Tag: مودی جارحیت

  • بھارت میں پرتشدد مظاہرے، اترپردیش میں 9 افراد ہلاک

    بھارت میں پرتشدد مظاہرے، اترپردیش میں 9 افراد ہلاک

    نئی دہلی: بھارت میں مسلم مخالف متنازع قانون کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، اترپردیش میں پولیس گردی کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سمیت مختلف ریاستوں اور شہروں میں متنازع بل کے خلاف شہری سراپا احتجاج ہیں، ریاست اترپردیش میں پولیس کی فائرنگ اور تشدد سے 9 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اب تک اترپردیش میں ہلاک مظاہرین کی تعداد 11 ہوگئی ہے۔ جبکہ دہلی میں نماز جمعہ کے بعد بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی، پولیس نے خواتین سمیت سیکڑوں افراد کو گرفتار کرلیا، مظاہرین پر آنسوگیس کی شیلنگ اور واٹرکینن کا بھی استعمال کیا گیا۔

    مظاہرین نے متعدد گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں نذرآتش کردیں، پولیس تشدد سے جامعہ ملیہ اور علی گڑھ یونیورسٹی کے متعدد طلبا زخمی ہوئے۔ لکھنو، منگلورو اور دہلی سمیت مختلف شہروں میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس تاحال بند ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق اترپردیش میں اسکول اور کالج آج بند رہیں گے۔

    متنازع ایکٹ، بھارت میں احتجاج، مودی ہٹاؤ مہم شروع، 14 افراد ہلاک

    خیال رہے کہ گزشتہ روز جھڑپوں کے دوران لکھنو میں پولیس کی گولی لگنے سے احتجاج کرنے والا ایک شخص ہلاک متعدد افراد زخمی ہوئے تھے۔ دوسری جانب کولکتہ میں مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینر جی نے پھر احتجاجی ریلی نکالی اور متنازع شہریت بل پر مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

  • مقبوضہ کشمیر میں‌ بھارت بوکھلاہٹ کا شکار، پاکستان سمیت غیرملکی چینلز پرپابندی عائد

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر پر قابض بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا، کشمیر میں مودی انتظامیہ نے پاکستانی، ترک، ملائیشین اور ایرانی چینلز پر پابندی لگادی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت اوچھے ہتھکنڈے اپنانے سے باز نہ آیا، مقبوضہ وادی میں پاکستان سمیت ترک، ملائیشین اور ایرانی چینلز پر پابندی عائد کردی، احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر کیبل آپریٹرز کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں۔

    برطانوی نشریاتی ادارے(بی بی سی) کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ چینلز نہ دکھانے کے لیے بھارتی کیبل آپریٹرز کو حکم جاری کردیا گیا، جبکہ مقبوضہ وادی میں بھارتی چینل دکھائے جارہے ہیں۔

    بی بی سی کے مطابق ترکی اور ملائیشیا نے اقوا متحدہ میں کشمیر کی صورت حال پر آواز اٹھائی تھی، انٹرنیٹ کی بندش سے کشمیری خبروں سے بھی محروم ہیں، مقبوضہ کشمیر سے متعلق خصوصی آرٹیکل کی منسوخی سے قبل ہی بھارت نے وادی میں پاکستانی چینلز مکمل طور پر بند کردیے تھے۔

    خیال رہے کہ ترکی اور ملائیشیا کشمیر کے حوالے سے پاکستان کے موقف کی حمایت کرتا ہے، ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیرمحمد نے اقوام متحدہ میں تقریر میں کہا تھا کہ بھارت نے کشمیرپرحملہ کر کے قبضہ کیا ہوا ہے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے باوجود بھارت نے مقبوضہ کشمیرپرقبضہ کیا ہوا ہے۔

    ملیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد بھارت کے خلاف ڈٹ گئے

    ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کے مسئلے کو پرامن طریقے سے حل ہونا چاہیے، بھارت کو پاکستان کے ساتھ کام کرنا چاہیے تاکہ یہ مسئلہ حل ہو اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کو نظرانداز نہیں کرنا چاہیے کیونکہ یہ اقدام عالمی ادارے اور قانون کی حکمرانی کو دیگر طریقے سے نظرانداز کرنے کا باعث بنے گا۔

  • غاصبانہ قبضے کے خلاف  ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے: وزیراعظم آزاد کشمیر

    غاصبانہ قبضے کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے: وزیراعظم آزاد کشمیر

    برسلز: وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو تقسیم کرکے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی، مودی جارحیت دنیا کے سامنے ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر بیلجیم کے دارالحکومت برسلزمیں منعقد ہونے والی کشمیر ویک میں شریک ہوئے، اس موقع پرا نہوں نے مودی کے ناپام عزائم سے آگاہ کیا۔

    کشمیر ای یو ویک کے دوسرے سیشن میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر یورپین پارلیمنٹ کے ممبران اور سول سوسائٹی کے افراد شریک ہوئے۔

    دوران سیمنار اراکین یورپی پارلیمنٹ نے عالمی برادری سے مسئلہ کشمیر پرکردار ادا کرنے پر زور دیا۔ تقریبات کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنا ہے۔

    راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ غاصبانہ قبضے کے خلاف ہم ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔ دریں اثنا چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضا سید نے کہا کہ تقریب کا مقصد تنازعہ کشمیر کے حقائق کو دنیا کے سامنے لانا ہے۔

    ہندوستان میں اس وقت آر ایس ایس کی حکومت ہے: مشال ملک

    دوسری جانب حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں1947میں جو ہوا 2019 میں دوبارہ وہی ہورہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں آر ایس ایس اور ڈوگرا کے غنڈوں نے لاکھوں لوگوں کو شہید کیا۔

    خیال رہے کہ مقبوضہ وادی میں سخت کرفیو اور کریک ڈاؤن تاحال برقرارہے، عالمی برادری اور رہنماؤں کی جانب سے دباؤ کے باوجود مودی اپنے ناپاک عزائم سے باز نہ آیا۔

  • ہندوستان میں اس وقت آر ایس ایس کی حکومت ہے: مشال ملک

    ہندوستان میں اس وقت آر ایس ایس کی حکومت ہے: مشال ملک

    اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں1947میں جو ہوا 2019 میں دوبارہ وہی ہورہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں مشال ملک کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں آر ایس ایس اور ڈوگرا کے غنڈوں نے لاکھوں لوگوں کو شہید کیا۔

    انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جو لوگ بچ گئے وہ پاکستان آگئے، بھارتی جارحیت نہ تھمی تو ایک دنیا میں ایک سنگین مسئلہ جنم لے سکتا ہے۔

    انہوں نے عالمی برادری کو متنبہ کیا کہ ہمیں آواز اٹھانی چاہیے اس سے پہلےکوئی بڑا ظلم ہو، بھارتی گولیوں سے لاکھوں کشمیریوں کی جانیں جاچکی ہیں۔

    یاسین ملک کی اہلیہ کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں کشمیریوں کو ان کا حق دلانا اور آواز بننا ہے، ہمیں کشمیریوں کی آواز پوری دنیا تک پہنچانی ہوگی۔

    خیال رہے کہ دو روز قبل اپنے ایک ویڈیو بیان میں مشال ملک نے کہا تھا کہ بھارتی فوج نے نہتے کشمیریوں کو محصور کیا ہوا ہے، لاکھوں قربانیوں کے باوجود کشمیری ڈٹے ہوئے ہیں، بھارت کسی خام خیالی میں نہ رہے، بھارت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو نہیں دبا سکتا۔

    بھارت کسی خام خیالی میں نہ رہے، آزادی کی تحریک نہیں رک سکتی: مشال ملک

    واضح رہے کہ مقبوضہ وادی میں سخت کرفیو اور کریک ڈاؤن تاحال برقرارہے، عالمی برادری اور رہنماؤں کی جانب سے دباؤ کے باوجود مودی اپنے ناپاک عزائم سے باز نہ آیا۔