریٹنگ سسٹم اینڈرائیڈ پر انحصار ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ہواوے کے بانی رین زین فائی کا کہنا ہے کہ ہواوے کمپنی کا تیار کردہ آپریٹنگ سسٹم انٹرنیٹ راﺅٹرز، معلومات محفوظ کرنے والے مراکز اور خودکار ڈرائیونگ کی صلاحیت رکھنے والی گاڑیوں میں بھی استعمال ہو سکے گا۔

    رین زین فائی نے کہا کہ اس سسٹم کو باقاعدہ استعمال میں لانے سے قبل ہواوے کو اپنا ایپ سٹور بنانا ہوگا جو تیاری کے آخری مراحل میں ہے۔

    ٹیکنالوجی مصنوعات تیار کرنے والی چینی کمپنی نے کہا کہ ہواوے کے آپریٹنگ سسٹم کو مارکیٹ میں جگہ بنانے کے لیے تھوڑا وقت درکار ہوگا کیونکہ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس پہلے سے بازار میں دستیاب ہیں اور ان کو اچھی ڈویلپر سپورٹ حاصل ہے۔

    امریکا اورگوگل نے ہواوے کے صارفین کو خوشخبری سنادی

    خیال رہے کہ چینی کمپنی کا نیا آپریٹنگ سسٹم رواں سال ابتدائی طور پر چین میں متعارف کرایا جائے گا اور 2020 میں دنیا بھر میں صارفین کے لیے پیش کیا جائے گا۔

  • موبائل میں‌ کوکین سے متعلق میسج پر برطانوی سیاح کی امریکا سے ملک بدری

    موبائل میں‌ کوکین سے متعلق میسج پر برطانوی سیاح کی امریکا سے ملک بدری

    واشنگٹن/لندن : امریکی کسٹمز نے موبائل فون میں منشیات سے متعلق پیغام کی موجودگی پر برطانوی لڑکی کو ایئرپورٹ سے ہی واپس برطانیہ لوٹا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ سے تعلق رکھنے والی لڑکی اپنی سہیلی کے ہمراہ سیاحت کی غرض سے امریکا پہنچی لیکن وہاں ایئرپورٹ پر ہی اس کے فون میں ایک ایسا میسج کسٹمز اہلکاروں نے دیکھ لیا کہ اسے حراست میں لے لیا گیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ 28 سالہ ازابیلا بریزیئر جونز نامی یہ لڑکی اپنی 26 سالہ دوست اولیویا کیورا کے ہمراہ لاس اینجلس ایئرپورٹ پر اتری تھی۔ جہاں کسٹمز حکام نے ازابیلا کا فون چیک کیا تو ایک میسج میں کوکین سے متعلق پیغام موجود تھا۔

    امریکی کسٹمز حکام موبائل پیغام دیکھنے کے بعد برطانوی لڑکی کو علیحدہ کمرے میں لے جاکر واقعے کی تفتیش کی، تفتیش کے دوران لڑکی نے ماضی میں کوکین استعمال کرنے کا انکشاف کیا جس کے باعث حکام نے اسے گرفتار کرکے ایک روز کےلیے حوالات میں بند کردیا۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ امریکی کسٹمز نے اگلے روز ازابیلا کو برطانیہ ڈی پورٹ کرکے 10 سال تک اس کے امریکہ میں داخلے پر بھی پابندی لگا دی گئی۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق ازابیلا پیشے کے اعتبار سے اداکارہ ہے، ان کا کہنا تھا کہ ’مجھے ایک سیل میں بند کیا گیا تھا جہاں 4 خواتین اور بھی موجود تھیں۔

    ازابیلا نے بتایا کہ انہوں میرے ساتھ جو سلوک کیا وہ کسی طور ٹارچر سے کم نہیں تھا، انہوں نے میرے ساتھ یہ سلوک اس لیے کیا کہ میں پوش، سفید فام لڑکی تھی، انہوں میرے ساتھ یہ رویہ اختیار کرکے اپنی نسل پرستانہ سوچ کا ثبوت دیا ہے۔

  • ہواوے موبائلز پر گوگل اور اینڈرائڈ سسٹم بند

    ہواوے موبائلز پر گوگل اور اینڈرائڈ سسٹم بند

    چینی کمپنی ہواوے ٹیکنالوجیز پر گوگل کی سروسز معطل کردی گئیں، گوگل نے یہ قدم اس وقت اٹھایا ہے جب چند روز قبل ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہواوے کو بلیک لسٹ کردیا تھا۔

    ہواوے موبائل انٹرنیٹ کے جدید فائیو جی نیٹ ورک کے آلات بنانے والی سب سے بڑی کمپنی ہے اور کئی مغربی ممالک اور ان کی کمپنیاں اس کے تیار کردہ آلات استعمال کرتی ہیں۔

    ہواوے کے صارفین فی الحال اینڈرائڈ ایپس اور گوگل پلے سروس استعمال کرسکیں گے تاہم رواں سال گوگل کے اگلے ورژن کے لانچ ہونے کے بعد ان کے ہواوے کی ڈیوائسز پر دستیاب نہ ہونے کا امکان ہے۔

    اس کے بعد ہواوے کے صارفین اینڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم اوپن سورس لائسنس کے ذریعے اس نئے ورژن کو استعمال کرسکیں گے۔

    دوسری جانب ہواوے کمپنی نے اپنا آپریٹنگ سسٹم بنانے کی تصدیق کردی ہے، ہواوے کے موبائل چیف رچرڈ یو چینگ ڈونگ کا کہنا تھا کہ اگر ہواوے پر گوگل اور اینڈرائیڈ سروسز مستقل طور پر معطل ہوگئیں تو ایسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ان کی کمپنی نے پہلے سے ہی اپنا ایک آپریٹنگ سسٹم تیار کرلیا ہے۔

    کمپنی کا کہنا ہے کہ ضرورت پڑنے پر موبائل فونز اور کمپیوٹرز کے لیے اس سسٹم کو متعارف کروا دیا جائے گا۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ کمپنی اس اقدام کے بعد دنیا بھر میں اپنے کاروبار پر پڑنے والے ہر قسم کے اثرات کے لیے تیار ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے صدر ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے تھے جس کے تحت امریکی کمپنیوں پر ایسی غیر ملکی کمپنیوں کے تیار کردہ ٹیلی کام آلات استعمال کرنے پر پابندی ہوگی جنہیں امریکی حکومت قومی سلامتی کے لیے خطرہ سمجھتی ہو۔

    ہواوے کی انتظامیہ ماضی میں کئی بار کہہ چکی ہے کہ وہ امریکا کے لیے خطرہ نہیں اور اس پر امریکی کمپنیوں کی جاسوسی کے الزامات بے بنیاد ہیں۔

  • مسلسل 30 ہزار گھنٹے تک چلنے والا موبائل فون متعارف

    مسلسل 30 ہزار گھنٹے تک چلنے والا موبائل فون متعارف

    بیجنگ: چینی موبائل کمپنی نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک ایسا موبائل متعارف کرایا جسے ٹھنڈا رکھنے کے لیے پنکھا دیا گیا جبکہ یہ فون مسلسل تیس ہزار گھنٹے تک استعمال کیا جاسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چین کی نوبیا ریڈ میجک تھری موبائل کمپنی نے ایسا موبائل فون متعارف کرایا جس میں اے سی کی طرح کاپر ہیٹ پائپ دیا گیا اور اس میں ایک کولنگ فین بھی ہے۔

    نوبیا ریڈ میجک کا دعویٰ ہے کہ ٓآئی پی 55 فون خاموشی سے حرکت کرنے اور 14 ہزار رن ری منٹ کی رفتار سے گھومنے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ اسے مسلسل 30 ہزار گھنٹے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

    موبائل کے فیچرز

    چینی کمپنی نے فون میں اسنیپ ڈراگون 855 پراسیسر دیا جبکہ ماڈلز کے حساب سے مختلف اسٹوریج جیسے 6، 8  اور 12 جی بی ریم اور 64 ، 128 سمیت 256 گیگا بائٹس اسٹوریج کے آپشنز بھی ہیں۔

    مزید پڑھیں: نوکیا کا کم قیمت خصوصی موبائل متعارف

    یہ بھی پڑھیں: وقت پڑنے پر لیپ ٹاپ بننے والا موبائل فون متعارف

    فون کا ڈسپلے 6.65 انچ امولیڈ ہے جبکہ اس میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری ہے جو 30 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کرتی ہے۔ بنیادی طور پر موبائل گیمنگ کے لیے بنایا گیا۔

    موبائل کی پشت پر 48 میگا پکسل کا کیمرہ سنسر لیس ہے، دنیا کا یہ واحد فون ہے جس سے صارف بیک وقت 8 ویڈیو ریکارڈ کرسکتے ہیں ساتھ ہی سپر سلو موشن موڈ کا فیچر بھی دیا گیا۔ اسی طرح فرنٹ پر 16 میگا پکسل کا کیمرہ دیا گیا ہے۔

    کمپنی ترجمان کے مطابق فون تین مئی سے چین میں فروخت کےلیے پیش کیا جائے گا، 6 اور 64 جی بی اسٹوریج والے فون کی قیمت 430 ڈالرز مقرر کی گئی جبکہ 12 اور 256 جی بی ریم اسٹوریج والے فون 640 ڈالرز میں فروخت کیا جائے گا۔

  • سپریم کورٹ نے موبائل فون کارڈز پر تمام ٹیکس بحال کردیے

    سپریم کورٹ نے موبائل فون کارڈز پر تمام ٹیکس بحال کردیے

    اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے موبائل فون کارڈ پرتمام ٹیکسزبحال کر دیے.

    تفصیلات کے مطابق اب 100 روپے کے کارڈ پر100 روپے کا بیلنس نہیں ملے گا، موبائل فون کارڈ پرتمام ٹیکسز بحال ہوگئے، عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے 12جون کوجاری حکم امتناع واپس لے لیا.

     سماعت کےدوران ریمارکس میں چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نےکہا کہ قانون میں لکھاہے کہ ٹیکس وہی دے گا، جس پر لاگو ہو، قانون کےمطابق ٹیکس دینے یا نہ دینےکافیصلہ عوام پر چھوڑا گیا ہے، ایسا لگتا ہےکہ قانون کےذریعےہم جھوٹ بولنےکی ترغیب دے رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ 3 مئی کو سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے موبائل کارڈ کے ریچارج پر رقم کی کٹوتی کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے تمام موبائل کمپنیوں کو نوٹس جاری کئے تھے۔

    چیف جسٹس آف پاکستان کا کہنا تھا کہ 100روپے کے کارڈ یا بیلنس پر 40 روپے کاٹ لیے جاتے ہیں، اتنا زیادہ ٹیکس کس قانون کے تحت اورکس مد میں لیا جاتا ہے؟

    خیال رہے کہ پاکستان میں موجود موبائل فون کمپنیاں 100 روپے کے ری چارج پر 40 روپے کی کٹوتی کرتی تھیں جس میں سروس چارجز اور ٹیکس کی رقم شامل تھے، صارفین کا دیرینہ مطالبہ تھا کہ کمپنیوں کی جانب سے کٹوتی پر جواب طلب کیا جائے۔

    مزید پڑھیں: موبائل فون صارفین کو سو روپے کے کارڈ پر سو روپے کا بیلنس ملتا رہے گا

    یاد رہے چیف جسٹس آف پاکستان نے 11 جون کو موبائل فون کارڈز پر وصول کئے جانے والے ٹیکسز معطل کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کمپنیوں کو دو روز کی مہلت دی تھی۔ اس سے قبل سماعت میں سپریم کورٹ نے موبائل کارڈ ز پر کئی قسم کے ٹیکس پیسہ ہتھیانے کا غیر قانونی طریقہ قرار دیا تھا۔

    چیف جسٹس کے حکم کے بعدموبائل کمپنیوں نے 100 روپے کے کارڈ پر 100 روپے کا بیلنس دینے کا اعلان کرتے ہوئے متعلقہ محکمے کو کمپنیوں کے ساتھ مل کر فریم ورک تشکیل دینے کا حکم جاری کیا تھا۔