Tag: موت کی وجہ

  • مشہور امریکی اداکارہ مشیل کی موت کی وجہ سامنے آگئی

    مشہور امریکی اداکارہ مشیل کی موت کی وجہ سامنے آگئی

    امریکی ڈرامہ سیریز سے شہرت پانے والی اداکارہ مشیل ٹریچٹنبرگ کی 39 سال کی عمر میں کس طرح موت ہوئی وجہ سامنے آگئی۔

    گوسپ گرل اور بفی دی ویمپائر سلیئر جیسی مشہور امریکی سیریز سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ مشیل کی اس سال فروری میں موت واقع ہوئی تھی، ان کی والدہ نے 26 فروری کی صبح اداکارہ کو نیویارک کے مین ہٹن میں سینٹرل پارک ساؤتھ کے ایک لگژری اپارٹمنٹ کمپلیکس میں بے ہوش پایا تھا۔

    نیو یارک سٹی آفس آف چیف میڈیکل ایگزامینر نے بتایا کہ لیبارٹری ٹیسٹ کے نتائج کے جائزے کے بعد، یہ بات سامنے آئی ہے کہ اداکارہ کی موت ذیابیطس میلٹس کی پیچیدگیوں کی وجہ سے ہوئی ہے۔

    کورونر آفس نے بتایا کہ اداکارہ کی موت کی وجہ غیرمتعین رہے گی کیونکہ انکے اہل خانہ نے مذہبی وجوہات کی بنا پر ان کے جسم کا پوسٹ مارٹم نہ کرنے کی درخواست کی تھی۔

    تاہم لیب ٹیسٹ کے نتائج آنے کے بعد میڈیکل ایگزامنر آفس پوسٹ مارٹم کے بغیر انکی موت کی وجہ کا تعین کرنے میں کامیاب رہا۔

    اے بی سی نیوز کے مطابق، اس وقت یہ خیال کیا جاتا تھا کہ مشیل جنھوں نے حال ہی میں جگر کا ٹرانسپلانٹ کروایا تھا، انکی موت قدرتی وجوہات کی بنا پر ہوئی تاہم اب ذیابطیس کی پیچیدگی ان کی موقت کی وجہ قرار دی گئی ہے۔

  • پولیس ماڈل اقرا سعید کاموبائل فون ان لاک کرنےمیں کامیاب، موت کی وجہ سامنے آگئی

    پولیس ماڈل اقرا سعید کاموبائل فون ان لاک کرنےمیں کامیاب، موت کی وجہ سامنے آگئی

    لاہور : کراچی سے ماڈلنگ کے شوق میں لاہور آنے والی لڑکی کی پراسرار ہلاکت پر پولیس نے اقرا سعید کاموبائل فون ان لاک کرلیا اور بتایا اقرا کی موت آئس نشے کی زیادتی سے ہوئی جبکہ لڑکی کے تین دوستوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سے ماڈلنگ کے لیے لاہور آنے والی 22 سالہ لڑکی کے قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ، پولیس ماڈل اقراء سعید کا موبائل فون ان لاک کرنے میں کامیاب ہوگئی ، جس کے بعد موبائل فون سے اہم انکشافات سامنے آئے۔

    پولیس کا کہنا ہے اقراء سعید لاہور میں حسن بٹ ، عثمان اور عمر نامی افراد کے ساتھ رابطے میں تھی ، تینوں نوجوان گلشن راوی کے رہائشی ہیں، اقراء سعید نے تینوں نوجوانوں کے ساتھ آئس کا نشہ کیا، طبعیت خراب ہونے پر تینوں نوجوان اقراء سعید کو ہسپتال چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

    پولیس نے انکشاف کیا اقراء کی موت نشے کی زیادتی کے باعث ہوئی۔

    پولیس کے مطابق موبائل فون سے ملنے والی معلومات پر عثمان ، حسن اور عمر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ، مقدمہ میں نامزد ملزمان نے عبوری ضمانتیں کروالیں ہیں، اقراء سعید کے ساتھ زیادتی کے بارے میں حتمی رائے پوسمارٹم رپورٹ سے ہوگی۔

    مزید پڑھیں : کراچی سے ماڈلنگ کے لیے لاہور آنے والی لڑکی قتل

    یاد رہے تین روز پہلے تین نوجوان بائیس سالہ لڑکی کو بے ہوشی کی حالت میں شاہدرہ کے اسپتال میں چھوڑگئے تھے، لڑکی جانبر نہ ہوئی تو اسپتال انتظامیہ نے پولیس کو اطلاع کر دی۔

    پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر کے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تھا، پولیس حکام نے بتایا لڑکی کی شناخت اقرا سعید کے نام سے ہوئی، جو ماڈلنگ کے لیے کراچی سے لاہورآئی تھی، شبہ ہے لڑکی کو نشہ آور چیز دی گئی۔

    لڑکی کے گھروالوں کا کہنا ہے اقرا ناراض ہوکر گھر سے نکلی تھی۔