Tag: موبائل

  • سال 19-2018: پہلے 7 ماہ میں موبائل کی درآمد میں اضافہ

    سال 19-2018: پہلے 7 ماہ میں موبائل کی درآمد میں اضافہ

    اسلام آباد: رواں مالی سال 19-2018 کے پہلے 7 ماہ میں موبائل کی درآمد میں اضافہ دیکھا گیا، رواں سال 7 ماہ میں 60 ارب سے زائد مالیت کے موبائل فون درآمد کیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان بیورو شماریات کا کہنا ہے کہ رواں سال کے پہلے 7 ماہ 55 ارب مالیت کے موبائل فون درآمد کیے گئے، گزشتہ7 ماہ میں موبائل فون کی درآمد میں 13.13 فیصد اضافہ ہوا۔

    ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ سال 7 ماہ میں 48.71 ارب کے موبائل فون درآمد کیے گئے تھے جبکہ رواں سال 7 ماہ میں 42 کروڑ 38 لاکھ ڈالر (60 ارب 22 کروڑ سے زائد) مالیت کے موبائل فون درآمد کیے گئے۔

    ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ڈالر مہنگا ہونے کی وجہ سے موبائل کی درآمدی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

    خیال رہے کہ پاکستان بیورو شماریات نے مہنگائی کے حوالے سے بھی اعداد و شمار جاری کیے ہیں جن کے مطابق نئے مالی سال 19-2018 کے آٹھویں ماہ فروری کے دوسرے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.53 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    بیورو شماریات کا کہنا ہے کہ 15 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زندہ مرغی، ٹماٹر، کیلے، گندم، آٹا، مسٹرڈ آئل، مٹن، بیف، ویجی ٹیبل گھی، چینی، گڑ اور دال مسور سمیت 12 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

    رپورٹ کے مطابق انڈے، لہسن ،خوردنی تیل، آلو، پیاز، دال ماش، چنے کی دال، دال مونگ، سرخ مرچ اور ایل پی جی سمیت 10 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

  • موبائل یاد دلانے والی اسمارٹ جیکٹ

    موبائل یاد دلانے والی اسمارٹ جیکٹ

    سان فرانسسکو: گوگل نے اسمارٹ جیکٹ متعارف کرادی جو صارفین کو موبائل فون ساتھ میں لے جانے کی یاد دلائے گی۔

    گوگل کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق جیکٹ بین الاقوامی کمپنی ’لیوی‘ کے اشتراک سے تیار کی گئی جس میں جدید فیچرز شامل کیے گئے ہیں۔

    اگر کوئی صارف گھر میں موبائل بھول کر جارہا ہوگا تو یہ جیکٹ اُسے موبائل فون نہ ہونے کی نشاندہی کرے گی اسی طرح فون کھو جانے کی صورت میں بھی جیکٹ تلاش میں مدد فراہم کرے گی۔

    مزید پڑھیں: موبائل سے کنٹرول کرنے والا اسمارٹ جھولا متعارف

    اس جیکٹ میں ’آلویز ٹو گیدر‘ نامی فیچر شامل کیا گیا، جب کوئی شخص جیکٹ پہنے گا اور موبائل سے فاصلہ اختیار کرے گا تو یہ فیچر خود بہ خود ایکٹیو ہوجائے گا اور صارف کو مطلع کرے گا۔

    علاوہ ازیں جیکٹ صارف کو کالز، میسجز سے بھی آگاہی دے گی جبکہ اس کے ذریعے میوزک پلیئر بھی چلایا جاسکے گا۔ کمپنی کی جانب سے اس کی قیمت 350 ڈالر مقرر کی گئی جو پاکستانی کرنسی کے حساب سے تقریبا 48 ہزار روپے بنتی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: خواتین کو جنسی حملوں سے بچانے والا اسمارٹ فون کیس

    گوگل نے اعلان کیا کہ اسمارٹ جیکٹ فی الحال امریکا کے صارفین خرید سکتے ہیں، آئندہ برس سے یہ دنیا بھر میں دستیاب ہوگی۔

    اینڈرائیڈ پولیس نے جیکٹ کا کامیاب تجربہ کیا جس کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ اگر صارف اپنی اسمارٹ جیکٹ کہی بھول جائے گا تو موبائل پر نوٹی فکیشن موصول ہوگا۔

  • موبائل فون بچوں کے دماغ کو نقصان پہنچانے کا سبب

    موبائل فون بچوں کے دماغ کو نقصان پہنچانے کا سبب

    بدلتے ہوئے طرز زندگی میں ننھے بچوں کا موبائل فون استعمال کرنا معمول بن چکا ہے، تاہم ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ موبائل فون کا استعمال بچوں کے دماغ کو متاثر کرنے کا سبب بن سکتا ہے۔

    امریکا کے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کی تحقیق کے مطابق 9 اور 10 سال کے وہ بچے جو 7 گھنٹوں سے زیادہ وقت موبائل فون استعمال کرتے ہوئے گزارتے ہیں ان کے دماغ کی بیرونی جھلی کمزور ہوجاتی ہے۔ یہ جھلی معلومات کو پراسس کرنے کا کام سر انجام دیتی ہے۔

    ماہرین کے مطابق وہ بچے جو صرف ایک سے 2 گھنٹے بھی موبائل فون کے ساتھ گزارتے ہیں ان میں سوچنے سمجھنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔

    مزید پڑھیں: سبزہ زار بچوں کی ذہنی استعداد میں اضافے کا سبب

    مذکورہ تحقیق کے لیے ساڑھے 4 ہزار بچوں کے دماغ کا اسکین کیا گیا۔

    یہ پہلی بار نہیں ہے جب ماہرین نے بچوں پر موبائل فون کے مضر اثرات کی نشاندہی کی ہے۔ ماہرین کےمطابق موبائل فون اور ٹچ اسکرین کا بہت زیادہ استعمال نہ صرف بچوں بلکہ بڑوں کو بھی نقصان پہنچاتا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ موبائل کی اسکرین نیلے رنگ کی ہوتی ہیں اور یہ رنگ دیگر تمام رنگوں سے زیادہ توانائی کا حامل ہوتا ہے۔

    یہ نیلی اسکرینز بہت شدت سے نہ صرف بچوں بلکہ بڑوں کی آنکھوں پر بھی اثر انداز ہوتی ہیں۔ یہ آنکھ کے پردے کو نقصان پہنچا سکتی ہے اور ہمیشہ کے لیے نابینا بھی کر سکتی ہے۔

    مزید پڑھیں: بچے ڈیجیٹل نشے کا شکار

    مستقل روشن یہ اسکرین تمام عمر کے افراد کی آنکھوں پر نہایت خطرناک اثر ڈالتی ہیں اور یہ نظر کی دھندلاہٹ، آنکھوں کا خشک ہونا، گردن اور کمر میں درد اور سر درد کا سبب بنتی ہیں۔

    ان تمام بیماریوں کو ماہرین نے ڈیجیٹل بیماریوں کا نام دیا ہے جو آج کے ڈیجیٹل دور کی پیداوار ہیں۔

    ماہرین کے مطابق اس اسکرین کے ساتھ زیادہ وقت گزارنا دماغی کارکردگی کو بتدریج کم کردیتا ہے جبکہ یہ نیند پر بھی منفی اثرات ڈالتا ہے۔

    موبائل کے متواتر استعمال سے بچے اور بڑے رات میں ایک پرسکون نیند سونے سے محروم ہوجاتے ہیں اور سونے کے دوران بار بار ان کی نیند میں خلل بھی پڑتا ہے۔

  • وقت پڑنے پر لیپ ٹاپ بننے والا موبائل فون متعارف

    وقت پڑنے پر لیپ ٹاپ بننے والا موبائل فون متعارف

    نیویارک: امریکا کی ٹیکنالوجی کمپنی نے نیا اسمارٹ فون متعارف کرایا جس کو وقت پڑنے پر لیب ٹاپ بھی بنایا جاسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کی غیر معروف کمپنی پلانیٹ نے ایک بار پھر اپنی پرانی ایجاد کو جدید طرز پر پیش کرتے ہوئے کوسمو کمیونیکیٹر نامی اسمارٹ فون تیار کرلیا جس میں موبائل اورلیپ ٹاپ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

    کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کوسومو کمیونیکٹر کی اسکرین 6 انچ ہے اور اس میں معیاری کی بورڈ بھی موجود ہے، جبکہ اس کی ایل سی ڈی مکمل ٹچ ہے اور اس فون میں فنگر پرنٹ سینسر، کال بٹن مائیک، 24 میگا پکسل کیمرے سمیت دیگر فیچرز شامل ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: نوکیا کا نیا فون متعارف، قیمت بھی سامنے آگئی

    اعلامیے کے مطابق فون کو بوقت ضرورت کھولا جاسکتا ہے، استعمال کے بعد اس کا سائز کم ہوجاتا ہے جسے آسانی سے جیب میں بھی رکھ سکتے ہیں۔

    موبائل کے لیے اینڈرائیڈ 9.0 آپریٹنگ سسٹم جبکہ لیپ ٹاپ کے آپریٹنگ سسٹم کو اوپن سورس رکھا گیا، علاوہ ازیں پراسیسر ہیلو پی 70 رکھا گیا جبکہ 6 جی بی ریم اور 24 میگا پکسل کیمرہ بھی شامل ہے۔

    اسے بھی پڑھیں: جدید فیچرز اور طاقتور بیٹری کے ساتھ متعارف

    کمپنی کی جانب سے اس فون کی قیمت 800 ڈالر رکھی گئی جبکہ صارفین کو متاثر کرنے کے لیے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ ایڈوانس بکنگ کروانے والے کو خصوصی رعایت کے بعد قیمت 549 ڈالر ہوگی۔

  • بچوں کو روزانہ کتنی دیرموبائل استعمال کرنا چاہیے؟

    بچوں کو روزانہ کتنی دیرموبائل استعمال کرنا چاہیے؟

    کراچی: ڈاکٹر شہلا کا کہنا ہے کہ والدین اپنے بچوں کو روزانہ صرف چالیس منٹ موبائل استعمال کرنے کی اجازت دیں اس سے زیادہ وقت دینے سے اُن کی صحت متاثر ہوسکتی ہے۔

    ہماری روز مرہ کے معمولِ زندگی میں موبائل فون کی اہمیت اور اس کا استعمال مسلسل بڑھتا جارہا ہے جس کے انسانی صحت پر مضر اثرات مرتب ہورہے ہیں۔

    عصر حاضر کی سب سے اہم ایجاد موبائل فون کو پہلے تو صرف ضرورت کے لیے استعمال کیا جاتا تھا مگر جب سے سوشل میڈیا کی ویب سائٹس متعارف ہوئیں تو اس کا غیر ضروری استعمال تشویشناک حد تک بڑھ گیا۔

    موبائل کے زیادہ استعمال کے حوالے سے عالمی طبی اداروں نے مختلف تحقیقات میں صارفین کو متنبہ بھی کیا کہ وہ اسمارٹ ڈیوائس کو غیر ضروری ہاتھ نہ لگائیں۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں میزبان ندا یاسر کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شہلا نے موبائل فون استعمال کرنے کے نقصانات سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔

    مزیدپڑھیں: موبائل فون کے نشے سے کیسے چھٹکارا پائیں؟ ایوب کھوسہ نے بتا دیا

    ڈاکٹر شہلا کا کہنا تھا ’ہر چیز استعمال کرنے کے مثبت اور منفی پہلو ہوتے ہیں جس کا مکمل انحصار اور اختیار انسان پر خود ہی ہوتا ہے البتہ کسی بھی شخص کی بری عادت اُسے تباہی کی طرف ضرور لے جاتی ہے‘۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ’گاڑی ڈرائیو کرتے وقت موبائل فون استعمال کرنے کی وجہ سے ٹریفک حادثات کی تعداد دگنی ہوگئی جبکہ ہر  دوسرے شخص میں اس کی وجہ وہم کا مرض بھی پیدا ہوگیا کیونکہ فون کی گھنٹی ہر وقت کانوں میں محسوس ہوتی ہے‘۔

    ڈاکٹر شہلا کا کہنا تھا کہ ’موبائل استعمال کرنے کی وجہ سے سب سے زیادہ نیند متاثر ہوئی،  آجکل کے نوجوان رات کو بستر پر موبائل ساتھ لے کر سوتے ہیں، اگر انہیں اس کے نقصانات کا اندازہ ہو تو اس سے چھٹکارا حاصل کریں گے‘۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ’جب ہم رات کو سونے کے لیے لیٹتے ہیں تو جسم میں موجود ہارمون ’میلاٹونین‘ کا اخراج ہوتا ہے جو کینسر کے مرض کو روکنے میں سب سے بڑا دفاعی ہتھیار ہے، اگر ہلکی سی بھی روشنی ہو تو دماغ کو یہی پیغام ملتا ہے کہ ابھی دن ہے اور اس وجہ سے نیند متاثر ہوتی ہے اور ہارمون کا اخراج بھی نہیں ہوتا‘۔

    یہ بھی پڑھیں: موبائل پر 9 گھنٹے گیمز کھیلنے والا بچہ قابل رحم حالت کا شکار

    اسے بھی پڑھیں: باتھ روم میں موبائل استعمال کرنے والے صارفین کو ماہرین نے خبردار کردیا

    ڈاکٹر شہلا کا کہنا تھا کہ ’سگنلز کی وجہ سے موبائل میں سے الیکٹرک میگنیٹک (تابکاری) شعاعیں نکلتی ہیں جو انسانی صحت کے لیے بہت زیادہ نقصان دہ ہے اس لیے سوتے وقت اسمارٹ ڈیوائس کو اپنے سے بہت دور رکھیں ، اسے بند کردیں یا پھر فلائٹ موڈ پر لگا دیں تاکہ صحت متاثر نہ ہو‘۔

    اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’موبائل کے مسلسل استعمال کی وجہ سے گردن کے پٹھے اکڑ جاتے ہیں جس کی وجہ سے کاندھوں سے لے کر سر کے پچھلے حصے تک درد کی شکایت ہوتی ہے اور اس وجہ سے انسان تروتازہ نہیں رہتا‘۔

  • پانچ سو روپے سے کم بیلنس پر کوئی کٹوتی نہیں ہوگی

    پانچ سو روپے سے کم بیلنس پر کوئی کٹوتی نہیں ہوگی

    اسلام آباد: اٹارنی جنرل آف پاکستان انور منصور نےسپریم کورٹ کو آگاہ کیا ہے کہ موبائل کمپنیوں کو ہدایت کردی کہ 500 روپے سے کم کارڈ پر کسی قسم کے ٹیکس کی کٹوتی نہیں کی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں موبائل کمپنیوں کی جانب سے رقم کی کٹوتی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران اٹارنی جنرل انور منصور نے عدالت کو کمپنیوں کو ارسال کی جانے والی ہدایت سے متعلق آگاہ کیا۔

    سماعت کے دوران چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے اٹارنی جنرل سے پوچھا کہ موبائل کارڈ کے ری چارج پر ہونے والی کٹوتی سے متعلق قانون سازی کا عمل کہاں تک پہنچا۔

    اٹارنی جنرل نے عدالت سے استدعا کی کہ سپریم کورٹ قانون سازی کرنے کے لیے مزید کچھ وقت فراہم کرے تاکہ رقم کی کٹوتی سے متعلق باقاعدہ قانون بنایا جائے۔ عدالت نے وقت مہیا کرتے ہوئے سماعت کو غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا۔

    مزید پڑھیں: موبائل کارڈز پر ٹیکس تا حکم ثانی معطل رہے گا، چیف جسٹس

    واضح رہے کہ 3 مئی کو چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے موبائل کارڈ کے ریچارج پر رقم کی کٹوتی کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے تمام موبائل کمپنیوں کو نوٹس جاری کئے تھے۔

    چیف جسٹس آف پاکستان کا کہنا تھا کہ 100روپے کے کارڈ یا بیلنس پر 40 روپے کاٹ لیے جاتے ہیں، اتنا زیادہ ٹیکس کس قانون کے تحت اورکس مد میں لیا جاتا ہے؟

    خیال رہے کہ پاکستان میں موجود موبائل فون کمپنیاں 100 روپے کے ری چارج پر 40 روپے کی کٹوتی کرتی تھیں جس میں سروس چارجز اور ٹیکس کی رقم شامل تھے، صارفین کا دیرینہ مطالبہ تھا کہ کمپنیوں کی جانب سے کٹوتی زیادتی اور ظلم ہے جس پر کوئی اُن سے جواب طلب نہیں کرتا۔

    یہ بھی پڑھیں: موبائل فون صارفین کو سو روپے کے کارڈ پر سو روپے کا بیلنس ملتا رہے گا

    یاد رہے چیف جسٹس آف پاکستان نے 11 جون کو موبائل فون کارڈز پر وصول کئے جانے والے ٹیکسز معطل کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کمپنیوں کو دو روز کی مہلت دی تھی۔ اس سے قبل سماعت میں سپریم کورٹ نے موبائل کارڈ ز پر کئی قسم کے ٹیکس پیسہ ہتھیانے کا غیر قانونی طریقہ قرار دیا تھا۔

    چیف جسٹس کے حکم کے بعدموبائل کمپنیوں نے 100 روپے کے کارڈ پر 100 روپے کا بیلنس دینے کا اعلان کرتے ہوئے متعلقہ محکمے کو کمپنیوں کے ساتھ مل کر فریم ورک تشکیل دینے کا حکم جاری کیا تھا۔

  • بیٹری چارج کرنے والی ایپ سے آپ کا موبائل بالکل غیر محفوظ ہے

    بیٹری چارج کرنے والی ایپ سے آپ کا موبائل بالکل غیر محفوظ ہے

    کراچی: موبائل فون صارفین کی سیکیورٹی پرکھنے والے ادارے نے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ وہ گوگل پلے اسٹور پر موجود بیٹری چارج کرنے والی ایپلیکشنز  ہرگز ڈاؤن لوڈ نہ کریں۔

    رسک آئی کیو کی جانب سے جاری ہونے والے تنبیہ بلاگ میں کہا گیا ہے کہ بیٹری بچانے یا چارج کرنے کا دعویٰ کرنے والی اینڈرائیڈ ایپلیکشنز استعمال کرنے والے صارفین کا موبائل ڈیٹا، لوکیشن، نمبرز اور میسجز غیر محفوظ ہیں۔

    اعلامیہ میں کہا گیا ہے وہ صارفین جن کے موبائل میں یہ ایپلیکشن موجود ہیں اُن کا تمام ڈیٹا ہیکرز کسی بھی وقت لیک کرسکتے ہیں اور وہ آسانی سے کسی بھی اینڈرائیڈ ڈیوائس تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔

    بلاگ میں مزیدکہا گیا ہے کہ گوگل پلے اسٹور پر موجود اپلیکیشنز آپ کے فون کو وائرس سے صاف کرنے اور بیٹری کی کارکردگی کی بہتر بنانے کا دھوکا دے کر تمام ڈیٹا تک باآسانی رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔

    رسک آئی کیو میں شائع ہونے والے بلاگ میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی بڑے ادارے کی تصدیق کے بغیر کوئی ایپلیکشن اپنے موبائل میں ڈاؤن لوڈ نہ ڈکریں وگرنہ آئی ایم ای آئی، فون نمبرز، اسمارٹ ڈیوائس کا ماڈل، برانڈ سب ہیکرز کے پاس پاس پہنچ سکتا ہے۔

    بلاگ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس وقت  تقریبا 6 لاکھ سے زائد صارفین جعلی اور دھوکا دہی پر مبنی ایپلیکشن استعمال کررہے ہیں، ایسے تمام لوگ فوری طور پر اپنے موبائل کو ری سیٹ کر کے اینٹی مالور پروگرام ڈالیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ٹیکس کٹوتی ختم:‌ موبائل کمپنیوں کا 100روپےکےموبائل کارڈپر100روپےکےلوڈ کا اعلان

    ٹیکس کٹوتی ختم:‌ موبائل کمپنیوں کا 100روپےکےموبائل کارڈپر100روپےکےلوڈ کا اعلان

    اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کی روشنی میں موبائل کمپنیوں نے 100 روپے کے کارڈ پر 100 روپے کا بیلنس دینے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان نے گزشتہ دنوں موبائل کارڈز پر عائد کمپنیوں کی جانب سے از خود ٹیکسز کو کالعدم قرار دیا تھا جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے شروع ہوگا۔

    موبائل کمپنیوں نے 100روپےکے موبائل کارڈ پر 100 روپےکےلوڈکا اعلان کردیا جس کا اطلاق آج رات یعنی 13 جون کی اپریل سے شروع ہوگا، کمپنیاں عدالتی حکم کے بعد ٹیکس ختم کرنے کی پابند ہیں جس کے تحت یہ فیصلہ کیا گیا۔

    قبل ازیں 100 روپے والے کارڈ پر ٹیکس کٹوتی کے بعد صارفین کو 64 روپے 28 پیسے بیلنس موصول ہوتا تھا تاہم آج رات 12 بجے کے بعد سے 100 روپے کے لوڈ پر پورا ہی بیلنس ملے گا۔

    سپریم کورٹ کے حکم پر کمپنیوں کی جانب سے صارفین کو 15 روز کا ریلیف دیا جائے گا جس کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور موبائل کمپنیاں مل کر ٹیکسز کا نیا میکنزم تیار کریں گی۔

    مزید پڑھیں: چیف جسٹس نے موبائل کارڈز پر وصول کیے جانیوالے ٹیکسز معطل کردیئے

    واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے 11 جون کو موبائل فون کارڈز پر وصول کئے جانے والے ٹیکسز معطل کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کمپنیوں کو دو روز کی مہلت دی تھی۔

    چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے لاہور رجسٹری میں موبائل فون کارڈز پر ٹیکس کٹوتی کے خلاف از خود نوٹس کیس کی سماعت کی تھی جس میں چیئرمین ایف بی آر عدالت میں پیش ہوئے۔ جسٹس اعجازالاحسن نے قرار دیا کہ یہاں پر لوگوں سے لوٹ مار کی جا رہی ہے، ریڑھی بان سے کیسے ٹیکس وصول کیا جا سکتا ہے؟

    یاد رہے اس سے قبل سماعت میں سپریم کورٹ نے موبائل کارڈ ز پر کئی قسم کے ٹیکس پیسہ ہتھیانے کا غیر قانونی طریقہ قرار دے دیا، چیف جسٹس نے استفسار کیا وزیرخزانہ بتائیں، سیلز اور ودہولڈنگ ٹیکس کس قانون کے تحت وصول کیا جارہا ہے؟عدالت نے مختلف ممالک میں کال ریٹ کا تقابلی جائزہ چارٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

    واضح رہے کہ 3 مئی کو چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے موبائل کارڈ کے ریچارج پر رقم کی کٹوتی کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے تمام موبائل کمپنیوں کو نوٹس جاری کئے تھے۔

    یہ بھی پڑھیں: وزیرخزانہ بتائیں، موبائل کارڈز پر سیلز اور ودہولڈنگ ٹیکس کس قانون کے تحت وصول کیاجارہاہے؟ چیف جسٹس

    چیف جسٹس آف پاکستان کا کہنا تھا کہ 100روپے کے کارڈ یا بیلنس پر 40 روپے کاٹ لیے جاتے ہیں، اتنا زیادہ ٹیکس کس قانون کے تحت اورکس مد میں لیا جاتا ہے؟

    خیال رہے کہ پاکستان میں موجود موبائل فون کمپنیاں 100 روپے کے ری چارج پر 40 روپے کی کٹوتی کرتی ہیں جس میں سروس چارجز اور ٹیکس کی رقم شامل ہے، صارفین کا دیرینہ مطالبہ تھا کہ کمپنیوں کی جانب سے کٹوتی زیادتی اور ظلم ہے جس پر کوئی اُن سے جواب طلب نہیں کرتا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • شیر خوار بچے کی نگرانی کے لیے ایپ تیار

    شیر خوار بچے کی نگرانی کے لیے ایپ تیار

    ماہرین نے شیر خوار بچوں کی نگرانی و دیکھ بھال کے لیے ایسا آلہ ایجاد کرلیا ہے جو ان کی نقل وحرکت کو ریکارڈ کرے گا اور اسے ایک ایپ کے ذریعے والدین کے موبائل فون پر بھیج دے گا۔

    رے بے بی نامی یہ ٹریکر بچوں کی مصنوعات بنانے والی مشہور کمپنی کی معاونت سے تیار کیا گیا ہے۔

    ray-2

    ray-4

    یہ ایک کانٹیکٹ لیس ڈیوائس ہے جو جسم یا کسی اور شے سے متصل ہوئے بغیر بچوں کی نیند اور اس دوران ان کی سانس کی آمد و رفت کی نگرانی کرے گا، اس کے ساتھ ساتھ وہ تجاویز بھی دے گا کہ بچے کی نیند کو کیسے پرسکون بنایا جاسکتا ہے۔

    یہ سارا ڈیٹا ایک ایپ کے ذریعہ والدین کے موبائل فون پر موصول ہوجائے گا۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ اس آلے کا مرکزی مقصد بچے کی سانس کی آمد و رفت پر نگرانی رکھنا ہے۔ شیر خوار بچوں میں اکثر بیماریوں کا پتہ سانس کے ذریعہ ہی لگایا جاسکتا ہے۔

    ray-3

    یہ آلہ بچے سے کچھ فاصلے پر کسی میز پر رکھا جاسکتا ہے اور یہ کسی قسم کی شعاعیں خارج نہیں کرتا جو بچے کو نقصان پہنچانے کا سبب بنیں۔ اس آلے کے نتائج کے درستگی کی شرح 98 فیصد ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سام سنگ نوٹ 8، بیٹری سے متعلق صارفین کو مسائل کا سامنا

    سام سنگ نوٹ 8، بیٹری سے متعلق صارفین کو مسائل کا سامنا

    سام سنگ نوٹ 8 صارفین میں نہایت مقبول ہوچکا ہے بلکہ کچھ لوگ اسے آئی فون سے بہتر فون قرار دے رہے ہیں تاہم کچھ صارفین شکایات بھی رکھتے ہیں۔

    سوشل میڈیا وہ پلیٹ فارم ہے جہاں کسی بھی پراڈکٹ کی خوبیاں اور خامیاں فوری طور پر منظر عام پر آجاتی ہیں اور جہاں صارفین اپنے تجربات اور مشاہدات پر مبنی تبصروں کی لائن لگا دیتے ہیں۔

    سام سنگ نوٹ 8 کے حوالے سے سب سے زیادہ شکایات بیٹری کے حوالے سے موصول ہورہی ہیں جس میں چارجنگ کرتے ہوئے مسائل پیدا ہو رہے ہیں اور بیٹری کی ٹائمنگ بھی زیادہ نہیں۔

    ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ سام سانگ نوٹ 8 کی اسکرین ٹائپنگ کے دوران خود بخود بند ہو جاتی ہے جب کہ ٹائپنگ کرتے ہوئے بھی مسائل کا سامنا ہے۔

    سام سنگ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سام سنگ نوٹ 8 کامیاب ترین موبائل فون سیٹ ہے تاہم کچھ سیٹس میں خرابی کی اطلاعات آئی ہیں جنہیں دور کیا جارہا ہے لیکن ایسی شکایات کی تعداد نہایت کم ہے۔

    سام سنگ انتظامیہ نے مزید کہا کہ اگر بیٹری سے متعلق کچھ مسائل سامنے آتے ہیں تو اسے صارفین کو بھی آگاہ کیا جائے گا لیکن ابھی کوئی ایسی صورت حال نظر نہیں آتی۔

    یاد رہے اس سے قبل سام سنگ نوٹ 7 میں بھی بیٹری کے خراب ہونے، گرم ہوجانے اور کچھ سیٹس میں تو بیٹری پھٹ جانے کے واقعات بھی سامنے آئے تھے.