Tag: موجودہ حالات

  • ’موجودہ حالات میں حکومت اور پی ٹی آئی میں سیز فائر ہونا چاہیے‘

    ’موجودہ حالات میں حکومت اور پی ٹی آئی میں سیز فائر ہونا چاہیے‘

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان سیز فائر ہونا چاہیے۔

    پاک بھارت کشیدگی کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر علی ظفر نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ موجودہ حالات میں حکومت اور پی ٹی آئی میں سیز فائر ہونا چاہیے۔ حکومت فوری طور پر پی ٹی آئی کے خلاف سیاسی کارروائیاں روک دے۔

    علی ظفر نے کہا کہ قوم نے جس اتحاد کا مظاہرہ کیا، اس سے ہم بھارت کیخلاف جیتے۔ بھارت کے ساتھ تناؤ میں اضافے کا امکان ہے اور اب وہ پاکستان میں دہشتگردی بڑھائے گا۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ان حالات میں اتحاد کی فضا قائم رکھنے کے لیے حکومت انتقامی کارروائیاں روکے اور عمران خان کے خلاف جھوٹے مقدمات ختم کیے جائیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت چاہے تو یہ سب ایک ایگزیکٹو آرڈر سے بھی ممکن ہے۔ جب حکومت کیسز بنا سکتی ہے تو ختم بھی کر سکتی ہے۔

    بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ حکومت سے مذاکرات کی خبریں اخبارات میں پڑھی ہیں، مگر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے ابھی کچھ کنفرم یا تردید نہیں کی ہے۔ منگل کو بانی سے ملاقات میں صورتحال جاننے کی کوشش کروں گا۔

    پی ٹی آئی رہنما کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت کی طرف سے صرف مذاکرات کا کہہ دینا کافی نہیں ہے۔ کارکنان پر اب بھی مقدمات ہو رہے ہیں اور قیادت سیاسی کارروائیاں بھگت رہی ہے۔ حکومت سنجیدہ ہے، تو ساتھ عملی اقدام بھی کرے۔

    https://urdu.arynews.tv/shehbaz-sharif-imran-khan-barrister-gohar/

  • ملک  کے موجودہ حالات پر اسٹیمبلشمنٹ نے  مداخلت کا فیصلہ کرلیا

    ملک کے موجودہ حالات پر اسٹیمبلشمنٹ نے مداخلت کا فیصلہ کرلیا

    اسلام آباد : ملک کے موجودہ حالات پر اسٹیمبلشمنٹ نے مداخلت کا فیصلہ کرلیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ اکتوبرمیں عام انتخابات کے انعقاد پر جلد مشاورت ہو گی۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں جاری سیاسی اورمعاشی بحران کے پیش نظر عام انتخابات کی راہ ہموار ہونے لگی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک کے موجودہ حالات میں اسٹیبلشمنٹ نے مداخلت کا فیصلہ کیا ہے، تمام سیاسی جماعتوں کو بٹھانے کی کوشش کی جائے گی۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ اکتوبر میں عام انتخابات کے انعقاد اور تاریخ کے اعلان پر جلد مشاورت ہو گی۔

    ذرائع کے مطابق گرتی معیشت کو کیسے اٹھایا جائے، الیکشن کب کرانے ہیں، اس پر بات ہوگی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ معیشت گر رہی ہے، موجودہ حالات ایسے ہیں کہ بات چیت کریں اورالیکشن کی تاریخ کا تعین کیا جائے۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پہلے ہی مزاکرات پر آمادگی کا عندیہ دے چکی ہے اور اپوزیشن فوری انتخابات کی تاریخ کا اعلان چاہتی ہے۔

    ن لیگ کے مر کزی رہنما بھی بحران کے خاتمے کا حل انتخابات کو سمجھتے ہیں، پنجاب کے ضمنی نتائج نے عام انتخابات کے لئے راہ ہموار کرنے میں کرادار ادا کیا۔

  • موجودہ حالات میں ڈالر خرید کر قیمت بڑھنے پر بیچناشرعاً گناہ ہے، مفتی تقی عثمانی

    موجودہ حالات میں ڈالر خرید کر قیمت بڑھنے پر بیچناشرعاً گناہ ہے، مفتی تقی عثمانی

    کراچی : مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں ڈالرخرید کر قیمت بڑھنے پربیچنا شرعاًگناہ ہے، انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی ہمیں اس گناہ اوراسکے برے نتائج سے محفوظ رکھیں۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں ڈالرکےمصنوعی بحران اور روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے ، مفتی تقی عثمانی نے سماجی رابطے کی وہب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا موجودہ حالات میں ڈالر خریدکر اس انتظار ميں رکھنا کہ قیمت بڑھنے پر بیچ کر نفع کمایا جائے ، شرعاًگناہ ہے، یہ عمل ملک کے ساتھ بے وفائی اورذخیرہ اندوزی بھی ہے، جس پر ایک روایت میں لعنت آئی ہے۔

    اپنے ٹویٹ میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی ہمیں اس گناہ اوراس کے برے نتائج سے محفوظ رکھیں۔

    دوسری جانب علما کرام نے موجودہ صورتحال میں ڈالرز کی ذخیرہ اندوزی کو غلط اور خلاف قانون قرار دیا ہے، مذہبی اسکالر مفتی محمد زبیر کا کہنا ہے مسلمانوں کی مملکت کو نقصان پہنچانا صریحاً ناجائز اور قانون شکنی ہے۔

    خیال رہے تاجررہنماؤں اورمعیشت دانوں نے عوام سے ڈالرنہ خریدنےکی اپیل کی ہے ، تاجر رہنما زبیرطفیل نے کہا عوام غیر ملکی اشیا کا استعمال کم کریں اور غیرضروری طورپرڈالرنہ خریدیں،ترک عوام کی طرح ڈالر بیچیں۔

    مزمل اسلم نےعوام سےاپیل کی کہ ڈالرخرید کرملک کو نقصان نہ پہنچائیں، فرض بنتا ہےملک کے تحفظ اورسلامتی کےلیے کچھ دے نہیں سکتے توملک کو نقصان نہ پہنچائیں۔

    واضح رہے آج بھی انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے 35 پیسے اضافے کے بعد 151 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔