Tag: موت کا رقص جاری

  • تھرمیں موت کی دیوی کا رقص جاری

    تھرمیں موت کی دیوی کا رقص جاری

    تھر: سول اسپتال مٹھی میں زیر علاج پانچ روز کی بچی اور دس سالہ علی حسن کو بھی بھوک نگل گئی، غذائی قلت سے مرنے والے بچوں کی تعداد ایک سو آٹھ ہوگئی ہے۔

    تھر میں موت کی دیوی کا رقص جاری ہے، بھوک مزید کئی بچوں کو نگل گئی، سول اسپتال مٹھی میں سینتالیس بچے زیرِ علاج ہیں، ایک بچے کو تشویشناک حالت میں حیدر آباد منتقل کر دیا گیا جبکہ اسلام کوٹ تحصیل اسپتال میں تیرہ، ننگرپارکر میں نو، ڈیپلو میں آٹھ اور چھاچھرو تحصیل کے اسپتال میں سترہ بچے داخل ہیں اور موت اور زندگی کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔

    پانی اور دودھ کی ایک ایک بوند کو ترستے تھری بچے ایڑیاں رگڑ رگڑ کر مر رہے ہیں اور مائیں اپنے معصوم شہزادوں کو بھوک سے مرتا دیکھ کر آنسو بہا رہی ہیں لیکن حکمران بھوک و پیاس سے اموات کو تھر کا معمول قرار دے کر انکے زخموں پر نمک چھڑکتے ہیں ۔

  • کراچی: ڈاکٹر اور سیاسی جماعت کے کارکن سمیت 5افراد قتل

    کراچی: ڈاکٹر اور سیاسی جماعت کے کارکن سمیت 5افراد قتل

    کراچی: فائرنگ اور پُرتشدد واقعات کا سلسلہ تھم نہ سکا، حساس ادارے کے اہلکار، ڈاکٹر اور سیاسی جماعت کے کارکن سمیت پانچ افراد قتل کردئیے گئے۔

    شہر قائد میں موت کا رقص جاری ہے، ڈبل سواری پر پابندی، جگہ جگہ پولیس کے ناکوں کے باوجود پھر بھی دہشتگرد اپنی کارروائیوں میں پوری طرح آزاد ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے کورنگی ڈیڑھ نمبر پر کلینک پر فائرنگ کر ڈاکٹر کی جان لے لی گئی، مقتول کی شناخت ڈاکٹر عبدالعزیز کے نام سے ہوئی ہے، لیاری سلاٹر ہاؤس کے قریب کچرا کنڈی سے حساس ادارے کے اہلکار کی لاش ملی، جس کی شناخت طارق کے نام سے ہوئی۔

    اورنگی ٹاؤن غازی آباد میں موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے کارکن اکرم عرف شاہ جی کو موت کے گھاٹ اتار دیا، دیگر واقعات میں خاتون سمیت تین افراد کو ابدی نیند سلادیا گیا۔