Tag: موجودہ قرض پروگرام

  • قرض پروگرام کی آخری قسط:  پاکستان اور آئی ایم ایف  کے درمیان مذاکرات کا آغاز آج سے ہوگا

    قرض پروگرام کی آخری قسط: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آغاز آج سے ہوگا

    اسلام آباد : قرض پروگرام کے لیے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آغاز آج ہوگا، آخری قسط میں پاکستان کو1.1ارب ڈالر مل جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کا جائزہ مشن مذاکرات کیلئے پاکستان پہنچ گیا،قرض پروگرام کیلئے پاکستان کے آئی ایم ایف وفد سے مذاکرات کا آغاز آج سے ہوگا۔

    مذاکرات میں آئی ایم ایف کے موجودہ قرض پروگرام کی آخری قسط سے متعلق بات چیت کی جائے گی، پاکستان نے موجودہ قرض پروگرام کی آخری قسط کیلئے تمام اہداف پورے کرلیے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا وفد وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے تعارفی ملاقات کرے گا ،ملاقات میں گورنر اسٹیٹ بینک اور سیکرٹری خزانہ بھی شامل ہوں گے، ملاقات کے بعد مذاکرات کا باقاعدہ آغاز ہوگا، ذرائع

    وزارت خزانہ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کےساتھ بات چیت آج سے اٹھارہ مارچ تک ہوگی، آئی ایم ایف پاکستان سے موجودہ اور نئے قرض پروگرام پر بات کرے گا۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ موجودہ قرض پروگرام کی آخری قسط لینےکےلیےمزیدکوئی شرط عائد نہیں ہوگی، موجودہ قرض پروگرام کےتحت کوئی نیا منی بجٹ نہیں آئے گا۔

    وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کی آخری قسط میں کوئی رکاوٹ نہیں، آئی ایم ایف سےملکی تاریخ کا سب سے طویل مدت کا پروگرام لینا چاہتے ہیں۔

    انھوں نے کہا تھا کہ ٹیکس نظام میں شفافیت حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، قومی آمدنی میں ٹیکس کا حصہ دس فیصد تک پہنچانا چاہتے ہیں۔

    محمداورنگزیب نے مزید کہا تھا کہ کوئی سوئچ نہیں جودبائیں تو معاشی استحکام کےثمرات شروع ہوجائیں، حکومت کو سب سے پہلے اپنے گھر کو درست کرنا ہوگا،اپنے اخراجات میں کمی لاناہوگی۔

  • آئی ایم ایف کو پاکستان میں بننے والی نئی منتخب حکومت سے مذاکرات کی جلدی

    آئی ایم ایف کو پاکستان میں بننے والی نئی منتخب حکومت سے مذاکرات کی جلدی

    اسلام آباد : آئی ایم ایف کا مذاکراتی وفد منتخب حکومت بننے کے بعد فروری کے آخری ہفتے یا مارچ کے اوائل میں پاکستان آئے گا۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کو پاکستان میں بننے والی نئی منتخب حکومت سے مذاکرات کی جلدی ہے، آئی ایم ایف کا مذاکراتی وفد منتخب حکومت بننے کے بعد فروری کے آخری ہفتے یا مارچ کے اوائل میں پاکستان آئے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ قرض پروگرام کی آخری قسط کے لیے صرف نئی منتخب حکومت سے ہی بات چیت ہوگی، آئی ایم ایف کا وفد نگراں حکومت سے آخری قسط کے لیے مذاکرات کرنے میں سنجیدہ نہیں۔

    موجودہ قرض پروگرام کے تحت آخری قسط میں ایک ارب دس کروڑ ڈالر موصول ہونا ہیں، نگران حکومت نے آئی ایم ایف کے تمام اہداف حاصل کر لئے ہیں، نگران حکومت کی کارکردگی کی وجہ سے منتخب حکومت کو بات چیت میں آسانی ہوگی۔

    آئی ایم ایف اورنئی منتخب حکومت میں بات چیت فروری کے آخری ہفتے یا مارچ کے پہلے ہفتے میں ہو سکتی ہے۔

    خیال رہے آئی ایم ایف 3 ارب ڈالر پروگرام میں پاکستان کو 1.9 ارب ڈالر قرض دے چکا ہے ، جولائی میں آئی ایم ایف نے کہا تھا آخری جائزہ رپورٹ نئی حکومت کیساتھ ہو گی۔

    موجودہ آئی ایم ایف اسٹینڈ بائی پروگرام 12 اپریل کو ختم ہو رہا ہے، مارچ تک دوسرا جائزہ مکمل ہو جاتا ہے تو1.1 ارب ڈالر اپریل تک ملنے کی امید ہے۔